ہم ٹی وی کی بانی سلطانہ صدیقی: پی ٹی وی میں ملازمت سے اپنے چینل تک کے سفر میں ’عورت ہونا ہی بڑا چیلنج تھا
Ali1234Researcher
ہم ٹی وی کی بانی سلطانہ صدیقی: پی ٹی وی میں ملازمت سے اپنے چینل تک کے سفر میں ’عورت ہونا ہی بڑا چیلنج تھا
Share
جنوری 2021 بی بی سی کی ’دی باس‘ سیریز کے تحت دنیا بھر سے کامیاب ترین کاروباری افراد کی کہانی مرتب کی جاتی ہے۔ اسے سلسے میں ہم نے پاکستان کے ’ہم‘ ٹی وی نیٹ ورک کی بانی و صدر سلطانہ صدیقی سے گفتگو کی ہے۔ پنتالیس سے زیادہ سالوں میں کامیابی کے وہ کیا کیا گُر ہیں جو سلطانہ صدیقی نے اپنائے؟ اسلام آباد میںRead more
بی بی سی کی ’دی باس‘ سیریز کے تحت دنیا بھر سے کامیاب ترین کاروباری افراد کی کہانی مرتب کی جاتی ہے۔ اسے سلسے میں ہم نے پاکستان کے ’ہم‘ ٹی وی نیٹ ورک کی بانی و صدر سلطانہ صدیقی سے گفتگو کی ہے۔
پنتالیس سے زیادہ سالوں میں کامیابی کے وہ کیا کیا گُر ہیں جو سلطانہ صدیقی نے اپنائے؟
اسلام آباد میں ان کے گھر میں ان سے ملاقات پر پہلا گُر تو اس وقت ملتے ہی سمجھ میں آ گیا۔ وہ کوئی بھی کام سرسری انداز میں نہیں کرتیں بلکہ پوری سنجیدگی سے مقصد کا پیچھا کرتی ہیں۔
انٹرویو کا وقت، فون پر یاد دہانی، دیر ہو جانے کی صورت میں معذرت، اور چائے ٹھنڈی ہو جانے پر ایک اور گرما گرم کپ پر اصرار، سمجھ میں آیا کہ جزئیات میں بھرپور دلچسپی انٹرویو کے فریم اور لائٹ تک محدود نہیں ہے بلکہ زندگی کا ہر کام اسی باریکی اور انہماک سے مسلسل کئی دہائیوں تک کیا ہو تو ایک دن سلطانہ، سلطانہ نہیں رہتی بلکہ ٹی وی کی دنیا کی بے تاج ملکہ بن جاتی ہیں
ملازمت کرنے سے لے کر ایک چینل میں ملازمتیں دینے تک کا سفر کیسا تھا.
ملازمت کرنے سے لے کر ایک چینل میں ملازمتیں دینے تک کا سفر کیسا تھا.