Sign In Sign In

Continue with Google
or use

Forgot Password?

Don't have account, Sign Up Here

Forgot Password Forgot Password

Lost your password? Please enter your email address. You will receive a link and will create a new password via email.

Have an account? Sign In Now

Sorry, you do not have permission to ask a question, You must login to ask a question.

Continue with Google
or use

Forgot Password?

Need An Account, Sign Up Here

Sorry, you do not have permission to ask a question, You must login to ask a question.

Continue with Google
or use

Forgot Password?

Need An Account, Sign Up Here

Please briefly explain why you feel this question should be reported.

Please briefly explain why you feel this answer should be reported.

Please briefly explain why you feel this user should be reported.

Sign InSign Up

Nuq4

Nuq4 Logo Nuq4 Logo
Search
Ask A Question

Mobile menu

Close
Ask a Question
  • Nuq4 Shop
  • Become a Member

Ali1234

Researcher
Ask Ali1234
0 Followers
1k Questions
  • About
  • Questions
  • Answers
  • Best Answers
  • Favorites
  • Groups
  • Joined Groups

Nuq4 Latest Questions

  • 0
Ali1234Researcher

ماں کا دودھ: اللہ کی رحمت اور بچے کا حق

  • 0
  1. Ali1234 Researcher
    Added an answer on August 10, 2025 at 3:49 am

    ماہ اگست کا پہلا ہفتہ دنیا بھر میں بریسٹ فیڈنگ کی آگاہی کے طور پہ منایا جاتا ہے۔ پاکستان میں نوزائیدہ بچوں میں اموات کی شرح mortality perinatal اور خوراک کی کمی یعنی malnutrition خطرناک حد تک زیادہ ہے۔ اسکی ایک بڑی وجہ ابتدائی عمر میں breastfeeding exclusive کا نہ ہونا ہے۔ ربِّ کائنات نے بچّے کے دنRead more

    ماہ اگست کا پہلا ہفتہ دنیا بھر میں بریسٹ فیڈنگ کی آگاہی کے طور پہ منایا جاتا ہے۔ پاکستان میں نوزائیدہ بچوں میں اموات کی شرح mortality perinatal اور خوراک کی کمی یعنی malnutrition خطرناک حد تک زیادہ ہے۔ اسکی ایک بڑی وجہ ابتدائی عمر میں breastfeeding exclusive کا نہ ہونا ہے۔

    ربِّ کائنات نے بچّے کے دنیا میں آنے سے پہلے ہی اْس کی خوراک کا جو انتظام کر رکھا ہے، وہ طبّی اور غذائی اعتبار سے قدرت کا ایک شاہکار نظام ہے۔ ماں کا دودھ اللہ تعالیٰ کا انعام اور بچّے کے لیے ایک متوازن اور چھے ماہ تک کے لیے ایک مکمل غذا ہے۔ سورہ البقرہ کی آیت 233 میں ماؤں کو ہدایت کی گئی ہے کہ ’’اور مائیں اپنے بچّوں کو پورے دوسال تک دودھ پلائیں۔‘‘

    ہمارے پیارے نبی، حضرت محمّدﷺ نے بھی دودھ پلانے والی ماں کے لیے بہت زیادہ اجر کی بشارت دی ہے۔ ’’مجمع الزوائد‘‘ اور ’’کنزالعمال‘‘ کی روایت میں حضرت انس رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا کہ ’’بچّے کی پیدائش کے بعد (ماں کی چھاتی سے) دودھ کا جو قطرہ نکلتا ہے اور جب بچّہ اْس دودھ کو پیتا ہے، تو ہر گھونٹ اور ہر قطرے پر عورت کو نیکی ملتی رہتی ہے۔‘‘

    اللہ تعالیٰ نے ماں کے دودھ میں ایسے قدرتی اجزا رکھے ہیں، جن سے بچّے کی قوّتِ مدافعت میں اضافہ ہوتا ہے اور وہ بہت سی بیماریوں سے محفوظ ہو جاتا ہے۔اور اِس کے ذریعے بچّے کا نظامِ ہضم بھی درست کام کرتا ہے۔ ماں کے دودھ میں موجود اینٹی باڈیز مختلف جراثیم سے بچّے کو تحفّظ فراہم کرتی ہیں خاص طور پر ابتدائی دِنوں کا دودھ،یعنی ’’colostrum ‘‘جراثیم کے خلاف مدافعت کی بھرپور صلاحیت رکھتا ہے۔ اِس لیے وہ بچّے کو ضرور پلانا چاہیے۔

    ماں کے دودھ کے بچے کو فوائد

    ماں کا دودھ پینے والا بچّہ عموماً موٹاپے اور ذیابطیس سے محفوظ رہتا ہے۔ ماں کے دودھ میں مختلف غذائی اجزا مثلاً چکنائی، نشاستہ، لحمیات، نمکیات اور وٹامنز متناسب مقدار میں پائے جاتے ہیں، جو بچّے کے لیے بے حد مفید ثابت ہوتے ہیں، اسی لیے یہ دودھ پینے والے بچّے، دیگر بچّوں کی نسبت زیادہ ذہین ہوتے ہیں۔

    نیز، ماں کا دودھ پینے سے ماں اور بچّے میں مضبوط تعلق استوار ہوتا ہے۔ طبّی ماہرین کی جانب سے خصوصی ہدایت دی جاتی ہے کہ پیدائش کے فوراً بعد بچّے کو ماں کے ساتھ لگا دیا جائے۔پھر چوں کہ ماں کا دودھ بہت خالص، جراثیم سے پاک اور مناسب درجہ حرارت پر بچّے کو ملتا ہے۔ تو بلاشبہ یہ بچّے کے لیے دنیا میں آنے کے بعد پہلا اور اَنمول تحفہ ہے،جو اللہ تعالیٰ کی طرف سے ماں کے ذریعے ودیعت کیا جاتا ہے اور یہ بچّے کا حق بھی ہے۔

    ماں کے لیے فوائد

    یہ بچّے کی ذہنی، جسمانی اور نفسیاتی نشوونما کے لیے اکسیر کی حیثیت رکھتا ہے۔نیز، اپنے بچّے کو دودھ پلانے سے ماں کو بھی بے شمار طبّی فوائد حاصل ہوتے ہیں۔مثلاً بچّہ جب دودھ پیتا ہے، تو ماں کے جسم میں ایک ہارمون ’’oxytocin‘‘ بنتا ہے، جس سے ماں کے مختلف اعضا اور جلد، جَلد اصل حالت میں آجاتے ہیں، خون کا بہاؤ جلد رْک جاتا ہے اور پیدائش کے بعد بہت زیادہ خون بہنے سے ہونے والے hemorrhage Postpartumکے امکانات کم ہوجاتے ہیں۔نیز، یہ بچّوں میں وقفے کا ایک قدرتی طریقہ بھی ہے۔اسی طرح جو مائیں بچّوں کو دودھ پلاتی ہیں، اْن میں چھاتی اور تولیدی اعضا کے سرطان(کینسر) کے امکانات کم ہوجاتے ہیں، پھر یہ کہ بچّوں کو اپنا دودھ پلانے والی مائیں بار بار بوتل اْبالنے کے تردّد سے بھی بچ جاتی ہیں۔

