مریم نواز کو لاحق بیماری کیا ہے اور کیا اس کا علاج امریکہ اور سوئٹزرلینڈ میں ہی ممکن ہے؟
Ali1234Researcher
مریم نواز کو لاحق بیماری کیا ہے اور کیا اس کا علاج امریکہ اور سوئٹزرلینڈ میں ہی ممکن ہے؟
Share
Lost your password? Please enter your email address. You will receive a link and will create a new password via email.
Please briefly explain why you feel this question should be reported.
Please briefly explain why you feel this answer should be reported.
Please briefly explain why you feel this user should be reported.
پاکستانی سیاست دانوں کا ملک سے باہر علاج کے لیے جانا کوئی نئی بات نہیں۔ پاکستان کے سابق وزیراعظم نواز شریف سے لے کر فوجی آمر پرویز مشرف سمیت کئی سیاست دان بلکہ جج اور بیوروکریٹس بھی بیرون ملک سے علاج کروا چکے ہیں۔ اب اس فہرست میں وزیراعلی پنجاب مریم نواز کا نام بھی شامل ہو گیا ہے جن کا دعویٰ ہے کہ اRead more
پاکستانی سیاست دانوں کا ملک سے باہر علاج کے لیے جانا کوئی نئی بات نہیں۔ پاکستان کے سابق وزیراعظم نواز شریف سے لے کر فوجی آمر پرویز مشرف سمیت کئی سیاست دان بلکہ جج اور بیوروکریٹس بھی بیرون ملک سے علاج کروا چکے ہیں۔
اب اس فہرست میں وزیراعلی پنجاب مریم نواز کا نام بھی شامل ہو گیا ہے جن کا دعویٰ ہے کہ انھیں پیراتھائرائیڈ کا طبی مسئلہ ہے اور اس کا مکمل علاج پاکستان میں ممکن نہیں۔
مریم نواز کا یہ بیان سانے آنے کے بعد سوشل میڈیا صارفین میں نہ صرف اس حوالے سے تجسس پایا جاتا ہے کہ وزیراعلی پنجاب کو لاحق بیماری کیا ہے تو وہیں دوسری جانب بہت سے صارفین مریم نواز کے اس بیان پر بھی سوال اٹھا رہے ہیں کہ کیا واقعی پیراتھائرائیڈ کا علاج پاکستان میں ممکن نہیں۔
بی بی سی اردو نے ماہرین کی مدد سے اس بیماری اور اس کے کسی انسان پر اثرات کے حوالے سے جاننے کی کوشش کی ہے۔
اس کے علاوہ ہم آپ کو یہ بھی بتائیں گے کیا واقعی اس کا علاج دنیا کے صرف دو ہی ممالک میں دستیاب ہے لیکن سب سے پہلے یہ جان لیتے ہیں کہ مریم نواز نے اپنی بیماری کے حوالے سے کیا کہا؟