صادق آباد میں درجنوں بچوں کے گردے چوری کرلیے گئے؛ حقیقت کیا ہے؟
Share
Lost your password? Please enter your email address. You will receive a link and will create a new password via email.
Please briefly explain why you feel this question should be reported.
Please briefly explain why you feel this answer should be reported.
Please briefly explain why you feel this user should be reported.
ویب ڈیسکJune 11, 2025 facebook twitter whatsup mail سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی پوسٹ میں دعویٰ کیا گیا کہ پنجاب کے شہر صادق آباد میں درجنوں بچوں کے گردے نکال لیے گئے اور یہ واقعہ اعضا کی چوری کا ہے۔ 2 جون 2025 کو ایکس (سابقہ ٹوئٹر) پر متعدد صارفین نے ایک ویڈیو شیئر کی جس میں کئی بچے چارپائیوں پرRead more
سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی پوسٹ میں دعویٰ کیا گیا کہ پنجاب کے شہر صادق آباد میں درجنوں بچوں کے گردے نکال لیے گئے اور یہ واقعہ اعضا کی چوری کا ہے۔
2 جون 2025 کو ایکس (سابقہ ٹوئٹر) پر متعدد صارفین نے ایک ویڈیو شیئر کی جس میں کئی بچے چارپائیوں پر لیٹے ہوئے نظر آرہے تھے اور ان کے پیٹ کے نچلے حصے پر پٹیاں بندھی ہوئی تھیں۔ پوسٹ میں کہا گیا کہ یہ بچے اعضا کی چوری، خاص طور پر گردے نکالنے کا شکار ہوئے ہیں۔
ایک پوسٹ میں لکھا گیا:
’’انتہائی افسوسناک واقعہ… صادق آباد، پنجاب میں پتھری کی سرجری کے بہانے 25 افراد کے گردے نکال لیے گئے۔‘‘