Sign In Sign In

Continue with Google
or use

Forgot Password?

Don't have account, Sign Up Here

Forgot Password Forgot Password

Lost your password? Please enter your email address. You will receive a link and will create a new password via email.

Have an account? Sign In Now

Sorry, you do not have permission to ask a question, You must login to ask a question.

Continue with Google
or use

Forgot Password?

Need An Account, Sign Up Here

Sorry, you do not have permission to ask a question, You must login to ask a question.

Continue with Google
or use

Forgot Password?

Need An Account, Sign Up Here

Please briefly explain why you feel this question should be reported.

Please briefly explain why you feel this answer should be reported.

Please briefly explain why you feel this user should be reported.

Sign InSign Up

Nuq4

Nuq4 Logo Nuq4 Logo
Search
Ask A Question

Mobile menu

Close
Ask a Question
  • Nuq4 Shop
  • Become a Member

Ali1234

Researcher
Ask Ali1234
0 Followers
1k Questions
  • About
  • Questions
  • Answers
  • Best Answers
  • Favorites
  • Groups
  • Joined Groups

Nuq4 Latest Questions

  • 0
Ali1234Researcher

پہلی فلم میں 51 روپے معاوضہ ملنے والے دھرمیندرا کی آج دولت کتنی ہے؟ جان کر حیران رہ جائیں گے

  • 0
  1. Ali1234 Researcher
    Added an answer on August 1, 2025 at 8:57 am

    بالی ووڈ کے سینئر اداکار دھرمیندر کو ان کی پہلی فلم میں کردار کیلئے محض 51 روپے معاوضہ ادا کیا گیا تھا۔  دھرمیندر ہندی سنیما کے ان بڑے ستاروں میں سے ایک ہیں جنہوں نے بغیر کسی فلمی پس منظر کے انڈسٹری میں اپنی جگہ بنائی۔ اپنے کیریئر کے آغاز میں دھرمیندر کو مالی مشکلات کا سامنا رہا، یہاں تک کہ وہ کیرئیRead more


    بالی ووڈ کے سینئر اداکار دھرمیندر کو ان کی پہلی فلم میں کردار کیلئے محض 51 روپے معاوضہ ادا کیا گیا تھا۔ 

    دھرمیندر ہندی سنیما کے ان بڑے ستاروں میں سے ایک ہیں جنہوں نے بغیر کسی فلمی پس منظر کے انڈسٹری میں اپنی جگہ بنائی۔ اپنے کیریئر کے آغاز میں دھرمیندر کو مالی مشکلات کا سامنا رہا، یہاں تک کہ وہ کیرئیر کے آغاز میں اپنے دوستوں کے گھروں میں رہنے پر مجبور تھے کیونکہ ان کے پاس کرائے کا گھر لینے کیلئے بھی رقم نہیں تھی۔

     

    بھارتی میڈیا کے مطابق 1960 میں پہلی فلم ’دل بھی تیرا ہم بھی تیرے‘ سے بالی ووڈ میں کیریئر کا آغاز کرنے والے اس لیجنڈری اداکار کو اس فلم میں کردار نبھانے کے لیے انہیں صرف 51 روپے معاوضہ ملا تھا۔

    تاہم وہی 51 بھارتی روپے معاوضہ وصول کرنے والے دھرمیندر کی مجموعی دولت آج تقریباً 450 کروڑ بھارتی روپے کے قریب ہے، جس میں ان کی فلمی کمائی کے ساتھ ساتھ رئیل اسٹیٹ میں سرمایہ کاری اور ہوٹل انڈسٹری کے منصوبے بھی شامل ہیں۔

    دھرمیندر کا 100 ایکڑ پر محیط لوناوالا فارم ہاؤس ان کی سب سے قیمتی جائیدادوں میں شمار ہوتا ہے، جہاں وہ زیادہ تر وقت گزارتے ہیں۔ اس پرتعیش جگہ میں باغ، سوئمنگ پول، اور جدید جم کی سہولتیں موجود ہیں اور یہاں وہ اپنے اہل خانہ کے ہمراہ وقت گزارنا پسند کرتے ہیں۔

