Lost your password? Please enter your email address. You will receive a link and will create a new password via email.
Please briefly explain why you feel this question should be reported.
Please briefly explain why you feel this answer should be reported.
Please briefly explain why you feel this user should be reported.
اب نوجوان نسل صرف ویزا لائن میں کھڑی ہے؛ نعمان اعجاز کا جشن آزادی پر پیغام
منجھے ہوئے اداکار نعمان اعجاز نے یومِ آزادی کی منابست سے پوسٹ میں اپنا دل کھول کر رکھ دیا اور نوجوانوں کے مستقبل پر سوالات اُٹھا دیئے۔ اداکار نعمان اعجاز نے لکھا کہ ماضی میں نوجوان 14 اگست کو پرچموں سے گھر سجاتے تھے، گانے گاتے تھے اور جوش و جذبے سے بھرپور ہوتے تھے۔ نعمان اعجاز نے مزید کہا کہ Read more
منجھے ہوئے اداکار نعمان اعجاز نے یومِ آزادی کی منابست سے پوسٹ میں اپنا دل کھول کر رکھ دیا اور نوجوانوں کے مستقبل پر سوالات اُٹھا دیئے۔
اداکار نعمان اعجاز نے لکھا کہ ماضی میں نوجوان 14 اگست کو پرچموں سے گھر سجاتے تھے، گانے گاتے تھے اور جوش و جذبے سے بھرپور ہوتے تھے۔
نعمان اعجاز نے مزید کہا کہ آج کی نسل مایوسی اور بے یقینی کا شکار ہوکر اور ملک چھوڑ کر جانے کی خواہش کے ساتھ ویزا دفاتر کے باہر لائنوں میں کھڑی ہے۔
اداکار نعمان اعجاز نے اس افسوسناک صورتحال کی وجہ ملک میں بدعنوانی، انصاف کی عدم دستیابی، اور میرٹ کے قتل کو قرار دیا۔
مداحوں نے نعمان اعجاز کی پوسٹ پر تبصرے کرتے ہوئے ان کی سچائی کو سراہا اور کہا کہ یہی تلخ حقیقت ہے جسے کوئی تسلیم نہیں کرتا، لیکن سب جانتے ہیں۔
See lessہانیہ عامر اور عاصم اظہر کی دوبارہ ملاقاتیں؟
’’سیلف رسپیکٹ کہاں ہے بھئی؟‘‘ صارفین کے طنزیہ کمنٹس
’’سیلف رسپیکٹ کہاں ہے بھئی؟‘‘ صارفین کے طنزیہ کمنٹس
ہانیہ عامر اور عاصم اظہر کی دوبارہ ملاقاتیں؟
پاکستانی شوبز کی مشہور سابق جوڑی ہانیہ عامر اور عاصم اظہر کی ایک دوسرے سے ملاقات کی خبریں سامنے آنے کے بعد مداحوں کی جانب سے شدید تنقید کی جارہی ہے۔ ہانیہ اور عاصم نے ماضی میں کھلے عام ایک دوسرے کے ساتھ وقت گزارا، اور مداحوں نے بھی اس جوڑی کو بے حد پسند کیا۔ تاہم تعلقات میں دراڑ پڑنے پر یہ رشتہ نہاRead more
پاکستانی شوبز کی مشہور سابق جوڑی ہانیہ عامر اور عاصم اظہر کی ایک دوسرے سے ملاقات کی خبریں سامنے آنے کے بعد مداحوں کی جانب سے شدید تنقید کی جارہی ہے۔
ہانیہ اور عاصم نے ماضی میں کھلے عام ایک دوسرے کے ساتھ وقت گزارا، اور مداحوں نے بھی اس جوڑی کو بے حد پسند کیا۔ تاہم تعلقات میں دراڑ پڑنے پر یہ رشتہ نہایت تلخ انداز میں ختم ہوا، یہاں تک کہ دونوں نے ایک دوسرے پر تنقیدی بیانات دیے اور مداح بھی ایک دوسرے کے مخالف ہوگئے۔
