Lost your password? Please enter your email address. You will receive a link and will create a new password via email.
Please briefly explain why you feel this question should be reported.
Please briefly explain why you feel this answer should be reported.
Please briefly explain why you feel this user should be reported.
اتنے قدم چلنے سے زندگی بڑھ سکتی ہے,
ایک تحقیق کے مطابق 7000 قدم روزانہ چلنا زندگی کو بچانے اور صحت بہتر بنانے کے لیے ایک مؤثر عادت ثابت ہو سکتا ہے۔ تحقیق کے مطابق روزانہ 7,000 قدم چلنے سے نہ صرف دل کی بیماریوں اور موٹاپے کا خطرہ کم ہوتا ہے بلکہ یہ وقت سے پہلے موت کے امکانات بھی کم کر دیتا ہے۔ جاما نیٹ ورک اوپن میں شائع کی گئی تحقیق میRead more
ایک تحقیق کے مطابق 7000 قدم روزانہ چلنا زندگی کو بچانے اور صحت بہتر بنانے کے لیے ایک مؤثر عادت ثابت ہو سکتا ہے۔
تحقیق کے مطابق روزانہ 7,000 قدم چلنے سے نہ صرف دل کی بیماریوں اور موٹاپے کا خطرہ کم ہوتا ہے بلکہ یہ وقت سے پہلے موت کے امکانات بھی کم کر دیتا ہے۔
جاما نیٹ ورک اوپن میں شائع کی گئی تحقیق میں 38 سے 50 سال کے تقریباً 2,100 افراد کا تجزیہ کیا گیا۔
نتائج کے مطابق جن افراد نے روزانہ 7,000 قدم چلنے کی عادت اپنائی، ان میں 10 سال کے دوران موت کا خطرہ 50-70 فیصد کم پایا گیا۔
یہ فائدہ چلنے کی رفتار سے نہیں بلکہ قدموں کی تعداد سے منسلک تھا۔
پاکستان میں حاملہ خواتین کی شرح اموات دیگر اسلامی ممالک سے زیادہ ہے،
فوٹو: فائل اسلام آباد: پاپولیشن کونسل نے کہا کہ پاکستان میں حاملہ خواتین کی شرح اموات سعودی عرب، کویت، انڈونیشیا اور ملائیشیا سمیت دیگر اسلامی ممالک میں سب سے زیادہ ہے۔ اسلامی نظریاتی کونسل اور پاپولیشن کونسل کے اشتراک سے وسائل وآبادی میں توازن کے موضوع پر مشاورتی اجلاس منعقد ہوا جہاں پاپولیشن کونسلRead more
اسلام آباد:
پاپولیشن کونسل نے کہا کہ پاکستان میں حاملہ خواتین کی شرح اموات سعودی عرب، کویت، انڈونیشیا اور ملائیشیا سمیت دیگر اسلامی ممالک میں سب سے زیادہ ہے۔
اسلامی نظریاتی کونسل اور پاپولیشن کونسل کے اشتراک سے وسائل وآبادی میں توازن کے موضوع پر مشاورتی اجلاس منعقد ہوا جہاں پاپولیشن کونسل نے بتایا کہ پاکستان میں ہر سال 11 ہزار خواتین بوجہ حمل و زچگی موت کا شکار ہو جاتی ہیں۔
پاپولیشن کونسل نے کہا کہ پاکستان میں حاملہ خواتین کی شرح اموات دیگر اسلامی ممالک بشمول انڈونیشیا، بنگلہ دیش، ملائیشیا، ایران، کویت اور سعودی عرب میں سب سے زیادہ ہے اور پاکستان میں 1000 میں سے 62 بچے ایک سال کی عمر سے پہلے ہی موت کا شکار ہو جاتے ہیں۔
اسی طرح پاکستان میں پانچ سال سے کم عمر 40 فیصد بچوں کا قد عمر کے لحاظ سے مناسب نہیں اور 18 فیصد بچے غذائی قلت کا شکار ہیں اور 29 فیصد بچے وزن کی کمی کا شکار ہیں، پاپولیشن کونسل کے مطابق پاکستان میں ہر تیسرا بچہ اسکول سے باہر ہے۔
