چین چاند پر آلو اگائے گا
Share
Lost your password? Please enter your email address. You will receive a link and will create a new password via email.
Please briefly explain why you feel this question should be reported.
Please briefly explain why you feel this answer should be reported.
Please briefly explain why you feel this user should be reported.
چین کے سائنس دان اپنے آئندہ خلائی مشن کے دوران چاند پر آلو اگانے کی بھی کوشش کرنے والے ہیں۔ ایک چینی اخبار ’چانگ قنگ پوسٹ‘ کے مطابق چاند سے متعلق ’چانگ 4 مشن‘ آئندہ برس لانچ کیا جائے گا اور اسی مشن کے تحت آلوؤں کو زمینی ماحول (ایکوسسٹم) کی طرح کے ایک چھوٹے سے حصے کے اندر رکھا جائے گا۔ چانگ قنگ یونیوRead more
چین کے سائنس دان اپنے آئندہ خلائی مشن کے دوران چاند پر آلو اگانے کی بھی کوشش کرنے والے ہیں۔
ایک چینی اخبار ’چانگ قنگ پوسٹ‘ کے مطابق چاند سے متعلق ’چانگ 4 مشن‘ آئندہ برس لانچ کیا جائے گا اور اسی مشن کے تحت آلوؤں کو زمینی ماحول (ایکوسسٹم) کی طرح کے ایک چھوٹے سے حصے کے اندر رکھا جائے گا۔
چانگ قنگ یونیورسٹی کے پروفیسر شی ژنپنگ نے اس اخبار کو بتایا کہ مختلف طرح کے تجربات کے لیے چاند کی سطح پر ریشمی کیڑے کے لاروے کے ساتھ ایک سیلنڈر بھی رکھا جائے گا۔
چین کے انٹر نیشنل ریڈیو کا کہنا ہے کہ اس کا مقصد یہ دریافت کرنا ہے کہ آیا چاند کی سطح پر کیڑے اور آلو کے پودے بچ پاتے ہیں یا نہیں۔ اس کے مطابق اس سے جو نتائج برآمد ہوں گے اس سے اس بات کا پتہ چل سکتا ہے کہ مستقبل میں وہاں انسانی زندگی کس حد تک ممکن ہو سکے گی
سنہ 2015 میں آنے والی سائنس فکشن فلم ’دی مارٹن‘ میں آلو کا مرکزی کردار ہے۔
یہ فلم اینڈی ویئر کی کتاب پر مبنی تھی جس میں میٹ ڈیمن نے خلا باز کا کردار ادا کیا تھا۔ فلم میں وہ مریخ پر پھنس جاتے ہیں پھر زندہ رہنے کے لیے وہاں پر وہ آلو اگانے کی کوشش کرتے ہیں
چاند پر اگنے والے مستقبل کے انسانوں کے لیے بطور غذا استعمال ہوسکتے ہی
چاند پر اگنے والے مستقبل کے انسانوں کے لیے بطور غذا استعمال ہوسکتے ہی
See less