    دودھ پلانے کا صحیح طریقہ

    پہلی دفعہ ماں بننے والی خواتین کو دودھ پلانے میں جن مشکلات کا سامنا ہوتا ہے، اکثراوقات اْس کی بڑی وجہ یہ ہوتی ہے کہ وہ ناتجربہ کاری کے سبب دودھ پلانے کے صحیح طریقے سے واقف نہیں ہوتیں۔ اردگرد کے لوگ بھی جَلد بازی میں فوراً ڈبّے کا دودھ شروع کرنے کا مشورہ دے دیتے ہیں۔ جس سے ماں مزید پریشان ہوجاتی ہے۔بچّے کو دودھ پلاتے ہوئے یہ باتیں ذہن میں رکھیں:

    ٭آرام دہ اور پْرسکون جگہ بیٹھ کر بچّے کو دودھ پلائیں۔ گھر کے باقی افراد کی بھی ذمّے داری ہے کہ وہ ماں کو یہ موقع فراہم کریں کہ وہ کسی الگ جگہ پر سْکون ہو کر بچّے کو وقت دے سکے۔ اِس طرح دودھ کی فراہمی بہتر ہوتی ہے۔

    ٭ ماں کو دودھ پلانے سے پہلے خود کم ازکم ایک گلاس پانی یا کوئی اور مشروب ضرور پی لینا چاہیے تاکہ دودھ میں کمی نہ ہو۔

    ٭گھر والوں کو اِس بات کا خاص طور پر خیال رکھنا چاہیے کہ اجنبی لوگوں کی موجودگی اور ماں کی ذہنی پریشانی دودھ کے بہاؤکو متاثر کرتی ہے۔

    ٭دودھ پلاتے ہوئے بچّے کا سر اور بدن اگر داہنی طرف ہو، تو دائیں بازو پر یوں رکھا جائے کہ سر کْہنی کے قریب بازو پر ہو اور بچّے کا بدن اور داہنا بازو ماں کی طرف پلٹا ہوا ہو۔ ماں انگلی سے بچّے کے نتھنوں کو کْھلا رکھے تاکہ اْسے سانس لینے میں کوئی رکاوٹ پیش نہ آئے۔

    ٭ نپل کے گرد کا سیّاہ حصّہ بھی بچّے کے منہ میں جانا چاہیے، کیوں کہ دودھ سے بَھری نالیاں اْسی حصّے میں ہوتی ہیں۔ اگر بچّہ صرف نپل منہ میں لے گا، تو اْسے دودھ نہیں ملے گا اور نپل بھی زخمی ہوجائے گا اور پھر یہ سمجھا جائے گا کہ دودھ کی کمی ہے، حالاں کہ اصل وجہ یہ ہوتی ہے کہ دودھ پلانے کا طریقہ درست نہیں ہوتا۔ عموماً اگر طریقہ درست ہو، تو ماں کے دودھ میں کمی نہیں ہوتی۔

    ٭پیدائش کے وقت بچّے کا وزن کم ہو، تو اْسے کم وقفے سے دودھ پلانا ضروری ہوتا ہے تاکہ اْس کا وزن نارمل ہوسکے۔ ایسے بچّے کو ہر دو گھنٹے بعد تقریباً15سے 20 منٹ تک درست طریقے سے ساتھ لگائیں۔ اگر کم زوری سے بچّہ جلد تھک جائے، تو دودھ نکال کر، نکلا ہوا دودھ چمچ یا ڈراپر کے ذریعے بھی پلایا جاسکتا ہے، جب کہ بریسٹ پمپ سے بھی دودھ نکالا جاسکتا ہے،(جب تک کہ بچّہ مکمل طور پر خود دودھ پینے کے قابل نہ ہوجائے)۔

    ٭دودھ دونوں طرف سے باری باری پلایا جائے، جب تک ایک طرف سے دودھ خالی نہ ہوجائے، سائیڈ نہ بدلی جائے۔

    کم زور بچّے کے لیے اپنی ماں کا دودھ اور بھی ضروری ہے، اِس لیے ماؤں کو پوری کوشش کرنی چاہیے کہ یہ دودھ ضائع نہ ہو۔ ماں اپنے بچّے کے لیے جو محنت کرے گی، یقیناً اللّٰہ اْس کا اجر دے گا۔یاد رہے، جڑواں بچّوں کے لیے بھی ماں کا دودھ کافی ہوتا ہے ۔

    ایک بات ذہن نشین کرلیں کہ بچّے کی تربیت و پرورش ماں کے پیٹ سے شروع ہوجاتی ہے اور جب ماں بچّے کو دودھ پلاتی ہے، تو اْس کے جذبات، مزاج، خیالات بھی بچّے پر اثر انداز ہوتے ہیں، اِسی لیے صحابیاتِ کرام اپنے بچّوں کو باوضو ہوکر دودھ پلاتیں اور اِس دوران مسلسل ذکر و تلاوت کرتی رہتیں اور تب ہی اْن کی تربیت، اور اْن کی گودوں میں پلنے والے بچّے انسانیت کے روشن ستارے بنے۔

    آج کے والدین کو بھی اِن باتوں کا ضرور اہتمام کرنا چاہیے کہ وہ گھر کے ماحول کو مِل جْل کر پْرسکون رکھیں۔ یوں گھرانے کے باقی افراد کا بھی فرض ہے کہ وہ ماؤں کو سہولت اور وقت دیں تاکہ وہ نومولود کو پوری توجّہ دے سکیں۔ علاوہ ازیں، ماں خود بھی اور دیگر افراد بھی ماں کی خوراک کا خاص خیال رکھیں۔ آج جب ہم دیکھتے ہیں توپوری دنیا میں ماں کے دودھ کی افادیت کے پیشِ نظر ماؤں کو سہولتیں دی جا رہی ہیں، جب کہ ہمیں تو ساڑھے 14 سوسال پہلے ہی یہ اہمیت قرآنِ پاک اور نبی کریمﷺ نے سمجھا دی تھی۔

    دودھ پلانے والی ماں کی خوراک

    دودھ پلانے والی ماں کو اضافی حراروں کی ضرورت ہوتی ہے تاکہ ماں اور بچّے، دونوں کو بھرپور توانائی مل سکے، خصوصاً پہلے چھے ماہ میں جب کہ بچّہ صرف ماں کے دودھ پر ہوتا ہے، ماں کو خصوصی توجّہ دینی چاہیے۔اِس دوران ماں کو تقریباً500حرارے خوراک سے ملنے چاہئیں، جو اضافی لحمیات، چکنائی، دودھ سے پورے کیے جائیں۔ اس کے ساتھ اضافی کیلشیئم، آئرن، فولک ایسڈ اور وٹامنز کی ضرورت بھی بڑھ جاتی ہے۔

    بہتر تو یہی ہے کہ مائیں حمل کے دَوران ہی متوازن خوراک کا استعمال شروع کردیں، جس میں تازہ سبزیاں، پھل، گوشت/قیمہ، مچھلی(موسم کے مطابق)، دالیں، دودھ اور دودھ سے بنی اشیا شامل ہوں۔ کھانوں کے درمیان وقفہ کم ہو اور دن میں7/8مرتبہ کھانا، کھانا چاہیے۔ ایک دن کی خوراک کا شیڈول درج ذیل ہوسکتا ہے۔

    ٭صبح 7 بجے ناشتا: انڈا، پراٹھا/ روٹی، دودھ۔

    ٭ 10:30بجے: شربت یا چائے، ساتھ میں بسکٹ، پنجیری، سینڈوچ وغیرہ۔

    ٭ایک بجے دوپہر: دوپہر کا کھانا، گھر میں بنا ہوا کھانا پیٹ بَھر کر کھائیں (روٹی، سالن، چاول، دہی، سلاد)۔