پاپولیشن کونسل نے مطالبہ کیا کہ علمائے کرام قران و سنت کی روشنی میں درس دیں کہ دو سال تک ماں بچے کو دودھ پلائے اور بچوں کی پیدائش کے درمیان وقفہ ماں اور بچے کے لیے مفید ہے۔
کونسل کا کہنا تھا کہ وقفے سے ماؤں اور نومولود بچوں کی شرح اموات میں بھی کمی واقع ہوتی ہے
See lessکیا کافی بلڈ شوگر میں اضافہ کرتی ہے؟
حالیہ دنوں میں کافی کے صحت سے متعلق اثرات کے حوالے متعدد مطالعے سامنے آئے ہیں جن میں مثبت و منفی اثرات کے متعلق بتایا گیا ہے۔ ایک ماہرِ غذائیت کے مطابق کافی بلڈ شوگر کے کم ہونے یا بڑھنے دونوں کا سبب ہو سکتی ہے اور اس کا انحصار کافی پینے والے کے میٹابولزم پر ہوتا ہے کہ آیا کافی کو کھانے کے ساتھ پیاRead more
حالیہ دنوں میں کافی کے صحت سے متعلق اثرات کے حوالے متعدد مطالعے سامنے آئے ہیں جن میں مثبت و منفی اثرات کے متعلق بتایا گیا ہے۔
ایک ماہرِ غذائیت کے مطابق کافی بلڈ شوگر کے کم ہونے یا بڑھنے دونوں کا سبب ہو سکتی ہے اور اس کا انحصار کافی پینے والے کے میٹابولزم پر ہوتا ہے کہ آیا کافی کو کھانے کے ساتھ پیا گیا ہے اور کس مقدار میں کیفین لی گئی ہے۔
لیکن کیا واقعی کافی بلڈ شوگر میں اضافہ کرتی ہے؟
اس کا جواب ہے ’ہاں‘۔ البتہ اس کا انحصار کافی کی مقدار، جسم کا نظام اور کافی پینے کے طریقے اور وقت پر ہے۔
کافی پینا قلیل مدت کے لیے بلڈ شوگر میں اضافے کا سبب بن سکتا ہے اور انسولین کے ردِعمل میں تبدیلی واقع کر سکتا ہے، بالخصوص ان لوگوں میں جن میں انسولین کی مزاحمت ہو، وہ پری ڈائیبیٹک مرحلے میں یا ٹائپ 2 ذیا بیطس میں مبتلا ہوں۔
اس اثر کی ممکنہ وجہ کیفین ہو سکتی ہے۔ یہ ایڈرینیلین جیسے اسٹریس ہارمونز کے اخراج کو عمل میں لاتا ہے جو انسولین کی پیداوار میں مداخلت کر سکتا ہے۔
کیفین جگر کو ذخیرہ کیا گیا گلوکوز جاری کرنے کا اشارہ بھی کرتا ہے، جس سے خلیوں کے لیے خون میں موجود گلوکوز کو جذب کرنا مشکل ہوجاتا ہے
See lessنوجوانوں میں ویپس کا استعمال کس خطرناک کیفیت سے تعلق رکھتا ہے؟
ایک نئی تحقیق کے مطابق وہ نوجوان جو ویپس استعمال کرتے ہیں یا سیگریٹ نوشی کرتے ہیں ان کو ڈپریشن اور بے چینی کی شکایت کے امکانات زیادہ ہوتے ہیں۔ ماضی میں کیے جانے والے مطالعوں میں تمباکو کا خراب ہوتی ذہنی صحت کے ساتھ تعلق سامنے آچکا ہے لیکن نوجوانوں میں ویپس کے استعمال و سیگریٹ نوشی اور ذہنی صحت کے دRead more
ایک نئی تحقیق کے مطابق وہ نوجوان جو ویپس استعمال کرتے ہیں یا سیگریٹ نوشی کرتے ہیں ان کو ڈپریشن اور بے چینی کی شکایت کے امکانات زیادہ ہوتے ہیں۔
