سائیکلنگ ڈمنشیا (یادداشت کے مسائل) کے خطرے کو کم کر سکتی ہے۔ نئے شواہد بتاتے ہیں کہ یہ صرف جسمانی فائدہ نہیں بلکہ دماغی صحت کے لیے بھی بے حد مؤثر ہے۔ تقریباً 480,000 بالغوں پر کی گئی تحقیق میں سائیکلنگ نے ڈمنشیا کے مجموعی خطرے کو 19% تک کم کیا ہے۔ خاص طور پر ڈمنشیا کے مرض کی شروعات میں 40% حد تک کمیRead more
سائیکلنگ ڈمنشیا (یادداشت کے مسائل) کے خطرے کو کم کر سکتی ہے۔ نئے شواہد بتاتے ہیں کہ یہ صرف جسمانی فائدہ نہیں بلکہ دماغی صحت کے لیے بھی بے حد مؤثر ہے۔
تقریباً 480,000 بالغوں پر کی گئی تحقیق میں سائیکلنگ نے ڈمنشیا کے مجموعی خطرے کو 19% تک کم کیا ہے۔ خاص طور پر ڈمنشیا کے مرض کی شروعات میں 40% حد تک کمی نوٹ کی گئی۔
اصل میں سائیکل چلانے والے افراد دماغ کے hippocampus جیسے اہم حصے کا حجم زیادہ رکھتے ہیں جو یادداشت کے لیے بہت ضروری ہے۔
ایم آر آئی امیجنگ سے ظاہر ہوا کہ سائیکلنگ دماغ کے hippocampus اور دیگر دماغی خطوں کو مضبوط رکھتی ہے، اس سے یادداشت اور کام کرنے کی فیصلے کی صلاحیت بہتر ہوتی ہے۔
مزید برآں جو افراد APOE E4 جین (جو ڈمنشیا کا خطرہ بڑھاتا ہے) کے حامل ہوتے ہیں ، ان میں بھی سائیکلنگ سے فائدہ ہوتا ہے۔ ایسے افراد میں ڈمنشیا کا خطرہ 26% کم ہوتا ہے۔
See less
ک ٹاک کے ذریعے وائرل ہونے والی بیوٹی ٹپس بچوں اور نوجوانوں کی جِلد کے لیے نقصان دہ ثابت ہو سکتی ہیں۔ حالیہ تحقیق اور ماہرین کی تنبیہات کے مطابق ٹک ٹاک کی بیوٹی ٹپس سے درج ذیل خطرات لاحق ہوسکتے ہیں؛ 1. ایک سے زائد فعال اجزا کا استعمال نو عمر لڑکیاں روزانہ تقریباً 6 مختلف مصنوعات استعمال کرتی ہیں۔ کبھRead more
ک ٹاک کے ذریعے وائرل ہونے والی بیوٹی ٹپس بچوں اور نوجوانوں کی جِلد کے لیے نقصان دہ ثابت ہو سکتی ہیں۔
حالیہ تحقیق اور ماہرین کی تنبیہات کے مطابق ٹک ٹاک کی بیوٹی ٹپس سے درج ذیل خطرات لاحق ہوسکتے ہیں؛
1. ایک سے زائد فعال اجزا کا استعمال
نو عمر لڑکیاں روزانہ تقریباً 6 مختلف مصنوعات استعمال کرتی ہیں۔ کبھی 12 سے زیادہ جن میں گلائیکولک ایسڈ، سیلیسائلک ایسڈ، ریٹینوئڈز جیسے نقصان دہ اجزا ہوتے ہیں۔ یہ اجزا جِلد کی جلن، خشک پن، سوجن اور الرجی جیسے مسائل پیدا کر سکتے ہیں۔
2. شمسی شعاعوں سے بچانے والی مصنوعات کا فقدان
صرف 26٪ بیوٹی روٹینز میں سن اسکرین شامل ہوتی ہے، جبکہ بہت سی مصنوعات سن سنسٹیوٹی بڑھا دیتی ہیں جو کہ طبی نقصانات، جیسے جلد کے کینسر اور دھبے کا خطرہ بڑھا دیتا ہے۔
3. جذباتی اور ذہنی اثرات
باقاعدگی سے لائٹر، “برائٹر یا anti‑ageing بیوٹی پروڈکٹس دکھانے سے نوجوانوں میں خود اعتمادی کم ہوتی جا رہی ہے۔
4. خطرناک ہیکس
اجزا جیسے لیمن جوس، خود ساختہ سن اسکرین، ٹوتھ پیسٹ، بیکنگ سوڈا، خود ساختہ مائیکرو نیڈلنگ، اور essential oils بغیر علمِ طب کے خطرناک تجربات ہیں اور یہ سب جِلد کی حفاظتی تہہ میں نقصان پہنچا سکتے ہیں
See less