کیا شاہ محمود قریشی مستقبل قریب میں کوئی سیاسی کردار ادا کر سکتے ہیں؟
Share
Lost your password? Please enter your email address. You will receive a link and will create a new password via email.
Please briefly explain why you feel this question should be reported.
Please briefly explain why you feel this answer should be reported.
Please briefly explain why you feel this user should be reported.
پاکستان میں سوشل میڈیا پر بہت سے صارفین حالیہ عدالتی فیصلوں کے بعد یہ قیاس آرائیاں کرتے یا سوال پوچھتے نظر آ رہے ہیں کہ اگر شاہ محمود قریشی باقی مقدمات میں بھی بری ہونے کے بعد رہا ہو جاتے ہیں تو کیا وہ پی ٹی آئی کے اندر یا باہر سیاسی طور پر کوئی کردار ادا کر سکتے ہیں؟ اس سوال کے جواب میں بھی تجزیہ نRead more
پاکستان میں سوشل میڈیا پر بہت سے صارفین حالیہ عدالتی فیصلوں کے بعد یہ قیاس آرائیاں کرتے یا سوال پوچھتے نظر آ رہے ہیں کہ اگر شاہ محمود قریشی باقی مقدمات میں بھی بری ہونے کے بعد رہا ہو جاتے ہیں تو کیا وہ پی ٹی آئی کے اندر یا باہر سیاسی طور پر کوئی کردار ادا کر سکتے ہیں؟
اس سوال کے جواب میں بھی تجزیہ نگار ماجد نظامی کا خیال ہے کہ شاہ محمود قریشی کے لیے کوئی ایسا کردار ادا کرنا مشکل ہو گا جس میں پی ٹی آئی کو سیاسی طور پر نقصان ہوتا نظر آ رہا ہو۔
وہ کہتے ہیں کہ ’پی ٹی آئی کے اندر کوئی نئی حکمرانی لانا یا کوئی نیا گروپ وغیرہ بنانا بہت مشکل ہو گا۔ ہم پہلے بھی دیکھ چکے ہیں کہ خیبرپختونخوا میں یا پنجاب کے اندر جب بھی اس قسم کی کوشش کی گئی ہے اس کا نتیجہ ان کی سیاسی تباہی کی صورت میں نکلا ہے۔‘
ماجد نظامی کے خیال میں شاہ محمود قریشی عمران خان کی مرضی اور منشا کے بغیر پارٹی کے اندر بھی کوئی ایسا کردار ادا نہیں کر پائیں گے جس سے وہ پی ٹی آئی کو تقسیم کر پائیں یا اپنے اختیار میں کر پائیں۔
صحافی اور تجزیہ نگار سلمان غنی بھی کہتے ہیں کہ ’ایسی کسی کوشش کو پی ٹی آئی کا ورکر یا ووٹر اور سپورٹر تسلیم نہیں کرے گا۔‘ ان کے خیال میں جب تک شاہ محمود قریشی پر عمران کن کا ہاتھ نہیں ہو گا ان کے لیے پی ٹی آئی کے اندر کوئی کردار ادا کرنا مشکل نظر آتا ہے۔
’تاریخ میں کبھی بھی مائنس ون کا فارمولا کامیاب نہیں ہوا۔ یہاں پی ٹی آئی میں بھی عمران خان کی ہی تمام ویلیو ہے۔‘
ماضی کے کچھ واقعات کی طرف اشارہ کرتے ہوئے سلمان غنی کہتے ہیں کہ شاہ محمود قریشی کی سیاسی زندگی پر نظر ڈالی جائے تو وہ زیادہ تر ’مزاحمت کے سیاست دان نہیں رہے۔‘ وہ دعویٰ کرتے ہیں کہ ’حال ہی میں ان کے بیٹے اور پی ٹی آئی لیڈر زین قریشی بارگین کر چکے ہیں اور وہ اس وقت ملک میں موجود بھی نہیں ہیں۔‘
ان کے خیال میں اس بات کے امکانات کم ہیں کہ شاہ محمود قریشی جیل سے باہر آ جائیں کیونکہ اگر وہ باہر آ جائیں تو بھی اس بات کے امکانات مزید کم ہیں کہ وہ سیاسی کردار ادا کر پائیں گے