ہربھجن کا فینز سے متعلق متنازع بیان: پاکستان اور انڈیا میں سب سے پسندیدہ کرکٹرز کون ہیں؟
Ali1234Researcher
ہربھجن کا فینز سے متعلق متنازع بیان: پاکستان اور انڈیا میں سب سے پسندیدہ کرکٹرز کون ہیں؟
Share
Lost your password? Please enter your email address. You will receive a link and will create a new password via email.
Please briefly explain why you feel this question should be reported.
Please briefly explain why you feel this answer should be reported.
Please briefly explain why you feel this user should be reported.
انڈیا کے سابق کرکٹر اور موجودہ رکن پارلیمان ہربھجن سنگھ نے ایک بیان پر دو سابق کپتانوں ایم ایس دھونی اور وراٹ کوہلی کے فینز آمنے سامنے دکھائی دے رہے ہیں۔ دراصل سنیچر کو رائل چیلنجرز بنگلور اور کولکتہ نائٹ رائیڈرز کے درمیان آئی پی ایل کا میچ کھیلا جانا تھا۔ لیکن بارش کی وجہ سے یہ میچ منسوخ کرنا پڑا۔Read more
انڈیا کے سابق کرکٹر اور موجودہ رکن پارلیمان ہربھجن سنگھ نے ایک بیان پر دو سابق کپتانوں ایم ایس دھونی اور وراٹ کوہلی کے فینز آمنے سامنے دکھائی دے رہے ہیں۔
دراصل سنیچر کو رائل چیلنجرز بنگلور اور کولکتہ نائٹ رائیڈرز کے درمیان آئی پی ایل کا میچ کھیلا جانا تھا۔ لیکن بارش کی وجہ سے یہ میچ منسوخ کرنا پڑا۔
میچ کے دوران جیو ہاٹ سٹار پر لائیو شو میں ہربھجن سنگھ نے مہندر سنگھ دھونی اور ان کے مداحوں کے بارے میں ایک بات کیا کہہ دی کہ ان کا یہ بیان سوشل میڈیا پر وائرل ہو گیا۔
ہربھجن سنگھ نے کہا کہ ’اصل پرستار تو صرف دھونی کے ہیں‘ جس پر خود کو وراٹ کوہلی کا مداح کہنے والے سوشل میڈیا صارفین برہمی کا اظہار کر رہے ہیں۔ پرستار تو پرستار ہوتے ہیں، ان کے جذبات کسی بات سے بھی برانگیختہ ہو سکتے ہیں اور یہ کوئی آج کی بات نہیں ہے بلکہ ہر زمانے میں پرستاروں کے درمیان چشمک اور معرکہ آرائی رہی ہے۔
دھونی کے فینز چاہتے ہیں کہ وہ جب تک کھیل سکتے ہیں کھیلتے رہیں
دھونی کے فینز چاہتے ہیں کہ وہ جب تک کھیل سکتے ہیں کھیلتے رہیں




See less