چھاپہ یا گرفتاری؟ پولیس کے 25 افسران اداکار عامر خان کے گھر میں داخل
Share
Lost your password? Please enter your email address. You will receive a link and will create a new password via email.
Please briefly explain why you feel this question should be reported.
Please briefly explain why you feel this answer should be reported.
Please briefly explain why you feel this user should be reported.
ھارتی میڈیا کے مطابق عامر خان کے باندرا کے علاقے میں واقع ان کے گھر پر اچانک 25 کے قریب انسپکٹر جنرل آف پولیس کے افسران کی ٹیم پہنچ گئی۔ سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیوز میں دیکھا جا سکتا ہے کہ پولیس افسران وردی میں ملبوس اور سرکاری گاڑیوں پر اداکار کے گھر پہنچے۔ اس سے قبل عامر خان کے گھر کے اطرRead more
ھارتی میڈیا کے مطابق عامر خان کے باندرا کے علاقے میں واقع ان کے گھر پر اچانک 25 کے قریب انسپکٹر جنرل آف پولیس کے افسران کی ٹیم پہنچ گئی۔
سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیوز میں دیکھا جا سکتا ہے کہ پولیس افسران وردی میں ملبوس اور سرکاری گاڑیوں پر اداکار کے گھر پہنچے۔
اس سے قبل عامر خان کے گھر کے اطراف سخت سیکیورٹی بھی دیکھی گئی اور کسی کو گلی میں جانے کی اجازت نہیں دی جا رہی تھی۔
حتیٰ کہ میڈیا کو بھی اداکار عامر خان کے گھر سے دور رکھا گیا تاکہ پولیس افسران کی آمد کو خفیہ رکھا جا سکے۔
واقعے کی اس پُراسراریت نے مداحوں اور میڈیا میں تشویش و تجسس کی لہر دوڑا دی اور سب ہر دلعزیز اداکار کے بارے میں فکر میں مبتلا ہوگئے۔
ویڈیوز کے ساتھ ساتھ مختلف قیاس آرائیاں بھی پھیلنا شروع ہوگئیں جس نے معاملے کو مزید پیچیدہ بنادیا ہے۔
کسی نے کہا کہ یہ ممکنہ طور پر کسی دھمکی کی وجہ سے اداکار کی ہائی الرٹ سیکیورٹی کے لیے ہے۔
تاہم کچھ نے اسے فلم یا شوٹنگ ایونٹ کا حصہ سمجھا۔ مداح اس بات کی فکر میں تھے کہ اگر پولیس اتنے افسران لے کر آئے ہیں تو شاید کوئی بڑا معاملہ ہو سکتا ہے۔
باوثوق ذرائع نے دعوی کیا ہے کہ یہ پولیس ٹیم ایک خیر سگالی دورے کی غرض سے پہنچی تھی جس کا مقصد عامر خان کی فلم “سرفروش” (1999) میں ان کے کردار کی مقبولیت کا اعتراف کرنا تھا۔
اس فلم میں عامر خان نے ایک ایماندار IPS افسر کا کردار ادا کیا تھا۔ پولیس نے فلم کے 25 سال مکمل ہونے پر ان کی خدمات کو سراہا اور اس احترام کے اظہار کے لیے یہ دورہ عمل میں لایا گیا۔
تاہم ؑعامر خان کی ٹیم نے میڈیا کو بتایا کہ وہ بھی ابھی اس واقعے کی تحقیقات کر رہے ہیں اور ابھی تک کسی حتمی نتیجے پر نہیں پہنچے ہیں۔
انہوں نے واضح کیا کہ کسی بھی قانونی یا میڈیا حکام سے رابطہ کیا جا رہا ہے تاکہ اصل وجہ معلوم ہو سکے۔
See lessعامر خان کے گھر پر چھاپا؟ پولیس افسران پہنچ گئے بھارت کے عالمی شہرت یافتہ اداکار عامر خان کے گھر اچانک 25 پولیس افسران کی پُراسرار انداز میں آمد نے مداحوں کو تشویش میں مبتلا کردیا ہے۔
بھارت کے عالمی شہرت یافتہ اداکار عامر خان کے گھر اچانک 25 پولیس افسران کی پُراسرار انداز میں آمد نے مداحوں کو تشویش میں مبتلا کردیا ہے۔