    حال ہی میں دھرمیندر فلم ’راکی اور رانی کی پریم کہانی‘ میں جلوہ گر ہوئے تھے اور اب وہ جلد اپنی اگلی فلم ’اکیس‘ میں اپنے ساتھی اداکار امیتابھ بچن کے نواسے اگستیہ نندا کے ساتھ نظر آئیں گے

    See less
    • 0
    • Share
      Share
      • Share onFacebook
      • Share on Twitter
      • Share on LinkedIn
      • Share on WhatsApp
  • 2 Answers
Answer
  • 0
Ali1234Researcher

صبا قمر اچانک طبیعت بگڑنے پر انتہائی نگہداشت میں داخل۔ اب حالت کیسی ہے؟

  • 0
  1. Ali1234 Researcher
    Added an answer on August 1, 2025 at 8:53 am

    پاکستان شوبز کی اداکارہ صبا قمر کو اچانک طبعیت بگڑنے پر اسپتال منتقل کردیا گیا۔ صبا قمر کی طبعیت ڈرامے کی شوٹنگ کے دوران اچانک خراب ہونے پر انہیں فوری اسپتال منتقل کیا گیا جہاں انہیں آئی سی یو میں داخل کیا گیا اور ڈاکٹرز نے انہیں فوری طبی امداد فراہم کی۔   اداکارہ کے قریبی زرائع کے مطابق ڈرامےRead more

    پاکستان شوبز کی اداکارہ صبا قمر کو اچانک طبعیت بگڑنے پر اسپتال منتقل کردیا گیا۔

    صبا قمر کی طبعیت ڈرامے کی شوٹنگ کے دوران اچانک خراب ہونے پر انہیں فوری اسپتال منتقل کیا گیا جہاں انہیں آئی سی یو میں داخل کیا گیا اور ڈاکٹرز نے انہیں فوری طبی امداد فراہم کی۔

     

    اداکارہ کے قریبی زرائع کے مطابق ڈرامے کی شوٹنگ کے دوران صبا کو بےچینی اور گھبراہٹ محسوس ہوئی کیونکہ وہ کئی گھنٹوں سے بغیر آرام کرے شوٹنگ کروانے میں مصروف تھیں انہیں فوری اسپتال لے جایا گیا جہاں ڈاکٹرز نے انہیں نگہداشت میں رکھا تاہم اب انہیں ڈسچارج کردیا گیا ہے۔

    See less
    • 0
    • Share
      Share
      • Share onFacebook
      • Share on Twitter
      • Share on LinkedIn
      • Share on WhatsApp
  • 2 Answers
Answer
  • 0
Ali1234Researcher

سیاست میں بڑا بھو نچال،عمران خان کے بیٹوں کا تاریخی فیصلہ،جا نئے کیا، مخالفین کے ہوش اڑ گئے

  • 0
  1. Ali1234 Researcher
    Added an answer on August 1, 2025 at 8:43 am

    )عمران خان کےبیٹوں نےپاکستان کےویزےکیلئےدرخواست دےدی۔ سلیمان اورقاسم نےکچھ روزپہلےلندن میں پاکستانی ہائی کمیشن میں درخواست دی۔ علیمہ خان نے بتا یا کہ چندروزقبل ہائی کمیشن میں درخواستیں جمع کرائی گئیں۔ ویزوں کیلئےاسلام آبادمیں وزارت داخلہ کی منظوری کاانتظارہے۔ سفیرپاکستان نےکہاوزارت داخلہ کی منظوریRead more

