...

Sign In Sign In

Continue with Google
or use

Forgot Password?

Don't have account, Sign Up Here

Forgot Password Forgot Password

Lost your password? Please enter your email address. You will receive a link and will create a new password via email.

Have an account? Sign In Now

Sorry, you do not have permission to ask a question, You must login to ask a question.

Continue with Google
or use

Forgot Password?

Need An Account, Sign Up Here

Please briefly explain why you feel this question should be reported.

Please briefly explain why you feel this answer should be reported.

Please briefly explain why you feel this user should be reported.

Sign InSign Up

Nuq4

Nuq4 Logo Nuq4 Logo
Search
Ask A Question

Mobile menu

Close
Ask a Question
  • Nuq4 Shop
  • Become a Member

Nuq4 Latest Questions

  • 0
Ali1234Researcher

نوجوانوں میں ویپس کا استعمال کس خطرناک کیفیت سے تعلق رکھتا ہے؟

  • 0
  1. Ali1234 Researcher
    Added an answer on July 26, 2025 at 10:34 pm

    ایک نئی تحقیق کے مطابق وہ نوجوان جو ویپس استعمال کرتے ہیں یا سیگریٹ نوشی کرتے ہیں ان کو ڈپریشن اور بے چینی کی شکایت کے امکانات زیادہ ہوتے ہیں۔ ماضی میں کیے جانے والے مطالعوں میں تمباکو کا خراب ہوتی ذہنی صحت کے ساتھ تعلق سامنے آچکا ہے لیکن نوجوانوں میں ویپس کے استعمال و سیگریٹ نوشی اور ذہنی صحت کے دRead more


    ایک نئی تحقیق کے مطابق وہ نوجوان جو ویپس استعمال کرتے ہیں یا سیگریٹ نوشی کرتے ہیں ان کو ڈپریشن اور بے چینی کی شکایت کے امکانات زیادہ ہوتے ہیں۔

    ماضی میں کیے جانے والے مطالعوں میں تمباکو کا خراب ہوتی ذہنی صحت کے ساتھ تعلق سامنے آچکا ہے لیکن نوجوانوں میں ویپس کے استعمال و سیگریٹ نوشی اور ذہنی صحت کے درمیان تعلق جاننے کے لیے کافی تحقیق نہیں کی گئیں۔

    ویسٹ ورجینیا یونیورسٹی سے تعلق رکھنے والے تحقیق کے مصنفین نے بتایا کہ اس تعلق کا جاننا اس لیے اہم ہے کہ نوجوان اس وقت میں نشو نما کے اہم مرحلے میں ہوتے ہیں جب صحت کے لیے خطرہ رکھنے والی عادات شروع ہوتی ہیں۔

    جرنل پی ایل او ایس مینٹل ہیلتھ میں شائع ہونے والی تحقیق میں محققین نے 2021 سے 2023 کے درمیان ہونے والے نیشنل یوتھ ٹوبیکو سروے سے مختلف ڈیموگرافیکس میں تمباکو کے استعمال اور ڈپریشن اور بے چینی کی علامات کے حوالے سے ڈیٹا استعمال کیا۔

    سروے میں 60 ہزار 72 مڈل اسکول اور ہائی اسکول کے طلبا شریک ہوئے۔ 21.31 فی صد طلبا نے تمباکو کی مصنوعات کے استعمال، 9.94 فی صد نے برقی سیگریٹ کے استعمال کے متعلق بتایا۔ صرف 3.61 فی صد نے سیگریٹ، سگار، حقہ اور پائپ جیسی تمباکو کی روایتی مصنوعات کے استعمال جبکہ 7.80 فی صد نے ای سیگریٹ اور روایتی مصنوعات کے استعمال سے متعلق بتایا۔

    مجموعی طور پر سروے میں 25.21 فی صد طلبا نے ڈپریشن جبکہ 29.55 فی صد طلبا نے بے چینی کی علامات کے متعلق بتایا

    See less
    • 0
    • Share
      Share
      • Share onFacebook
      • Share on Twitter
      • Share on LinkedIn
      • Share on WhatsApp
  • 1 Answer
Answer
  • 0
Ali1234Researcher

