بھارت؛ کلاؤڈ برسٹ میں متعدد فوجی بہہ گئے، ہلاکتیں اور تباہی؛ ہولناک ویڈیو
Share
Lost your password? Please enter your email address. You will receive a link and will create a new password via email.
Please briefly explain why you feel this question should be reported.
Please briefly explain why you feel this answer should be reported.
Please briefly explain why you feel this user should be reported.
بھارتی ریاست اترکھنڈ میں ہونے والے کلاؤڈ برسٹ نے بڑی تباہی مچا دی جس میں متعدد فوجی بھی بہہ گئے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق ریاست اترکھنڈ کے اتراکش ضلع میں شدید موسمیاتی صورتحال کے باعث ایک تباہ کن کلاؤڈ برسٹ (cloudburst) پیش آیا۔ جس کےنتیجے میں نہایت طاقتور اور بڑا سیلابی ریلہ پیدا ہوا جس نے بہت سی بستیRead more
بھارتی ریاست اترکھنڈ میں ہونے والے کلاؤڈ برسٹ نے بڑی تباہی مچا دی جس میں متعدد فوجی بھی بہہ گئے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق ریاست اترکھنڈ کے اتراکش ضلع میں شدید موسمیاتی صورتحال کے باعث ایک تباہ کن کلاؤڈ برسٹ (cloudburst) پیش آیا۔
جس کےنتیجے میں نہایت طاقتور اور بڑا سیلابی ریلہ پیدا ہوا جس نے بہت سی بستیاں اجاڑ کر رکھ دی۔ سیلابی ریلے نے راستے میں آنے والی ہر شے کو تہس نہس کرکے رکھ دیا۔
سیلابی ریلے میں بھارتی فضائیہ کے زیرِ استعمال ہیلی پیڈ بھی بہہ گیا جس میں متعدد فوجی بھی بہ گئے جن کی تلاش کا کام جاری ہے
سیلابی ریلے میں کم از کم 4 افراد کے ہلاک ہونے کی تصدیق کی گئی ہے جب کہ متعدد افراد لاپتا ہیں جن کے زندہ ملنے کے امکانات معدوم ہوتے جارہے ہیں۔
امدادی کاموں کے لیے بھارتی فوج کو بھی طلب کرلیا گیا۔ تین فوجی ہیلی کاپٹر لاپتا افراد کو ریسکیو کرنے کے لیے آپریشن میں حصہ لے رہے ہیں۔
محکمہ موسمیات نے علاقے میں مزید بارشوں کی پیش گوئی کرتے ہوئے مقامی شہریوں کو دریا کے قریب نہ جانے کی ہدایت کی گئی ہے۔
See lessFlash floods ravage villages in India
Flash floods ravage villages in India