پاور ڈویژن کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق ’اپنا میٹر، اپنی ریڈنگ‘ اسمارٹ ایپ کے باعث صارفین کو مقررہ تاریخ پر میٹرکی تصویر لےکر ایپ پر اپلوڈ کرنےکی سہولت میسر ہوگی، اس کی بنیاد پر ان کا ماہانہ بل جاری کیا جائےگا۔ وزارت پاور ڈویژن کا کہنا ہےکہ اس ایپ کا مقصد اووربلنگ اور ریڈنگ کی غلطیوں اور ریڈنگ مRead more
پاور ڈویژن کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق ’اپنا میٹر، اپنی ریڈنگ‘ اسمارٹ ایپ کے باعث صارفین کو مقررہ تاریخ پر میٹرکی تصویر لےکر ایپ پر اپلوڈ کرنےکی سہولت میسر ہوگی، اس کی بنیاد پر ان کا ماہانہ بل جاری کیا جائےگا۔
وزارت پاور ڈویژن کا کہنا ہےکہ اس ایپ کا مقصد اووربلنگ اور ریڈنگ کی غلطیوں اور ریڈنگ میں تاخیر جیسے مسائل کا حل فراہم کرنا ہے، صارفین ناصرف اپنے بل پر نظر رکھ سکیں گے بلکہ وہ ریڈنگ کے عمل کے نگہبان بھی ہوں گے۔
اعلامیے کے مطابق اگر صارف اور میٹر ریڈر دونوں ریڈنگ اپ لوڈ کریں تو کم ریڈنگ کو ترجیح دی جائے گی، صارف مقررہ دن پر ریڈنگ فراہم کردیں تو اس کے بعد میٹرریڈرکی ریڈنگ کو ترجیح نہیں دی جائےگی، صرف صارف کی فراہم کردہ ریڈنگ ہی فیڈ کی جائےگی۔
اعلامیے میں کہا گیا ہےکہ یہ نظام اُن صارفین کے لیے فائدہ مند ہے جو حکومتی سبسڈی کے مستحق ہیں، 200 یونٹس تک بجلی استعمال کرنے والےصارفین کا بل تقریباً 2,330 روپے ہوتا ہے، صرف ایک یونٹ کے اضافے پر سبسڈی ختم ہونے کے باعث بل 8,104 روپے تک جاپہنچتا ہے، ایپ کے ذریعے یقینی بنایا جائےگا کہ مستحقین بروقت ریڈنگ فراہم کرکے سبسڈی سے مستفید رہیں۔
See less
مثبت: آج اپنے ضمیر کی آواز پر عمل کریں، عزت اور ایمانداری کے ساتھ کام کریں۔ آپ بڑی تبدیلیاں محسوس کرسکتے ہیں، اور فی الحال سب کچھ متلاطم اور جبری محسوس ہوسکتا ہے۔ لیکن جس لمحے آپ اپنے آپ کو اس دراڑ میں داخل ہونے دیتے ہیں جہاں امید اور یقین ہے، آپ کے اعمال پھل دینے لگیں گے۔ یہ تقریباً ایک ایسا وقت ہےRead more
مثبت: آج اپنے ضمیر کی آواز پر عمل کریں، عزت اور ایمانداری کے ساتھ کام کریں۔ آپ بڑی تبدیلیاں محسوس کرسکتے ہیں، اور فی الحال سب کچھ متلاطم اور جبری محسوس ہوسکتا ہے۔ لیکن جس لمحے آپ اپنے آپ کو اس دراڑ میں داخل ہونے دیتے ہیں جہاں امید اور یقین ہے، آپ کے اعمال پھل دینے لگیں گے۔ یہ تقریباً ایک ایسا وقت ہے جہاں سچائی اور کہانیاں ایک دوسرے پر سایہ ڈال رہی ہیں، لیکن یاد رکھیں کہ ان میں سے ایک چیز آخرکار تبدیل ہوجائے گی، جس سے آپ کو زندگی میں ایک نئی سمجھ حاصل ہوگی۔ اپنے آپ کو کچھ محبت دکھائیں کیونکہ آپ بہت اچھا کر رہے ہیں۔
منفی: آپ کو اپنی بات پر قائم رہنے میں مشکل پیش آسکتی ہے۔
اہم خیال: اپنی مہارت پر اعتماد کریں، کائنات میں یقین رکھیں، اور کچھ خوش قسمتی وہ سارا جادو ہے جس کی آپ کو ضرورت ہے۔
See less