52 سال سے ہاتھ ہوا میں معلق رکھنے وا
Share
Lost your password? Please enter your email address. You will receive a link and will create a new password via email.
Please briefly explain why you feel this question should be reported.
Please briefly explain why you feel this answer should be reported.
Please briefly explain why you feel this user should be reported.
بھارت میں رسم ورواج اور عقائد کی بنیاد پر انسانیت سوز واقعات کا سامنے آنا عام ہوتا چلے جارہا ہے انہی واقعات میں سے ایک سابق بھارتی کلرک امر بھارتی کی کہانی ہے جو گزشتہ 52 سالوں سے اپنا دایاں بازو ہوا میں معلق رکھے ہوئے ہیں۔ بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق 1973 میں نئی دہلی کے سابق کلرک امر بھارRead more
بھارت میں رسم ورواج اور عقائد کی بنیاد پر انسانیت سوز واقعات کا سامنے آنا عام ہوتا چلے جارہا ہے انہی واقعات میں سے ایک سابق بھارتی کلرک امر بھارتی کی کہانی ہے جو گزشتہ 52 سالوں سے اپنا دایاں بازو ہوا میں معلق رکھے ہوئے ہیں۔
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق 1973 میں نئی دہلی کے سابق کلرک امر بھارتی نے روحانی طور قسم اٹھاتے ہوئے اپنا دایاں بازو ہوا میں معلق کیا تھا۔
بتایا جاتا ہے کہ امر بھارتی نے ہندؤں کے بھگوان شیوا (lord shiva ) کے احترام اور عالمی امن کے اشارے کے طور پر اپنا دایاں بازو اٹھایا تھا۔
دعویٰ کیا جاتا ہےکہ عقیدت کے طور پر اٹھایا گیا یہ بازو گزشتہ 52 سالوں سے ہوا میں ایسے ہی معلق ہے جسے آدھی صدی سے زائد عرصے میں کبھی جھکایا نہیں گیا۔
بھارتی میڈیا کا بتانا ہے کہ پہلے پہل تو امر بھارتی کو اس عمل کے سبب شدید درد کا سامنا کرنا پڑا لیکن وقت گزرنے کے ساتھ ساتھ اعصاب کو شدید نقصان پہنچا اور پٹھوں کی خرابی کی وجہ سے بازو کی سنسناہٹ بھی ختم ہوگئی۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق ان 52 سالوں میں امر بھارتی کا ہاتھ بلآخر مستقل طور پر اکڑ کر سکڑ گیا۔
طبی ماہرین کا خیال ہے کہ امر بھارتی کے ہاتھ کو اتنے سالوں بعد اب نیچے جھکانا ان کی صحت کیلئے سنگین نقصان کا باعث بن سکتا ہے۔
طبی ماہرین کے مطابق امر بھارتی کے بازو کا کارٹلیج ( انسانی جسم کے جوڑوں میں ہڈیوں کے درمیان نرم، چکنی اور لچک دار ہڈی جو کسی جوڑ پر ہڈیوں کے آپس میں ملنے والے مقام پر ہڈیوں کی سطح کو چکنا رکھتی ہے جس سے ہڈیوں کو حرکت اور موڑنے کے دوران تکلیف نہیں ہوتی اور ہم آسانی سے اعضا کو حرکت دے سکتے ہیں ) ختم ہو چکا ہے اور ہاتھ بنیادی طور پر منجمد ہو چکا ہے
See lessامر بھارتی کے ہاتھ کو اتنے سالوں بعد اب نیچے جھکانا ان کی صحت کیلئے سنگین نقصان کا باعث بن سکتا ہے
امر بھارتی کے ہاتھ کو اتنے سالوں بعد اب نیچے جھکانا ان کی صحت کیلئے سنگین نقصان کا باعث بن سکتا ہے
See less