گیس کے بلز اتنے زیادہ کیوں آتے ہیں؟
Share
Lost your password? Please enter your email address. You will receive a link and will create a new password via email.
Please briefly explain why you feel this question should be reported.
Please briefly explain why you feel this answer should be reported.
Please briefly explain why you feel this user should be reported.
Close مزید خبریں نارتھ کراچی میں نئی نمبر پلیٹ مفت بانٹنے والے متعدد افراد زیر حراست آمدن ثابت کرنے اور ٹیکس سے متعلق سپریم کورٹ کا بڑا فیصلہ ’بانی پی ٹی آئی کے بیٹوں کا حق ہے کہ تحریک کا حصہ بنیں‘ شرجیل میمن نے سندھ کے کسانوں کو بڑی خوشخبری سنادی براہِ راست سعودی عرب گیس کے بلز اتنے زیادہ کیوں آتRead more
مزید خبریں
نارتھ کراچی میں نئی نمبر پلیٹ مفت بانٹنے والے متعدد افراد زیر حراست
آمدن ثابت کرنے اور ٹیکس سے متعلق سپریم کورٹ کا بڑا فیصلہ
’بانی پی ٹی آئی کے بیٹوں کا حق ہے کہ تحریک کا حصہ بنیں‘
شرجیل میمن نے سندھ کے کسانوں کو بڑی خوشخبری سنادی
گیس کے بلز اتنے زیادہ کیوں آتے ہیں؟ سوئی سدرن گیس کمپنی نے وجہ بتادی
اسلام آباد : نمائندہ سوئی سدرن گیس کمپنی نے قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی کے اجلاس میں گیس کے بلز زیادہ آنے کی وجہ بتادی۔
تفصیلات کے مطابق قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی کا اجلاس ہوا ، جس میں گیس لوڈشیڈنگ کا معاملہ زیر غور آیا۔
رکن کمیٹی صوفیہ سعیدشاہ نے بتایا کہ کراچی میں رات سوا 9 بجے سے گیس جاناشروع ہوجاتی ہے، رکن کمیٹی شگفتہ جمانی نے بھی شکوہ کیا ہمارے گھروں میں 9 بجے گیس چلی جاتی ہے۔
نمائندہ سوئی سدرن گیس کمپنی نے بتایا کہ گیس کی لوڈشیڈنگ رات 10بجے سے 5بجے تک ہوتی ہے ، سوا 9 بجے گیس بند کرنا شروع کیا جاتاہے 10بجے تک مکمل کی جاتی ہے۔
رکن کمیٹی شاہدہ رحمانی نے سوال کیا گیس کے بلز اتنے زیادہ کیوں آتے ہیں ، جس پر نمائندہ سوئی سدرن گیس کمپنی نے بتایا کہ گیس چوری بھی ہوتی ہے لیک بھی ہوتی ہے ، گیس بعض اوقات میٹر سے آگے لیک ہوتی ہے تو بل زیادہ آتا ہے، گیس چوری بھی ہوتی ہے جس کے لائن لاسزبھی پڑتے ہیں۔
رکن کمیٹی قمر اسلام نے سوال کیا کہ سلیب کیا اووربلنگ کی وجہ نہیں بنتے؟ نمائندہ سوئی سدرن کا کہنا تھا کہ جب میٹر ریڈنگ بروقت نہیں ہوگی توسلیب تبدیل ہوگا ریٹ بڑھ جائے گا ، میٹر ریڈنگ کی تصویر بل پر تاریخ کیساتھ شائع کی جاتی ہے۔