    ٭4 بجے شام: دودھ یا چائے کے ساتھ حلوہ/ بسکٹ یا ہلکی غذا، پھل یا شربت بھی لے سکتی ہیں۔

    ٭7 بجے، رات کا کھانا :گھر میں بنی ہوئی غذا دوپہر کی طرح پیٹ بَھر کرلیں۔

    ٭10بجے رات: دودھ کا گلاس۔

    نیز، بستر کے قریب خشک بسکٹ، پھل، کھجور یا خشک میوہ جات ضرور رکھیں کہ چھوٹا بچّہ رات کو بھی دودھ پیتا ہے اور ماں کو توانائی کی ضرورت ہوتی ہے۔اچھی خوراک کے ساتھ ہلکی پْھلکی ورزش بھی کریں تاکہ صحت مند اور چاق چوبند رہیں۔ نیز، اپنی ڈاکٹر کی ہدایات پر عمل کریں اور تجویز کردہ ادویہ باقاعدگی سے لیں۔

    جو بچّے ماں کے دودھ سے محروم رہیں، وہ بیماریوں اور غذائی قلّت کا جلد شکار ہوتے ہیں، اِس لیے حتی الامکان ڈبّے کے دودھ سے بچنا ضروری ہے۔ ماں کا دودھ اللّٰہ کا انعام اور نوزائیدہ بچّے کے لیے ایک ایسا تحفہ ہے، جس میں ماں، بچّے اور نتیجتاً پوری قوم کے لیے خیر ہی خیر ہے۔ لہٰذا گھروں اور اداروں میں ایسے انتظامات ہونے چاہئیں کہ مائیں اپنے بچّوں کو سہولت سے دودھ پلا سکیں۔ جب کہ قومی سطح پر ایسے قوانین وضع کرنے ضروری ہیں کہ جہاں بھی خواتین ملازمت کریں، وہاں چھوٹے بچّوں کے لیے ڈے کیئر سینٹرز ہوں اور خواتین کو موقع دیا جائے کہ وہ اپنے بچّوں کو آرام و سکون سے دودھ پلاسکیں۔ کیوں کہ جسمانی، ذہنی اور نفسیاتی طور پر صحت مند بچّے ہی بعدازاں ایک صحت مند قوم کی شکل اختیار کرتے ہیں۔

    See less
    • 0
    • Share
      Share
      • Share onFacebook
      • Share on Twitter
      • Share on LinkedIn
      • Share on WhatsApp
  • 2 Answers
Answer
  • 0
Ali1234Researcher

How important is vitamin D for the digestive system?

  • 0
  1. Ali1234 Researcher
    Added an answer on August 10, 2025 at 3:45 am

    Vitamin D plays a vital and multifaceted role in supporting the digestive system—not only aiding nutrient absorption but also promoting gut integrity, immune balance, and microbiome health. 1. Nutrient Absorption & Gut Integrity Calcium absorption: Vitamin D boosts the absorption of calcium (andRead more

    Vitamin D plays a vital and multifaceted role in supporting the digestive system—not only aiding nutrient absorption but also promoting gut integrity, immune balance, and microbiome health.


    1. Nutrient Absorption & Gut Integrity

    • Calcium absorption: Vitamin D boosts the absorption of calcium (and other minerals) in the intestines by activating transport proteins—key for bone health and digestive function (Wikipedia).
    • Gut barrier maintenance: It strengthens the gut lining by promoting tight junction proteins (like occludin and claudins), helping prevent “leaky gut” and inflammation (Biology Insights, PubMed, The Washington Post).

    2. Modulating Immunity & Inflammation

    • Immune regulation: Vitamin D, via its receptor (VDR), balances immune responses in the gut—promoting antimicrobial peptides, moderating inflammation, and encouraging protective immune cells while suppressing pro-inflammatory ones (PubMed).
    • Chronic condition support: Low vitamin D is commonly seen in conditions like Inflammatory Bowel Disease (IBD), Irritable Bowel Syndrome (IBS), and diverticulitis. Supplementation can reduce disease activity and relapse probability (PubMed, Wikipedia, The Washington Post, Medscape).

    3. Balancing the Gut Microbiome

    • Microbial diversity: Adequate vitamin D supports a more diverse, stable gut microbiome, favoring beneficial species (e.g., Bifidobacterium) and promoting healthful bacteria that produce butyrate (PMC, Biology Insights).
    • Paneth cell function: Vitamin D enhances antimicrobial defensins produced by gut Paneth cells, helping control harmful bacteria and prevent dysbiosis (NCBI).
    • These microbial shifts are particularly beneficial in inflammatory gut states like IBD (PMC, PubMed).

    4. Additional Clinical Insights

    A GI surgeon from Imperial College London recommends vitamin D supplementation (alongside dietary and lifestyle measures) to maintain gut lining integrity and reduce inflammation—potentially lowering colon cancer risk (Business Insider).
    Moreover, digestive conditions like celiac disease or IBS can impair vitamin D absorption, underscoring its relevance to gut health both as cause and effect (The Times of India).


    Real-World Perspective

    A Reddit user shared positive personal experience: after addressing low vitamin D with supplements (and probiotics), their longstanding digestive issues resolved notably within two weeks—reinforcing vitamin D’s impact (Reddit).


    Summary Table

    Role of Vitamin D Example Impact on Digestive Health
    Enhances calcium absorption Supports nutrient uptake and bone health
    Strengthens gut barrier Prevents permeability and chronic inflammation
    Regulates gut immunity Controls harmful pathogens and balances inflammation
    Modulates microbiome Encourages beneficial bacteria and butyrate production
    Supports disease management May reduce IBD/IBS severity and relapse risk

    Bottom Line

    Vitamin D is crucial for digestive health—it supports nutrient absorption, protects and regulates the gut lining and immune function, and fosters a healthy microbiome. Particularly for those with gut-related conditions or limited sun exposure, ensuring adequate vitamin D—via sunlight, diet, or supplementation—can be a key component of digestive wellness. Always consult a healthcare provider for testing and tailored guidance.

    Let me know if you’d like tips on dietary sources, optimal levels, or supplementation guidance!

     

    See less
    • 0
    • Share
      Share
      • Share onFacebook
      • Share on Twitter
      • Share on LinkedIn
      • Share on WhatsApp
  • 2 Answers
Answer
  • 0
Ali1234Researcher

مسالے دار کھانوں کے حیرت انگیز فوائد

  • 0
  1. Ali1234 Researcher
    Added an answer on August 10, 2025 at 3:42 am

    پاکستان و بھارت کی ایک قدر مشترک یہ ہے کہ دونوں ملکوں کے کروڑوں باشندے مسالے دار کھانے پسند کرتے ہیں۔ گو ماضی میں حکیم انھیں دیکھ کر ناک بھوں چڑھاتے کہ ان کا کہنا تھا، یہ کھانے انسان کا نظام ہاضمہ تباہ کر دیتے ہیں۔ جدید سائنس نے بھی دریافت کیا ہے کہ اگر مسالے دار غذائیں زیادہ مقدار میں کھائی جائیں تRead more

