نمائندہ ایکسپریس/محمد عمیر دبیرJune 30, 2025 facebook twitter whatsup mail فوٹو ایکسپریس خیبرپختونخوا کے علاقے سوات میں پیش آنے والے سانحے کی ممکنہ وجہ اور غفلت سامنے آگئی ہے۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق سوات کے علاقے فضا گٹ کے مقام پر پیش آنے والے حادثے اور 13 افراد کی ہلاکت کی ممکنہ وجہ مافیا کی جاRead more

خیبرپختونخوا کے علاقے سوات میں پیش آنے والے سانحے کی ممکنہ وجہ اور غفلت سامنے آگئی ہے۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق سوات کے علاقے فضا گٹ کے مقام پر پیش آنے والے حادثے اور 13 افراد کی ہلاکت کی ممکنہ وجہ مافیا کی جانب سے مٹی اور پتھروں کی مدد سے بند بناکر دریا کا رخ موڑنا ہے۔
دریا کنارے کرشنگ اور تجاوزات
ذرائع کے مطابق کرشنگ اور ہوٹل مالکان کی ایما پر یہ کام کیا گیا تھا اور وقوعہ کے روز پانی کے تیز بھاؤ نے اس بند کو توڑ دیا۔ واقعے سے قبل پانی نہیں تھا جس کی وجہ سے سیاح کم پانی کو دیکھتے ہوئے ٹیلے کے پاس گئے اور پھر یکدم تیز بھاؤ کی وجہ سے مٹی کا بند ٹوٹ گیا۔
جنوبی افریقا کے سابق کپتان فاف ڈو پلیسی نے میجر لیگ کرکٹ (ایم ایل سی) 2025 میں سینچری جڑ کر متعدد ریکارڈ اپنے نام کر لیے۔ ٹیکساس کے گرینڈ پرایئر اسٹیڈیم میں ٹیکساس سپر کنگز کی نمائندگی کرنے والے فاف ڈو پلیسی نے ایم آئی نیو یارک کے خلاف پانچ چوکوں اور نو چھکوں کی مدد سے 53 گیندوں پر برق رفتار 103 انRead more
جنوبی افریقا کے سابق کپتان فاف ڈو پلیسی نے میجر لیگ کرکٹ (ایم ایل سی) 2025 میں سینچری جڑ کر متعدد ریکارڈ اپنے نام کر لیے۔
ٹیکساس کے گرینڈ پرایئر اسٹیڈیم میں ٹیکساس سپر کنگز کی نمائندگی کرنے والے فاف ڈو پلیسی نے ایم آئی نیو یارک کے خلاف پانچ چوکوں اور نو چھکوں کی مدد سے 53 گیندوں پر برق رفتار 103 اننگز کھیل کر ٹیم کو پلے آفس مرحلے میں پہنچا دیا۔
یہ سابق جنوبی افریقی کپتان کی رواں ایڈیشن میں دوسری سینچری تھی۔ اس سے قبل انہوں نے سان فرانسسکو یونیکورنز کے خلاف بھی سینچری اسکور کی تھی۔
اس سینچری کے بعد فاف ڈو پلیسی ٹی 20 کی تاریخ میں 40 برس کی عمر کے بعد دو سینچریاں بنانے والے پہلے کھلاڑی بن گئے ہیں۔
یہ ان کی بطور کپتان آٹھویں سینچری تھی اور اس کے بعد وہ بحیثیت کپتان سب سے زیادہ مجموعی سینچریوں کا ٹائٹل پاکستان کے سابق کپتان بابر اعظم (7) اور آسٹریلیا کے مائیکل (7) کلنگر سے چھین لیا ہے۔
See less