    )عمران خان کےبیٹوں نےپاکستان کےویزےکیلئےدرخواست دےدی۔
    سلیمان اورقاسم نےکچھ روزپہلےلندن میں پاکستانی ہائی کمیشن میں درخواست دی۔ علیمہ خان نے بتا یا کہ
    چندروزقبل ہائی کمیشن میں درخواستیں جمع کرائی گئیں۔
    ویزوں کیلئےاسلام آبادمیں وزارت داخلہ کی منظوری کاانتظارہے۔
    سفیرپاکستان نےکہاوزارت داخلہ کی منظوری کےبعدہی ویزا جاری ہوگا۔

    See less
    • 0
    • Share
      Share
      • Share onFacebook
      • Share on Twitter
      • Share on LinkedIn
      • Share on WhatsApp
  • 2 Answers
Answer
  • 0
Ali1234Researcher

کیا پی ٹی آئی کے اراکین اسمبلی اور مرکزی رہنماؤں کو ملنے والی سزاؤں اور نااہلیوں سے تحریک انصاف پارلیمان میں مزید کمزور ہو سکتی ہے؟

  • 0
  1. Ali1234 Researcher
    Added an answer on August 1, 2025 at 5:47 am

    گھنٹے قبل سابق وزیر اعظم عمران خان کی رہائی کے لیے ملک گیر احتجاج کی تاریخ (پانچ اگست) جیسے جیسے قریب آ رہی ہے، بظاہر ویسے ویسے پاکستان تحریک انصاف کو دھچکے ملنے کا عمل تیز تر ہوتا نظر آ رہا ہے۔ جمعرات کو فیصل آباد کی انسداد دہشت گردی کی ایک عدالت نے نو مئی کے واقعات سے متعلق ایک کیس کا فیصلہ سُناتےRead more

    • گھنٹے قبل

    سابق وزیر اعظم عمران خان کی رہائی کے لیے ملک گیر احتجاج کی تاریخ (پانچ اگست) جیسے جیسے قریب آ رہی ہے، بظاہر ویسے ویسے پاکستان تحریک انصاف کو دھچکے ملنے کا عمل تیز تر ہوتا نظر آ رہا ہے۔ جمعرات کو فیصل آباد کی انسداد دہشت گردی کی ایک عدالت نے نو مئی کے واقعات سے متعلق ایک کیس کا فیصلہ سُناتے ہوئے پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنماؤں سمیت 108 کارکنوں کو قید کی سزائیں سنا دی ہیں۔

    عدالت کی طرف سے سنائے گئے فیصلے میں قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر عمر ایوب، قومی اسمبلی میں پاکستان تحریک انصاف کی پارلیمانی لیڈر زرتاج گل اور سینیٹ میں پی ٹی آئی کے پارلیمانی لیڈر شبلی فراز کو دس، دس سال قید کی سزا سنائی گئی ہیں جبکہ سُنی اتحاد کونسل کے چیئرمین حامد رضا کو بھی 10 سال قید کی سزا سنائی گئی ہیں۔

    یہ فیصلہ نو مئی 2023 کو فیصل آباد میں واقع ایک حساس ادارے کے دفتر پر حملے کے کیس میں سنایا گیا ہے جس میں 185 ملزمان کو نامزد کیا گیا تھا جن میں سے 108 ملزمان کو مجرم قرار دیتے ہوئے سزائیں دی گئیں۔

    اس سے قبل 22 جولائی کو سرگودھا اور لاہور کی عدالتوں سے سامنے آنے والے فیصلوں میں پی ٹی آئی کے پنجاب اسمبلی میں حزب اختلاف کے قائد احمد خان بچھر، رُکن قومی اسمبلی احمد چٹھہ اور سابق وزرا یاسمین راشد، میاں محمود الرشید، سینیٹر اعجاز چوہدری اور سابق گورنر پنجاب عمر سرفراز چیمہ سمیت دیگر مرکزی رہنماؤں کو سزائیں سُنائی گئی تھیں۔

