میانمار میں زلزلہ کیوں آیا اور اس کے سبب بنکاک میں عمارت کیسے زمین بوس ہوئی
Share
Lost your password? Please enter your email address. You will receive a link and will create a new password via email.
Please briefly explain why you feel this question should be reported.
Please briefly explain why you feel this answer should be reported.
Please briefly explain why you feel this user should be reported.
میانمار میں جمعے کو آنے والے شدید زلزلے کے سبب اب تک 1600 افراد کی ہلاکت کی تصدیق ہو چکی ہے اور متعدد عمارتیں بھی منہدم ہو چکی ہیں۔ جنوب مشرقی ایشا میں واقع ملک کو ہمیشہ سے ہی زلزلوں سے سب سے زیادہ خطرہ رہا ہے۔ تھائی لینڈ اور چین بھی جمعے کو آنے والے زلزلے سے متاثر ہوئے ہیں، تاہم میانمار کے مقابلے مRead more
میانمار میں جمعے کو آنے والے شدید زلزلے کے سبب اب تک 1600 افراد کی ہلاکت کی تصدیق ہو چکی ہے اور متعدد عمارتیں بھی منہدم ہو چکی ہیں۔
جنوب مشرقی ایشا میں واقع ملک کو ہمیشہ سے ہی زلزلوں سے سب سے زیادہ خطرہ رہا ہے۔ تھائی لینڈ اور چین بھی جمعے کو آنے والے زلزلے سے متاثر ہوئے ہیں، تاہم میانمار کے مقابلے میں یہ دو ممالک عام طور پر زلزلوں کے حوالے سے محفوظ تصور کیے جاتے ہیں۔
تھائی لینڈ کا دارالحکومت بنکاک زلزلے کے مرکز سے تقریباً 621 میل دور تھا لیکن اس کے باوجود بھی وہاں ایک زیر تعمیر عمارت منہدم ہو گئی۔
اس تحریر کا مقصد یہ بتانا ہے کہ یہ زلزلہ کیوں آیا اور اس کے اثرات دور دور تک کیوں نظر آئے۔ زمین کی اوپری سطح مختلف پرتوں پر مشتمل ہوتی ہے جنھیں ٹیکٹونک پلیٹس کہا جاتا ہے۔ یہ پلیٹس تواتر سے حرکت کرتی رہتی ہیں، ان میں سے کچھ ایک ساتھ بھی حرکت کرتی ہے اور کچھ اوپر تلے۔
ان پلیٹس کی حرکت کے سبب ہی زلزلے آتے ہیں اور آتش فشاں پھٹتے ہیں۔
میانمار کا شمار ان ممالک میں ہوتا ہے جہاں یہ ٹیکٹونک پلیٹس سب سے زیادہ ‘متحرک’ ہوتی ہیں اور یہ ملک چار پلیٹس کے اوپر موجود ہے جنھیں یورو ایشن پلیٹ، انڈین پلیٹ، سنڈا پلیٹ اور برما مائیکروپلیٹ کہا جاتا ہے۔
ہمالیہ کا پہاڑی سلسلہ انڈین اور یورو ایشین پلیٹس کے تصادم کے نتیجے میں وجود میں آیا تھا، جبکہ سنہ 2004 میں سونامی برما مائیکروپلیٹ کے نیچے انڈین پلیٹ کی حرکت کے سبب آیا تھا۔
امپیریل کالج لندن سے منسلک ڈاکٹر ریبیکا بیل کہتی ہیں کہ پلیٹس کی حرکت اور فالٹس (بڑے پتھروں کے درمیان دراڑوں) کے سبب ہی یہ ٹیکٹونک پلیٹس ‘پھسلتی’ ہیں
میانمار کا شمار ان ممالک میں ہوتا ہے جہاں یہ ٹیکٹونک پلیٹس سب سے زیادہ 'متحرک' ہوتی ہیں
میانمار کا شمار ان ممالک میں ہوتا ہے جہاں یہ ٹیکٹونک پلیٹس سب سے زیادہ ‘متحرک’ ہوتی ہیں



See less