    پاکستان و بھارت کی ایک قدر مشترک یہ ہے کہ دونوں ملکوں کے کروڑوں باشندے مسالے دار کھانے پسند کرتے ہیں۔ گو ماضی میں حکیم انھیں دیکھ کر ناک بھوں چڑھاتے کہ ان کا کہنا تھا، یہ کھانے انسان کا نظام ہاضمہ تباہ کر دیتے ہیں۔

    جدید سائنس نے بھی دریافت کیا ہے کہ اگر مسالے دار غذائیں زیادہ مقدار میں کھائی جائیں تو سینے کی جلن، تیزابیت، اسہال یا پیٹ میں درد کا سبب بن سکتی ہیں، خاص طور پر ان لوگوں میں جن کے معدے میں حساسیت ہو۔ ان کا زیادہ استعمال مہاسے بڑھا سکتا یا جلد کی جلن کا سبب بن سکتا ہے۔

    تاہم جدید تحقیق نے انکشاف کیا ہے،اگر یہ کھانے اعتدال سے کھائے جائیں تو نہ صرف یہ کہ نقصان دہ نہیں رہتے بلکہ انسان کو اچھی صحت پانے میں مدد دیتے ہیں۔ اس سلسلے میں امریکہ کے ممتاز ہارورڈ میڈیکل اسکول میں میڈیسن کے اسسٹنٹ پروفیسر ڈاکٹرکا کہنا ہے’’جدید تحقیق کا ڈیٹا ظاہر کرتا ہے کہ مسالے دار کھانے انسان کی بھوک مٹا دیتے ہیں ۔اسے پھر جلد بھوک نہیں لگتی۔ اس اعتبار سے وہ انسانی نظام استحالہ ( میٹابولزم) کو بہترین رکھنے میں مدد دیتے ہیں‘‘۔

    متعدد تحقیقات سے پتا چلا ہے کہ جو لوگ باقاعدگی سے مسالے دار کھانا کھاتے ہیں، ان کی مجموعی صحت بہتر رہتی ہے اور انھیں بیماریاں کم لگتی ہیں۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ طبی سائنس دان یہ سمجھنے کے لیے تحقیق و تجربے کر رہے ہیں کہ پاکستان وبھارت میں خاص طور پر مقبول خوراک کس طرح انسانی جسم کی مدد کرتی ہے۔

    مثال کے طور پر2020ء میںایک وسیع تحقیقی جائزے سے انکشاف ہوا تھا کہ مرچوں سے بھرپور غذا موٹاپا، دل کی بیماری اور ذیابیطس کا خطرہ کم کردیتی ہے۔ ایک انوکھی بات یہ پتا چلی کہ جو لوگ مسالے دار کھانے اکثر کھاتے ہیں، ان میں مرنے کا امکان ان لوگوں کی نسبت 25 فیصد کم ہو جاتا ہے جو شاذ و نادر ہی اس قسم کے کھانے کھاتے ہیں۔

    کیپساسین کی کرامات

    یہ تحقیق امریکی درس گاہ، کلیولینڈ کلینک لرنر کالج آف میڈیسن میں ماہر امراض قلب ڈاکٹر بو سو کی زیرنگرانی انجام پائی تھی۔ ان کا خیال ہے کہ مرچوں کو بہت زیادہ گرم و تیز بنانے والے کیمیکل، کیپساسین(Capsaicin) کی وجہ سے انسانی صحت کو فائدہ پہنچتا ہے۔ ان کا خیال درست ہے۔

    تحقیق سے معلوم ہوا ہے، انسان جب مرچیں کھائے تو ان میں موجود کیپساسین ہمارے عصبی خلیوں کے TRPV1 نامی آخذوں یا ریسیپٹرز کو متحرک کر دیتا ہے ۔ یہ ریسیپٹرز پھر غدہ برگردہ( Adrenal Glands) کو متحرک کرتے ہیں جو ایڈرینالائن ہارمون خارج کرتا ہے۔ یہ ہارمون انسانی جسم میں جمی چربی جلاتا اور خون میں شکر کنٹرول کرنے میں مدد دیتا ہے۔ اس کے علاوہ اگر انسان سٹریس کا شکار ہے، تو یہ ہارمون اسے نارمل ہونے میں مدد دیتا ہے۔

    تحقیق سے یہ انکشاف بھی ہوا ہے کہ TRPV1 ریسیپٹرز انسان کے بدن میں بہت زیادہ فعال مدافعتی خلیوں کو کنٹرول کرنے میں بھی مدد کرتے ہیں جن کی فعالیت سوزش کو جنم دیتی ہے۔ یہ سوزش ہی انسانی جسم میں امراض قلب اور دیگر دائمی بیماریاں پیدا کرنے میں مددگار بنتی ہے۔

    یہی وجہ ہے، کیپساسین والی دوائیں اعصابی درد اور گٹھیا دور کرنے کی خاطر جلد پر لگائی جاتی ہیں کیونکہ یہ مرکب سوزش کم کرتا ہے۔ اور جب ہم کیپساسین مرچوں کی صورت کھاتے ہیں تو وہ جسمانی سوزش گھٹانے میں کام آتا ہے۔ ایک اطالوی تحقیق سے پتا چلا ہے ،جن لوگوں نے کالی مرچ کھائی، انھیں دل کی صحت کے فوائد ان لوگوں کے مقابلے میں زیادہ ملے جو میٹھی مرچیں پسند کرتے تھے کہ ان میں کیپساسین بہت کم ہوتا ہے۔

    مرچوں کا جزو یہ کیمیکل انسان میں پہنچ کر اس کے نظام استحالہ کو عارضی طور پر تیز کر دیتا ہے۔ اس طرح انسان زیادہ تیزی سے کیلوریز یا حرارے جلاتا ہے۔ یہی عمل اسے وزن کم کرنے میں مدد دیتا اور اسے سمارٹ بنا دیتا ہے۔امریکی ماہر غذائیت کا کہنا ہے کہ وہ وزن کم کرنے کے خواہاں مریضوں کو مسالے دار کھانے کی سفارش کرتی ہیں۔کیپساسین والے کھانا کھانے سے انسان کی برداشت میں بھی اضافہ ہوتا ہے۔

    سائنسی تحقیق اگرچہ یہ بتاتی ہے کہ مرچ کو تازہ یا کھانے میں پکائے بغیر کھانا صحت کے لیے زیادہ مفید ہے۔ اس طرح مرچوں میں پائے جانے والے انسان دوست اجزاء جیسے کیپساسین، اینٹی آکسیڈنٹس اور وٹامن سی اپنی بیشتر مقدار برقرار رکھتے ہیں۔ اگر مرچوں کو پکایا جائے تو ان کی کچھ مقدار ضائع ہو جاتی ہے۔اسی لیے تحقیق سے معلوم ہوا ہے، جو لوگ باقاعدگی سے تازہ مرچ کھاتے ہیں، ان میں دل کی بیماری، ذیابیطس اور کینسر ہونے کی شرح کم ہوتی ہے۔

    جراثیم کے پسندیدہ کھانے

    نئی تحقیق سے یہ دلچسپ انکشاف بھی ہوا ہے کہ مسالے دار کھانے انسانی جسم میں رہتے بستے انسان دوست جراثیم کے لیے مفید ہیں ۔یہ جراثیم طبی اصطلاح میں ’’مائکرو بایوم‘‘ (Microbiome) کہلاتے ہیں۔ ان کی بیشتر تعداد ہمارے نظام ہاضمہ میں بستی ہے۔ ایک فائدہ یہ ہے کہ مسالے دار کھانے مائکرو بایوم کے تنوع میں اضافہ کرتے ہیں۔ یہ بڑا اہم فائدہ مند ہے کیونکہ جراثیم انسانی جسم میں مختلف کام انجام دیتے ہیں، جیسے کھانے کو توڑنا، آنتوں کے استر مضبوط کرنا اور دشمن جراثیم سے لڑنا۔ لہذا ان کا متنوع ہونا انسان کے لیے سودمند ہے۔