    ان کے علاوہ پی ٹی آئی کے دیگر رہنماؤں خالد قیوم، ریاض حسین، علی حسن اور افضال عظیم پاہٹ بھی دس، دس برس قید کی سزا پانے والوں میں شامل ہیں

    See less
    • 0
    • Share
      Share
      • Share onFacebook
      • Share on Twitter
      • Share on LinkedIn
      • Share on WhatsApp
  • 2 Answers
Answer
  • 0
Ali1234Researcher

انڈیا میں 18 سال سے کم عمر لڑکے لڑکیوں کے درمیان سیکس جُرم کیوں؟ ایک وکیل کا سپریم کورٹ میں سوال

  • 0
  1. Ali1234 Researcher
    Added an answer on August 1, 2025 at 5:43 am

    منٹ قبل جولائی کے آخری ہفتے میں انڈین خاتون وکیل اندرا جیسنگ نے سپریم کورٹ میں جنسی تعلق قائم کرنے کی قانونی عمر، جو کہ فی الحال 18 برس ہے، کے خلاف ایک پٹیشن فائل کی جس کے بعد نوعمری میں رضامندی سے سیکس کو جرم قرار دینے کے معاملے پر بحث نے دوبارہ زور پکڑ لیا ہے۔ یاد رہے کہ انڈیا میں رائج قانون کے مطRead more

    منٹ قبل

    جولائی کے آخری ہفتے میں انڈین خاتون وکیل اندرا جیسنگ نے سپریم کورٹ میں جنسی تعلق قائم کرنے کی قانونی عمر، جو کہ فی الحال 18 برس ہے، کے خلاف ایک پٹیشن فائل کی جس کے بعد نوعمری میں رضامندی سے سیکس کو جرم قرار دینے کے معاملے پر بحث نے دوبارہ زور پکڑ لیا ہے۔

    یاد رہے کہ انڈیا میں رائج قانون کے مطابق اگر آپ 18 سال سے کم عمر میں سیکس کرتے ہیں، چاہے وہ باہمی رضا مندی سے ہی کیوں نہ کیا گیا ہو، تو یہ عمل غیرقانونی اور قابل گرفت جرم ہے۔

    اندرا جیسنگ نے اپنی درخواست میں یہ استدلال کیا ہے کہ کم عمری میں رضامندی سے جنسی تعلق قائم کرنا نہ تو استحصال پر مبنی ہے اور نہ ہی یہ ابیوز کے زمرے میں آتا ہے۔ انھوں نے عدالت سے استدعا کی ہے کہ نوعمری میں رضا مندی سے سیکس کے معاملے کو قابل گرفت جرم کے زمرے سے نکالا جائے۔ انھوں نے اس ضمن میں عمر کی حد 16 سال کرنے کی استدعا کی ہے۔

    انھوں نے عدالت کے سامنے تحریری طور پر اپنا یہ مؤقف رکھا ہے کہ ’عمر کی بنیاد پر بنائے گئے قوانین کا مقصد ابیوز یا بدسلوکی کو روکنا تھا، نہ کہ رضامندی اور مناسب عمر میں سیکس کو۔‘

    لیکن انڈیا کی وفاقی حکومت نے اس پٹیشن کی مخالفت کی ہے اور کہا ہے کہ قانون میں اس طرح کی چھوٹ متعارف کروانے سے بچوں (انڈین قوانین کے مطابق 18 سال سے کم عمر کے تمام افراد) کی حفاظت اور تحفظ خطرے میں پڑ جائے گا اور اُن سے بدسلوکی اور استحصال کا راستہ کُھل جائے گا

    See less
    • 0
    • Share
      Share
      • Share onFacebook
      • Share on Twitter
      • Share on LinkedIn
      • Share on WhatsApp
  • 2 Answers
Answer
  • 0
Ali1234Researcher

پاکستان پر امریکی ٹیرف میں 10 فیصد کمی: امریکہ کے ساتھ تجارتی معاہدہ پاکستان پر کیسے اثر انداز ہو گا؟