ماضی میں کیے جانے والے مطالعوں میں تمباکو کا خراب ہوتی ذہنی صحت کے ساتھ تعلق سامنے آچکا ہے لیکن نوجوانوں میں ویپس کے استعمال و سیگریٹ نوشی اور ذہنی صحت کے درمیان تعلق جاننے کے لیے کافی تحقیق نہیں کی گئیں۔
ویسٹ ورجینیا یونیورسٹی سے تعلق رکھنے والے تحقیق کے مصنفین نے بتایا کہ اس تعلق کا جاننا اس لیے اہم ہے کہ نوجوان اس وقت میں نشو نما کے اہم مرحلے میں ہوتے ہیں جب صحت کے لیے خطرہ رکھنے والی عادات شروع ہوتی ہیں۔
جرنل پی ایل او ایس مینٹل ہیلتھ میں شائع ہونے والی تحقیق میں محققین نے 2021 سے 2023 کے درمیان ہونے والے نیشنل یوتھ ٹوبیکو سروے سے مختلف ڈیموگرافیکس میں تمباکو کے استعمال اور ڈپریشن اور بے چینی کی علامات کے حوالے سے ڈیٹا استعمال کیا۔
سروے میں 60 ہزار 72 مڈل اسکول اور ہائی اسکول کے طلبا شریک ہوئے۔ 21.31 فی صد طلبا نے تمباکو کی مصنوعات کے استعمال، 9.94 فی صد نے برقی سیگریٹ کے استعمال کے متعلق بتایا۔ صرف 3.61 فی صد نے سیگریٹ، سگار، حقہ اور پائپ جیسی تمباکو کی روایتی مصنوعات کے استعمال جبکہ 7.80 فی صد نے ای سیگریٹ اور روایتی مصنوعات کے استعمال سے متعلق بتایا۔
مجموعی طور پر سروے میں 25.21 فی صد طلبا نے ڈپریشن جبکہ 29.55 فی صد طلبا نے بے چینی کی علامات کے متعلق بتایا
See lessباقاعدگی سے میک اپ کرنیوالی خواتین کس خطرناک بیماری میں مبتلا ہوسکتی ہیں؟
ایک تحقیق میں معلوم ہوا ہے کہ وہ خواتین جو باقاعدگی سے میک اپ کرتی ہیں ان کے بعد کی عمر میں دمے کے مرض میں مبتلا ہونے کے خطرات بڑھ سکتے ہیں۔ امریکا کے نیشنل ہارٹ، لنگ اینڈ بلڈ انسٹیٹیوٹ میں کی جانے والی تحقیق میں لِپ اسٹک، آئی شیڈو اور مسکارا جیسی میک اپ کی اشیاء اور زندگی کے بعد کے حصے میں سامنے اRead more
ایک تحقیق میں معلوم ہوا ہے کہ وہ خواتین جو باقاعدگی سے میک اپ کرتی ہیں ان کے بعد کی عمر میں دمے کے مرض میں مبتلا ہونے کے خطرات بڑھ سکتے ہیں۔
امریکا کے نیشنل ہارٹ، لنگ اینڈ بلڈ انسٹیٹیوٹ میں کی جانے والی تحقیق میں لِپ اسٹک، آئی شیڈو اور مسکارا جیسی میک اپ کی اشیاء اور زندگی کے بعد کے حصے میں سامنے آنے والی دمے کی علامات کے درمیان تعلق سامنے آیا ہے۔
تقریباً 40 ہزار افراد پر کی جانے والی تحقیق میں معلوم ہوا کہ وہ خواتین جو نقلی ناخن، کیوٹکل کریم، بلش اور لپ اسٹک کا استعمال کرتی تھیں ان کے دمے میں مبتلا ہونے کے امکانات 47 فی صد زیادہ تھے۔
صرف بلش اور لپ اسٹک کا ہفتے میں پانچ یا پانچ سے زیادہ بار کا استعمال بیماری کے خطرات میں 18 فی صد تک کا اضافہ سامنے آیا۔
محققین کا کہنا تھا کہ اس تعلق سے یہ ثابت نہیں ہوتا کہ ان اشیاء سے خطرات میں اضافہ ہوا بلکہ ان پروڈکٹس میں استعمال ہونے والے ایک جیسے کیمیکل اس کا سبب ہوسکتے ہیں۔
جرنل انوائرنمنٹ انٹرنیشنل میں شائع ہونے والی تحقیق میں 12 برس سے زیادہ عرصے تک حاصل کیا گیا ڈیٹا استعمال میں لایا گیا جو کہ 41 مختلف بیوٹی پراڈکٹس کے استعمال پر مشتمل تھا