باقاعدگی سے میک اپ کرنیوالی خواتین کس خطرناک بیماری میں مبتلا ہوسکتی ہیں؟

  • 0
  1. Ali1234 Researcher
    Added an answer on July 26, 2025 at 10:33 pm

    ایک تحقیق میں معلوم ہوا ہے کہ وہ خواتین جو باقاعدگی سے میک اپ کرتی ہیں ان کے بعد کی عمر میں دمے کے مرض میں مبتلا ہونے کے خطرات بڑھ سکتے ہیں۔ امریکا کے نیشنل ہارٹ، لنگ اینڈ بلڈ انسٹیٹیوٹ میں کی جانے والی تحقیق میں لِپ اسٹک، آئی شیڈو اور مسکارا جیسی میک اپ کی اشیاء اور زندگی کے بعد کے حصے میں سامنے اRead more


    ایک تحقیق میں معلوم ہوا ہے کہ وہ خواتین جو باقاعدگی سے میک اپ کرتی ہیں ان کے بعد کی عمر میں دمے کے مرض میں مبتلا ہونے کے خطرات بڑھ سکتے ہیں۔

    امریکا کے نیشنل ہارٹ، لنگ اینڈ بلڈ انسٹیٹیوٹ میں کی جانے والی تحقیق میں لِپ اسٹک، آئی شیڈو اور مسکارا جیسی میک اپ کی اشیاء اور زندگی کے بعد کے حصے میں سامنے آنے والی دمے کی علامات کے درمیان تعلق سامنے آیا ہے۔

    تقریباً 40 ہزار افراد پر کی جانے والی تحقیق میں معلوم ہوا کہ وہ خواتین جو نقلی ناخن، کیوٹکل کریم، بلش اور لپ اسٹک کا استعمال کرتی تھیں ان کے دمے میں مبتلا ہونے کے امکانات 47 فی صد زیادہ تھے۔

    صرف بلش اور لپ اسٹک کا ہفتے میں پانچ یا پانچ سے زیادہ بار کا استعمال بیماری کے خطرات میں 18 فی صد تک کا اضافہ سامنے آیا۔

    محققین کا کہنا تھا کہ اس تعلق سے یہ ثابت نہیں ہوتا کہ ان اشیاء سے خطرات میں اضافہ ہوا بلکہ ان پروڈکٹس میں استعمال ہونے والے ایک جیسے کیمیکل اس کا سبب ہوسکتے ہیں۔

    جرنل انوائرنمنٹ انٹرنیشنل میں شائع ہونے والی تحقیق میں 12 برس سے زیادہ عرصے تک حاصل کیا گیا ڈیٹا استعمال میں لایا گیا جو کہ 41 مختلف بیوٹی پراڈکٹس کے استعمال پر مشتمل تھا

    See less
    • 0
    • Share
      Share
      • Share onFacebook
      • Share on Twitter
      • Share on LinkedIn
      • Share on WhatsApp
  • 1 Answer
Answer
  • 0
Ali1234Researcher

وزن کم کرنیوالے انجیکشن دمے کو قابو کرنے میں مدد دے سکتے ہیں:

  • 0
  1. Ali1234 Researcher
    Added an answer on July 26, 2025 at 10:32 pm

    ایک تحقیق میں بتایا گیا ہے کہ وزن کم کرنے کے لیے استعمال کیے جانے انجیکشن مٹاپے کا شکار افراد میں دمے کی علامات کو قابو کرنے میں مدد دے سکتے ہیں۔ محققین کے مطابق ان ادویات کو مٹاپے کا شکار دمے کے مریضوں (جن کو اسٹیرائیڈز سے مزاحمت کا سامنا ہوتا ہے) کے لیے ممکنہ علاج کے طور پر دیکھا جانا چاہیے۔ جی ایRead more


    ایک تحقیق میں بتایا گیا ہے کہ وزن کم کرنے کے لیے استعمال کیے جانے انجیکشن مٹاپے کا شکار افراد میں دمے کی علامات کو قابو کرنے میں مدد دے سکتے ہیں۔

    محققین کے مطابق ان ادویات کو مٹاپے کا شکار دمے کے مریضوں (جن کو اسٹیرائیڈز سے مزاحمت کا سامنا ہوتا ہے) کے لیے ممکنہ علاج کے طور پر دیکھا جانا چاہیے۔

