’اپنے ساتھ جنسی زیادتی کی ذمہ دار خود عورتیں ہی ہوتی ہیں‘
Share
Lost your password? Please enter your email address. You will receive a link and will create a new password via email.
Please briefly explain why you feel this question should be reported.
Please briefly explain why you feel this answer should be reported.
Please briefly explain why you feel this user should be reported.
،تصویر کا ذریعہGetty Images ،تصویر کا کیپشنہالی وڈ کے معروف فلم ساز وائن سٹین کے خلاف جنسی زیادتیوں کی شکایت کے بعد بالی وڈ میں بھی اس پر بحث نظر آئی پچھلے ہفتے ہالی وڈ کی معروف شخصیت ہاروی وائن سٹین کے خلاف مبینہ جنسی زیادتیوں اور ریپ کے الزامات کے بعد اس وقت یہ موضوع ٹرینڈ کر رہا ہے اور ہر کوئی اسRead more
،تصویر کا ذریعہGetty Images
،تصویر کا کیپشنہالی وڈ کے معروف فلم ساز وائن سٹین کے خلاف جنسی زیادتیوں کی شکایت کے بعد بالی وڈ میں بھی اس پر بحث نظر آئی
پچھلے ہفتے ہالی وڈ کی معروف شخصیت ہاروی وائن سٹین کے خلاف مبینہ جنسی زیادتیوں اور ریپ کے الزامات کے بعد اس وقت یہ موضوع ٹرینڈ کر رہا ہے اور ہر کوئی اس حوالے سے اپنی رائے دیتا نظر آتا ہے۔
بالی وڈ کی اداکارہ پوجا بھٹ کا کہنا ہے کہ ‘خود بالی وڈ میں کئی ہاروی وائن سٹین ہیں لیکن لوگ آواز اٹھانے سے ڈرتے ہیں۔’ لوگ دل کھول کر ہاروی کو برا بھلا کہہ رہے ہیں ایسے میں اداکارہ ٹسکا چوپڑہ کہہ بیٹھیں کہ ’اپنے ساتھ جنسی زیادتی کی ذمہ دار خود عورتیں ہی ہوتی ہیں۔‘ پھر کیا تھا پورا سوشل میڈیا ہاروی کو چھوڑ کر ٹسکا کی لعنت ملامت میں لگ گیا۔
ٹسکا کا کہنا تھا کہ ان عورتوں کی اپنی ذاتی سکیورٹی کا خیال کیوں نہیں رہتا وہ خود کو ایسے حالات میں کیوں ڈالتی ہیں جہاں انھیں کسی مشکوک انسان سے ملنے ہوٹل جانا پڑے۔
،تصویر کا ذریعہGetty Images
،تصویر کا کیپشنٹسکا چوپڑہ کئی درجن فلموں میں مختلف کردار ادا کر چکی ہیں
ٹسکا کہتی ہیں کہ عورت ہونے کے ناطے میں کہنا چاہوں گی کہ ’اولین ترجیح اپنی حفاظت کو دیں اورایسے مردوں کو بتا دیں نہیں کا مطلب نہیں ہوتا ہے۔‘
ٹسکا کہتی ہیں کہ ’اپنے کریئر کے لیے شارٹ کٹ نہ لیں محنت سے کام کریں۔ اگر آپ با صلاحیت ہیں تو دیر سے سہی لیکن کامیابی ضرور ملے گی۔‘
اس تمام بحث میں مجھے صرف ایک بات ہی سمجھ میں آتی ہے کہ جنسی زیادتی کے موضوع پر صرف اسی وقت بات نہ کریں جب یہ ٹرینڈ کر رہا ہو بلکہ اس مسئلے پر ایک مسلسل اور سنجیدہ بحث کی ضرورت ہے۔
دیپکا کو ابھی تک مسٹر پرفیکٹ نہیں ملا شاید
