نعمان اعجاز کا یوٹیوبر معاذ صفدر کی وائرل ویڈیو پر تنقیدی تبصرہ، کیا کہا؟
Share
Lost your password? Please enter your email address. You will receive a link and will create a new password via email.
Please briefly explain why you feel this question should be reported.
Please briefly explain why you feel this answer should be reported.
Please briefly explain why you feel this user should be reported.
ان دنوں پاکستان کے یوٹیوبر معاذ صفدر کی جانب سے اہلیہ کو سالگرہ پر دیا گیا پھولوں کا بڑا گلدستہ مہنگا تحفہ ہونے کی وجہ سے سوشل میڈیا پر خاصا زیرِ بحث رہا۔ معاذ صفدر نے اپنی بیوی صبا کے لیے گلابوں کا ایک انتہائی قیمتی اور بڑا گلدستہ بنوایا جس کی ویڈیو انہوں نے اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر شیئر کی۔ بRead more
ان دنوں پاکستان کے یوٹیوبر معاذ صفدر کی جانب سے اہلیہ کو سالگرہ پر دیا گیا پھولوں کا بڑا گلدستہ مہنگا تحفہ ہونے کی وجہ سے سوشل میڈیا پر خاصا زیرِ بحث رہا۔
معاذ صفدر نے اپنی بیوی صبا کے لیے گلابوں کا ایک انتہائی قیمتی اور بڑا گلدستہ بنوایا جس کی ویڈیو انہوں نے اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر شیئر کی۔ بتایا گیا ہے کہ اس گلدستے کی قیمت تقریباً تین سے چار لاکھ روپے تھی اور اسے لانے کے لیے ایک خصوصی ٹرک کا انتظام کیا گیا تھا۔
ویڈیو وائرل ہونے کے بعد سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے مختلف تبصرے سامنے آئے۔ بعض لوگوں نے اس اقدام کو محبت کے اظہار کا خوبصورت طریقہ قرار دیتے ہوئے معاذ صفدر کی تعریف کی، جبکہ دیگر صارفین نے اسے غیر ضروری نمود و نمائش قرار دے کر تنقید کا نشانہ بنایا۔
اسی وائرل ویڈیو پر پاکستان شوبز کے سینئر اداکار نعمان اعجاز نے بھی رائے کا اظہار کرتے ہوئے سوشل میڈیا پر ایک پیغام شیئر کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایسے تحائف اگرچہ دل کو بھاتے ہیں، مگر سادگی اور اعتدال کو ترجیح دینا زیادہ بہتر ہے۔
نہوں نے مداحوں کو پیغام دیا کہ یہ صرف ویڈیو کا کانٹینٹ ہے حقیقی محبت نہیں اس لئے کوئی بھی لڑکی اپنے شوہروں سے اس قسم کے قیمتی تحائف کیلئے اُمید نہ کرے اور ان پر دباؤ نہ ڈالے۔ نعمان اعجاز نے مزید کہا کہ اب مظلوم شوہر پھر سے برداشت کریں گے۔
نعمان اعجاز نے واضح کیا کہ رشتے میں محبت سوشل میڈیا پر ٹرینڈ کرنے والی چیزوں پر مواد بنانا نہیں بلکہ حقیقی رشتے احترام، سمجھ اور حقیقی تعلق پر استوار ہوتے ہیں۔