  • 0
  1. Ali1234 Researcher
    Added an answer on August 1, 2025 at 5:41 am

    امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے لگ بھگ 69 ممالک سے امریکہ درآمد کی جانے والی اشیا پر 10 فیصد سے لے کر 41 فیصد تک کے نئے ٹیرف کے اطلاق کا اعلان کر دیا ہے جس کے تحت پاکستان پر پہلے سے عائد کردہ ٹیرف (یعنی ٹیکس) کی شرح 29 فیصد سے کم کر کے 19 فیصد کر دی گئی ہے۔ صدر ٹرمپ نے کہا کہ نئے محصولات کا مقصد غیر منصفانRead more

    امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے لگ بھگ 69 ممالک سے امریکہ درآمد کی جانے والی اشیا پر 10 فیصد سے لے کر 41 فیصد تک کے نئے ٹیرف کے اطلاق کا اعلان کر دیا ہے جس کے تحت پاکستان پر پہلے سے عائد کردہ ٹیرف (یعنی ٹیکس) کی شرح 29 فیصد سے کم کر کے 19 فیصد کر دی گئی ہے۔

    صدر ٹرمپ نے کہا کہ نئے محصولات کا مقصد غیر منصفانہ تجارتی عدم توازن کو درست کرنا اور امریکہ کی اقتصادی اور سلامتی کے مفادات کا تحفظ کرنا ہے۔ اس ضمن میں وائٹ ہاؤس سے جاری ہونے والی فہرست کے مطابق بنگلہ دیش پر 20 جبکہ انڈیا پر 25 فیصد ٹیرف کا نفاذ کیا گیا ہے تاہم امریکی حکام کا کہنا ہے کہ انڈیا کے ساتھ تاحال بات چیت کا عمل جاری ہے۔

    اس سے قبل پاکستان کی وزارتِ خزانہ نے بتایا تھا کہ پاکستان اور امریکہ کے مابین تجارتی معاہدہ کامیابی سے طے پا گیا ہے۔ اس حوالے سے جاری ہونے والے اعلامیے کے مطابق اس معاہدے کا مقصد دو طرفہ تجارت کا فروغ ، منڈیوں تک رسائی کو بڑھانا، سرمایہ کاری کو راغب کرنا اور باہمی دلچسپی کے شعبوں میں تعاون کو فروغ دینا ہے۔ ٹیرف اور تجارت سے متعلق معاملات کو فائنل شکل دینے کے لیے وزیر خارجہ إسحاق ڈار اور وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے حال ہی میں امریکہ کے دورے کیے تھے۔

    وزارتِ خزانہ کا کہنا تھا کہ اس معاہدے کے نتیجے میں باہمی ٹیرف خاص طور پر امریکہ میں پاکستانی مصنوعات پر لگنے والے ٹیرف میں کمی آئے گی۔ یاد رہے کہ اس سال اپریل کے مہینے میں امریکی صدر ٹرمپ کی جانب سے دنیا کے مختلف ملکوں کی مصنوعات کی امریکہ برآمد پر ٹیرف لگایا گیا تھا جس کے تحت پاکستان کی مصنوعات پر بھی 29 فیصد ٹیرف لگانے کا اعلان کیا گیا تھا تاہم دیگر ممالک کی طرح اس پر عملدرآمد کو بعدازاں معطل کر دیا گیا تھا اور اب بات چیت کے بعد اس کی شرح 19 فیصد طے ہوئی ہے

    See less
    • 0
    • Share
      Share
      • Share onFacebook
      • Share on Twitter
      • Share on LinkedIn
      • Share on WhatsApp
  • 2 Answers
Answer
  • 0
Ali1234Researcher

