...

Sign In Sign In

Continue with Google
or use

Forgot Password?

Don't have account, Sign Up Here

Forgot Password Forgot Password

Lost your password? Please enter your email address. You will receive a link and will create a new password via email.

Have an account? Sign In Now

Sorry, you do not have permission to ask a question, You must login to ask a question.

Continue with Google
or use

Forgot Password?

Need An Account, Sign Up Here

Please briefly explain why you feel this question should be reported.

Please briefly explain why you feel this answer should be reported.

Please briefly explain why you feel this user should be reported.

Sign InSign Up

Nuq4

Nuq4 Logo Nuq4 Logo
Search
Ask A Question

Mobile menu

Close
Ask a Question
  • Nuq4 Shop
  • Become a Member
Ali1234
  • 0
Ali1234Researcher

کراچی میں جاں بحق سینئر وکیل خواجہ شمس الاسلام کون تھے؟

  • 0
کراچی میں جاں بحق سینئر وکیل خواجہ شمس الاسلام کون تھے؟
  • 2 2 Answers
  • 0 Followers
  • 0
Answer
Share
  • Facebook

    2 Answers

    1. Ali1234 Researcher
      2025-08-01T10:35:35-07:00Added an answer on August 1, 2025 at 10:35 am

      کراچی(نیوز ڈیسک)کراچی کے علاقے ڈیفنس فیز 6 میں جنازے کے دوران فائرنگ سے جاں بحق ہونے والے سینئر وکیل خواجہ شمس الاسلام سینئر وکیل تھے، جو گزشتہ کئی برسوں سے کراچی میں اپنی پیشہ وارانہ ذمہ داریاں ادا کررہے تھے۔ توسیع کالونی ملیر سے تعلق رکھنے والے خواجہ شمس الاسلام ان دنوں ڈیفنس فیز 6 میں مقیم تھے۔ اRead more

      کراچی(نیوز ڈیسک)کراچی کے علاقے ڈیفنس فیز 6 میں جنازے کے دوران فائرنگ سے جاں بحق ہونے والے سینئر وکیل خواجہ شمس الاسلام سینئر وکیل تھے، جو گزشتہ کئی برسوں سے کراچی میں اپنی پیشہ وارانہ ذمہ داریاں ادا کررہے تھے۔

      توسیع کالونی ملیر سے تعلق رکھنے والے خواجہ شمس الاسلام ان دنوں ڈیفنس فیز 6 میں مقیم تھے۔ ان کا شمار کراچی کے ان وکلا میں ہوتا تھا جنہیں عدالتوں میں نہ صرف قانونی مہارت کے باعث جانا جاتا تھا۔ ان کے بارے میں مشہور تھا کہ اگر وہ کسی کیس میں وکیل ہوں تو جج صاحبان بھی پوری تیاری اور احتیاط کے ساتھ مقدمہ سنتے تھے۔

      خواجہ شمس الاسلام متعدد ہائی پروفائل کیسز کی پیروی کررہے تھے، وہ سول اور کرمنل کیسز کے معروف وکیل تھے اور زمینی تنازعات کے ماہر وکیل مانے جاتے تھے۔

      وکالت کے میدان میں سخت مؤقف رکھنے والے خواجہ شمس الاسلام مہنگی اسپورٹس گاڑیوں کے بھی بے حد شوقین تھے۔ ان کی گاڑی ہمیشہ ہائیکورٹ کی مرکزی عمارت کے دروازے کے سامنے کھڑی نظر آتی تھی۔

      کئی برسوں تک سندھ ہائیکورٹ کی کوریج کرنے والے صحافی بلال احمد کے مطابق سخت مزاجی کے باعث لڑائی جھگڑے خواجہ شمس الاسلام کے لیے کوئی نئی بات نہ تھی مگر 2019 ان کے لیے بڑی آزمائش کا سال ثابت ہوا۔

      ان کے بقول مارچ 2019 میں خواجہ شمس الاسلام کے ڈرائیور کا قتل ہوا، جس کے بعد مقتولین نے الزام خواجہ شمس الاسلام پر ہی عائد کردیا تھا، جس پر پولیس نے انہیں گرفتار کرلیا تھا۔

