جرائمٹک ٹاکر ثناء یوسف کو قتل کیوں کیا؟
Share
Lost your password? Please enter your email address. You will receive a link and will create a new password via email.
Please briefly explain why you feel this question should be reported.
Please briefly explain why you feel this answer should be reported.
Please briefly explain why you feel this user should be reported.
جرائم ٹک ٹاکر ثناء یوسف کو قتل کیوں کیا؟ ملزم نے اعترافی بیان میں بتادیا ایاز اکبر یوسف زئی 24 جون ، 2025 فوٹو: فائل اسلام آباد: معروف ٹک ٹاکر ثناء یوسف کے قاتل عمر حیات المعروف کاکا نے مجسٹریٹ کے سامنے مبینہ طور اعتراف جرم کرلیا۔ ذرائع کا کہنا ہےکہ ملزم عمرحیات نے بیان دیا کہ ملاقات کرنے سے انکRead more
ٹک ٹاکر ثناء یوسف کو قتل کیوں کیا؟ ملزم نے اعترافی بیان میں بتادیا
اسلام آباد: معروف ٹک ٹاکر ثناء یوسف کے قاتل عمر حیات المعروف کاکا نے مجسٹریٹ کے سامنے مبینہ طور اعتراف جرم کرلیا۔
ذرائع کا کہنا ہےکہ ملزم عمرحیات نے بیان دیا کہ ملاقات کرنے سے انکار پر ثناء یوسف کو قتل کیا۔
ملزم کا کہنا تھا کہ پہلی مرتبہ ملاقات کے لیے بلایا سارا دن انتظار کیا لیکن نہیں ملی، ثناء یوسف نے مجھے واپس جانےکو کہا، میں ثناء یوسف کی برتھ ڈے پر تحفہ لایا تھا جو اس نے نہیں لیا۔
ٹک ٹاکر ثناء یوسف کے قتل میں ملوث ملزم گرفتار
ملزم نے بیان میں کہا کہ 2 جون کو ثنا یوسف نے دوبارہ ملاقات کے لیے اسے بلایا لیکن نہیں ملی، مجھے ثناء یوسف کے ملاقات نہ کرنے پر سخت غصہ تھا، میں نے غصے میں آکر ثنا یوسف کو اس کے گھر جا کر قتل کردیا۔
واضح رہے کہ 2 جون کو اسلام آباد میں ٹک ٹاکر ثناء یوسف کو ان کے گھر پر فائرنگ کرکے قتل کردیا گیا تھا، ملزم ٹک ٹاکر کو قتل کرنے کے بعد فیصل آباد فرار ہوگیا تھا جہاں سے اسےگرفتار کرلیا گیا۔