و عجیبسعودیہ: پارک میں جھولا 2 ٹکڑے ہونے کی خوفناک ویڈیو وائرل، 23 افراد زخمی

  • 0
  1. Ali1234 Researcher
    Added an answer on August 1, 2025 at 5:38 am

    سعودی عرب کے شہر طائف کے ایک پارک میں خوفناک حادثہ پیش آیا جس میں 23 افراد زخمی ہوگئے۔ خلیج ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق طائف کے گرین ماؤنٹین پارک میں ایک جھولے پر کچھ افراد سوار تھے کہ جھولا دو ٹکڑے ہوگیا جس کی ویڈیو بھی منظرِ عام پر آئی ہے۔ رپورٹ کے مطابق واقعے میں 23 افراد زخمی ہوئے ہیں جنہیں طبی امRead more

    سعودی عرب کے شہر طائف کے ایک پارک میں خوفناک حادثہ پیش آیا جس میں 23 افراد زخمی ہوگئے۔

    خلیج ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق طائف کے گرین ماؤنٹین پارک میں ایک جھولے پر کچھ افراد سوار تھے کہ جھولا دو ٹکڑے ہوگیا جس کی ویڈیو بھی منظرِ عام پر آئی ہے۔

    رپورٹ کے مطابق واقعے میں 23 افراد زخمی ہوئے ہیں جنہیں طبی امدادکے لیے اسپتال منتقل کردیا گیا۔

    ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ جھولے پر متعدد خواتین و مرد حضرات سوار ہیں جب کہ جھولا ہوا میں جاتے ہی دو ٹکڑے ہوگیا

    See less
    • 0
    • Share
      Share
      • Share onFacebook
      • Share on Twitter
      • Share on LinkedIn
      • Share on WhatsApp
  • 2 Answers
Answer
  • 0
Ali1234Researcher

مسلسل 42 پروپوزل مسترد کرنیوالی خاتون کو امریکی شخص نے 7 برس انتظار کے بعد کیسے منایا؟

  • 0
  1. Ali1234 Researcher
    Added an answer on August 1, 2025 at 5:36 am

    امریکی شخص نے 7 سال کے دوران  42 بار  پروپوزل مسترد ہونے کے باوجود ہار نہ مانی اور بالاخر  43 ویں مرتبہ پروپوز کرکے  محبوبہ کو شادی کیلئے منا لیا۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق امریکا سے تعلق رکھنے والے 36 سالہ لیوک ونٹرپ نے اپنی 38 سالہ گرل فرینڈ سارہ سے ’ہاں’ سننے کیلئے 7 سالوں تک انتظار کیا،  اس عرصے کRead more

    امریکی شخص نے 7 سال کے دوران  42 بار  پروپوزل مسترد ہونے کے باوجود ہار نہ مانی اور بالاخر  43 ویں مرتبہ پروپوز کرکے  محبوبہ کو شادی کیلئے منا لیا۔

    غیر ملکی میڈیا کے مطابق امریکا سے تعلق رکھنے والے 36 سالہ لیوک ونٹرپ نے اپنی 38 سالہ گرل فرینڈ سارہ سے ’ہاں’ سننے کیلئے 7 سالوں تک انتظار کیا،  اس عرصے کے دوران لیوک نے  سارہ کو 42 مرتبہ شادی کی پیشکش کی لیکن انھیں ہر بار ناکامی کا سامنا کرنا پڑا۔

    نیویارک پوسٹ کے مطابق  لیوک 2018 سے سارہ سے شادی کے خواہشمند تھے  لیکن سارہ  نے 7 سال تک انکار کرنے کے بعد بالاخر 2025 میں لیوک کی شادی کی پیشکش قبول کی  اور یوں  جوڑے نے رواں برس 17 مئی کو شادی کرتے ہوئے محبت کی ایک  نئی داستان رقم کر دی.

