فاف ڈو پلیسی نے بابر اعظم سے کونسا ریکارڈ چھین لیا؟
Share
Lost your password? Please enter your email address. You will receive a link and will create a new password via email.
Please briefly explain why you feel this question should be reported.
Please briefly explain why you feel this answer should be reported.
Please briefly explain why you feel this user should be reported.
جنوبی افریقا کے سابق کپتان فاف ڈو پلیسی نے میجر لیگ کرکٹ (ایم ایل سی) 2025 میں سینچری جڑ کر متعدد ریکارڈ اپنے نام کر لیے۔ ٹیکساس کے گرینڈ پرایئر اسٹیڈیم میں ٹیکساس سپر کنگز کی نمائندگی کرنے والے فاف ڈو پلیسی نے ایم آئی نیو یارک کے خلاف پانچ چوکوں اور نو چھکوں کی مدد سے 53 گیندوں پر برق رفتار 103 انRead more
جنوبی افریقا کے سابق کپتان فاف ڈو پلیسی نے میجر لیگ کرکٹ (ایم ایل سی) 2025 میں سینچری جڑ کر متعدد ریکارڈ اپنے نام کر لیے۔
ٹیکساس کے گرینڈ پرایئر اسٹیڈیم میں ٹیکساس سپر کنگز کی نمائندگی کرنے والے فاف ڈو پلیسی نے ایم آئی نیو یارک کے خلاف پانچ چوکوں اور نو چھکوں کی مدد سے 53 گیندوں پر برق رفتار 103 اننگز کھیل کر ٹیم کو پلے آفس مرحلے میں پہنچا دیا۔
یہ سابق جنوبی افریقی کپتان کی رواں ایڈیشن میں دوسری سینچری تھی۔ اس سے قبل انہوں نے سان فرانسسکو یونیکورنز کے خلاف بھی سینچری اسکور کی تھی۔
اس سینچری کے بعد فاف ڈو پلیسی ٹی 20 کی تاریخ میں 40 برس کی عمر کے بعد دو سینچریاں بنانے والے پہلے کھلاڑی بن گئے ہیں۔
یہ ان کی بطور کپتان آٹھویں سینچری تھی اور اس کے بعد وہ بحیثیت کپتان سب سے زیادہ مجموعی سینچریوں کا ٹائٹل پاکستان کے سابق کپتان بابر اعظم (7) اور آسٹریلیا کے مائیکل (7) کلنگر سے چھین لیا ہے۔
See less