See lessوزن کم کرنیوالے انجیکشن دمے کو قابو کرنے میں مدد دے سکتے ہیں:
ایک تحقیق میں بتایا گیا ہے کہ وزن کم کرنے کے لیے استعمال کیے جانے انجیکشن مٹاپے کا شکار افراد میں دمے کی علامات کو قابو کرنے میں مدد دے سکتے ہیں۔ محققین کے مطابق ان ادویات کو مٹاپے کا شکار دمے کے مریضوں (جن کو اسٹیرائیڈز سے مزاحمت کا سامنا ہوتا ہے) کے لیے ممکنہ علاج کے طور پر دیکھا جانا چاہیے۔ جی ایRead more
ایک تحقیق میں بتایا گیا ہے کہ وزن کم کرنے کے لیے استعمال کیے جانے انجیکشن مٹاپے کا شکار افراد میں دمے کی علامات کو قابو کرنے میں مدد دے سکتے ہیں۔
محققین کے مطابق ان ادویات کو مٹاپے کا شکار دمے کے مریضوں (جن کو اسٹیرائیڈز سے مزاحمت کا سامنا ہوتا ہے) کے لیے ممکنہ علاج کے طور پر دیکھا جانا چاہیے۔
جی ایل پی1-آر ایز جیسے وزن کم کرنے والے انجیکشن خون میں بلڈ شوگر کو قابو کرنے، انسولین کی سطح کو برقرار رکھنے اور بھوک کو کم کرنے کے لیے جی ایل پی-1 ہارمون کی نقل کر کے کام کرتے ہیں۔
ان کو ابتدائی طور پر ٹائپ 2 ذیابیطس میں مبتلا افراد کے علاج کے طور پر بنایا گیا تھا جس کی واضح مثال اوزیمپک ہے۔
ماضی کے مطالعوں میں بات سامنے آ چکی ہے کہ یہ ادویات نیند میں دم گھٹنے، ڈیمینشیا اور فالج جیسے امراض کے خطرات میں کمی لا سکتے ہیں۔
اب ماہرین کی ایک بین الاقوامی ٹیم نے ان ادویات کے مٹاپے کا شکار دمے کے مریضوں پر اثرات جاننے کی کوشش کی ہے۔
یونیورسٹی آف ایبرڈین سے تعلق رکھنے والے پروفیسر ڈیوڈ پرائس کا کہنا تھا کہ مٹاپے اور دمے میں مبتلا افراد اس لیے منفرد ہوتے ہیں کہ ان کا جسم اکثر اسٹیرائیڈ سے کیے گئے علاج کی مزاحمت کرتا ہے۔
انہوں نے بتایا کہ ہم جانتے ہیں کہ جی ایل پی 1 سانس کی نالیوں میں سوزش پر روایتی اسٹیرائیڈز کے مقابلے میں مختلف انداز سے کام کرتا ہے۔
پروفیسر ڈیوڈ پرائس کا کہنا تھا کہ تحقیق کے نتائج بتاتے ہیں کہ جی ایک پی 1 کے مٹاپے کا شکار لوگوں میں دمے کو قابو کرنے مفید اثرات ہوسکتے ہیں اور اس حوالے سے مزید تحقیق کی جانی چاہیے۔
See lessدورہ ویسٹ انڈیز کیلیے قومی کرکٹ ٹیم کا اعلان؛ کون سے اہم کھلاڑی شامل اور کون باہر؟
لاہور: پاکستان کرکٹ بورڈ نے ویسٹ انڈیز کے خلاف ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل سیریز کیلئے قومی اسکواڈ کا اعلان کردیا۔ ویسٹ انڈیز کیخلاف قومی ٹیم تین ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل اور تین ون ڈے انٹرنیشنل میچز کھیلے گی، محمد رضوان کو ون ڈے انٹرنیشنل میں کپتان برقرار رکھا گیا ہے جبکہ شاہین شاہ آفریدی اور بابراعظRead more
لاہور:
پاکستان کرکٹ بورڈ نے ویسٹ انڈیز کے خلاف ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل سیریز کیلئے قومی اسکواڈ کا اعلان کردیا۔
