’کوہلی جیسا سٹائل، روہت شرما جیسی شاٹ‘: صادق آباد کی ننّھی کرکٹر سونیا خان جن کی وائرل ویڈیو کی تعریف آسٹریلیا میں بھی ہوئی
Ali1234Researcher
’کوہلی جیسا سٹائل، روہت شرما جیسی شاٹ‘: صادق آباد کی ننّھی کرکٹر سونیا خان جن کی وائرل ویڈیو کی تعریف آسٹریلیا میں بھی ہوئی
Share
سونیا کے کھیل کی تعریف تو آسٹریلیا کی خواتین کرکٹ ٹیم کی کپتان اور آسٹریلیا کی مردوں کی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بالر مچل سٹارک کی اہلیہ ایلیسا جین ہیلی نے بھی اپنے ایک پوڈ کاسٹ میں کی ’ابا مُجھے گُڑیا چاہیے، سُرخ رنگ کی چوڑیاں، سنہری رنگ کی چپل اور کانوں میں پہننے کے لیے خوبصورت بالیاں۔۔۔‘ یہ وہ تمام چیزیںRead more
سونیا کے کھیل کی تعریف تو آسٹریلیا کی خواتین کرکٹ ٹیم کی کپتان اور آسٹریلیا کی مردوں کی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بالر مچل سٹارک کی اہلیہ ایلیسا جین ہیلی نے بھی اپنے ایک پوڈ کاسٹ میں کی
’ابا مُجھے گُڑیا چاہیے، سُرخ رنگ کی چوڑیاں، سنہری رنگ کی چپل اور کانوں میں پہننے کے لیے خوبصورت بالیاں۔۔۔‘ یہ وہ تمام چیزیں ہیں کہ جن کا مطالبہ ایک بیٹی اپنے باپ سے کرتی ہی ہے۔
لیکن صادق آباد کی سونیا خان کی فرمائش نے تو اُن کے والد کو ایک خوشگوار حیرت میں مبتلا کر دیا۔ سونیا نے اپنے والد سے تین سال کی ہی عُمر میں ایک کرکٹ بیٹ اور بال مانگ لی۔
جی ہاں ہم اُسی ننّھی سونیا خان کی بات کر رہے ہیں کہ جن کی کرکٹ کھیلتے ہوئے کی ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل ہوئیں اور معاملہ یہاں رُکا نہیں بلکہ سونیا کے کھیل کی تعریف تو آسٹریلیا کی خواتین کرکٹ ٹیم کی کپتان اور آسٹریلیا کی مردوں کی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بالر مچل سٹارک کی اہلیہ ایلیسا جین ہیلی نے بھی اپنے ایک پوڈ کاسٹ میں کی۔
ایلیسا جین ہیلی نے سونیا خان کے کھیلنے کے انداز کے بارے میں بات کرتے ہوئے کہا کہ ’چھ سال کی عُمر میں سونیا کے کھیلنے کا انداز انتہائی شاندار ہے جس طرح سے وہ کور ڈرائیو کھیلتی ہے اور جیسے وہ بال کو ٹائم کرتی ہے، یہ انتہائی حیران کُن ہے کہ صرف چھ سال کی یہ ننّھی بچی کیسے اتنا شاندار کھیلتی ہے۔‘ ن کا مزید کہنا تھا کہ ’میں یہ اُمید کرتی ہوں کہ وہ بڑی ہو کر گرین شرٹس (پاکستان کی خواتین کرکٹ ٹیم) کے لیے کھیلے۔ ایلیسا جین نے کہا کہ ’سونیا جیسے کھیلتی ہے اُس کے انداز میں وراٹ کوہلی کا انداز اور سٹائل نظر آتا ہے۔‘ رچرڈ کیٹلبرو نے ایکس پر لکھا کہ ’اس کی پل شاٹ روہت شرما جیسی ہے۔‘ ان کی پوسٹ پر پی ایس ایل کے ایکس ہینڈل نے لکھا کہ ’کیا کوئی جانتا ہے کہ یہ کون ہے اور کہاں رہتی ہے؟ ہم اس سے ملنا چاہیں گے۔‘
سونیا کے والد طارق نے گھر کی چھت پر سونیا کے لیے خود سے پیسے جمع کر کے نیٹ لگوایا ہے
سونیا کے والد طارق نے گھر کی چھت پر سونیا کے لیے خود سے پیسے جمع کر کے نیٹ لگوایا ہے





See less