ایئر انڈیا کے طیارے میں ہلاک ہونے والا خاندان جو برسوں بعد ایک ساتھ رہنے کا خواب لیے لندن جا رہا تھا
Ali1234Researcher
ایئر انڈیا کے طیارے میں ہلاک ہونے والا خاندان جو برسوں بعد ایک ساتھ رہنے کا خواب لیے لندن جا رہا تھا
Share
Lost your password? Please enter your email address. You will receive a link and will create a new password via email.
Please briefly explain why you feel this question should be reported.
Please briefly explain why you feel this answer should be reported.
Please briefly explain why you feel this user should be reported.
،تصویر کا کیپشنطیارے میں سوار ہونے کے بعد ڈاکٹر پراتیک کی لی گئی یہ سیلفی حادثے کے بعد سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی انڈیا کی ریاست گجرات کے احمد آباد میں طیارہ حادثہ کئی جانیں لے گیا۔ اس حادثے سے متعلق کئی پوسٹس سوشل میڈیا پر وائرل ہوئیں جن میں سے ایک تصویر ہنستے مسکراتے مستقبل کے حوالے سے نئے خواب آنکRead more
،تصویر کا کیپشنطیارے میں سوار ہونے کے بعد ڈاکٹر پراتیک کی لی گئی یہ سیلفی حادثے کے بعد سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی
انڈیا کی ریاست گجرات کے احمد آباد میں طیارہ حادثہ کئی جانیں لے گیا۔ اس حادثے سے متعلق کئی پوسٹس سوشل میڈیا پر وائرل ہوئیں جن میں سے ایک تصویر ہنستے مسکراتے مستقبل کے حوالے سے نئے خواب آنکھوں میں سجائے ایک خاندان کی بھی ہے۔
یہ اس خاندان کی آخری سیلفی تھی جو انھوں نے جہاز میں سوار ہونے کے بعد بنائی اور شاید اپنے خاندان کو روانگی سے قبل بھیجی تھی۔
تصویر میں تین بچوں اور ان کے والدین کو مسکراتے دیکھا جا سکتا ہے۔
یہ ایک ایسا خاندان تھا جو کئی سالوں کے بعد ایک ساتھ رہنے کے اپنے خواب کو پورا کرنے کے لیے برطانیہ منتقل ہو رہا تھا۔ پرواز سے پہلے لی گئی یہ سیلفی اب ان کے اہل خانہ کے لیے ان کی آخری یاد بن گئی ہے۔ اس المناک حادثے میں ڈاکٹر پراتیک جوشی، ان کی اہلیہ ڈاکٹر کومی ویاس، ان کی آٹھ سالہ بیٹی میرا اور پانچ سالہ جڑواں بیٹے پردیوت اور نکول کی موت ہو گئی۔