    جی ایل پی1-آر ایز جیسے وزن کم کرنے والے انجیکشن خون میں بلڈ شوگر کو قابو کرنے، انسولین کی سطح کو برقرار رکھنے اور بھوک کو کم کرنے کے لیے جی ایل پی-1 ہارمون کی نقل کر کے کام کرتے ہیں۔

    ان کو ابتدائی طور پر ٹائپ 2 ذیابیطس میں مبتلا افراد کے علاج کے طور پر بنایا گیا تھا جس کی واضح مثال اوزیمپک ہے۔

    ماضی کے مطالعوں میں بات سامنے آ چکی ہے کہ یہ ادویات نیند میں دم گھٹنے، ڈیمینشیا اور فالج جیسے امراض کے خطرات میں کمی لا سکتے ہیں۔

    اب ماہرین کی ایک بین الاقوامی ٹیم نے ان ادویات کے مٹاپے کا شکار دمے کے مریضوں پر اثرات جاننے کی کوشش کی ہے۔

    یونیورسٹی آف ایبرڈین سے تعلق رکھنے والے پروفیسر ڈیوڈ پرائس کا کہنا تھا کہ مٹاپے اور دمے میں مبتلا افراد اس لیے منفرد ہوتے ہیں کہ ان کا جسم اکثر اسٹیرائیڈ سے کیے گئے علاج کی مزاحمت کرتا ہے۔

    انہوں نے بتایا کہ ہم جانتے ہیں کہ جی ایل پی 1 سانس کی نالیوں میں سوزش پر روایتی اسٹیرائیڈز کے مقابلے میں مختلف انداز سے کام کرتا ہے۔

    پروفیسر ڈیوڈ پرائس کا کہنا تھا کہ تحقیق کے نتائج بتاتے ہیں کہ جی ایک پی 1 کے مٹاپے کا شکار لوگوں میں دمے کو قابو کرنے مفید اثرات ہوسکتے ہیں اور اس حوالے سے مزید تحقیق کی جانی چاہیے۔

    See less
    • 0
    • Share
      Share
      • Share onFacebook
      • Share on Twitter
      • Share on LinkedIn
      • Share on WhatsApp
  • 1 Answer
Answer
  • 0
Ali1234Researcher

دورہ ویسٹ انڈیز کیلیے قومی کرکٹ ٹیم کا اعلان؛ کون سے اہم کھلاڑی شامل اور کون باہر؟

  • 0
  1. Ali1234 Researcher
    Added an answer on July 26, 2025 at 10:30 pm

    لاہور: پاکستان کرکٹ بورڈ نے ویسٹ انڈیز کے خلاف ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل سیریز کیلئے قومی اسکواڈ کا اعلان کردیا۔ ویسٹ انڈیز کیخلاف قومی ٹیم تین ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل اور تین ون ڈے انٹرنیشنل میچز کھیلے گی، محمد رضوان کو ون ڈے انٹرنیشنل میں کپتان برقرار رکھا گیا ہے جبکہ شاہین شاہ آفریدی اور بابراعظRead more


    لاہور:

    پاکستان کرکٹ بورڈ نے ویسٹ انڈیز کے خلاف ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل سیریز کیلئے قومی اسکواڈ کا اعلان کردیا۔

    ویسٹ انڈیز کیخلاف قومی ٹیم تین ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل اور تین ون ڈے انٹرنیشنل میچز کھیلے گی، محمد رضوان کو ون ڈے انٹرنیشنل میں کپتان برقرار رکھا گیا ہے جبکہ شاہین شاہ آفریدی اور بابراعظم بھی ون ڈے اسکواڈ میں شامل ہیں۔

    قومی کرکٹ ٹیم 27 جولائی کو امریکہ پہنچے گی جہاں 31 جولائی، 2 اور 3 اگست کو تین ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچز شیڈول ہیں، ون ڈے انٹرنیشنل میچز 8، 10 اور 12 اگست کو کھیلے جائیں گے۔

    ٹی 20 اسکواڈ (15 کھلاڑی):

    سلمان علی آغا، حارث رؤف، حسن علی، شاہین شاہ آفریدی، فہیم اشرف، فخر زمان، خوشدل شاہ، حسین طلعت، محمد نواز، حسن نواز، صائم ایوب، ابرار احمد، صاحبزادہ فرحان، محمد حارث، سفیان مقیم۔