ویسٹ انڈیز کیخلاف قومی ٹیم تین ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل اور تین ون ڈے انٹرنیشنل میچز کھیلے گی، محمد رضوان کو ون ڈے انٹرنیشنل میں کپتان برقرار رکھا گیا ہے جبکہ شاہین شاہ آفریدی اور بابراعظم بھی ون ڈے اسکواڈ میں شامل ہیں۔
قومی کرکٹ ٹیم 27 جولائی کو امریکہ پہنچے گی جہاں 31 جولائی، 2 اور 3 اگست کو تین ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچز شیڈول ہیں، ون ڈے انٹرنیشنل میچز 8، 10 اور 12 اگست کو کھیلے جائیں گے۔
ٹی 20 اسکواڈ (15 کھلاڑی):
سلمان علی آغا، حارث رؤف، حسن علی، شاہین شاہ آفریدی، فہیم اشرف، فخر زمان، خوشدل شاہ، حسین طلعت، محمد نواز، حسن نواز، صائم ایوب، ابرار احمد، صاحبزادہ فرحان، محمد حارث، سفیان مقیم۔
ون ڈے انٹرنیشنل اسکواڈ (16 کھلاڑی):
محمد رضوان، سلمان علی آغا، بابر اعظم، عبداللہ شفیق، فہیم اشرف، فخر زمان ، حسن علی، شاہین شاہ آفریدی، نسیم شاہ، صائم ایوب، حسین طلعت، محمد نواز، حسن نواز، ابرار احمد، محمد حارث، سفیان مقیم۔
See lessاسرائیلی فورسز کا انسانی ہمدردی مشن پر وار، امدادی کشتی حنظلہ پر قبضہ
غزہ: اسرائیلی فوج نے اٹلی سے غزہ کی پٹی کے لیے روانہ ہونے والی امدادی کشتی حنظلہ پر حملہ کرتے ہوئے قبضہ کرلیا۔ جہاز بین الاقوامی انسانی ہمدردی مشن کے تحت غزہ میں محصور فلسطینیوں کے لیے خوراک، ادویات اور بچوں کا دودھ لے کر جا رہا تھا۔ انٹرنیشنل کمیٹی ٹو بریک دی سیج آف غزہ کے مطابق ہفتہ کے روز کشتی کےRead more
غزہ:
اسرائیلی فوج نے اٹلی سے غزہ کی پٹی کے لیے روانہ ہونے والی امدادی کشتی حنظلہ پر حملہ کرتے ہوئے قبضہ کرلیا۔
جہاز بین الاقوامی انسانی ہمدردی مشن کے تحت غزہ میں محصور فلسطینیوں کے لیے خوراک، ادویات اور بچوں کا دودھ لے کر جا رہا تھا۔
انٹرنیشنل کمیٹی ٹو بریک دی سیج آف غزہ کے مطابق ہفتہ کے روز کشتی کے قریب اسرائیلی فوجی پہنچنے لگے تو حنظلہ کی جانب سے ہنگامی مدد کا سگنل جاری کیا گیا۔
کمیٹی نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر اطلاع دی کہ قابض افواج کشتی کی جانب بڑھ رہی ہیں، حنظلہ نے ڈسٹرس کال بھی دی۔
مشن کو منظم کرنے والی فریڈم فلوٹیلا کولیشن کے مطابق امدادی جہاز اس وقت غزہ کے ساحل سے تقریباً 70 ناٹیکل میل کے فاصلے پر تھا۔
اسرائیلی حکام نے پہلے ہی خبردار کر دیا تھا کہ اگر کشتی نے راستہ نہ بدلا تو کارروائی کی جائے گی۔
عینی شاہدین کے مطابق اسرائیلی اہلکاروں نے زبردستی کشتی پر چڑھائی کی جس کے کچھ دیر بعد کشتی کی لائیو ویڈیو نشریات بھی بند ہو گئیں۔
کشتی پر موجود ایک فرانسیسی رضاکار خاتون اما فوریو نے آخری لمحوں میں اپنی پوسٹ میں لکھا کہ اسرائیلی فوج آ چکی ہے، ہم اپنے فون سمندر میں پھینک رہے ہیں غزہ میں قتل عام بند کرو.