    دیگر طبی فائدے

    ٭…مسالے کینسر کے خلیوں سے لڑنے میں مدد کرسکتے ہیں۔تحقیق سے دیکھا گیا ہے، کیپساسین کینسر کے خلیات سست اور تباہ کرنے میں جسم کے مدافعتی نظام کی مدد کرتا ہے۔ یو سی ایل اے کے ایک مطالعے سے معلوم ہوا ہے،کیپساسین چوہوں میں پروسٹیٹ کینسر کے خلیوں کی نشوونما روکتا جبکہ صحت مند خلیوں کو نقصان نہیں پہنچاتا۔

    ٭… بیکٹیریا کو مارنے میں مدد کرتے ہیں۔ زیرہ اور ہلدی میں طاقتور اینٹی آکسیڈینٹ اور اینٹی مائکروبیل خصوصیات دریافت ہوئی ہیں۔ مطلب یہ ہے کہ انہیں جسم میں نقصان دہ بیکٹیریا کے خلاف استعمال کیا جا سکتا ہے۔

    ٭…مسالے دار کھانا لمبی عمر کے فوائد رکھتا ہے۔ہارورڈ اور چائنا نیشنل سینٹر فار ڈیزیز کنٹرول اینڈ پریوینشن کے ایک بڑے مطالعے کے مطابق، ہفتے میں چھ یا سات دن مسالے دار کھانا، یہاں تک کہ دن میں صرف ایک بار کھانے سے اموات کی شرح میں 14 فیصد کمی آئی۔

    ٭…مطالعات سے پتا چلتا ہے کہ مسالے دار کھانا بُرے کولیسٹرول (LDL) کو کم کرنے اور اچھا کولیسٹرول (HDL) بڑھانے میں مدد کرتا ہے۔اس طرح انسان میں دل کی بیماری جنم لینے کا خطرہ کم ہوتا ہے۔

    See less
    • 0
    • Share
      Share
      • Share onFacebook
      • Share on Twitter
      • Share on LinkedIn
      • Share on WhatsApp
  • 2 Answers
Answer
  • 0
Ali1234Researcher

چاکلیٹ میں پایا جانیوالا ایک جز کس بیماری کا علاج کر سکتا ہے؟

  • 0
  1. Ali1234 Researcher
    Added an answer on August 10, 2025 at 3:40 am

    ایک نئی تحقیق میں معلوم ہوا ہے کہ چاکلیٹ میں پائے جانے والا ایک جز اور دیگر ادویات کا نیا مرکب برڈ فلو اور سوائن فلو جیسے ذکام کی متعدد اقسام کا علاج کر سکتا ہے۔ جرنل پی این اے ایس میں شائع ہونے والی تحقیق کے مطابق چاکلیٹ کے جزو تھیوبرومائن اور ارینوسائن (جس کے متعلق کم جانا جاتا ہے) ذکام کے علاج کےRead more

    ایک نئی تحقیق میں معلوم ہوا ہے کہ چاکلیٹ میں پائے جانے والا ایک جز اور دیگر ادویات کا نیا مرکب برڈ فلو اور سوائن فلو جیسے ذکام کی متعدد اقسام کا علاج کر سکتا ہے۔

    جرنل پی این اے ایس میں شائع ہونے والی تحقیق کے مطابق چاکلیٹ کے جزو تھیوبرومائن اور ارینوسائن (جس کے متعلق کم جانا جاتا ہے) ذکام کے علاج کے لیے گیم چینجر ثابت ہوسکتے ہیں یہاں تک کہ سب سے زیادہ استعمال ہونے والی اینٹی انفلوئنزا دوا اوسلٹامیویر کو بھی پیچھے چھوڑ سکتے ہیں۔

    یہ علاج انفلوئنزا وائرس کی ایک اہم کمزوری کو ہدف بنا کر کام کرتی ہے۔ یہ کمزوری دراصل ایک خردبینی چینل ہے جس کو وائرس نقل بنانے اور پھیلاؤ کے لیے استعمال کرتا ہے۔

    سائنس دانوں کے مطابق اس راستے کو بند کر کے وائرس کے بقا کی صلاحیت کو کم کیا جا سکتا ہے۔

    مطالعے میں محققین کے سامنے آئی کہ سیل کلچر اور جانوروں پر کی جانے والی آزمائش میں اس نئے مرکب نے اوسلٹامیویر کو پیچھے چھوڑ دیا تھا۔

    See less
    • 0
    • Share
      Share
      • Share onFacebook
      • Share on Twitter
      • Share on LinkedIn
      • Share on WhatsApp
  • 2 Answers
Answer
  • 0
Ali1234Researcher

کونسا وٹامن سُپر وٹامن کہلاتا ہے؟

  • 0
  1. Ali1234 Researcher
    Added an answer on August 10, 2025 at 3:39 am

    سُپر وٹامن" کی اصطلاح سائنسی طور پر کوئی باضابطہ درجہ بند نہیں ہے، لیکن عام طور پر وٹامن ڈی کو یہ لقب دیا جاتا ہے۔ اس کی وجہ یہ ہے کہ وٹامن ڈی صرف ہڈیوں اور کیلشیم کے لیے نہیں بلکہ مدافعتی نظام کو بھی مضبوط کرتا ہے۔ اس کے علاوہ وٹامن ڈی دل، دماغ اور پٹھوں کی صحت میں بھی کردار ادا کرتا ہے اور کئی کینRead more

    سُپر وٹامن” کی اصطلاح سائنسی طور پر کوئی باضابطہ درجہ بند نہیں ہے، لیکن عام طور پر وٹامن ڈی کو یہ لقب دیا جاتا ہے۔

    اس کی وجہ یہ ہے کہ وٹامن ڈی صرف ہڈیوں اور کیلشیم کے لیے نہیں بلکہ مدافعتی نظام کو بھی مضبوط کرتا ہے۔

    اس کے علاوہ وٹامن ڈی دل، دماغ اور پٹھوں کی صحت میں بھی کردار ادا کرتا ہے اور کئی کینسرز، ذیابیطس اور ڈپریشن کے خطرے کو کم کرنے سے بھی جوڑا جاتا ہے۔

    مزید برآں سب سے خاص بات یہ کہ اس وٹامن کو ہمارا جسم خود بھی سورج کی روشنی کی مدد سے بنا سکتا ہے۔

    تاہم واضح رہے کہ کچھ ماہرین وٹامن بی 12 کو بھی “سُپر وٹامن” کہتے ہیں کیونکہ یہ اعصاب، خون اور توانائی کے لیے لازمی ہے اور اس کی کمی سنگین مسائل پیدا کر سکتی ہے

    See less
    • 0
    • Share
      Share
      • Share onFacebook
      • Share on Twitter
      • Share on LinkedIn
      • Share on WhatsApp
  • 2 Answers
Answer
  • 0
Ali1234Researcher
In: India

What is the relationship between Gautam Adani, one of India's richest people, and Prime Minister Modi?

