معروف اداکارہ اور میزبان جویریہ سعود نے ایک تقریب میں اپنے قد سے جڑی ایک دلچسپ یاد شیئر کی، جس نے حاضرین کو خوب ہنسایا۔ تقریب میں ڈائس ان کے قد سے خاصا اونچا تھا، لیکن قریب ہی ایک اسٹول رکھا تھا۔ جویریہ نے اس پر کھڑے ہو کر مسکراتے ہوئے کہا کہ وہ برسوں سے اس صورتحال کی عادی ہیں۔ “میں 1993 سے اینٹوں اRead more
معروف اداکارہ اور میزبان جویریہ سعود نے ایک تقریب میں اپنے قد سے جڑی ایک دلچسپ یاد شیئر کی، جس نے حاضرین کو خوب ہنسایا۔
تقریب میں ڈائس ان کے قد سے خاصا اونچا تھا، لیکن قریب ہی ایک اسٹول رکھا تھا۔ جویریہ نے اس پر کھڑے ہو کر مسکراتے ہوئے کہا کہ وہ برسوں سے اس صورتحال کی عادی ہیں۔ “میں 1993 سے اینٹوں اور اسٹول پر کھڑی ہو رہی ہوں، حتیٰ کہ شادی کے دن بھی چھ انچ کی ہیل پہنی تاکہ سعود کے برابر لگ سکوں۔
ان کے بقول، شادی کے اگلے ہی دن سعود کو ان کے اصل قد کا علم ہوا تو ہلکے پھلکے انداز میں شکایت کی، “تم تو اتنی چھوٹی ہو، میرے ساتھ تو دھوکہ ہو گیا۔” جویریہ نے مزید بتایا کہ محفل میں موجود ایک شخص نے فوراً جواب دیا، “جتنی چھوٹی، اتنی اچھی!”
اس قصے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر خوب وائرل ہو گئی۔ کچھ صارفین نے جویریہ کے اعتماد کو سراہا، کچھ نے ڈائس کی بلندی کو مذاق کا نشانہ بنایا، اور چند نے ہنستے ہوئے کہا کہ “ہاں، دھوکہ تو ہوا ہے!”
See less
نئی دہلی(سپورٹس ڈیسک)بھارتی میڈیا نے دعویٰ کیا ہے اسٹار بیٹر ویرات کوہلی اور روہت شرما کی آسٹریلیا کیخلاف ون ڈے سیریز اُن کے انٹرنیشنل کیریئر کی آخری سیریز ہو سکتی ہے۔ بھارتی اخبار ’دینک جاگرن‘ کی رپورٹ میں ذرائع سے دعویٰ کیا گیا ہے کہ بھارتی کپتان روہت شرما اور ویرات کوہلی بھارتی کرکٹ بورڈ کی ورلRead more
نئی دہلی(سپورٹس ڈیسک)بھارتی میڈیا نے دعویٰ کیا ہے اسٹار بیٹر ویرات کوہلی اور روہت شرما کی آسٹریلیا کیخلاف ون ڈے سیریز اُن کے انٹرنیشنل کیریئر کی آخری سیریز ہو سکتی ہے۔
بھارتی اخبار ’دینک جاگرن‘ کی رپورٹ میں ذرائع سے دعویٰ کیا گیا ہے کہ بھارتی کپتان روہت شرما اور ویرات کوہلی بھارتی کرکٹ بورڈ کی ورلڈ کپ 2027 کی حکمتِ عملی میں شامل نہیں ہیں، دونوں بیٹرز کی جگہ نوجوان کھلاڑیوں کو موقع دیا جائے گا۔
رپورٹ میں مزید کیا گیا کہ روہت شرما کو آسٹریلیا کے خلاف اپنی آخری سیریز میں بھارت کی قیادت کرنے کا موقع مل سکتا ہے، جہاں وہ اور ویرات کوہلی اپنی ریٹائرمنٹ کا اعلان کر سکتے ہیں، جب کہ کینگروز کیخلاف سیریز ان کی آخری سیریز بھی ہو سکتی ہے۔
اخبار کے مطابق دونوں کھلاڑی دورہِ آسٹریلیا سے قبل باضابطہ طور پر ریٹائرمنٹ کا اعلان بھی کر سکتے ہیں۔
مزید بتایا گیا کہ دونوں بلے باز اگر ون ڈے کیریئر کو بڑھانا چاہتے ہیں تو انہیں بھارت کی ڈومیسٹک کرکٹ میں 50 اوورز کے ٹورنامنٹ ’وجے ہزارے ٹرافی‘ کھیلنا ہوگی، اگر روہت اور ویرات نے ڈومیسٹک کرکٹ میں شرکت کرنے کا فیصلہ کیا تو روہت شرما ممکنہ طور پر ممبئی جب کہ ویرات دہلی کےلیے کھیلیں گے۔
خیال رہے کہ اکتوبر میں بھارتی ٹیم نے آسٹریلیا کا دورہ کرنا ہے، جہاں دونوں ٹیموں کے درمیان 3 ون ڈے میچز بالترتیب 19، 23 اور 25 اکتوبر کو پرتھ، ایڈیلیڈ اور سڈنی میں کھیلے جائیں گے۔
روہت شرما اور ویرات کوہلی کا بھارت کے لیے آخری میچ چیمپئنز ٹرافی 2025 کا فائنل تھا، جہاں انہوں نے ٹیم کو فتح دلانے میں اہم کردار ادا کیا تھا۔
ویرات کوہلی نے 302 ون ڈے میچز میں 57.88 کی شاندار اوسط اور 51 ریکارڈ سنچریوں کی بدولت 14 ہزار 181 رنز بنا رکھے ہیں، روہت شرما نے 273 میچز میں 48.76 کی اوسط سے 11 ہزار 168 رنز بنائے ہیں، ہارڈ ہٹر بیٹر ون ڈے فارمیٹ میں 3 ڈبل سنچریاں بنانے والے واحد کھلاڑی بھی ہیں۔
خیال رہے کہ دونوں کرکٹر پہلے ہی ٹی 20 اور ٹیسٹ کرکٹ کو خیرآباد کہہ چکے ہیں۔
پریس ٹرسٹ آف انڈیا (پی ٹی آئی) کی رپورٹ کے مطابق سابق کپتان سارو گنگولی نےدونوں کرکٹرز کی ریٹائرمنٹ کی خبروں پر تبصرہ کرتے ہوئےکہا ہےکہ جب تک روہت شرما اور ویرات کوہلی اچھی کارکردگی دکھا رہے ہیں، دونوں کو ون ڈے کرکٹ میں کھیلتے رہنا چاہیے۔
آسٹریلیا میں ہونے والی آئندہ ون ڈے سیریز کو اس مشہور جوڑی کی آخری سیریز قرار دینے کی قیاس آرائیوں پر ردِ عمل دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ مجھے اس بارے میں کچھ علم نہیں، اس پر کوئی تبصرہ نہیں کر سکتا
See less