    ون ڈے انٹرنیشنل اسکواڈ (16 کھلاڑی):

    محمد رضوان، سلمان علی آغا، بابر اعظم، عبداللہ شفیق، فہیم اشرف، فخر زمان ، حسن علی، شاہین شاہ آفریدی، نسیم شاہ، صائم ایوب، حسین طلعت، محمد نواز، حسن نواز، ابرار احمد، محمد حارث، سفیان مقیم۔

    See less
    • 0
    • Share
      Share
      • Share onFacebook
      • Share on Twitter
      • Share on LinkedIn
      • Share on WhatsApp
  • 1 Answer
Answer
  • 0
Ali1234Researcher

اسرائیلی فورسز کا انسانی ہمدردی مشن پر وار، امدادی کشتی حنظلہ پر قبضہ

  • 0
  1. Ali1234 Researcher
    Added an answer on July 26, 2025 at 10:27 pm

    غزہ: اسرائیلی فوج نے اٹلی سے غزہ کی پٹی کے لیے روانہ ہونے والی امدادی کشتی حنظلہ پر حملہ کرتے ہوئے قبضہ کرلیا۔ جہاز بین الاقوامی انسانی ہمدردی مشن کے تحت غزہ میں محصور فلسطینیوں کے لیے خوراک، ادویات اور بچوں کا دودھ لے کر جا رہا تھا۔ انٹرنیشنل کمیٹی ٹو بریک دی سیج آف غزہ کے مطابق ہفتہ کے روز کشتی کےRead more


    غزہ:

    اسرائیلی فوج نے اٹلی سے غزہ کی پٹی کے لیے روانہ ہونے والی امدادی کشتی حنظلہ پر حملہ کرتے ہوئے قبضہ کرلیا۔

    جہاز بین الاقوامی انسانی ہمدردی مشن کے تحت غزہ میں محصور فلسطینیوں کے لیے خوراک، ادویات اور بچوں کا دودھ لے کر جا رہا تھا۔

    انٹرنیشنل کمیٹی ٹو بریک دی سیج آف غزہ کے مطابق ہفتہ کے روز کشتی کے قریب اسرائیلی فوجی پہنچنے لگے تو حنظلہ کی جانب سے ہنگامی مدد کا سگنل جاری کیا گیا۔

    کمیٹی نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر اطلاع دی کہ قابض افواج کشتی کی جانب بڑھ رہی ہیں، حنظلہ نے ڈسٹرس کال بھی دی۔

    مشن کو منظم کرنے والی فریڈم فلوٹیلا کولیشن کے مطابق امدادی جہاز اس وقت غزہ کے ساحل سے تقریباً 70 ناٹیکل میل کے فاصلے پر تھا۔

    اسرائیلی حکام نے پہلے ہی خبردار کر دیا تھا کہ اگر کشتی نے راستہ نہ بدلا تو کارروائی کی جائے گی۔

    عینی شاہدین کے مطابق اسرائیلی اہلکاروں نے زبردستی کشتی پر چڑھائی کی جس کے کچھ دیر بعد کشتی کی لائیو ویڈیو نشریات بھی بند ہو گئیں۔

    کشتی پر موجود ایک فرانسیسی رضاکار خاتون اما فوریو نے آخری لمحوں میں اپنی پوسٹ میں لکھا کہ اسرائیلی فوج آ چکی ہے، ہم اپنے فون سمندر میں پھینک رہے ہیں غزہ میں قتل عام بند کرو.

    کشتی پر 21 غیر مسلح افراد سوار تھے جن میں پارلیمنٹیرینز، ڈاکٹرز اور امدادی کارکن شامل تھے۔ تمام افراد بین الاقوامی قانون کے مطابق انسان دوست مشن پر روانہ ہوئے تھے۔

    واضح رہے کہ اس سے قبل گزشتہ ماہ بھی میڈلین نامی امدادی کشتی کو اسرائیلی نیوی نے راستے سے واپس موڑ دیا تھا جو غزہ کے لیے امدادی سامان لے کر جا رہی تھی

    See less
    • 0
    • Share
      Share
      • Share onFacebook
      • Share on Twitter
      • Share on LinkedIn
      • Share on WhatsApp
  • 1 Answer
Answer
  • 0
Ali1234Researcher