  • 0
  1. Ali1234 Researcher
    Added an answer on August 10, 2025 at 3:25 am

    Here’s how the relationship between Gautam Adani and Prime Minister Narendra Modi is widely understood: Key Aspects of Their Relationship 1. Historical & Regional Connection Both Adani and Modi hail from the Indian state of Gujarat. Their association dates back more than two decades, from Modi’sRead more

    Here’s how the relationship between Gautam Adani and Prime Minister Narendra Modi is widely understood:


    Key Aspects of Their Relationship

    1. Historical & Regional Connection

    • Both Adani and Modi hail from the Indian state of Gujarat. Their association dates back more than two decades, from Modi’s tenure as Gujarat’s chief minister. Adani emerged early on as a key supporter of Modi’s political and economic vision for the state.(Foreign Policy, The Guardian)

    2. Close Personal and Professional Ties

    • Adani has frequently accompanied Modi on international trips, sometimes flying on Adani’s private aircraft. When Modi moved to Delhi as Prime Minister in 2014, he even used the plane.(CNBC, Foreign Policy)
    • Their association goes beyond professional corridors—Modi reportedly attended Adani’s son’s wedding and has appeared alongside him repeatedly in global forums.(Crikey, Foreign Policy)

    3. Business Growth & Allegations of Cronyism

    • During Modi’s national leadership, the Adani Group significantly expanded, gaining numerous major infrastructure and energy contracts—leading analysts to say their fortunes “have been connected,” with Adani often cast as a “poster child” of Modi’s development model.(CNBC, The Guardian, Wikipedia, Foreign Policy)
    • Critics and political opponents—including Rahul Gandhi—have accused the duo of enabling “crony capitalism,” pointing to government concessions, policy adjustments, and preferential contracts.(Wikipedia, The Hindu, AP News, The Guardian)

    4. Denials and Defense

    • Both Adani and the government have denied allegations of favoritism. Adani regards the relationship as professional and credits broader economic reforms (including those from prior governments) for his business’s expansion.(The Times of India, Wikipedia, CNBC)
    • Modi has remained discreet on individual business ties, stating, “two prominent leaders of two countries never discuss individual issues,” in response to questions about Adani.(mint)

    Summary

    Gautam Adani and Narendra Modi share a longstanding, deeply intertwined connection—anchored in their Gujarat roots and reinforced through frequent high-profile joint appearances and infrastructure projects. Adani’s rapid rise under Modi’s national leadership fueled both praise for execution capability and sharp critique of cronyism. Both parties have consistently rejected the characterization of undue favoritism.

    Let me know if you’d like a breakdown of specific deals or a timeline of key milestones in their partnership!

     

    See less
    • 0
    • Share
      Share
      • Share onFacebook
      • Share on Twitter
      • Share on LinkedIn
      • Share on WhatsApp
  • 2 Answers
Answer
  • 0
Ali1234Researcher

انڈیا کے سب سے امیر شخص کا بھائی کیسے دیوالیہ ہوا؟

  • 0
  1. Ali1234 Researcher
    Added an answer on August 10, 2025 at 3:21 am

    ’ایک بار کامیابی مل جائے تو اگلی کامیابی آسان ہو جاتی ہے۔‘ انیل امبانی نے یہ بات سنہ 2004 میں بی بی سی کو دیے گئے ایک انٹرویو میں کہی تھی۔ یقیناً اس وقت وہ ریلائنس انڈسٹریز کے لیے کام کر رہے تھے جس کی بنیاد ان کے والد دھیرو بھائی امبانی نے رکھی تھی اور انھیں اپنے بڑے بھائی مکیش امبانی کی حمایت حاصلRead more

    ’ایک بار کامیابی مل جائے تو اگلی کامیابی آسان ہو جاتی ہے۔‘ انیل امبانی نے یہ بات سنہ 2004 میں بی بی سی کو دیے گئے ایک انٹرویو میں کہی تھی۔

    یقیناً اس وقت وہ ریلائنس انڈسٹریز کے لیے کام کر رہے تھے جس کی بنیاد ان کے والد دھیرو بھائی امبانی نے رکھی تھی اور انھیں اپنے بڑے بھائی مکیش امبانی کی حمایت حاصل تھی۔

    لیکن اگلے چند مہینوں میں حالات تیزی سے بدل گئے اور دونوں بھائیوں نے خاندانی کاروبار کو دو حصوں میں تقسیم کرنے کا فیصلہ بھی کر لیا۔

    انیل امبانی کو وہ ملا جو وہ چاہتے تھے یا جو ان کی شخصیت کی عکاسی کرتا تھا جیسے ٹیلی کام، مالیاتی خدمات اور توانائی جیسے نئے دور کے کاروبار۔

    اگرچہ ریلائنس گروپ کا بنیادی کاروبار پیٹرو کیمیکل تھا لیکن انیل امبانی جو اس وقت انتہائی پر اعتماد تھے، انھیں ان نئے دور کے کاروباروں میں ترقی کے زیادہ امکانات نظر آئے۔

    انڈیا ٹیلی کام انقلاب کے عروج پر تھا اور توانائی، انشورنس اور مالیاتی خدمات میں بیرونی سرمایہ کاری کے لیے اپنے دروازے کھول رہا تھا۔

    ایسے میں انیل امبانی نے 2006 میں انیل دھیرو بھائی امبانی گروپ (ADAG) قائم کیا۔

    بہت سے تجزیہ کار انیل کی قیادت میں ریلائنس گروپ پر بھی شرط لگا رہے تھے۔ 2008 میں انھوں نے ریلائنس پاور کا آئی پی او لانچ کیا۔

    یہ انڈین سٹاک مارکیٹ کے لیے ایک تاریخی لمحہ تھا کیونکہ آئی پی او کو صرف چند منٹ میں اوور سبسکرائب کر دیا گیا۔

    پیش کردہ حصص کی تعداد سے تقریباً 69 گنا کے لیے بولیاں لگائی گئیں۔ یہ اس وقت انڈیا کا سب سے بڑا آئی پی او تھا۔

    2008 میں فوربز میگزین کے ایک سروے میں انیل امبانی 42 ارب ڈالر کی مجموعی مالیت کے ساتھ دنیا کے چھٹے امیر ترین شخص تھے۔

    نسلوانیا کی وارٹن یونیورسٹی سے ایم بی اے کرنے والے انیل امبانی نے ایک پاور کمپنی بنائی لیکن ان کی اپنے بڑے بھائی مکیش امبانی سے لڑائی ختم نہیں ہوئی اور یہ لڑائیاں اس کاروبار کی راہ میں آ گئیں۔

    سینیئر کاروباری صحافی پون کمار کہتے ہیں کہ انیل امبانی نے دادری گیس پروجیکٹ شروع کیا تھا۔ اس کے لیے کرشنا گوداوری بیسن (KGD-6) سے سستے نرخوں پر گیس حاصل کی جانی تھی۔ کے جی ڈی 6 کے مالکانہ حقوق مکیش امبانی کے پاس تھے۔ انھوں نے سستے نرخوں پر گیس دینے سے انکار کر دیا تھا۔ یہ لڑائی سپریم کورٹ تک پہنچی۔‘

    2010 میں سپریم کورٹ نے بھائیوں (انیل اور مکیش) کو خاندانی تصفیہ پر دوبارہ بات چیت کرنے کا حکم دیا۔ اس کے ساتھ عدالت نے گیس کی قیمت مقرر کرنے کا حق بھی حکومت کو دے دیا۔

