ٹیکنالوجی کمپنی ایپل اپنے آئی فون سیریز کے 17 واں ایڈیشن کی لانچ ستمبر کے دوسرے ہفتے میں (11 یا 13 ستمبر) متوقع ہے اور اس فون سے متعلق جاری ہونے والی لیکس میں یہ اشارہ دیا گیا ہے کہ نیا ایڈیشن موجودہ اڈیشن سے مختلف ہوگا۔ یہ سال آئی فون میں کے ڈیزائن میں بڑی تبدیلیوں کا سال معلوم ہوتا ہے۔ سماجی رابRead more
ٹیکنالوجی کمپنی ایپل اپنے آئی فون سیریز کے 17 واں ایڈیشن کی لانچ ستمبر کے دوسرے ہفتے میں (11 یا 13 ستمبر) متوقع ہے اور اس فون سے متعلق جاری ہونے والی لیکس میں یہ اشارہ دیا گیا ہے کہ نیا ایڈیشن موجودہ اڈیشن سے مختلف ہوگا۔
یہ سال آئی فون میں کے ڈیزائن میں بڑی تبدیلیوں کا سال معلوم ہوتا ہے۔
سماجی رابطے کے پلیٹ فارم ویبو پر موجود ایک لیکر ڈیجیٹل چیٹ اسٹیشن (جس کی ماضی میں ایپل کے حوالے سے تمام خبریں درست ثابت ہوئیں) کی ایک نئی رپورٹ کے مطابق کمپنی آئی فون 17 کا ڈسپلے بڑا کرنے جارہی ہے۔
اس وقت آئی فون 16 کا ڈسپلے 6.1 انچز کا ہے جبکہ آئی فون 16 پرو کی اسکرین 6.3 انچز کی ہے۔ ایسا معلوم ہوتا ہے کہ آئی فون 17 کی اسکرین کو بڑا کر کے آئی فون 16 پرو کے برابر کر دی جائے گی۔
دیگر افواہوں کے مطابق ایک فیچر جو آئی فون 17 کو آئی فون 16 سے مختلف کرے گا وہ اس کے فرنٹ کیمرا کا متوقع طور پر 12 میگا پکسل کو 24 میگا پکسل ریزولوشن سے بدلا جانا ہے۔
سیریل لیکر ماجن بو کی کےمطابق آئی فون 17 ایئر میں فرنٹ فیسنگ کیمرا اور فیس آئی سینسر کے لے آؤٹ میں فرق ہوگا۔ آئی فون 16 سیریز اور متوقع آئی فون 17، 17 پرو اور 17 پرو میکس میں کیمرا ممکنہ طور پر ڈائنامک آئی لینڈ کے دائیں کنارے پر موجود ہے لیکن آئی فون 17 ایئر میں یہ بائیں جانب ہوگا۔
آئی فون 17 سیریز کی قیمتوں کے حوالے سے تفصیلات درج ذیل ہیں:
- آئی فون 17: 799 ڈالر (تقریباً 2 لاکھ 26 ہزار 783 پاکستانی روپے)
- آئی فون 17 ایئر: 899 ڈالر (تقریباً 2 لاکھ 55 ہزار 161 پاکستانی روپے)
- آئی فون 17 پرو: 1636 ڈالر (تقریباً 4 لاکھ 64 ہزار 343 پاکستانی روپے)
- آئی فون 17 پرو میکس: 1928 ڈالر (تقریباً 5 لاکھ 47 ہزار 333 پاکستانی روپے)
ویب ڈیسکJuly 06, 2025 facebook twitter whatsup mail بہترین کاربوہائیڈریٹ وہ ہوتے ہیں جو قدرتی، کم پراسیس شدہ (unrefined) اور فائبر سے بھرپور ہوں۔ ایسے کاربوہائیڈریٹس نہ صرف توانائی فراہم کرتے ہیں بلکہ خون میں شوگر کی سطح کو مستحکم رکھتے ہیں، نظامِ ہاضمہ بہتر کرتے ہیں اور دل کی صحت کے لیے مفید ہوتےRead more
بہترین کاربوہائیڈریٹ وہ ہوتے ہیں جو قدرتی، کم پراسیس شدہ (unrefined) اور فائبر سے بھرپور ہوں۔
ایسے کاربوہائیڈریٹس نہ صرف توانائی فراہم کرتے ہیں بلکہ خون میں شوگر کی سطح کو مستحکم رکھتے ہیں، نظامِ ہاضمہ بہتر کرتے ہیں اور دل کی صحت کے لیے مفید ہوتے ہیں۔
صحت مند کاربوہائیڈریٹس کی اقسام:
سالم اناج؛ جیسے جو, باجرہ, براؤن رائس اور گندم فائبر سے بھرپور ہوتے ہیں اور کولیسٹرول کم کرتے ہیں۔
پھل جیسے سیب، کیلا، بیریاں، امرود قدرتی شوگر مع وٹامنز اور فائبر میں بھی مفید کاربوہائیڈریٹ سے بھرپور ہوتے ہیں۔ اسی طرح آلو، شکر قندی، گاجر، بروکلی بھی غذائیت بھری کاربوہائیڈریٹس سے لیس ہوتے ہیں۔
علاوہ ازیں دالیں اور پھلیاں چنے، لوبیا پروٹین، فائبر اور شوگر مستحکم رکھتے ہیں۔ خشک میوہ جات جیسے کھجور، کشمش، انجیر بھی فوری توانائی + آئرن و فائبر کا بہترین ذریعہ ہیں۔
جن کاربوہائیڈریٹس سے بچنا چاہیے:
ریفائنڈ کاربز جیسے سفید آٹا، سفید چاول، میدہ، چینی سے بھرپور اشیا مثلاً سافٹ ڈرنکس، کیک، پیسٹریز، چاکلیٹ اور پراسیسڈ اسنیکس چپس، فاسٹ فوڈ، بیکری مصنوعات وغیرہ۔
یہ فوری توانائی تو دیتے ہیں مگر بلڈ شوگر بڑھاتے ہیں، موٹاپے، ذیابیطس اور دل کے امراض کا خطرہ بڑھاتے ہیں۔