،تصویر کا ذریعہGetty Images
،تصویر کا کیپشندیپکا پاڈوکون گذشتہ کئی برسوں سے مسلسل ہٹ فلمیں دے رہی ہیں اور ان کی اداکاری کو چہار جانب سراہا جا رہا ہے
کسی بھی مشہور شخصیت کے لیے کسی کے ساتھ دوستی، رشتہ یا شادی نبھانا یا چلانا عام لوگوں سے زیادہ دشوار ہوتا ہے اور غالباً کبھی کبھی اس کے لیے انھیں بڑی قیمت ادا کرنی پڑ جاتی ہے۔
ایسی ہی ایک شخصیت ہیں دپیکا پاڈوکون جو پہلے رنبیر کپور کے ساتھ تھیں اس کے بعد کچھ عرصے سدھارتھ مالیہ کے ساتھ ان کا نام جوڑا گیا اور پچھلے تین سال سے ان کا نام رنویر سنگھ کے ساتھ لیا جا رہا ہے۔
بالی وڈ میں نو سال کی کامیابی کے اپنے سفر کے بارے میں بات کرتے ہوئے دپیکا کا کہنا تھا کہ اس دوران انھوں کئی قریبی رشتے کھوئے ہیں اور کچھ رشتے مزید مظبوط ہوئے ہیں۔
،تصویر کا ذریعہGetty Images
،تصویر کا کیپشندیپکا نے بالی وڈ کے علاوہ ہالی وڈ میں بھی قسمت آزمائی کی ہے
دپیکا پاڈوکون نے کئی سال کی افواہوں اور قیاص آرائیوں کے بعد آخر کار شادی اور محبت کے حوالے سے کھل کر اپنی رائے کا اظہار کیا تو لوگوں کو نہ صرف حیرانی ہوئی بلکہ کچھ باتیں واضح بھی ہوئیں۔
دپیکا کا کہنا تھا کہ اگر آپ کامیابیوں کی بلندی پر ہوں تو ایسے جیون ساتھی کا ملنا بہت مشکل ہوتا ہے جو آپ کی کامیابی کو ہینڈل کر سکے اور اسے سمجھ سکے۔ دپیکا کہتی ہیں کہ جب آپ بلندی پر ہوں تو آپ کے رومینٹک رشتے پہلے سے زیادہ پیچیدہ ہو جاتے ہیں۔
آج دپیکا کامیابیوں کی اس بلندی پر ہیں جو غالباً ہر کسی کو نصیب نہیں ہوتی لیکن شاید ہر چیز کی ایک قیمت ہوتی ہے اور بلندی پر پہنچنے کی قیمت شاید وہ اکیلا پن یا وہ کمی ہوتی ہے جسکا ذکر دپیکا نے کیا۔ دپیکا کے اس اعتراف سے یہ بات کسی حد تک واضح ہوتی ہے کہ انھیں ابھی تک ان کا ‘مسٹر رائٹ’ نہیں ملا۔
ریس تھری میں سلمان کی شرائط
،تصویر کا ذریعہGetty Images
،تصویر کا کیپشنریس سیریز میں ابھی تک سیف علی خان رفتار کا مظاہرہ کر رہے تھے لیکن اب اس میں سلمان خان ہوں گے
فلم ’ریس ٹو‘ کی اگلی سیریز کی تیاریاں شروع ہو چکی ہیں اور اس بار ’ریس تھری‘ کے ہیرو سلمان خان ہوں گے۔
اب تک کی اس سیریز کی خاص بات فلم میں تیز رفتار گاڑیاں، سٹیمی مناظراور نیم برہنہ ہیروئنز رہی تھیں۔ لیکن خبر ہے کہ سلمان خان نے فلم میکرز کے لیے کچھ گائیڈ لائنز دے ڈالی ہیں جن کے تحت فلم میں نہ تو کوئی ’سٹیمی سینز‘ ہونگے اور نہ ہی ’ڈرگز‘ اور نیم برہنہ ہیروئنز۔
سلمان کا خیال ہے اس سے بچوں اور نوجوانوں پر اچھا اثر نہیں پڑے گا۔ تو اس بار ’ریس تھری فل آن سلمان خان‘ کی فلم ہوگی!