    نئے معاہدے کے مطابق گیس کی قیمت 4.2 ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یو (ملین میٹرک برٹش تھرمل یونٹ) مقرر کی گئی جبکہ سنہ 2005 میں دونوں بھائیوں نے 17 سال کے لیے قیمت 2.34 ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یو مقرر کی تھی۔

    اس کے علاوہ انیل امبانی نے جنوبی افریقہ کی ٹیلی کام کمپنی ایم ٹی این کے ساتھ معاہدہ کرنے کی کوشش کی لیکن یہ معاہدہ بھی کامیاب نہ ہو سکا۔

    ٹیلی کام میں توسیع کے بہت زیادہ امکانات تھے لیکن اس کے لیے بھی بڑی سرمایہ کاری کی ضرورت تھی۔

    بزنس جرنلسٹ اسیم منچندا کہتے ہیں کہ ’ایسا لگ رہا تھا کہ انیل امبانی کے داؤ بیک فائر کرنے لگے ہیں۔ انیل ایسے پروجیکٹس میں کودتے تھے جن کے لیے ہزاروں کروڑ روپے درکار ہوتے تھے۔ وہ بیرون ملک کمپنیاں خریدنے اور اپنی سلطنت کو بڑھانے میں بے دریغ خرچ کر رہے تھے۔‘

    اور پھر 2008 میں امریکہ میں لیمن برادرز کے خاتمے سے پوری دنیا معاشی کساد بازاری کی زد میں آ گئی۔ انیل امبانی بھی اس سے بچ نہ سکے۔

    صحافی پون کمار کا کہنا ہے کہ ’لیمن برادرز کیس کے بعد انڈیا میں بھی بینکنگ سیکٹر کے لیے قوانین سخت کر دیے گئے، صنعت کاروں کو بھی قرضے حاصل کرنے میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔ انیل امبانی اپنے کاروبار کو بڑھا رہے تھے اور انھیں سرمائے کی ضرورت تھی لیکن اب انھیں اس کی شدید کمی تھی۔‘

    2011 میں مرکزی تفتیشی بیورو (سی بی آئی) نے مبینہ ٹو جی سپیکٹرم بدعنوانی میں انل امبانی سے پوچھ گچھ کی تھی۔

    See less
    • 0
    • Share
      Share
      • Share onFacebook
      • Share on Twitter
      • Share on LinkedIn
      • Share on WhatsApp
  • 2 Answers
Answer
  • 0
Ali1234Researcher

’عاشق بنایا آپ نے‘: ہمیش ریشمیا جنھوں نے اپنے طرز گلوکاری پر طنز و مزاح کے باوجود ایک سال میں 30 ہٹ گانے دیے

  • 0
  1. Ali1234 Researcher
    Added an answer on August 10, 2025 at 3:17 am

    ’منہ سے گاؤں یا ناک سے۔۔۔‘ یہ سوال انڈیا کے مشہور سنگر ہمیش ریشمیا نے اپنے فینز سے اس وقت کیا جب کئی سال کے وقفے کے بعد وہ ایک بار پھر اپنا پہلا کنسرٹ کرنے کے لیے فینز کے ہجوم میں تھے۔ اور پورے ہال سے حاضرین نے پرجوش آواز میں جواب دیا کہ ’ناک سے۔۔۔‘ اور ان نعروں کی گونج آرکسٹرا کے شور میں مدہم پڑتیRead more

    ’منہ سے گاؤں یا ناک سے۔۔۔‘ یہ سوال انڈیا کے مشہور سنگر ہمیش ریشمیا نے اپنے فینز سے اس وقت کیا جب کئی سال کے وقفے کے بعد وہ ایک بار پھر اپنا پہلا کنسرٹ کرنے کے لیے فینز کے ہجوم میں تھے۔

    اور پورے ہال سے حاضرین نے پرجوش آواز میں جواب دیا کہ ’ناک سے۔۔۔‘

    اور ان نعروں کی گونج آرکسٹرا کے شور میں مدہم پڑتی ہے۔ ساتھ ہی سنتھیسائزر وائلن اور ڈرمز کی تیز دھنیں بجتی ہیں اور دہلی کے اندرا گاندھی ایرینا سٹیڈیم میں جمع شائقین پر سرخ روشنیوں کی چمک پڑتی ہے اور پھر وہ پہچانی جانے والی آواز ابھرتی ہے۔ ’عاشق بنایا آپ نے۔‘

    جی یہ ناک سے سُر نکالنے کے لیے انڈیا کے مشہور موسیقار ہیمیش ریشمیا کا حالیہ دنوں میں ہونے والے کنسرٹ کی چند جھلکیاں ہیں۔

    فینز کے ساتھ مختصر مکالمے کے بعد ریشمیا سرگوشی کے انداز میں گانا گانا شروع کیا اور ان کی مخصوص آواز جیسے ہی سٹیڈیم کے ہر کونے میں پہنچی، مجمع ایک بار پھر پر خوشی سے بھرپور چیخوں اور نعروں سے گونجا۔

    اور رات کے اختتام پر ہزاروں مداحوں نے اس شو کو اپنی زندگی کا بہترین کنسرٹ قرار دیا۔

    ہیمیش ریشمیا جو بالی وڈ کے مشہور کمپوزر اور گلوکاروں میں شمار ہوتے ہیں انڈین پوپ کلچر میں ہمیشہ ایک متنازع شخصیت رہے ہیں۔ ایک جانب جہاں ان کی ناک سے گانے والی آواز کا مذاق اُڑایا گیا مگر وہیں اسی انفرادیت کی وجہ سے وہ چاہنے والوں کے دلوں میں گھر بھی کر گئے

    اپنے کیریئر کے عروج پر جب ان کے گانے ہر شہر، گلی اور محفل میں سنائی دیتے تھے، تب بھی ان کی گائیکی کو بد ذوقی کی علامت سمجھا جاتا تھا۔

    لیکن اسی تضاد کے ساتھ ان کی شخصیت کا مسلسل بدلتا ہوا انداز، نڈر رویہ اور موسیقی کے بارے میں غیر متزلزل نقطہ نظر لوگوں کے دل میں گھر کرتا گیا۔

    بی بی سی اردو کے فیچر اور تجزیے اپنے فون پر ہمارے واٹس ایپ چینل سے حاصل کریں۔ بی بی سی اردو واٹس ایپ چینل فالو کرنے کے لیے کلک کریں

    چند سال قبل جب وہ موسیقی سے اداکاری کی جانب مائل ہوئے تو محسوس ہوا کہ اب وہ واپس گلوکاری کی جانب نہیں لوٹیں گے لیکن وہ اندازے غلط ثابت ہوئے۔

    اب وہ واپس آ گئے ہیں اپنے انھی گانوں اور اسی انداز کے ساتھ۔ اور ان کے ہزاروں نئے اور پرانے مداح ان کی طرف کھنچے چلے آ رہے ہیں۔

    دہلی میں لگاتار دو شو کے دوران ان کی ناک سے گائی گئی آواز ویسی ہی تیز اور صاف تھی جس میں ہر سُر پر بغیر کسی غلطی کے مکمل عبور تھ

    See less
    • 0
    • Share
      Share
      • Share onFacebook
      • Share on Twitter
      • Share on LinkedIn
      • Share on WhatsApp
  • 2 Answers
Answer
  • 0
Ali1234Researcher

کیا انڈیا پر 50 فیصد ٹیرف کا اعلان پاکستان کے لیے امریکہ میں برآمدات بڑھانے کا سنہری موقع ہے؟

