یمن کے ساحل پرکشتی ڈوبی، 68 تارکین وطن ہلاک، کئی لاپتہ
Share
Lost your password? Please enter your email address. You will receive a link and will create a new password via email.
Please briefly explain why you feel this question should be reported.
Please briefly explain why you feel this answer should be reported.
Please briefly explain why you feel this user should be reported.
یمن کے ساحل کے قریب تارکین وطن سے بھری ایک کشتی ڈوب گئی ۔ اس حادثے میں 68 افراد کی موت ہو گئی ہے جب کہ کئی افردابھی تک لاپتہ ہیں۔ یہ حادثہ خراب موسم کی وجہ سے پیش آیا اور اقوام متحدہ نے واقعے کی تصدیق کر دی ہے۔ بتایا جا رہا ہے کہ کشتی پر تقریباً 150 تارکین وطن سوار تھے۔ اطلاعات کے مطابق یہ کشتی یمنRead more
یمن کے ساحل کے قریب تارکین وطن سے بھری ایک کشتی ڈوب گئی ۔ اس حادثے میں 68 افراد کی موت ہو گئی ہے جب کہ کئی افردابھی تک لاپتہ ہیں۔ یہ حادثہ خراب موسم کی وجہ سے پیش آیا اور اقوام متحدہ نے واقعے کی تصدیق کر دی ہے۔ بتایا جا رہا ہے کہ کشتی پر تقریباً 150 تارکین وطن سوار تھے۔ اطلاعات کے مطابق یہ کشتی یمن کے صوبہ ابیان کی طرف جا رہی تھی ۔
ایک پولیس افسر نے اے ایف پی کو بتایا کہ ابیان کے سکیورٹی ڈائریکٹوریٹ کی طرف سے جاری کردہ ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ مقامی سکیورٹی فورسز نے بڑی تعداد میں لاشوں کی تلاش کے لیے سرچ آپریشن شروع کر دیا ہے۔ اس واقعے میں ہلاک ہونے والے زیادہ تر تارکین وطن کا تعلق ایتھوپیا کی اورومو کمیونٹی سے تھا ، جو سمندر کے راستے غیر قانونی طور پر یمن میں داخل ہونے کی کوشش کر رہے تھے۔ اسی دوران یہ حادثہ پیش آیا، جس میں بہتر زندگی کی تلاش میں نکلنے والے لوگوں کو جان سے ہاتھ دھونا پڑا۔
سمندر کے ساحل پرملیں لاشیں
واقعے سے متعلق بیان میں کہا گیا ہے کہ ساحلوں پر کئی لاشیں ملی ہیں، جس سے ظاہر ہوتا ہے کہ بہت سے تارکین وطن ابھی تک لاپتہ ہیں اور ہو سکتا ہے کہ وہ سمندر میں ڈوب گئے ہوں۔ اگرچہ یمن میں 2014 سے جاری جنگ کی وجہ سے یہ ملک بری طرح متاثر ہے تاہم افریقی ممالک بالخصوص ایتھوپیا سے آنے والے تارکین وطن کا سمندری سفر جاری ہے۔ وہ بہتر زندگی کی تلاش میں سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات جیسے خلیجی ممالک تک پہنچنے کی کوشش کرتے ہیں ، جہاں لاکھوں افریقی اور ایشیائی تارکین وطن کام کرتے ہیں۔
تارکین وطن کا استحصال
See lessاس راستے سے یمن جانے والے تارکین وطن باب المندب بندرگاہ کو عبور کرتے ہیں ، جو جبوتی کو یمن سے ملاتا ہے اور تجارت، نقل مکانی اور انسانی اسمگلنگ کے لیے جانا جاتا ہے۔ اقوام متحدہ کے بین الاقوامی ادارہ برائے مہاجرت کے مطابق ہزاروں تارکین وطن یمن میں پھنسے ہوئے ہیں اور انہیں سفر کے دوران استحصال اور ظلم و ستم کا سامنا ہے۔ یمن کا یہ واقعہ مہاجرین کے بحران کی سنگینی کو ظاہر کرتا ہے اور پوری عالمی برادری کی توجہ اس طرف مبذول کراتی ہے
یمن کے ساحل پرتارکین وطن سے بھری ایک کشتی ڈوب گئی۔ اس حادثے میں 68 افرادکی موت ہو گئی۔ حادثے میں لاپتہ افراد کی تلاش جاری ہے
یمن کے ساحل پرتارکین وطن سے بھری ایک کشتی ڈوب گئی۔ اس حادثے میں 68 افرادکی موت ہو گئی۔ حادثے میں لاپتہ افراد کی تلاش جاری ہے
See less