’ڈیوڈ کوریڈور‘: کیا اسرائیل ملک شام کو چار حصوں میں تقسیم کرنے کے مبینہ منصوبے پر عمل کر رہا ہے؟
Ali1234Researcher
’ڈیوڈ کوریڈور‘: کیا اسرائیل ملک شام کو چار حصوں میں تقسیم کرنے کے مبینہ منصوبے پر عمل کر رہا ہے؟
Share
Lost your password? Please enter your email address. You will receive a link and will create a new password via email.
Please briefly explain why you feel this question should be reported.
Please briefly explain why you feel this answer should be reported.
Please briefly explain why you feel this user should be reported.
،تصویر کا کیپشنترکی کا کہنا ہے کہ اسرائیل شام میں جو بھی کر رہا ہے وہ اسے تقسیم کرنے کے لیے کر رہا ہے ترکی کے ذرائع ابلاغ نے اسرائیل کے ایک مبینہ منصوبے کے متعلق خدشات کو وسیع پیمانے پر اُجاگر کیا ہے جس کا مقصد شام کو ’تقسیم کرنا‘ یا ’چند حصوں میں بٹا ہوا ملک‘ بنانا ہے۔ ترکی کے بعض تجزیہ کاروں نے اسRead more
،تصویر کا کیپشنترکی کا کہنا ہے کہ اسرائیل شام میں جو بھی کر رہا ہے وہ اسے تقسیم کرنے کے لیے کر رہا ہے
ترکی کے ذرائع ابلاغ نے اسرائیل کے ایک مبینہ منصوبے کے متعلق خدشات کو وسیع پیمانے پر اُجاگر کیا ہے جس کا مقصد شام کو ’تقسیم کرنا‘ یا ’چند حصوں میں بٹا ہوا ملک‘ بنانا ہے۔
ترکی کے بعض تجزیہ کاروں نے اسرائیل کے اس مبینہ ’ڈیوڈ کوریڈور‘ منصوبے پر تنقید کی ہے، جس کے بارے میں کہا جا رہا ہے کہ اس کا مقصد اسرائیل کو جنوبی شام کے دروز آبادی والے علاقوں اور شمالی شام کے کرد آبادی والے علاقوں سے جوڑنا ہے۔
یاد رہے کہ ترکی شام کی موجودہ حکومت کا ایک بڑا حامی ہے اور وہ دمشق میں طاقت کے ایک مرکزی محور کی حمایت کرتا ہے۔ ترکی شام میں ڈی سینٹرلائزڈ یا وفاقی طرزِ حکومت کا مخالف ہے۔