سیریل گینیز ریکارڈ ساز ڈیوڈ رش نے اپنے دوست کے ساتھ 7.5 سیکنڈ میں 10 غبارے پھوڑ کر نئے ریکارڈ پر نظریں جما لیں۔ 181 سے زائد گینیز ورلڈ ریکارڈ رکھنے والے ڈیوڈ رش نے اپنے دوست جوناتھن ہینن کے ساتھ مل کر پہلے 15 سیکنڈ میں 10 غبارے پھوڑنے کا ریکارڈ بنایا تھا۔ لیکن کچھ عرصہ بعد یہ ریکارڈ کولٹن شیپرڈ اورRead more
سیریل گینیز ریکارڈ ساز ڈیوڈ رش نے اپنے دوست کے ساتھ 7.5 سیکنڈ میں 10 غبارے پھوڑ کر نئے ریکارڈ پر نظریں جما لیں۔
181 سے زائد گینیز ورلڈ ریکارڈ رکھنے والے ڈیوڈ رش نے اپنے دوست جوناتھن ہینن کے ساتھ مل کر پہلے 15 سیکنڈ میں 10 غبارے پھوڑنے کا ریکارڈ بنایا تھا۔
لیکن کچھ عرصہ بعد یہ ریکارڈ کولٹن شیپرڈ اور کیمرون سیورسن نے 11 سیکنڈ میں 10 غبارے پھوڑ کر اپنے نام کر لیا۔
ریکارڈ کو واپس پانے کے لیے ڈیوڈ رش اور جوناتھن ہینن نے ایک اور کوشش کی اور 7.5 سکینڈ میں 10 غبارے پھوڑ ڈالے۔
ریکارڈ کی کوشش کے شواہد گینیز ورلڈ ریکارڈز کو جمع کرا دیے گئے ہیں۔ ادارے کی جانب سے حتمی فیصلہ شواہد کا جائزہ لینے کے بعد کیا جائے گا۔
See less
لاہور: ویسٹ انڈیز کے خلاف ون ڈے سیریز کے لیے چار کرکٹرز کل کراچی میں جمع ہوں گے۔ ذرائع کے مطابق کپتان محمد رضوان، بابر اعظم، نسیم شاہ اور عبداللہ شفیق کی 31 جولائی کو امریکا روانگی شیڈول ہے۔ ون ڈے اسکواڈ کا حصہ یہ کرکٹرز امریکا میں ٹی ٹوئنٹی اسکواڈ کو جوائن کریں گے، ٹی ٹوئنٹی سیریز کے بعد ون ڈے میRead more
لاہور:
ویسٹ انڈیز کے خلاف ون ڈے سیریز کے لیے چار کرکٹرز کل کراچی میں جمع ہوں گے۔
ذرائع کے مطابق کپتان محمد رضوان، بابر اعظم، نسیم شاہ اور عبداللہ شفیق کی 31 جولائی کو امریکا روانگی شیڈول ہے۔
ون ڈے اسکواڈ کا حصہ یہ کرکٹرز امریکا میں ٹی ٹوئنٹی اسکواڈ کو جوائن کریں گے، ٹی ٹوئنٹی سیریز کے بعد ون ڈے میچز آٹھ، دس اور بارہ اگست کو ویسٹ انڈیز میں کھیلے جائیں گے۔
سولہ رکنی ون ڈے ٹیم میں محمد رضوان، سلمان علی آغا، بابر اعظم، عبداللہ شفیق، فہیم اشرف، فخر زمان ، حسن علی، شاہین شاہ آفریدی، نسیم شاہ، صائم ایوب، حسین طلعت، محمد نواز، حسن نواز، ابرار احمد، محمد حارث، سفیان مقیم شامل ہیں
See less