    رپورٹ میں بتایا گیا ہے  کہ 2018 میں سارہ نے 3 بیٹیوں کے ہوتے ہوئے اپنے شوہر سے طلاق لے لی تھی جس کے بعد ان کی لیوک سے دوستی ہوئی لیکن اس دوستی کے 6 ماہ بعد ہی لیوک نے انھیں پہلی  مرتبہ شادی کی پیشکش کردی جسے سارہ نے بچیوں کا حوالہ دیتے ہوئے رد کر دیا۔

    سارہ کے مطابق ’ مجھے لیوک سے  اس کی توقع نہیں تھی، میں اس وقت بھی لیوک سے پیار کرتی تھی لیکن شادی کے لیے ‘ہاں’ نہیں کہنا چاہتی تھیں‘، سارہ کے مطابق  میرے انکار پر لیوک نے کہا آپ کا انکار قبول ہے لیکن میں یہ پیشکش کرتا رہوں گا۔

    رپورٹ کے مطابق7  سالوں کے دوران لیوک نے سارہ  کو  دنیا کے مختلف خوبصورت مقامات پر یہی پیشکش کی لیکن  ہر بار سارہ کی طرف سے انکار ہی ملا، 42 ویں پروپوزل پر سارہ نے لیوک کو امید دلائی کہ وہ  اگلی بار ان کی یہ پیشکش  قبول کر لیں گی۔

    اس پیشکش کے بعد لیوک نے ایک سال مزید انتظار کیا  اور   پھر ساؤتھ ایسٹ لندن کے گرین وچ میں ’Royal Observatory ‘ کے مقام  پر یہ کہتے ہوئے پروپوز کیاکہ ، ‘یہ جگہ دنیا کا مرکز ہے لیکن تم میری دنیا کا مرکز ہو اور میں چاہتا ہوں کہ تم مجھ سے شادی کر لو’۔

    سارہ کا کہنا ہے کہ’  بالاخر لیوک نے میرا دل جیت لیا، اور  لیوک کا نام اب   گنیز ورلڈ ریکارڈ  میں ہونا چاہیے،  خوش قسمت ہوں کہ لیوک مجھ سے شادی کیلئے   اتنے عرصے تک ڈٹے رہے

    See less
    • 0
    • Share
      Share
      • Share onFacebook
      • Share on Twitter
      • Share on LinkedIn
      • Share on WhatsApp
  • 2 Answers
Answer
  • 0
Ali1234Researcher

معروف ریسلر ہلک ہوگن کی موت کی وجہ سامنے آگئی

  • 0
  1. Ali1234 Researcher
    Added an answer on August 1, 2025 at 5:31 am

    معروف پروفیشنل امریکی ریسلر ہلک ہوگن کی موت کی وجہ سامنے آگئی۔ ہوگن کا اصل نام ٹیری جین بولیا تھا جو  71 سال کی عمر میں 24 جولائی کو چل بسے تھے۔ْ پنلاس کاؤنٹی کے فارنزک سائنس سینٹر کی دستاویزات کے مطابق ہاگن کی موت کی تصدیق شدہ وجہ شدید دل کا دورہ (Acute Myocardial Infarction) تھی جسے عام طور پر ہارRead more

    معروف پروفیشنل امریکی ریسلر ہلک ہوگن کی موت کی وجہ سامنے آگئی۔

    ہوگن کا اصل نام ٹیری جین بولیا تھا جو  71 سال کی عمر میں 24 جولائی کو چل بسے تھے۔ْ

    پنلاس کاؤنٹی کے فارنزک سائنس سینٹر کی دستاویزات کے مطابق ہاگن کی موت کی تصدیق شدہ وجہ شدید دل کا دورہ (Acute Myocardial Infarction) تھی جسے عام طور پر ہارٹ اٹیک کہا جاتا ہے.

