سوشل میڈیا پر ایک اناؤنسمنٹ نوٹ وائرل ہورہا ہے جوکہ عامر خان پروڈکشنز کی جانب سے 29 جولائی کو ایک اہم اعلان کیلئے پریس کانفرنس منعقد کرنے سے متعلق ہے یہ نوٹ سب کی توجہ کا مرکز بن گیا ہے۔ مداحوں اور سوشل میڈیا صارفین نے عامر خان کی تیسری شادی کی چہ مگوئیاں شروع کردی ہیں کیونکہ اس سے قبل اس ہی طرح کیRead more
سوشل میڈیا پر ایک اناؤنسمنٹ نوٹ وائرل ہورہا ہے جوکہ عامر خان پروڈکشنز کی جانب سے 29 جولائی کو ایک اہم اعلان کیلئے پریس کانفرنس منعقد کرنے سے متعلق ہے یہ نوٹ سب کی توجہ کا مرکز بن گیا ہے۔
مداحوں اور سوشل میڈیا صارفین نے عامر خان کی تیسری شادی کی چہ مگوئیاں شروع کردی ہیں کیونکہ اس سے قبل اس ہی طرح کی ایک پریس کانفرنس رکھ کر انہوں نے اپنے گرل فرینڈ گوری سے اپنے قریبی تعلقات اور گزشتہ ایک برس سے ساتھ رہنے کے بارے میں اعلان کیا تھا۔
مداحوں کا کہنا ہے کہ اس مرتبہ عامر اپنی شادی کا اعلان کرنے والے ہیں اور وہ اس اعلان کیلئے بےحد پُرجوش ہیں۔ ایک حالیہ انٹرویو میں عامر کا کہنا تھا کہ ‘گوری اور میں ایک سنجیدہ رشتے میں ہیں، دل سے میں اس سے پہلے ہی شادی کر چکا ہوں مگر اب رسمی طور پر شادی کا فیصلہ کرنا باقی ہے‘۔
یاد رہے کہ عامر خان اس سے قبل 2 شادیاں کر چکے ہیں جو ناکام رہیں۔ انکی پہلی بیوی رینا دتہ جن سے ان کے دو بچے اور دوسری بیوی معروف فلمساز کرن راؤ تھیں جن سے ان کا ایک بیٹا ہے۔
See less
امریکا کی ایک خاتون نے بالوں میں 711 گالف ٹی (وہ کیل جس پر گالف کی گیند رکھی جاتی ہے) پھنسا کر گینیز ورلڈ ریکارڈ قائم کردیا۔ کیلیفورنیا سے تعلق رکھنے والی 45 سالہ انیا بیناش نے اپنے دوستوں کے ساتھ مل کر 47 منٹ میں بالوں میں سب سے زیادہ ٹیز لگانے کا ریکارڈ قائم کیا۔ گینیز ورلڈ ریکارڈز سے گفتگو کرتے ہRead more
امریکا کی ایک خاتون نے بالوں میں 711 گالف ٹی (وہ کیل جس پر گالف کی گیند رکھی جاتی ہے) پھنسا کر گینیز ورلڈ ریکارڈ قائم کردیا۔
کیلیفورنیا سے تعلق رکھنے والی 45 سالہ انیا بیناش نے اپنے دوستوں کے ساتھ مل کر 47 منٹ میں بالوں میں سب سے زیادہ ٹیز لگانے کا ریکارڈ قائم کیا۔
گینیز ورلڈ ریکارڈز سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ وہ گینیز ورلڈ ریکارڈز کی کتاب میں آنے کا ہمیشہ سے خواب دیکھتی تھیں۔ وہ گالف سے متعلقہ کچھ کرنا چاہتی تھیں۔
انہوں نے کہا کہ یہ ریکارڈ انہوں نے جوئل اسٹراسر (ایک سیریل ریکارڈ ساز) سے متاثر ہوکر بنایا ہے، جنہوں نے اپنی ڈاڑھی میں مختلف اشیاء پھنسا کر متعدد ریکارڈز بنائے ہیں۔
See less