ہانیہ عامر سے تعلقات ختم ہونے کے بعد عاصم اظہر نے میرب علی سے تعلق قائم کیا اور منگنی کی، مگر یہ رشتہ بھی حال ہی میں ختم ہو گیا۔ اب افواہیں ہیں کہ ہانیہ اور عاصم کے درمیان پرانی محبت دوبارہ جاگ اٹھی ہے۔
معاملہ اس وقت زیر بحث آیا جب ایک ایونٹ میں ہانیہ عامر کو عاصم اظہر کی پرفارمنس کے دوران سامنے کی قطار میں دیکھا گیا۔ عاصم نے مبینہ طور پر ہانیہ کے لیے چند گانے گائے اور ان کی فرمائش پر “Regardless” بھی گایا۔ یہ منظر اس وقت سامنے آیا جب عاصم اور میرب علی کی علیحدگی کی خبر تازہ ہی تھی۔ سوشل میڈیا پر اس موقع کی ویڈیوز وائرل ہو گئیں اور یہاں تک کہ کولڈ پلے کنسرٹ میں مشہور “Astronomer CEO” میم کی طرز پر ایک میم بھی دونوں پر بنائی گئی۔
سوشل میڈیا پر کئی صارفین دونوں کو شدید تنقید کا نشانہ بنا رہے ہیں۔ ایک صارف نے لکھا، ’’یہ تو تھوک کر چاٹنے والی بات ہے۔‘‘ ایک اور نے کہا، ’’عاصم کو کچھ وقار دکھانا چاہیے تھا، ابھی بریک اپ ہوا ہے۔‘‘ جبکہ ایک نے طنزیہ انداز میں پوچھا، ’’سیلف ریسپیکٹ
See less’’ایک مجھے بھی چاہیے‘‘ مریم نواز نے خاتون سے پرفیوم کا مطالبہ کیوں کیا؟
وزیراعلیٰ پنجاب کا خاتون کی حوصلہ افزائی کے لیے کیا گیا ٹوئٹ وائرل ہوگیا
وزیراعلیٰ پنجاب کا خاتون کی حوصلہ افزائی کے لیے کیا گیا ٹوئٹ وائرل ہوگیا

See less’’ایک مجھے بھی چاہیے‘‘ مریم نواز نے خاتون سے پرفیوم کا مطالبہ کیوں کیا؟
لاہور: مریم نواز نے ایک خاتون سے پرفیوم کا مطالبہ کردیا، جو دراصل انہیں ہی کو خراج تحسین پیش کرنے کے لیے لانچ کیا گیا ہے۔ وزیراعلیٰ پنجاب کے منفرد اور حوصلہ افزا انداز نے ایک بار پھر عوام کی توجہ حاصل کرلی، جب انہوں نے خوشبو لانچ کرنے والی خاتون سے پرفیوم کا مطالبہ کردیا۔ ایک خاتون نے مریم نواز کیRead more
لاہور:
مریم نواز نے ایک خاتون سے پرفیوم کا مطالبہ کردیا، جو دراصل انہیں ہی کو خراج تحسین پیش کرنے کے لیے لانچ کیا گیا ہے۔
وزیراعلیٰ پنجاب کے منفرد اور حوصلہ افزا انداز نے ایک بار پھر عوام کی توجہ حاصل کرلی، جب انہوں نے خوشبو لانچ کرنے والی خاتون سے پرفیوم کا مطالبہ کردیا۔
ایک خاتون نے مریم نواز کی تصویر والا پرفیوم لانچ کیا، جو وزیراعلیٰ پنجاب کی خدمات خاص طور پر نوجوانوں کے لیے اقدامات کا اعتراف کرتے ہوئے انہیں خراجِ تحسین پیش کرنے کی ایک منفرد کوشش تھی۔مریم نواز نے خاتون کے اس جذبے کو سراہتے ہوئے سوشل میڈیا پر لکھا کہ “I also want one pls”(مجھے بھی ایک چاہیے) ۔ مریم نواز کا یہ ٹوئٹ دیکھتے ہی دیکھتے وائرل ہوگیا، جسے صارفین نے عوام کی وزیراعلیٰ پنجاب کے ساتھ محبت اور عقیدت کا خوبصورت اظہار قرار دیا
See lessکوہلی اور روہت شرما کی مشکلات میں اضافہ، ون ڈے ورلڈ کپ کے دروازے بند؟
بی سی سی آئی نے ون ڈے ورلڈ کپ پالیسی طے کرلی: رپورٹ
بی سی سی آئی نے ون ڈے ورلڈ کپ پالیسی طے کرلی: رپورٹ
See lessکوہلی اور روہت شرما کی مشکلات میں اضافہ، ون ڈے ورلڈ کپ کے دروازے بند؟