    •  کرگئے

     

    طبی رپورٹس کے مطابق ہوگن کے دل کے پٹھوں کو خون کی روانی میں اچانک رکاوٹ پیدا ہوئی جس کے باعث ٹشو کو نقصان پہنچا، انہیں دل کی ایک بیماری ایٹریئل فبریلیشن لاحق تھی جس میں دل کی دھڑکن بے ترتیب اور تیز ہو جاتی ہے۔

    دستاویزات میں انکشاف کیا گیا کہ ہلک ہوگن کینسر کی ایک قسم کرونک لمفوسائٹک لیوکیمیا کا بھی شکار تھے جو سفید خون کے خلیات (لیمفوسائٹس) کو متاثر کرتی ہے۔

    یہ بات ان کے مداحوں کے لیے حیران کن تھی کیونکہ ان کی بیماری سے متعلق معلومات پہلے کبھی منظر عام پر نہیں آئیں

    See less
    • 0
    • Share
      Share
      • Share onFacebook
      • Share on Twitter
      • Share on LinkedIn
      • Share on WhatsApp
  • 2 Answers
Answer
  • 0
Ali1234Researcher

ٹرمپ انتظامیہ بھارت سے سخت مایوس،

  • 0
  1. Ali1234 Researcher
    Added an answer on August 1, 2025 at 5:29 am

    واشنگٹن: روس سے تیل خریدنے کے معاملے پر امریکی صدر ٹرمپ کی انتظامیہ مودی سرکار سے سخت مایوس ہے۔ امریکی وزیر خزانہ نے ایک انٹرویو میں کہا کہ بھارت روس سے تیل خریدتا ہے اور پھر اسے ریفائنڈ تیل کے طور پر بیچتا ہے، بھارت نے خود کو عالمی کردار ادا کرنے والے ملک کے طور پر پیش نہیں کیا۔. خریداری روک دیRead more

    واشنگٹن: روس سے تیل خریدنے کے معاملے پر امریکی صدر ٹرمپ کی انتظامیہ مودی سرکار سے سخت مایوس ہے۔

    امریکی وزیر خزانہ نے ایک انٹرویو میں کہا کہ بھارت روس سے تیل خریدتا ہے اور پھر اسے ریفائنڈ تیل کے طور پر بیچتا ہے، بھارت نے خود کو عالمی کردار ادا کرنے والے ملک کے طور پر پیش نہیں کیا۔.

    • خریداری روک دی

     

    ایک سوال پر بیسینٹ کا کہنا تھا کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور ہماری پوری ٹیم بھارت سے مایوس ہے،  انہیں نہیں پتا بھارت کے ساتھ تجارتی معاہدے میں کیا ہوگا، اس کا انحصار بھارتی رویے پر ہے۔

    واضح رہے کہ اس سے قبل امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی دھمکی کے بعد بھارت کی سرکاری آئل ریفائنریز نے روسی تیل کی خریداری روک دی تھی۔

    خبر رساں ایجنسی کے مطابق بھارت تیل درآمد کرنے والا دنیا کا تیسرا بڑا ملک ہے جب کہ روس کے سمندری خام تیل کا سب سے بڑا خریدار ہے۔

    امریکی صدر ٹرمپ نے 14 جولائی کو روس سے تیل خریدنے والے ممالک پر 100 فیصد ٹیرف لگانے کی دھمکی دی تھی

    See less
    • 0
    • Share
      Share
      • Share onFacebook
      • Share on Twitter
      • Share on LinkedIn
      • Share on WhatsApp
  • 2 Answers
Answer

Sidebar

Explore

  • Nuq4 Shop
  • Become a Member

Footer

Get answers to all your questions, big or small, on Nuq4.com. Our database is constantly growing, so you can always find the information you need.

Download Android App

© Copyright 2024, Nuq4.com

Legal

Terms and Conditions
Privacy Policy
Cookie Policy
DMCA Policy
Payment Rules
Refund Policy
Nuq4 Giveaway Terms and Conditions

Contact

Contact Us
Chat on Telegram
en_USEnglish
arالعربية en_USEnglish
We use cookies to ensure that we give you the best experience on our website. If you continue to use this site we will assume that you are happy with it.OkCookie Policy