: بھارت کے امیر ترین شخص مکیش امبانی اور ان کا پورا خاندان ایک خاص نسل کی گائے کے دودھ کا استعمال کرتا ہے، جس کی قیمت عام مارکیٹ کے دودھ سے کہیں زیادہ ہے۔ بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق مکیش امبانی، ان کی اہلیہ نیتا امبانی، بیٹے آکاش اور اننت امبانی، اور بہوئیں شلوکا اور رادھیکا مرچنٹ سب ہولسٹین فریزیRead more
: بھارت کے امیر ترین شخص مکیش امبانی اور ان کا پورا خاندان ایک خاص نسل کی گائے کے دودھ کا استعمال کرتا ہے، جس کی قیمت عام مارکیٹ کے دودھ سے کہیں زیادہ ہے۔
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق مکیش امبانی، ان کی اہلیہ نیتا امبانی، بیٹے آکاش اور اننت امبانی، اور بہوئیں شلوکا اور رادھیکا مرچنٹ سب ہولسٹین فریزین نسل کی گائیوں کا دودھ پیتے ہیں، جس کی قیمت تقریباً 152 روپے فی لیٹر ہے۔
یہ گائیں بھارت کے شہر پونے میں ایک جدید ڈیری فارم میں پالی جاتی ہیں، جہاں تقریباً 3000 سے زائد گائیں موجود ہیں۔ ان گائیوں کو نہایت پرتعیش ماحول میں رکھا جاتا ہے — ربڑ سے بنے نرم گدے، پینے کے لیے آر او پانی، اور خاص خوراک دی جاتی ہے تاکہ دودھ کی پیداوار اور معیار بہترین ہو۔
رپورٹ کے مطابق، ہولسٹین فریزین نسل کی ہر گائے روزانہ 25 سے 30 لیٹر دودھ دینے کی صلاحیت رکھتی ہے، جبکہ سالانہ پیداوار 8,000 سے 12,000 لیٹر تک ہو سکتی ہے۔ کچھ گائیں بہتر نگہداشت میں 15,000 لیٹر سے زیادہ دودھ بھی دیتی ہیں۔
یہ دودھ صرف مہنگا ہی نہیں بلکہ انتہائی غذائیت بخش بھی ہے۔ اس میں A1 اور A2 بیٹا کیسین پروٹین کے ساتھ ساتھ پروٹین، مائیکرو نیوٹرینٹس، میکرونیوٹرینٹس، ضروری چکنائیاں اور کاربوہائیڈریٹس موجود ہوتے ہیں، جو انسانی صحت کے لیے نہایت مفید سمجھے جاتے ہیں
See less
بھارتی پنجاب اور بالی ووڈ کی معروف اداکارہ شہناز گل کو اچانک اسپتال میں ہونا پڑا، بھائی نے پوسٹ شیئر کرکے اطلاع دی۔ ‘پنجاب کی کترینہ کیف’ کے نام سے مشہور شہناز گل طبعیت ناساز ہونے کی وجہ سے اسپتال میںزیر میں زیرعلاج ہیں، اداکارہ کے بھائی شہباز نے سوشل میڈیا پر اسپتال سے شہناز گل کی تصویر بھیRead more
بھارتی پنجاب اور بالی ووڈ کی معروف اداکارہ شہناز گل کو اچانک اسپتال میں ہونا پڑا، بھائی نے پوسٹ شیئر کرکے اطلاع دی۔
‘پنجاب کی کترینہ کیف’ کے نام سے مشہور شہناز گل طبعیت ناساز ہونے کی وجہ سے اسپتال میںزیر میں زیرعلاج ہیں، اداکارہ کے بھائی شہباز نے سوشل میڈیا پر اسپتال سے شہناز گل کی تصویر بھی پوسٹ کی ہے اور ان کی جلد صحت یابی کی مداحوں سے دعا کرنے کی اپیل کی ہے۔
شہناز گل اور ان کے بھائی شہباز اکثر اپنے مداحوں کے لیے مضحکہ خیز پوسٹس شیئر کرتے رہتے ہیں۔ کچھ دن پہلے انھوں نے بھائی اور بہن کے درمیان لڑائی کے بارے میں ایک مزاحیہ پوسٹ شیئر کی تھی۔
اس ویڈیو میں شہناز اپنے بھائی کا میک اپ کرتی نظر آئیں، اس دوران شہناز نے اپنے بھائی کو طنزیہ انداز میں تھپڑ مار دیا تھا۔
یہ ویڈیو اپ لوڈ کرنے کے چند گھنٹے بعد شہباز نے انسٹاگرام اسٹوری پر اپنی بہن کی ایک تصویر پوسٹ کی جو کہ 4 اگست کو پوسٹ کی گئی اور کیپشن میں لکھا ‘جلد ٹھیک ہو جاؤ
شہناز ان تصاویر م یں اسپتال کے لباس میں بستر پر لیٹی ہیں، تاہم شہناز گل کو اسپتال میں کیوں داخل کیا گیا ہے اور کتنے دنوں سے وہاں موجود ہیں اس بارے میں کچھ نہیں کہا گیا۔
تصاویر دیکھ کر مداح ان کی جلد صحت یابی کے لیے دعائیں کر رہے ہیں، ایک مداح نے ایکس ہینڈل پر شہناز کی تصویر پوسٹ کرتے ہوئے لکھا، ‘میں نے سوچا کہ آپ ٹھیک ہیں، مجھے آپ کو اسپتال کے بستر پر دیکھ کر اچھا نہیں لگتا۔ جلد ٹھیک ہو جاؤ اور جلد صحت یاب ہو جاؤ۔’
ایک مداح نے لکھا، ‘شہناز گل کی طبیعت ٹھیک نہیں، وہ اسپتال میں ہیں، براہ کرم سب اس کی جلد صحت یابی کے لیے دعا کریں
See less