جنگ بندی کی خلاف ورزی پر ٹرمپ نے غصے میں نیتن یاہو کو فون پر کیا کہا؟
Share
Lost your password? Please enter your email address. You will receive a link and will create a new password via email.
Please briefly explain why you feel this question should be reported.
Please briefly explain why you feel this answer should be reported.
Please briefly explain why you feel this user should be reported.
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران اور اسرائیل کے درمیان طے پانے والی جنگ بندی کو بچاتے ہوئے اسرائیل کے جنگی طیاروں کو ایران پر حملے سے روک دیا۔ صدر ٹرمپ نے اس مقصد کے لیے براہِ راست اسرائیلی وزیر اعظم بینجمن نیتن یاہو کو ٹیلیفون کر کے سخت انداز میں کہا کہ اسرائیلی جنگی طیارے فوری طور پر واپس بلا لیے جRead more
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران اور اسرائیل کے درمیان طے پانے والی جنگ بندی کو بچاتے ہوئے اسرائیل کے جنگی طیاروں کو ایران پر حملے سے روک دیا۔
صدر ٹرمپ نے اس مقصد کے لیے براہِ راست اسرائیلی وزیر اعظم بینجمن نیتن یاہو کو ٹیلیفون کر کے سخت انداز میں کہا کہ اسرائیلی جنگی طیارے فوری طور پر واپس بلا لیے جائیں۔
صدر ٹرمپ، جو نیٹو اجلاس میں شرکت کے لیے نیدرلینڈز روانہ ہو رہے تھے، نے روانگی سے قبل میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وہ جنگ بندی کی خلاف ورزی پر ایران اور اسرائیل دونوں سے ناراض ہیں، مگر انہوں نے اعتراف کیا کہ وہ “خاص طور پر اسرائیل سے زیادہ ناراض” ہیں۔
ٹرمپ نے کہا: “ہم نے 12 گھنٹے کی مہلت دی تھی، لیکن اسرائیل نے صرف ایک گھنٹے میں اتنے بم گرادیے جتنے میں نے اپنی زندگی میں کبھی نہیں دیکھے۔”
انہوں نے انکشاف کیا کہ جنگ بندی کی خلاف ورزی کے بعد انہوں نے نیتن یاہو کو فون کر کے خبردار کیا، جس کے بعد ایران کے قریب پہنچنے والے اسرائیلی جنگی جہازوں کو واپس بلا لیا گیا۔
صدر ٹرمپ نے واضح کیا کہ امریکہ ایران میں حکومت کی تبدیلی کا خواہاں نہیں ہے، کیونکہ ایسی کسی مداخلت سے خطے میں مزید افراتفری پیدا ہوگی۔
انہوں نے کہا کہ: “ہم چاہتے ہیں دونوں اقوام کو محبت، امن اور خوشحالی حاصل ہو۔ لیکن اگر وہ درست راستے سے ہٹ گئیں تو بہت کچھ کھو بیٹھیں گی۔”
ادھر اطلاعات ہیں کہ صدر ٹرمپ کو ایران-اسرائیل جنگ روکنے میں کلیدی کردار ادا کرنے پر نوبیل امن انعام کے لیے باضابطہ طور پر نامزد کر دیا گیا ہے۔
See less