پاکستانی شوبز انڈسٹری کے سینئر اداکار محسن گیلانی نے انکشاف کیا کہ اداکارہ ماہم عامر نے ایک مقبول اداکار کو بھرے مجمعے میں تھپڑ مارا تھا۔ محسن گیلانی نے حال ہی میں ایک انٹرویو میں بطور مہمان شرکت کی جہاں انہوں نے مختلف موضوعات پر بات چیت کی۔ سینئر اداکار نے نوجوان اداکاراؤں کی جانب سے شوبز انڈسٹری پRead more
پاکستانی شوبز انڈسٹری کے سینئر اداکار محسن گیلانی نے انکشاف کیا کہ اداکارہ ماہم عامر نے ایک مقبول اداکار کو بھرے مجمعے میں تھپڑ مارا تھا۔
محسن گیلانی نے حال ہی میں ایک انٹرویو میں بطور مہمان شرکت کی جہاں انہوں نے مختلف موضوعات پر بات چیت کی۔
سینئر اداکار نے نوجوان اداکاراؤں کی جانب سے شوبز انڈسٹری پر کی جانے والی تنقید پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ اگر انہیں لگتا ہے کہ اس انڈسٹری میں لڑکیاں محفوظ نہیں ہیں تو انہیں یہ انڈسٹری چھوڑ دینی چاہیے اس طرح صرف تنقید کرنے سے تو کچھ حاصل نہیں ہوگا.
اداکار نے انکشاف کیا کہ اسی انڈسٹری میں اداکارہ ماہم عامر جیسے لوگ بھی موجود ہیں، وہ بچی بہت ذہین ہے، ایک نامور اداکار نے اس سے نامناسب بات کی جس پر اسے ماہم کی طرف سے تھپڑ کھانا پڑا۔
اُنہوں نے کہا ’میں نام نہیں لینا چاہتا لیکن بہت مشہور اداکاروں کو بھی نامناسب حرکتیں کرنے پر بھرے مجمعے میں تھپڑ پڑے‘۔
محسن گیلانی کا کہنا تھا کہ اگر کسی کو کوئی بات ناگوار گزرتی ہے تو پھر وہ اسے ہنس کے نظر انداز نہیں کرتا بلکہ تھپڑ مار دیتا ہے۔
See less
اور ہمت کے سفر کی داستان سنائی ہے—فوٹو: اسکرین گریب پاکستانی میوزک انڈسٹری کی معروف گلوکارہ عینی خالد نے انکشاف کیا ہے کہ 2024 میں ان کی 7 سالہ بیٹی کو 24 گھنٹوں کے دوران 2 بار دل کا دورہ پڑا۔ گلوکارہ نے چند دن قبل انسٹاگرام پر ایک پوسٹ میں اپنی بیٹی عیشا کی جرات اور ہمت کے سفر کی داستان سنائی۔ اُنRead more
پاکستانی میوزک انڈسٹری کی معروف گلوکارہ عینی خالد نے انکشاف کیا ہے کہ 2024 میں ان کی 7 سالہ بیٹی کو 24 گھنٹوں کے دوران 2 بار دل کا دورہ پڑا۔
گلوکارہ نے چند دن قبل انسٹاگرام پر ایک پوسٹ میں اپنی بیٹی عیشا کی جرات اور ہمت کے سفر کی داستان سنائی۔
اُنہوں نے اپنی پوسٹ میں بتایا کہ میں یقین نہیں کر سکتی کہ آخر کار مجھ میں یہ شیئر کرنے کی ہمت کہاں سے آئی، 23 جنوری 2024 وہ تاریخ ہے جو کہ ہمیشہ کے لیے میری روح میں نقش ہو گئی ہے، اس دن میری 7 سالہ بیٹی عیشا کو آکسیجن کی کمی ہونے کی وجہ سے ایک نہیں بلکہ 2 دل کے دورے پڑے۔.
See less