پاکستان کے پاس تیل کے کتنے ذخائر ہیں؟
Share
Lost your password? Please enter your email address. You will receive a link and will create a new password via email.
Please briefly explain why you feel this question should be reported.
Please briefly explain why you feel this answer should be reported.
Please briefly explain why you feel this user should be reported.
اکستان میں تیل کی تلاش کے شعبے میں مختلف کمپنیاں کام کر رہی ہیں تاہم گذشتہ چند دہائیوں میں ملک میں تیل کی تلاش اور اُس کی پیداوار میں کوئی خاطر اضافہ نہیں دیکھا گیا ہے۔ پاکستان پٹرولیم انفارمیشن سروسز کے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق دسمبر 2024 تک ملک میں تیل کے ذخائر دو کروڑ 38 لاکھ بیرل تک تھے۔Read more
اکستان میں تیل کی تلاش کے شعبے میں مختلف کمپنیاں کام کر رہی ہیں تاہم گذشتہ چند دہائیوں میں ملک میں تیل کی تلاش اور اُس کی پیداوار میں کوئی خاطر اضافہ نہیں دیکھا گیا ہے۔ پاکستان پٹرولیم انفارمیشن سروسز کے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق دسمبر 2024 تک ملک میں تیل کے ذخائر دو کروڑ 38 لاکھ بیرل تک تھے۔
متعدد تیل کمپنیوں میں اعلیٰ عہدوں پر کام کرنے والے ماہر أمور توانائی محمد وصی خان نے بی بی سی کو بتایا پاکستان میں مقامی طور پر پیدا ہونے والا تیل ملکی ضرورت کے صرف دس سے پندرہ فیصد حصے کو پورا کرتا ہے جبکہ باقی کا 80 سے 85 فیصد بیرون ملک سے درآمد کیا جاتا ہے۔ انھوں نے بتایا کہ یو ایس انرجی انفارمیشن ایڈمنسٹریشن کے جائزے کے مطابق پاکستان میں نو ارب بیرل تک کے پٹرولیم ذخائر موجود ہیں تاہم اُن کے مطابق انھیں اُس وقت تک ثابت شدہ ذخائر نہیں کیا جا سکتا جب تک یہ تجارتی طور پر قابل عمل نہ ہو جائیں۔
وصی نے کہا پاکستان میں ماضی میں تیل کی تلاش کے لیے کی گئی کوششیں زیادہ کامیاب نہیں ہو سکی ہیں جس کی وجہ اس کام میں سرمایہ کاری اور درکار ٹیکنالوجی کی کمی ہے۔ اُن کا کہنا ہے امریکی صدر کی جانب سے اب جو اعلان سامنے آیا ہے اس کے تحت بظاہر ایسا لگتا ہے کہ امریکی حکومت کسی بڑی تیل کمپنی کو کہے گی کہ وہ پاکستان میں تیل کے ذخائر نکالنے کے لیے کام کرے۔
پاکستان میں اس وقت تیل کی دریافت کا کام ملک کے چاروں صوبوں میں ہو رہا ہے
پاکستان میں اس وقت تیل کی دریافت کا کام ملک کے چاروں صوبوں میں ہو رہا ہے

See less