تھائی لینڈ-کمبوڈیا جنگ نے پاک بھارت کشیدگی یاد دلا دی، امریکی صدر ٹرمپ

  • 0
  1. Ali1234 Researcher
    Added an answer on July 26, 2025 at 10:24 pm

    واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ تھائی لینڈ اور کمبوڈیا کے درمیان جاری کشیدگی نے انہیں ماضی کا پاک-بھارت تنازع یاد دلا دیا ہے، دونوں ممالک فوری جنگ بندی کے خواہاں ہیں۔ ٹرمپ نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم "ٹرتھ سوشل" پر جاری پیغام میں کہا کہ انہوں نے کمبوڈیا کے وزیراعظم سے بات کی ہے، اور اب تھائیRead more

    واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ تھائی لینڈ اور کمبوڈیا کے درمیان جاری کشیدگی نے انہیں ماضی کا پاک-بھارت تنازع یاد دلا دیا ہے، دونوں ممالک فوری جنگ بندی کے خواہاں ہیں۔

    ٹرمپ نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم “ٹرتھ سوشل” پر جاری پیغام میں کہا کہ انہوں نے کمبوڈیا کے وزیراعظم سے بات کی ہے، اور اب تھائی لینڈ کے قائم مقام وزیراعظم سے بھی رابطہ کیا گیا ہے تاکہ دونوں ممالک کو جنگ بندی پر آمادہ کیا جا سکے۔

    انہوں نے مزید کہا کہ امریکا اس وقت دونوں ممالک کے ساتھ تجارتی مذاکرات کر رہا ہے، لیکن جب تک جنگ جاری ہے، کوئی معاہدہ نہیں ہوگا۔ ٹرمپ کا کہنا تھا کہ انہوں نے دونوں فریقین کو واضح پیغام دیا ہے کہ لڑائی بند کیے بغیر امریکا کوئی تجارتی معاہدہ نہیں کرے گا۔

     

    صدر ٹرمپ نے بتایا کہ تھائی لینڈ کے وزیراعظم سے بات چیت مثبت رہی اور دونوں ممالک جنگ بندی اور امن کے خواہشمند ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ جلد ہی معاملات واضح ہو جائیں گے اور خطے میں امن قائم ہو جائے گا۔

    ٹرمپ نے یہ بھی کہا کہ کمبوڈیا اور تھائی لینڈ کے ساتھ تاریخی اور ثقافتی احترام کے تحت فوری ملاقات اور جنگ بندی پر اتفاق ہوا ہے، اور وہ مستقبل میں ان کے ساتھ تجارتی معاہدے مکمل کرنے کے منتظر ہیں۔

    See less
    • 0
    • Share
      Share
      • Share onFacebook
      • Share on Twitter
      • Share on LinkedIn
      • Share on WhatsApp
  • 2 Answers
Answer
  • 0
Ali1234Researcher
In: chicken, Crypto Coin

What are the effects of using K&N and frozen chicken on your children?

  • 0
  1. Ali1234 Researcher
    Added an answer on July 26, 2025 at 10:27 am

    The question is a bit unclear, so I'll try to address both elements separately—K&N and frozen chicken—in terms of their potential effects on children. If you’re referring to K&N’s specific products (like their branded chicken or other food items) or something else, feel free to clarify. 1. KRead more

    The question is a bit unclear, so I’ll try to address both elements separately—K&N and frozen chicken—in terms of their potential effects on children. If you’re referring to K&N’s specific products (like their branded chicken or other food items) or something else, feel free to clarify.

    1. K&N (If referring to K&N branded chicken products)

    K&N is a popular brand that primarily focuses on processed and frozen chicken products, such as chicken nuggets, sausages, and patties. Here’s what you should keep in mind:

    Nutritional Content:

    • Processed Foods: Many of K&N’s products are highly processed, which means they can contain preservatives, added salts, sugars, and unhealthy fats. Consuming large amounts of processed food is generally not recommended for children because it can contribute to obesity, diabetes, heart disease, and other health issues in the long term.

    Sodium and Additives:

    • High Sodium: Many processed foods, including K&N’s, are often high in sodium (salt), which can be unhealthy for kids as it may lead to high blood pressure and kidney problems later in life. It’s important to monitor the sodium intake, especially for children.

