طلحہ احمدکو وزیراعظم نے انعام کے طور پرکتنی رقم دی؟
Share
Lost your password? Please enter your email address. You will receive a link and will create a new password via email.
Please briefly explain why you feel this question should be reported.
Please briefly explain why you feel this answer should be reported.
Please briefly explain why you feel this user should be reported.
فوٹو: پی آئی ڈی وزیر اعظم شہباز شریف سےگزشتہ دنوں پاکستان کے معروف کونٹینٹ کریئیٹر طلحہ احمد نے ملاقات کی تھی جس میں وزیراعظم نے طلحہ کی حوصلہ افزائی کی تھی اور اسے انعام سے بھی نوازا تھا۔ جیو پاکستان میں گفتگو کرتے ہوئے طلحہ احمد نے بتایا کہ وزیراعظم ہاؤس میں ہونے والی ملاقات میں وزیر اعظم نے میRead more
وزیر اعظم شہباز شریف سےگزشتہ دنوں پاکستان کے معروف کونٹینٹ کریئیٹر طلحہ احمد نے ملاقات کی تھی جس میں وزیراعظم نے طلحہ کی حوصلہ افزائی کی تھی اور اسے انعام سے بھی نوازا تھا۔
جیو پاکستان میں گفتگو کرتے ہوئے طلحہ احمد نے بتایا کہ وزیراعظم ہاؤس میں ہونے والی ملاقات میں وزیر اعظم نے میرے کام کی تعریف کی اور میری حوصلہ افزائی کی۔
طلحہ احمد نے بتایا کہ وزیراعظم نے مجھے اعزازی شیلڈ سے نوازا اور انعام کے طور پر اپنی طرف سے ایک لیپ ٹاپ بھی دیا، اس کے علاوہ انہوں نے مجھے 10 لاکھ روپے انعام بھی دیا۔
معروف کونٹینٹ کریئیٹر کا مزید کہنا تھا کہ وزیراعظم نے مجھ سے یہ بھی کہا کہ آپ نوجوان ہیں اور پاکستان کا مستقبل اور سرمایہ ہیں، اگر آپ اعلیٰ تعلیم کے لیےکیمبرج بھی جانا چاہتے ہیں تو حکومت آپ کو سپورٹ کرے گی اور اگر صحت کے حوالے سے بھی مدد کی ضرورت ہے تو وفاقی حکومت آپ کی مدد کرےگی۔
See less