’ستارے زمین پر‘ اور عامر خان کا ’جوا‘: وہ فلم جس کے لیے ’مسٹر پرفیکشنسٹ‘ نے 120 کروڑ کی ڈیل ٹھکرا دی
Ali1234Researcher
’ستارے زمین پر‘ اور عامر خان کا ’جوا‘: وہ فلم جس کے لیے ’مسٹر پرفیکشنسٹ‘ نے 120 کروڑ کی ڈیل ٹھکرا دی
Share
Lost your password? Please enter your email address. You will receive a link and will create a new password via email.
Please briefly explain why you feel this question should be reported.
Please briefly explain why you feel this answer should be reported.
Please briefly explain why you feel this user should be reported.
تین سال کی طویل خاموشی کے بعد عامر خان جمعہ کو بڑے پردے پر واپس آرہے ہیں۔ ان کی نئی فلم ’ستارے زمین پر‘ کو ان کی ’کم بیک‘ فلم کہا جا رہا ہے۔ تاہم ممبئی فلم انڈسٹری میں یہ سوال بہت زیر بحث ہے کہ کیا 60 سالہ عامر خان ایک بلاک بسٹر فلم سے واپسی کر پائیں گے جیسا کہ شاہ رخ خان نے دو سال قبل ’پٹھان‘ کے ذرRead more
تین سال کی طویل خاموشی کے بعد عامر خان جمعہ کو بڑے پردے پر واپس آرہے ہیں۔ ان کی نئی فلم ’ستارے زمین پر‘ کو ان کی ’کم بیک‘ فلم کہا جا رہا ہے۔
تاہم ممبئی فلم انڈسٹری میں یہ سوال بہت زیر بحث ہے کہ کیا 60 سالہ عامر خان ایک بلاک بسٹر فلم سے واپسی کر پائیں گے جیسا کہ شاہ رخ خان نے دو سال قبل ’پٹھان‘ کے ذریعے کیا تھا؟
اس موازنہ کے پیچھے ایک ٹھوس وجہ ہے۔ عامر کی طرح بالی وڈ سپر سٹار شاہ رخ خان کی شہرت کچھ سال قبل بری طرح متاثر ہوئی تھی۔ ان کی فلم ’فین‘، ’جب ہیری میٹ سیجل‘ اور ’زیرو‘ جیسی بڑی فلمیں باکس آفس پر بری طرح فلاپ ہوئی تھیں۔
اگر اس اعتبار سے دیکھا جائے تو عامر کی آخری ہٹ فلم ’دنگل‘ نو سال قبل ریلیز ہوئی تھی۔ اس کے بعد دو بڑی فلمیں، ’ٹھگز آف ہندوستان‘ اور ’لال سنگھ چڈھا‘ باکس آفس پر فلاپ ہوئیں اور عامر کے فلمی کیریئر پر بھی سوالات اٹھائے گئے خاص طور پر ’لال سنگھ چڈھا‘ کی ناکامی، جسے انھوں نے پروڈیوس بھی کیا تھا، نے عامر خان کو نہ صرف تجارتی بلکہ ذہنی اور جذباتی طور پر بھی ہلا کر رکھ دیا تھا۔
عامر نے ماضی میں بھی ان حالات کا سامنا کیا
عامر خان نے بالی وڈ میں بطور ہیرو ڈیبیو 1988 کی بلاک بسٹر فلم ’قیامت سے قیامت تک‘ سے کیا تھا۔ ان کا تعلق ایک فلمی گھرانے سے ہے۔
ان کے والد طاہر حسین ایک فلم پروڈیوسر تھے اور چچا ناصر حسین ایک کامیاب سکرین رائٹر، پروڈیوسر اور ہدایت کار تھے۔
لیکن ’قیامت سے قیامت تک‘ سے راتوں رات سٹار بننے والے عامر کی اگلی کئی فلمیں بری طرح فلاپ ہوئی تھیں۔
اس کے بعد انھوں نے بلاک بسٹر فلم ’دل‘ سے فملی دنیا میں واپسی کی۔ آنے والے سالوں میں، وہ ہٹ اور فلاپ کے سفر سے گزرے اور ’راجہ ہندوستانی‘، ’رنگیلا‘، ’غلام‘ اور ’سرفروش‘ جیسی کامیاب فلموں کے ذریعے ایک بڑے سٹار بنے
’لال سنگھ چڈھا‘ کی ناکامی نے عامر خان کو نہ صرف تجارتی بلکہ ذہنی اور جذباتی طور پر بھی ہلا کر رکھ دیا تھا
’لال سنگھ چڈھا‘ کی ناکامی نے عامر خان کو نہ صرف تجارتی بلکہ ذہنی اور جذباتی طور پر بھی ہلا کر رکھ دیا تھا