    Quality of Ingredients:

    • Hormones and Antibiotics: If the chicken is not free-range or organic, some processed meats may contain hormones or antibiotics, though K&N claims they use natural methods in their products. Always check the labels if you’re concerned about these additives.

    Balancing with Whole Foods:

    • Ideally, a diet focused on whole foods, such as fresh vegetables, fruits, and unprocessed proteins (like fresh chicken or plant-based proteins), would be healthier. So, it’s best to treat processed foods as an occasional treat rather than a daily staple for your kids.

    2. Frozen Chicken (In general)

    Frozen chicken can be a very practical and nutritious option when prepared properly. However, the way it’s handled and cooked is key to ensuring it remains safe and healthy for children.

    Pros:

    • Preserves Nutrients: Freezing chicken soon after it’s been slaughtered helps retain nutrients like protein, vitamins, and minerals. As long as it’s cooked properly, frozen chicken can be just as nutritious as fresh chicken.
    • Convenience: Frozen chicken is quick and easy to cook, making it a good option for busy families.

    Cons:

    • Storage and Thawing: If frozen chicken isn’t properly stored, thawed at room temperature, or cooked right after thawing, it can lead to bacterial contamination (like salmonella). Always make sure to thaw it in the refrigerator or use the microwave to ensure it’s safe for consumption.
    • Sodium Content: Some frozen chicken products come with added sodium or preservatives, which can be a concern for children, just like with processed K&N products.

    Health Considerations:

    • If you’re using frozen chicken, try to ensure that it’s free from any added chemicals, hormones, or excessive sodium. Organic frozen chicken or chicken labeled as hormone-free and antibiotic-free is typically better.

    Proper Cooking:

    • Be cautious about undercooking frozen chicken. It should always reach an internal temperature of at least 165°F (74°C) to avoid foodborne illness.

    Effects on Children

    If you’re concerned about the long-term effects on children, here are some general pointers:

    • Growth and Development: A balanced diet that includes lean proteins (such as chicken) is essential for a child’s growth and development. However, if processed or frozen chicken is overconsumed in place of other whole foods (like vegetables and fruits), it may lead to nutrient imbalances.
    • Obesity and Metabolic Issues: Excessive consumption of processed or high-sodium foods can increase the risk of obesity and metabolic issues. Given that children’s bodies are still growing, a high intake of sodium and unhealthy fats may be particularly problematic.
    • Food Safety: Improperly handled frozen chicken could lead to foodborne illnesses, which are especially risky for young children due to their developing immune systems.

    Conclusion

    • Moderation is Key: Using K&N products or frozen chicken in moderation, especially if they are balanced with fresh, whole foods, should not cause harm. However, regular reliance on heavily processed products or foods with high sodium content may have negative health effects over time.
    • Nutritional Balance: Ensure that your children’s diet is rich in variety, including fresh fruits, vegetables, and whole grains, along with proteins from various sources, not just frozen or processed meats.

    Let me know if I misunderstood something, or if you’re referring to a different type of K&N!

    See less
    • 0
    • Share
      Share
      • Share onFacebook
      • Share on Twitter
      • Share on LinkedIn
      • Share on WhatsApp
  • 2 Answers
Answer
  • 0
Ali1234Researcher

چینی لڑکی کو وزن کم کرنے کے لیے صرف سبزیاں کھانا مہنگا پڑ گیا

  • 0
  1. Ali1234 Researcher
    Added an answer on July 26, 2025 at 10:23 am

    ہنان( نیوز ڈیسک) وسطی چین کے صوبہ ہنان کی 16 سالہ لڑکی تیزی سے وزن کم کرنے کے لیے صرف سبزیا کھانا مہنگا پڑ گیا۔ چینی نوجوان لڑکی جس کی شناخت مئی کے نام سے ہوئی ہے، اس نے اپنی سالگرہ کے نئے لباس میں فٹ آنے کی شدید کوشش میں ایک ایسی سخت ڈائٹ اپنائی جس نے اسے اسپتال پہنچا دیا۔ دو ہفتوں تک مئی نے صرف تRead more