کشتی پر 21 غیر مسلح افراد سوار تھے جن میں پارلیمنٹیرینز، ڈاکٹرز اور امدادی کارکن شامل تھے۔ تمام افراد بین الاقوامی قانون کے مطابق انسان دوست مشن پر روانہ ہوئے تھے۔
واضح رہے کہ اس سے قبل گزشتہ ماہ بھی میڈلین نامی امدادی کشتی کو اسرائیلی نیوی نے راستے سے واپس موڑ دیا تھا جو غزہ کے لیے امدادی سامان لے کر جا رہی تھی
See lessتھائی لینڈ-کمبوڈیا جنگ نے پاک بھارت کشیدگی یاد دلا دی، امریکی صدر ٹرمپ
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ
See lessتھائی لینڈ-کمبوڈیا جنگ نے پاک بھارت کشیدگی یاد دلا دی، امریکی صدر ٹرمپ
واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ تھائی لینڈ اور کمبوڈیا کے درمیان جاری کشیدگی نے انہیں ماضی کا پاک-بھارت تنازع یاد دلا دیا ہے، دونوں ممالک فوری جنگ بندی کے خواہاں ہیں۔ ٹرمپ نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم "ٹرتھ سوشل" پر جاری پیغام میں کہا کہ انہوں نے کمبوڈیا کے وزیراعظم سے بات کی ہے، اور اب تھائیRead more
واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ تھائی لینڈ اور کمبوڈیا کے درمیان جاری کشیدگی نے انہیں ماضی کا پاک-بھارت تنازع یاد دلا دیا ہے، دونوں ممالک فوری جنگ بندی کے خواہاں ہیں۔
ٹرمپ نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم “ٹرتھ سوشل” پر جاری پیغام میں کہا کہ انہوں نے کمبوڈیا کے وزیراعظم سے بات کی ہے، اور اب تھائی لینڈ کے قائم مقام وزیراعظم سے بھی رابطہ کیا گیا ہے تاکہ دونوں ممالک کو جنگ بندی پر آمادہ کیا جا سکے۔
انہوں نے مزید کہا کہ امریکا اس وقت دونوں ممالک کے ساتھ تجارتی مذاکرات کر رہا ہے، لیکن جب تک جنگ جاری ہے، کوئی معاہدہ نہیں ہوگا۔ ٹرمپ کا کہنا تھا کہ انہوں نے دونوں فریقین کو واضح پیغام دیا ہے کہ لڑائی بند کیے بغیر امریکا کوئی تجارتی معاہدہ نہیں کرے گا۔
صدر ٹرمپ نے بتایا کہ تھائی لینڈ کے وزیراعظم سے بات چیت مثبت رہی اور دونوں ممالک جنگ بندی اور امن کے خواہشمند ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ جلد ہی معاملات واضح ہو جائیں گے اور خطے میں امن قائم ہو جائے گا۔
ٹرمپ نے یہ بھی کہا کہ کمبوڈیا اور تھائی لینڈ کے ساتھ تاریخی اور ثقافتی احترام کے تحت فوری ملاقات اور جنگ بندی پر اتفاق ہوا ہے، اور وہ مستقبل میں ان کے ساتھ تجارتی معاہدے مکمل کرنے کے منتظر ہیں۔
See less