روزمرہ کی خوراک میں بھنڈی ضرور شامل کریں، حیرت انگیز فوائد
Share
Lost your password? Please enter your email address. You will receive a link and will create a new password via email.
Please briefly explain why you feel this question should be reported.
Please briefly explain why you feel this answer should be reported.
Please briefly explain why you feel this user should be reported.
بھنڈی کو اگر روزانہ کی خوراک کا حصہ بنایا جائے تو یہ صحت کے لیے حیرت انگیز فوائد مہیا کرسکتی ہے۔ یہی وجہ ہے کہ اسے “قدرتی ملٹی وٹامن” بھی کہا جاتا ہے۔ بھنڈی کے روزانہ استعمال کے بڑے فوائد ہیں جن میں کچھ درج ذیل ہیں؛ بھنڈی کے بیج اور گودا خون میں شوگر جذب ہونے کی رفتار سست کرتے ہیں جو ذیابیطس کے مریضRead more
بھنڈی کو اگر روزانہ کی خوراک کا حصہ بنایا جائے تو یہ صحت کے لیے حیرت انگیز فوائد مہیا کرسکتی ہے۔ یہی وجہ ہے کہ اسے “قدرتی ملٹی وٹامن” بھی کہا جاتا ہے۔
بھنڈی کے روزانہ استعمال کے بڑے فوائد ہیں جن میں کچھ درج ذیل ہیں؛
بھنڈی کے بیج اور گودا خون میں شوگر جذب ہونے کی رفتار سست کرتے ہیں جو ذیابیطس کے مریضوں کیلئے مفید ہے۔ اسی طرح میگنیشیم، پوٹاشیم اور کیلشیئم ہائی بلڈ پریشر کنٹرول کرنے میں مدد دیتے ہیں۔
اس میں فائبر اور اینٹی آکسیڈنٹس کولیسٹرول کم کرکے دل کو بیماریوں سے محفوظ رکھتے ہیں۔ نظامِ ہاضمہ بہتر اور اعلیٰ فائبر قبض سے بچاتی ہے اور آنتوں کو صحت مند رکھتی ہے۔
علاوہ ازیں جوڑوں اور ہڈیوں کے لیے بہتر بھی یہ کافی بہتر ہے۔ اس میں وٹامن کے اور فولاد ہڈیوں کو مضبوط، جبکہ سوزش کم کرتے ہیں۔ اس میں وٹامن سی بھی جلد کو روشن اور بالوں کو مضبوط بناتا ہے۔
اسے صحت بخش طریقے سے بنانے کا طریقہ یہ ہے کہ بھنڈی فرائی کم کریں، ہلکی آنچ پر کم تیل میں پکائیں۔ بھنڈی کو ٹماٹر، ادرک، لہسن کے ساتھ پکایا جائے تو غذائیت بڑھ جاتی ہے۔
See lessاس میں فائبر اور اینٹی آکسیڈنٹس کولیسٹرول کم کرکے دل کو بیماریوں سے محفوظ رکھتے ہی.
اس میں فائبر اور اینٹی آکسیڈنٹس کولیسٹرول کم کرکے دل کو بیماریوں سے محفوظ رکھتے ہی.