    ہنان( نیوز ڈیسک) وسطی چین کے صوبہ ہنان کی 16 سالہ لڑکی تیزی سے وزن کم کرنے کے لیے صرف سبزیا کھانا مہنگا پڑ گیا۔

    چینی نوجوان لڑکی جس کی شناخت مئی کے نام سے ہوئی ہے، اس نے اپنی سالگرہ کے نئے لباس میں فٹ آنے کی شدید کوشش میں ایک ایسی سخت ڈائٹ اپنائی جس نے اسے اسپتال پہنچا دیا۔

    دو ہفتوں تک مئی نے صرف تھوڑی مقدار میں سبزیاں اور جلاب آور دوا کھائی اور آخر کار اسے اس وقت اسپتال لے جایا گیا جب اس کے بازوؤں اور ٹانگوں میں اچانک طاقت ختم ہو گئی اور سانس لینے میں دشواری ہونے لگی۔

    ایمرجنسی خون کے ٹیسٹوں سے پتہ چلا کہ مئی کے خون میں پوٹاشیئم کی سطح خطرناک حد تک گر گئی تھی، جس کے نتیجے میں ایک ایسی حالت پیدا ہو گئی جسے سنگین ہائپوکلیمیا (hypokalaemia) کہتے ہیں، اگر اس کا بروقت علاج نہ کیا جاتا تو یہ جان لیوا حالت سانس بند ہونے اور اچانک دل کا دورہ پڑنے کا سبب بن سکتی تھی۔

    مئی نے ڈاکٹروں کو بتایا کہ وہ اس امید میں کہ اتنا وزن کم کر لے کہ اپنی سالگرہ کے لباس میں فٹ آ سکے، 2 ہفتوں سے سبزیاں اور جلاب آور دوا لے رہی ہے۔

    16 سالہ لڑکی کی اس انتہائی سخت خوراک نے اسے تشویش ناک حالت نے اسے دل کا دورہ پڑنے کے دہانے پر پہنچا دیا اور اسے زندہ رہنے کے لیے 12 گھنٹے کی ہنگامی طبی امداد کی ضرورت پڑی۔

    مئی معجزانہ طور پر صحت یاب ہو گئی اور حال ہی میں اسے اسپتال سے فارغ کر دیا گیا ہے، لیکن ڈاکٹروں نے اس کے معاملے کو ان دوسرے لوگوں کے لیے ایک انتباہی مثال کے طور پر پیش کیا ہے جو اپنی صحت کے بارے میں زیادہ سوچے بغیر تیزی سے وزن کم کرنا چاہتے ہیں۔

    اس صورتِ حال پر چین کے ٹوئٹر کے ورژن ویبو پر ایک شخص نے تبصرہ کیا ہے کہ اس نے اپنے ساتھ بہت سختی کی، اسے صرف روزانہ 5 کلومیٹر دوڑنے کی ضرورت تھی۔

    ایک اور شخص نے لکھا ہے کہ اس ڈائٹ سے وہ وزن کم نہیں کر رہی تھی، بلکہ خودکشی کرنے کی کوشش کر رہی تھی۔.

    See less
    • 0
    • Share
      Share
      • Share onFacebook
      • Share on Twitter
      • Share on LinkedIn
      • Share on WhatsApp
  • 1 Answer
Answer
  • 0
Ali1234Researcher

امریکی سینٹکام کے کمانڈر جنرل مائیکل کوریلا کو نشانِ امتیاز ملٹری اعزاز سے نواز دیا گیا

  • 0
  1. Ali1234 Researcher
    Added an answer on July 26, 2025 at 8:57 am

     جنرل مائیکل کوریلا کو پاک امریکا عسکری تعاون کو فروغ دینےمیں مثالی خدمات پر اعزازسے نوازا گیا: آئی ایس پی آر— فوٹو: ایوان صدر یونائیٹڈ اسٹیٹس سینٹرل کمانڈ (سینٹ کام) کے کمانڈر جنرل مائیکل ایرک کوریلا کو نشانِ امتیاز ملٹری اعزاز سے نواز دیا گیا۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطاRead more

    امریکی سینٹکام کے کمانڈر جنرل مائیکل کوریلا کو نشانِ امتیاز ملٹری اعزاز سے نواز دیا گیا جنرل مائیکل کوریلا کو پاک امریکا عسکری تعاون کو فروغ دینےمیں مثالی خدمات پر اعزازسے نوازا گیا: آئی ایس پی آر— فوٹو: ایوان صدر

