قیدی نے موبائل فون نگل لیا۔۔ پھر کیا ہوا؟
Share
Lost your password? Please enter your email address. You will receive a link and will create a new password via email.
Please briefly explain why you feel this question should be reported.
Please briefly explain why you feel this answer should be reported.
Please briefly explain why you feel this user should be reported.
ڈاکٹرز نے سرجری کر کے قیدی کے پیٹ سے کی پیڈ موبائل فون نکال لیا۔ بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق پولیس نے بتایا کہ ایک سرکاری اسپتال کے ڈاکٹروں نے قیدی کے پیٹ سے ایک موبائل فون نکال لیا جسے اس نے نگل لیا تھا۔ حال ہی میں فون کی برآمدگی کے بعد حکام نے اس بات کی تحقیقات کا حکم دیا ہے کہ ممنوعہ شے کس طرحRead more
ڈاکٹرز نے سرجری کر کے قیدی کے پیٹ سے کی پیڈ موبائل فون نکال لیا۔
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق پولیس نے بتایا کہ ایک سرکاری اسپتال کے ڈاکٹروں نے قیدی کے پیٹ سے ایک موبائل فون نکال لیا جسے اس نے نگل لیا تھا۔
حال ہی میں فون کی برآمدگی کے بعد حکام نے اس بات کی تحقیقات کا حکم دیا ہے کہ ممنوعہ شے کس طرح ہائی سکیورٹی والی جیل میں داخل ہوئی۔
قیدی کے خلاف فوجداری مقدمہ بھی درج کیا گیا ہے۔ 30 سالہ مجرم دولت عرف گنڈا 10 سال کی سزا کاٹ رہا ہے۔
24 جون کو اس نے پیٹ میں درد کی شکایت کی اور جیل کے طبی عملے کو بتایا کہ اس نے کوئی چیز نگل لی ہے۔
اسے مزید علاج کے لیے جیل کے عملے نے فوری طور پر شیواموگا کے گورنمنٹ میک گن اسپتال منتقل کیا جہاں ڈاکٹروں نے ایکسرے لیا جس میں اس کے پیٹ میں فون کی موجودگی کی تصدیق ہوئی۔
قیدی کی رضامندی حاصل کرنے کے بعد آپریشن کر کے فون نکال لیا گیا۔ یہ فون 8 جولائی کو سیل بند لفافے میں جیل حکام کے حوالے کیا گیا تھا۔
See less