کیا کافی بلڈ شوگر میں اضافہ کرتی ہے؟
Share
Lost your password? Please enter your email address. You will receive a link and will create a new password via email.
Please briefly explain why you feel this question should be reported.
Please briefly explain why you feel this answer should be reported.
Please briefly explain why you feel this user should be reported.
حالیہ دنوں میں کافی کے صحت سے متعلق اثرات کے حوالے متعدد مطالعے سامنے آئے ہیں جن میں مثبت و منفی اثرات کے متعلق بتایا گیا ہے۔ ایک ماہرِ غذائیت کے مطابق کافی بلڈ شوگر کے کم ہونے یا بڑھنے دونوں کا سبب ہو سکتی ہے اور اس کا انحصار کافی پینے والے کے میٹابولزم پر ہوتا ہے کہ آیا کافی کو کھانے کے ساتھ پیاRead more
حالیہ دنوں میں کافی کے صحت سے متعلق اثرات کے حوالے متعدد مطالعے سامنے آئے ہیں جن میں مثبت و منفی اثرات کے متعلق بتایا گیا ہے۔
ایک ماہرِ غذائیت کے مطابق کافی بلڈ شوگر کے کم ہونے یا بڑھنے دونوں کا سبب ہو سکتی ہے اور اس کا انحصار کافی پینے والے کے میٹابولزم پر ہوتا ہے کہ آیا کافی کو کھانے کے ساتھ پیا گیا ہے اور کس مقدار میں کیفین لی گئی ہے۔
لیکن کیا واقعی کافی بلڈ شوگر میں اضافہ کرتی ہے؟
اس کا جواب ہے ’ہاں‘۔ البتہ اس کا انحصار کافی کی مقدار، جسم کا نظام اور کافی پینے کے طریقے اور وقت پر ہے۔
کافی پینا قلیل مدت کے لیے بلڈ شوگر میں اضافے کا سبب بن سکتا ہے اور انسولین کے ردِعمل میں تبدیلی واقع کر سکتا ہے، بالخصوص ان لوگوں میں جن میں انسولین کی مزاحمت ہو، وہ پری ڈائیبیٹک مرحلے میں یا ٹائپ 2 ذیا بیطس میں مبتلا ہوں۔
اس اثر کی ممکنہ وجہ کیفین ہو سکتی ہے۔ یہ ایڈرینیلین جیسے اسٹریس ہارمونز کے اخراج کو عمل میں لاتا ہے جو انسولین کی پیداوار میں مداخلت کر سکتا ہے۔
کیفین جگر کو ذخیرہ کیا گیا گلوکوز جاری کرنے کا اشارہ بھی کرتا ہے، جس سے خلیوں کے لیے خون میں موجود گلوکوز کو جذب کرنا مشکل ہوجاتا ہے
See less