    یونائیٹڈ اسٹیٹس سینٹرل کمانڈ (سینٹ کام) کے کمانڈر جنرل مائیکل ایرک کوریلا کو نشانِ امتیاز ملٹری اعزاز سے نواز دیا گیا۔

    پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق صدر آصف زرداری نے ایوانِ صدر میں باوقار تقریب میں جنرل کوریلا کو اعزاز عطا کیا۔

    آئی ایس پی آر نے بتایاکہ جنرل مائیکل کوریلا کو پاک امریکا عسکری تعاون کو فروغ دینےمیں مثالی خدمات پر اعزازسے نوازا گیا۔

    صدرپاکستان نے علاقائی سلامتی کیلئے جنرل کوریلا کی غیر معمولی خدمات، دونوں ممالک کے درمیان اسٹریٹجک دفاعی روابط مضبوط بنانےکی کوششوں کو سراہا

    See less
    • 0
    • Share
      Share
      • Share onFacebook
      • Share on Twitter
      • Share on LinkedIn
      • Share on WhatsApp
  • 1 Answer
Answer
  • 0
Ali1234Researcher

کچے کے ڈاکو 4 شہریوں کو اغوا اور 60 بھینسیں چھین کر فرار ہوگئے

  • 0
  1. Ali1234 Researcher
    Added an answer on July 26, 2025 at 8:54 am

    پولیس نے واردات کا مقدمہ 20 سے زائد ڈاکوؤں کے خلاف تھانہ آباد پور میں درج کرلیا—فوٹو: فائل رحیم یارخان کےکچے کے علاقے آباد پور میں 20 سے زائد مسلح ڈاکوؤں نے 4 شہریوں کو اغوا کرلیا۔  پولیس کے مطابق ڈاکو شہریوں کو  اغواکرنےکے ساتھ ساتھ 60 بھینسیں بھی چھین کر  فرار ہوگئے، واقعےکی  ویڈیو بھی سوشل میڈیاRead more

    کچے کے ڈاکو 4 شہریوں کو اغوا اور 60 بھینسیں چھین کر فرار ہوگئےپولیس نے واردات کا مقدمہ 20 سے زائد ڈاکوؤں کے خلاف تھانہ آباد پور میں درج کرلیا—فوٹو: فائل

    رحیم یارخان کےکچے کے علاقے آباد پور میں 20 سے زائد مسلح ڈاکوؤں نے 4 شہریوں کو اغوا کرلیا۔ 

    پولیس کے مطابق ڈاکو شہریوں کو  اغواکرنےکے ساتھ ساتھ 60 بھینسیں بھی چھین کر  فرار ہوگئے، واقعےکی  ویڈیو بھی سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

    پولیس نے واردات کا مقدمہ 20 سے زائد ڈاکوؤں کے خلاف تھانہ آباد پور میں درج کرلیا۔

     مغویوں میں ظہیر، نیاز احمد، جبار  اور  الطاف شامل ہیں۔

    پولیس کا کہنا ہے کہ مغویوں اور چھینی گئی بھینسوں کی بازیابی کیلئے آپریشن شروع کردیا گیا

    See less
    • 0
    • Share
      Share
      • Share onFacebook
      • Share on Twitter
      • Share on LinkedIn
      • Share on WhatsApp
  • 1 Answer
Answer

Sidebar

Explore

  • Nuq4 Shop
  • Become a Member

Footer

Get answers to all your questions, big or small, on Nuq4.com. Our database is constantly growing, so you can always find the information you need.

Download Android App

© Copyright 2024, Nuq4.com

Legal

Terms and Conditions
Privacy Policy
Cookie Policy
DMCA Policy
Payment Rules
Refund Policy
Nuq4 Giveaway Terms and Conditions

Contact

Contact Us
Chat on Telegram
en_USEnglish
arالعربية en_USEnglish
We use cookies to ensure that we give you the best experience on our website. If you continue to use this site we will assume that you are happy with it.OkCookie Policy
Seraphinite AcceleratorOptimized by Seraphinite Accelerator
Turns on site high speed to be attractive for people and search engines.