ٹرمپ، ٹیرف جنگ اور معاشی غیر یقینی: کیا اس وقت سونا ہی سب سے محفوظ سرمایہ کاری ہے؟
Ali1234Researcher
ٹرمپ، ٹیرف جنگ اور معاشی غیر یقینی: کیا اس وقت سونا ہی سب سے محفوظ سرمایہ کاری ہے؟
Share
عالمی معاشی منڈی کے لیے رواں ہفتہ کافی ہیجان خیز تھا جس کے دوران امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے محصولات کی مدد سے عالمی تجارتی نظام کو ازسرنو بدلنے کی کوشش جاری رکھی۔ ایک جانب جہاں چین سے معاشی جنگ کے خدشے نے ایشیائی مارکیٹ کو مندی کا شکار کیا وہیں دوسری جانب سونے کی قیمت تاریخی بلندی کو چھونے لگی۔ معاشیRead more
عالمی معاشی منڈی کے لیے رواں ہفتہ کافی ہیجان خیز تھا جس کے دوران امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے محصولات کی مدد سے عالمی تجارتی نظام کو ازسرنو بدلنے کی کوشش جاری رکھی۔
ایک جانب جہاں چین سے معاشی جنگ کے خدشے نے ایشیائی مارکیٹ کو مندی کا شکار کیا وہیں دوسری جانب سونے کی قیمت تاریخی بلندی کو چھونے لگی۔
معاشی مستقبل کی غیر یقینی کا سامنا کرتے سرمایہ کاروں نے بھی سٹاک کے بجائے سونے میں سرمایہ کاری کا راستہ چنا ہے۔
حالیہ مہینوں میں عالمی سطح پر سونے کی قیمتوں میں اضافہ ہو رہا ہے، جو ریکارڈ بلند ترین سطح پر پہنچ گیا ہے، کیونکہ تاجر مارکیٹوں میں غیر یقینی صورتحال کی وجہ سے محفوظ سرمایہ کاری کی تلاش میں ہیں۔
اس قیمتی دھات کو روایتی طور پر مالی مشکلات یا عدم استحکام کے وقت میں ایک قابل اعتماد ، ٹھوس اثاثے کے طور پر
See less