  • 0
  1. Ali1234 Researcher
    Added an answer on August 10, 2025 at 3:14 am

    امریکہ کے اندر سٹورز میں اچار کی خوشبو، تیار مسالوں کے ڈبے، ٹن پیک ساگ اور باستمی چاول، یہ مناظر پاکستان یا انڈیا کی کریانہ دکانوں جیسے ہیں۔ ممکن ہے کہ آپ امریکہ میں اپنے کسی دوست یا رشتے دار کے ساتھ پاکستانی انڈین کمیونٹی والے علاقوں میں ان دکانوں میں گئے ہوں۔ نیویارک سمیت امریکہ کے مختلف شہروں میںRead more

    امریکہ کے اندر سٹورز میں اچار کی خوشبو، تیار مسالوں کے ڈبے، ٹن پیک ساگ اور باستمی چاول، یہ مناظر پاکستان یا انڈیا کی کریانہ دکانوں جیسے ہیں۔ ممکن ہے کہ آپ امریکہ میں اپنے کسی دوست یا رشتے دار کے ساتھ پاکستانی انڈین کمیونٹی والے علاقوں میں ان دکانوں میں گئے ہوں۔

    نیویارک سمیت امریکہ کے مختلف شہروں میں ایسی بہت سی دکانیں ہیں جہاں ہر طرح کی پاکستانی اور انڈین مصنوعات فروخت ہوتی ہیں۔

    اس کے علاوہ مشہور امریکن سٹورز جیسے’ٹارگٹ‘، ’وال مارٹ‘ اور ’کوسٹ کو‘ میں بھی انڈین سیکشن ہیں جہاں انڈین برانڈ، ہلدی رام کے مسالے، باسمتی چاول اور خشک میوے وغیرہ فروخت ہوتے ہیں۔

    امریکہ کے بڑے چین سٹورز اور برینڈز انڈیا، چین، بنگلہ دیش اور پاکستان کے بنے ہوئے کپڑے اور ٹیکسٹائل مصنوعات سے بھرے پڑے ہیں۔

    امریکہ نے انڈین مصنوعات پر 50 فیصد تک ٹیرف عائد کر دیا ہے جس کے بعد جہاں ایک طرف یہ خدشہ ہے کہ امریکی صارفین کے لیے انڈین مصنوعات مہنگی ہو جائیں گی تو وہیں مبصرین کا خیال ہے کہ اب امریکی منڈیوں میں پاکستان جیسے ممالک کے لیے مزید مواقع پیدا ہو سکتے ہیں

    عائزہ عرفان امریکہ کے شہر نیویارک میں رہتی ہیں جہاں بڑی تعداد میں انڈین اور پاکستانی کمیونٹی موجود ہے۔ وہ اور اُن کے اہلخانہ دیسی کھانے پسند کرتے ہیں۔

    بی بی سی سے بات کرتے ہوئے وہ کہتی ہیں کہ ’ہم اپنے کچن یا کھانے پینے کی اشیا کی خریداری انڈین سٹور سے کرتے ہیں اور ان میں 50 سے 60 فیصد اشیا ایسی ہیں جو انڈیا سے امپورٹ ہوتی ہیں۔ ویسی ہی امریکہ میں قیمتیں بڑھ رہی ہیں۔ ٹیرف (پر مکمل عملدرآمد) کے بعد قیمتیں مزید بڑھیں گی اور اثر ہم سب پر ہو گا۔‘

    دوسری جانب چین، انڈیا اور دیگر ممالک کے مقابلے میں پاکستانی مصنوعات پر امریکہ نے 19 فیصد ٹیرف عائد کیا ہے جس کے بعد پاکستانی حکام پُرامید ہیں کہ مقامی مصنوعات کی امریکی منڈیوں تک رسائی بہتر ہو سکتی ہے۔

    امید کے برعکس حقیقیت کیا ہے اور کیا اس ’ٹیرف وار‘ میں پاکستان امریکی مارکیٹ میں اپنی جگہ بنا سکتا ہے؟ یہی جاننے کے لیے ہم نے تجارتی ڈیٹا کو سامنے رکھتے ہوئے پاکستانی ایکسپورٹرز، تجارتی و اقتصادی ماہرین سے بات کی۔

    See less
    • 0
    • Share
      Share
      • Share onFacebook
      • Share on Twitter
      • Share on LinkedIn
      • Share on WhatsApp
  • 2 Answers
Answer
  • 0
Ali1234Researcher

آپریشن ’بنیان مرصوص کا آغاز کرنے والے فتح میزائل‘ کے بارے میں ہم کیا جانتے ہیں؟

  • 0
  1. Ali1234 Researcher
    Added an answer on August 9, 2025 at 1:41 pm

    پاکستان کی حکومت کا کہنا ہے کہ انھوں نے سنیچر کی علی الصبح انڈیا کے خلاف جوابی کارروائی کا آغاز کر دیا ہے اور اس آپریشن کو ’بنیان مرصوص‘ کا نام دیا گیا ہے۔ یاد رہے گذشتہ رات صوبہ پنجاب کے شہر راولپنڈی سمیت متعدد علاقوں میں دھماکوں کی آوازیں سُنی گئی تھیں۔ اس کے کچھ دیر بعد پاکستانی فوج کے شعبہ تعلقاRead more

    پاکستان کی حکومت کا کہنا ہے کہ انھوں نے سنیچر کی علی الصبح انڈیا کے خلاف جوابی کارروائی کا آغاز کر دیا ہے اور اس آپریشن کو ’بنیان مرصوص‘ کا نام دیا گیا ہے۔

    یاد رہے گذشتہ رات صوبہ پنجاب کے شہر راولپنڈی سمیت متعدد علاقوں میں دھماکوں کی آوازیں سُنی گئی تھیں۔ اس کے کچھ دیر بعد پاکستانی فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے سربراہ لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے دعویٰ کیا کہ جمعہ اور سنیچر کی درمیانی شب انڈیا نے فضائی حملوں کے دوران فضا سے زمین پر مار کرنے والے میزائلوں کے ذریعے راولپنڈی کے نور خان ایئر بیس، شورکوٹ ایئر بیس اور مرید ایئر بیس کو نشانہ بنانے کی کوشش کی، تاہم اُن کے مطابق ان حملوں کے نتیجے میں فضائیہ کے تمام اثاثے محفوظ رہے۔

    یہ اطلاع دیے جانے کے کچھ ہی دیر بعد انھوں نے ’جوابی آپریشن بنیان مرصوص‘ کے آغاز کا اعلان کیا

    See less
    • 0
    • Share
      Share
      • Share onFacebook
      • Share on Twitter
      • Share on LinkedIn
      • Share on WhatsApp
  • 2 Answers
Answer

Sidebar

Explore

  • Nuq4 Shop
  • Become a Member

Footer

Get answers to all your questions, big or small, on Nuq4.com. Our database is constantly growing, so you can always find the information you need.

Download Android App

© Copyright 2024, Nuq4.com

Legal

Terms and Conditions
Privacy Policy
Cookie Policy
DMCA Policy
Payment Rules
Refund Policy
Nuq4 Giveaway Terms and Conditions

Contact

Contact Us
Chat on Telegram
en_USEnglish
arالعربية en_USEnglish
We use cookies to ensure that we give you the best experience on our website. If you continue to use this site we will assume that you are happy with it.OkCookie Policy