’معمول کا عمل یا نفسیاتی حربہ‘: انڈیا بگلیہار ڈیم پر کیا کر رہا ہے اور اس سے پاکستان کس حد تک متاثر ہو سکتا ہے؟
Ali1234Researcher
’معمول کا عمل یا نفسیاتی حربہ‘: انڈیا بگلیہار ڈیم پر کیا کر رہا ہے اور اس سے پاکستان کس حد تک متاثر ہو سکتا ہے؟
Share
پاکستان میں حکام کا دعویٰ ہے کہ انڈیا کی جانب سے بگلیہار ڈیم پر بنائے گئے سپل ویز بند ہونے کے باعث دریائے چناب میں گذشتہ تین روز کے دوران پانی کا بہاؤ متاثر ہوا ہے اور انڈین اقدامات کے باعث پانی کا یہ بہاؤ ’90 ہزار کیوسک سے دس ہزار کیوسک تک گِرا ہے۔‘ یاد رہے کہ پہلگام حملے کے بعد انڈیا نے پاکستان کےRead more
پاکستان میں حکام کا دعویٰ ہے کہ انڈیا کی جانب سے بگلیہار ڈیم پر بنائے گئے سپل ویز بند ہونے کے باعث دریائے چناب میں گذشتہ تین روز کے دوران پانی کا بہاؤ متاثر ہوا ہے اور انڈین اقدامات کے باعث پانی کا یہ بہاؤ ’90 ہزار کیوسک سے دس ہزار کیوسک تک گِرا ہے۔‘
یاد رہے کہ پہلگام حملے کے بعد انڈیا نے پاکستان کے خلاف جو اقدامات کیے ہیں اُن میں دہائیوں پرانے سندھ طاس معاہدے کی معطلی بھی شامل ہے۔ اس معاہدے کے تحت انڈیا دریائے جہلم، چناب اور سندھ کے بیشتر پانی تک پاکستان کو رسائی دینے کا پابند ہے۔ اس معاہدے کی معطلی کے بعد پاکستان بارہا یہ واضح کر چکا ہے کہ اگر انڈیا کی جانب سے پاکستان کے حصے کا پانی روکنے کی کوشش کی گئی تو اسے ’اقدامِ جنگ‘ تصور کیا جائے گا۔
اس ضمن میں بڑی پیشرفت پیر کے روز سامنے آئی جب بین الاقوامی خبر رساں ادارے ’روئٹرز‘ اور پریس ٹرسٹ آف انڈیا (پی ٹی آئی) سمیت متعدد انڈین ذرائع ابلاغ نے خبر دی کہ چند روز قبل انڈیا نے پاکستان کو مطلع کیے بغیر بگلیہار ڈیم کے سپل ویز (ڈیم میں اضافی پانی کے اخراج کے دروازے) بند کر دیے ہیں۔
انڈین میڈیا اور سوشل میڈیا پر ایسی ویڈیوز بھی سامنے آئی ہیں جن میں دیکھا جا سکتا ہے کہ جموں کے علاقے رام بن میں دریائے چناب پر بنے بگلیہار ڈیم کے تمام دروازے (سپل ویز) بند نظر آ رہے ہیں۔ تاہم بی بی سی آزادانہ طور پر ان ویڈیوز کی تصدیق نہیں کر سکا ہے خبر رساں ادارے ’روئٹرز‘ کی ایک رپورٹ میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ انڈیا نے گذشتہ ماہ سندھ طاس معاہدے کی معطلی کے بعد پہلی بار پانی ذخیرہ کرنے کی صلاحیت بڑھانے کے حوالے سے کام شروع کر دیا ہے اور یہ عمل دریائے چناب پر واقع بگلیہار ڈیم سمیت پانی سے بجلی بنانے والے دو منصوبوں پر جاری ہے۔
’بگلیہار ڈیم کی صفائی کا کام عموماً ہر سال اگست میں ہوتا ہے، مگر اس مرتبہ بوجوہ یہ مئی کے مہینے میں کیا گیا ہے‘
’بگلیہار ڈیم کی صفائی کا کام عموماً ہر سال اگست میں ہوتا ہے، مگر اس مرتبہ بوجوہ یہ مئی کے مہینے میں کیا گیا ہے‘



See less