ہمایوں اشرف زندگی میں کونسا کردار کبھی نہیں کریں گے؟
Share
Lost your password? Please enter your email address. You will receive a link and will create a new password via email.
Please briefly explain why you feel this question should be reported.
Please briefly explain why you feel this answer should be reported.
Please briefly explain why you feel this user should be reported.
اداکار ہمایوں اشرف کا کہنا ہے کہ وہ ٹرانسجینڈر کا کردار زندگی میں کبھی نہیں کریں گے۔ اداکار ہمایوں اشرف نے حال ہی میں نجی ٹی وی کے پروگرام میں شرکت کی اور اس دوران مختلف موضوعات پر اظہار خیال کیا۔ میزبان نے پوچھا کہ وہ کونسا کردار ہے جسے آپ کبھی نہیں کریں گے۔ جواب میں اداکار نے کہا کہ ٹرانسجینڈر کRead more
اداکار ہمایوں اشرف کا کہنا ہے کہ وہ ٹرانسجینڈر کا کردار زندگی میں کبھی نہیں کریں گے۔
اداکار ہمایوں اشرف نے حال ہی میں نجی ٹی وی کے پروگرام میں شرکت کی اور اس دوران مختلف موضوعات پر اظہار خیال کیا۔
میزبان نے پوچھا کہ وہ کونسا کردار ہے جسے آپ کبھی نہیں کریں گے۔
جواب میں اداکار نے کہا کہ ٹرانسجینڈر کا کردار کبھی نہیں کروں گا اس کی وجہ ہے اگر پاکستان سے باہر ہوتا تو یہ کردار کرلیتا لیکن ہمارے یہاں مسئلہ یہ ہے کہ آپ کو پھر اسی طرح کے کردار آفر ہوتے ہیں۔
ہمایوں اشرف نے کہا کہ عمران اشرف اور علی رحمان نے ٹرانسجینڈر کا کردار بہت شاندار نبھایا ہے۔
اداکار نے کہا کہ میں نے کبھی بھی مفت میں نہیں کیا جو کام کررہا ہوں مجھے اس کے پیسے ملنے چاہیے، میں نے جدوجہد کے دنوں میں کم پیسوں میں کام کیا ہے لیکن مفت میں نہیں کیا۔
انہوں نے کہا کہ میری زندگی پر اگر ڈرامہ بنے تو اس کا کردار خود ہی نبھالوں گا۔شادی کے سوال پر اداکار نے کہا کہ فی الحال شادی کا کوئی ارادہ نہیں ہے۔
واضح رہے کہ ہمایوں اشرف نے چند ماہ قبل اے آر وائی ڈیجیٹل کے ڈرامہ سیریل ’نقاب‘ میں ’تیمور‘ کا منفی کردار نبھایا تھا جسے مداحوں کی جانب سے خوب سراہا گیا تھا۔
’نقاب‘ کی کاسٹ میں علی انصاری، غنا علی، حنا طارق، احمد رفیق ودیگر شامل تھے۔