...

Sign In Sign In

Continue with Google
or use

Forgot Password?

Don't have account, Sign Up Here

Forgot Password Forgot Password

Lost your password? Please enter your email address. You will receive a link and will create a new password via email.

Have an account? Sign In Now

Sorry, you do not have permission to ask a question, You must login to ask a question.

Continue with Google
or use

Forgot Password?

Need An Account, Sign Up Here

Please briefly explain why you feel this question should be reported.

Please briefly explain why you feel this answer should be reported.

Please briefly explain why you feel this user should be reported.

Sign InSign Up

Nuq4

Nuq4 Logo Nuq4 Logo
Search
Ask A Question

Mobile menu

Close
Ask a Question
  • Nuq4 Shop
  • Become a Member
Ali1234
  • 0
Ali1234Researcher

کوہلی اور روہت شرما کی مشکلات میں اضافہ، ون ڈے ورلڈ کپ کے دروازے بند؟

  • 0
کوہلی اور روہت شرما کی مشکلات میں اضافہ، ون ڈے ورلڈ کپ کے دروازے بند؟
  • 2 2 Answers
  • 0 Followers
  • 0
Answer
Share
  • Facebook

    2 Answers

    1. Ali1234 Researcher
      2025-08-10T03:56:59-07:00Added an answer on August 10, 2025 at 3:56 am

      کراچی: بھارتی کرکٹ لیجنڈز ویرات کوہلی اور روہت شرما کیلئے ون ڈے ورلڈ کپ کے دروازے بند ہونے کا امکان ہے۔ بھارتی اخبار "دینک جاگرن" کی رپورٹ کے مطابق ویرات اور روہت کیلئے 2027 ورلڈ کپ کیلئے ٹیم میں جگہ بنانا انتہائی مشکل ہوچکا ہے۔ دونوں کھلاڑی چونکہ ٹی ٹوئنٹی اور ٹیسٹ نہیں کھیل رہے اس لیے آئندہ برسوںRead more

      کراچی:

      بھارتی کرکٹ لیجنڈز ویرات کوہلی اور روہت شرما کیلئے ون ڈے ورلڈ کپ کے دروازے بند ہونے کا امکان ہے۔

      بھارتی اخبار “دینک جاگرن” کی رپورٹ کے مطابق ویرات اور روہت کیلئے 2027 ورلڈ کپ کیلئے ٹیم میں جگہ بنانا انتہائی مشکل ہوچکا ہے۔

      دونوں کھلاڑی چونکہ ٹی ٹوئنٹی اور ٹیسٹ نہیں کھیل رہے اس لیے آئندہ برسوں میں ان کا میچ ٹائم محدود رہے گا جو سلیکشن کمیٹی اور بی سی سی آئی حکام کے لیے خدشات پیدا کر رہا ہے۔

      رپورٹ میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ اگر دونوں کھلاڑی اس سال دسمبر میں شروع ہونے والے وجے ہزارے ٹرافی (ڈومیسٹک ون ڈے ٹورنامنٹ) میں حصہ نہیں لیتے تو ان کے لیے ورلڈ کپ کے دروازے کھلنے کے امکانات نہ ہونے کے برابر ہیں۔

      بھارتی اخبار کے مطابق ٹیم مینجمنٹ کے ایک ذریعے کا کہنا ہے کہ ویرات کوہلی اور روہت شرما ہمارے 2027 ورلڈ کپ پلانز میں شامل نہیں ہیں۔

      مزید یہ کہ رپورٹ کے مطابق دونوں کھلاڑی انگلینڈ کے دورے کا حصہ بننا چاہتے تھے مگر سلیکٹرز نے انہیں آگاہ کیا کہ ان کا انتخاب ممکن نہیں جس پر انہوں نے فارمیٹ سے ریٹائرمنٹ کا فیصلہ کیا۔

      بھارت کی اگلی ون ڈے سیریز اکتوبر میں آسٹریلیا کے خلاف ہوگی اور امکان ہے کہ یہ سیریز ان کے کیریئر کا اختتام ثابت ہو کیونکہ اس مرحلے پر ڈومیسٹک کرکٹ میں واپسی کے امکانات بہت کم ہیں۔

      حالیہ انگلینڈ سیریز میں بھارت کے ٹیسٹ کپتان شبمن گل کی شاندار کارکردگی نے سلیکشن کمیٹی کا اعتماد مزید بڑھا دیا ہے اور کئی حلقے انہیں مستقبل میں بھارت کا آل فارمیٹ کپتان سمجھ رہے ہیں۔

      نوجوان کھلاڑیوں کی شاندار انٹری کے بعد ممکن ہے کہ سلیکٹرز 2027 ورلڈ کپ کے لیے بھی انہی پر انحصار کریں۔

      یوں جیسے ٹی ٹوئنٹی اور ٹیسٹ میں تبدیلی کا عمل مکمل ہو چکا ہے ویسے ہی ون ڈے کرکٹ میں بھی بڑی تبدیلی متوقع ہے جو ویرات کوہلی اور روہت شرما کے لیے صورتحال کو خاصا مشکل بنا رہی ہے۔

      واضح رہے کہ ویرات کوہلی اور روہت شرما حال ہی میں ٹی ٹوئنٹی اور ٹیسٹ کرکٹ سے کنارہ کش ہو چکے ہیں تاہم دونوں نے ابھی تک ون ڈے انٹرنیشنل فارمیٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان نہیں کیا۔

      بھارتی ٹیم نے ٹیسٹ اور ٹی 20 فارمیٹس میں ان بیٹنگ لیجنڈز کے بغیر آگے بڑھنا شروع کر دیا ہے تاہم روہت اب بھی 50 اوورز کی ٹیم کے کپتان ہیں جبکہ ویرات کی اہمیت بھی برقرار ہے۔

      دونوں کا ہدف 2027 کا ون ڈے ورلڈ کپ نظر آتا ہے لیکن انہوں نے اپنے مستقبل کے منصوبے پر کوئی باضابطہ اعلان نہیں کیا۔

      See less
      • 0
      • Share
        Share
        • Share onFacebook
        • Share on Twitter
        • Share on LinkedIn
        • Share on WhatsApp
    2. Ali1234 Researcher
      2025-08-10T03:57:25-07:00Added an answer on August 10, 2025 at 3:57 am

      بی سی سی آئی نے ون ڈے ورلڈ کپ پالیسی طے کرلی: رپورٹ

      بی سی سی آئی نے ون ڈے ورلڈ کپ پالیسی طے کرلی: رپورٹ

      See less
      • 0
      • Share
        Share
        • Share onFacebook
        • Share on Twitter
        • Share on LinkedIn
        • Share on WhatsApp

    You must login to add an answer.

    Continue with Google
    or use

    Forgot Password?

    Need An Account, Sign Up Here

    Sidebar

    Explore

    • Nuq4 Shop
    • Become a Member

    Footer

    Get answers to all your questions, big or small, on Nuq4.com. Our database is constantly growing, so you can always find the information you need.

    Download Android App

    © Copyright 2024, Nuq4.com

    Legal

    Terms and Conditions
    Privacy Policy
    Cookie Policy
    DMCA Policy
    Payment Rules
    Refund Policy
    Nuq4 Giveaway Terms and Conditions

    Contact

    Contact Us
    Chat on Telegram
    en_USEnglish
    arالعربية en_USEnglish
    We use cookies to ensure that we give you the best experience on our website. If you continue to use this site we will assume that you are happy with it.OkCookie Policy
    Seraphinite AcceleratorOptimized by Seraphinite Accelerator
    Turns on site high speed to be attractive for people and search engines.