کراچی: بھارتی کرکٹ لیجنڈز ویرات کوہلی اور روہت شرما کیلئے ون ڈے ورلڈ کپ کے دروازے بند ہونے کا امکان ہے۔ بھارتی اخبار "دینک جاگرن" کی رپورٹ کے مطابق ویرات اور روہت کیلئے 2027 ورلڈ کپ کیلئے ٹیم میں جگہ بنانا انتہائی مشکل ہوچکا ہے۔ دونوں کھلاڑی چونکہ ٹی ٹوئنٹی اور ٹیسٹ نہیں کھیل رہے اس لیے آئندہ برسوںRead more
کراچی:
بھارتی کرکٹ لیجنڈز ویرات کوہلی اور روہت شرما کیلئے ون ڈے ورلڈ کپ کے دروازے بند ہونے کا امکان ہے۔
بھارتی اخبار “دینک جاگرن” کی رپورٹ کے مطابق ویرات اور روہت کیلئے 2027 ورلڈ کپ کیلئے ٹیم میں جگہ بنانا انتہائی مشکل ہوچکا ہے۔
دونوں کھلاڑی چونکہ ٹی ٹوئنٹی اور ٹیسٹ نہیں کھیل رہے اس لیے آئندہ برسوں میں ان کا میچ ٹائم محدود رہے گا جو سلیکشن کمیٹی اور بی سی سی آئی حکام کے لیے خدشات پیدا کر رہا ہے۔
رپورٹ میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ اگر دونوں کھلاڑی اس سال دسمبر میں شروع ہونے والے وجے ہزارے ٹرافی (ڈومیسٹک ون ڈے ٹورنامنٹ) میں حصہ نہیں لیتے تو ان کے لیے ورلڈ کپ کے دروازے کھلنے کے امکانات نہ ہونے کے برابر ہیں۔
بھارتی اخبار کے مطابق ٹیم مینجمنٹ کے ایک ذریعے کا کہنا ہے کہ ویرات کوہلی اور روہت شرما ہمارے 2027 ورلڈ کپ پلانز میں شامل نہیں ہیں۔
مزید یہ کہ رپورٹ کے مطابق دونوں کھلاڑی انگلینڈ کے دورے کا حصہ بننا چاہتے تھے مگر سلیکٹرز نے انہیں آگاہ کیا کہ ان کا انتخاب ممکن نہیں جس پر انہوں نے فارمیٹ سے ریٹائرمنٹ کا فیصلہ کیا۔
بھارت کی اگلی ون ڈے سیریز اکتوبر میں آسٹریلیا کے خلاف ہوگی اور امکان ہے کہ یہ سیریز ان کے کیریئر کا اختتام ثابت ہو کیونکہ اس مرحلے پر ڈومیسٹک کرکٹ میں واپسی کے امکانات بہت کم ہیں۔
حالیہ انگلینڈ سیریز میں بھارت کے ٹیسٹ کپتان شبمن گل کی شاندار کارکردگی نے سلیکشن کمیٹی کا اعتماد مزید بڑھا دیا ہے اور کئی حلقے انہیں مستقبل میں بھارت کا آل فارمیٹ کپتان سمجھ رہے ہیں۔
نوجوان کھلاڑیوں کی شاندار انٹری کے بعد ممکن ہے کہ سلیکٹرز 2027 ورلڈ کپ کے لیے بھی انہی پر انحصار کریں۔
یوں جیسے ٹی ٹوئنٹی اور ٹیسٹ میں تبدیلی کا عمل مکمل ہو چکا ہے ویسے ہی ون ڈے کرکٹ میں بھی بڑی تبدیلی متوقع ہے جو ویرات کوہلی اور روہت شرما کے لیے صورتحال کو خاصا مشکل بنا رہی ہے۔
واضح رہے کہ ویرات کوہلی اور روہت شرما حال ہی میں ٹی ٹوئنٹی اور ٹیسٹ کرکٹ سے کنارہ کش ہو چکے ہیں تاہم دونوں نے ابھی تک ون ڈے انٹرنیشنل فارمیٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان نہیں کیا۔
بھارتی ٹیم نے ٹیسٹ اور ٹی 20 فارمیٹس میں ان بیٹنگ لیجنڈز کے بغیر آگے بڑھنا شروع کر دیا ہے تاہم روہت اب بھی 50 اوورز کی ٹیم کے کپتان ہیں جبکہ ویرات کی اہمیت بھی برقرار ہے۔
دونوں کا ہدف 2027 کا ون ڈے ورلڈ کپ نظر آتا ہے لیکن انہوں نے اپنے مستقبل کے منصوبے پر کوئی باضابطہ اعلان نہیں کیا۔