      خواجہ شمس الاسلام کی گرفتاری پر وکلا برادری میں بڑا ہنگامہ برپا ہوا اور پہلی ہی پیشی پر مجسٹریٹ نے انہیں رہا کرنے کا حکم دیا۔

      گزشتہ برس نومبر میں خواجہ شمس الاسلام پر قاتلانہ حملہ ہوا تھا، جس دوران ان کے ہاتھ پر گولی لگی تھی تاہم وہ خوش قسمتی سے محفوظ رہے۔

      شمس الاسلام اور پولیس اہلکاروں کے درمیان گزشتہ برس تلخ کلامی کی ویڈیو بھی سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تھی، ان کے خلاف ڈیفنس کے علاقے میں پولیس سے جھگڑے پر تھانے میں مقدمہ بھی درج ہوا تھا۔

      مقدمات اور تنازعات کے باوجود خواجہ شمس الاسلام مقدمات کی پیروی کے لیے باقاعدگی سے ہائیکورٹ آیا کرتے تھے۔

      خواجہ شمس الاسلام اپنے بیٹے کے ہمراہ کراچی کے معروف تاجر مزمل پراچہ کے جنازے میں شرکت کے لیے آئے تھے اور پچھلی صفوں میں کھڑے تھے جہاں حملہ آور نے ان پر فائرنگ کی۔

      پولیس کے مطابق خواجہ شمس الاسلام کو دل میں جبکہ ان کے بیٹے کو پیٹ میں گولی لگی، جس کے بعد دونوں کو فوری طور پر قریبی نجی اسپتال منتقل کیا گیا تاہم خواجہ شمس الاسلام زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گئے۔

      پولیس نے واقعے کی سی سی ٹی وی فوٹیج حاصل کرکے ملزم کی شناخت کرلی ہے۔ پولیس کے مطابق خواجہ شمس الاسلام کا قاتل ان کے سابق محافظ کا بیٹا عمران آفریدی ہے۔ جس کی گرفتاری کے لیے شہر کے داخلی و خارجی راستوں پر ناکہ بندی کردی ہے۔

      ڈی آئی جی ساؤتھ کا کہنا ہے کہ ملزم عمران موجودہ پتہ کلفٹن سول لائن کا رہائشی ہے۔ ملزم کی تصاویر اور دیگر تفصیلات پولیس ناکوں تک پہنچا دی ہیں

      See less
      • 0
      • Share
        Share
        • Share onFacebook
        • Share on Twitter
        • Share on LinkedIn
        • Share on WhatsApp
    2. Ali1234 Researcher
      2025-08-01T10:36:38-07:00Added an answer on August 1, 2025 at 10:36 am

       جاں بحق سینئر وکی خواجہ شمس الاسلام.

       جاں بحق سینئر وکی خواجہ شمس الاسلام.

      See less
      • 0
      • Share
        Share
        • Share onFacebook
        • Share on Twitter
        • Share on LinkedIn
        • Share on WhatsApp

    You must login to add an answer.

    Continue with Google
    or use

    Forgot Password?

    Need An Account, Sign Up Here

    Sidebar

    Explore

    • Nuq4 Shop
    • Become a Member

    Footer

    Get answers to all your questions, big or small, on Nuq4.com. Our database is constantly growing, so you can always find the information you need.

    Download Android App

    © Copyright 2024, Nuq4.com

    Legal

    Terms and Conditions
    Privacy Policy
    Cookie Policy
    DMCA Policy
    Payment Rules
    Refund Policy
    Nuq4 Giveaway Terms and Conditions

    Contact

    Contact Us
    Chat on Telegram
    en_USEnglish
    arالعربية en_USEnglish
    We use cookies to ensure that we give you the best experience on our website. If you continue to use this site we will assume that you are happy with it.OkCookie Policy
    Seraphinite AcceleratorOptimized by Seraphinite Accelerator
    Turns on site high speed to be attractive for people and search engines.