See lessساحر لودھی کا مصروف شیڈول؟ صرف دو گھنٹے نیند پر صارفین کے دلچسپ تبصرے
’’شاید یہ اس لیے ہے کیونکہ شاہ رخ خان نے بھی ایک انٹرویو میں ایسا کہا تھا‘‘؛ صارفین کا طنز
’’شاید یہ اس لیے ہے کیونکہ شاہ رخ خان نے بھی ایک انٹرویو میں ایسا کہا تھا‘‘؛ صارفین کا طنز

See lessساحر لودھی کا مصروف شیڈول؟ صرف دو گھنٹے نیند پر صارفین کے دلچسپ تبصرے
پاکستانی شوبز کے میزبان اور سابق اداکار ساحر لودھی نے بالآخر اپنی مصروف زندگی اور کم نیند لینے کی اصل وجہ بتا دی۔ ساحر لودھی مختلف ڈراموں اور سنگل پلے میں اداکاری کرچکے ہیں، تاہم ان کی اصل شہرت دلچسپ مارننگ شوز کی میزبانی سے ہوئی۔ اداکاری کے علاوہ وہ فلم ’’راستہ‘‘ میں بھی جلوہ گر ہوچکے ہیں، مگر ان کRead more
پاکستانی شوبز کے میزبان اور سابق اداکار ساحر لودھی نے بالآخر اپنی مصروف زندگی اور کم نیند لینے کی اصل وجہ بتا دی۔
ساحر لودھی مختلف ڈراموں اور سنگل پلے میں اداکاری کرچکے ہیں، تاہم ان کی اصل شہرت دلچسپ مارننگ شوز کی میزبانی سے ہوئی۔ اداکاری کے علاوہ وہ فلم ’’راستہ‘‘ میں بھی جلوہ گر ہوچکے ہیں، مگر ان کا کیریئر زیادہ تر میزبانی کے گرد گھومتا ہے۔ اس میدان میں انہیں کئی ایوارڈز بھی مل چکے ہیں۔
ساحر لودھی مختلف انٹرویوز میں اپنے مصروف طرزِ زندگی کا ذکر کرتے رہے ہیں اور کئی بار یہ بھی بتایا ہے کہ وہ روزانہ صرف دو گھنٹے ہی سوتے ہیں۔ اب انہوں نے پہلی بار اس کی وجہ کھل کر بیان کی ہے۔
ایک پوڈکاسٹ میں گفتگو کرتے ہوئے ساحر لودھی نے کہا کہ یہ ان کی اپنی مرضی نہیں بلکہ ایک میڈیکل کنڈیشن کا نتیجہ ہے۔ انہوں نے کہا:
’’میں اپنی پرائیویٹ زندگی کے بارے میں زیادہ شئیر نہیں کرتا۔ میں آنے والے پروجیکٹس میں مصروف ہوں۔ میں بہت شرمیلا شخص ہوں اور میرے قریبی لوگ یہ جانتے ہیں۔ میری عادت ہے کہ میں چند گھنٹے ہی سوتا ہوں۔ دو گھنٹے کی نیند میرے لیے کافی ہوتی ہے، اس سے میری ضرورت پوری ہو جاتی ہے۔ میں نیند سے اٹھ کر جم جاتا ہوں اور دن کا آغاز کرتا ہوں۔‘‘
سوشل میڈیا صارفین نے ساحر لودھی کے اس بیان پر مزاحیہ تبصرے کیے ہیں۔ ایک نے لکھا ’’کوئی چیک کرے… کہیں یہ خفیہ طور پر ایک اور پاکستان تو نہیں بنا رہے؟‘‘ ایک صارف کا تبصرہ تھا کہ ’’شاید یہ اس لیے ہے کیونکہ شاہ رخ خان نے بھی ایک انٹرویو میں ایسا کہا تھا۔‘‘
کسی نے سوال کیا ’’یہ کون سی میٹنگز ہیں جن کا آپ بار بار ذکر کرتے ہیں؟‘‘ جبکہ ایک صارف نے مزاحیہ انداز میں لکھا’’یہ باقی کے 22 گھنٹے کرتے کیا ہیں؟‘‘
ایک صارف نے تو یہاں تک کہہ دیا کہ ’’بھارتی میڈیا کے بعد چھوڑنے کا ایوارڈ اس شخص کو جاتا ہے۔‘‘
See lessالٹراپروسیسڈ غذائیں پھیپڑوں کے کینسر کا خطرہ 41 فیصد تک بڑھا دیتی ہیں
تحقیق میں تقریباً 101,700 امریکی بالغوں کا ڈیٹا 12 سال تک فالو کیا گیا
تحقیق میں تقریباً 101,700 امریکی بالغوں کا ڈیٹا 12 سال تک فالو کیا گیا
See less