Lost your password? Please enter your email address. You will receive a link and will create a new password via email.
Please briefly explain why you feel this question should be reported.
Please briefly explain why you feel this answer should be reported.
Please briefly explain why you feel this user should be reported.
میں نے BS001 رافیل پنجاب میں خود گرا دیکھا‘، بھارتی رکن اسمبلی نے لوک سبھا میں تصاویر پیش کردیں
بھارتی رکن پارلیمنٹ نے لوک سبھا کے اجلاس میں طیارے کے ملبے کی تصاویر بھی دکھائیں
بھارتی رکن پارلیمنٹ نے لوک سبھا کے اجلاس میں طیارے کے ملبے کی تصاویر بھی دکھائیں
See lessمیں نے BS001 رافیل پنجاب میں خود گرا دیکھا‘، بھارتی رکن اسمبلی نے لوک سبھا میں تصاویر پیش کردیں
بھارت کے رکن پارلیمنٹ امریندر سنگھ نے پاک فضائیہ کے ہاتھوں بھارتی رافیل طیارہ گرائے جانے کے شواہد لوک سبھا اجلاس میں پیش کردیے۔ اپوزیشن جماعت کانگریس سے تعلق رکھنے والے امریندر سنگھ نے لوک سبھا اجلاس میں کہا کہ بھارتی حکومت نے بھارتی فوج کے ہاتھ پاؤں باندھ کر حملے کے لیے بھیجا۔ انہوں نے مزید کہا کہRead more
بھارت کے رکن پارلیمنٹ امریندر سنگھ نے پاک فضائیہ کے ہاتھوں بھارتی رافیل طیارہ گرائے جانے کے شواہد لوک سبھا اجلاس میں پیش کردیے۔
اپوزیشن جماعت کانگریس سے تعلق رکھنے والے امریندر سنگھ نے لوک سبھا اجلاس میں کہا کہ بھارتی حکومت نے بھارتی فوج کے ہاتھ پاؤں باندھ کر حملے کے لیے بھیجا۔
انہوں نے مزید کہا کہ ان کا تعلق پنجاب سے ہے، پنجاب میں بھٹنڈہ کے قریب بھسیانہ ائیر فورس اسٹیشن کے قریب رافیل طیارے کا ملبہ گرا اور انہوں نے خود اس مقام پر جاکر دیکھا، وہاں ایک طیارے کی دم آکر گری تھی جس پر BS-001 درج تھا جو کہ رافیل طیارہ تھا۔
بھارتی رکن پارلیمنٹ نے لوک سبھا کے اجلاس میں طیارے کے ملبے کی تصاویر بھی دکھائیں
See lessبھارت اور انگلینڈ کے چوتھے ٹیسٹ میں پاکستانی ٹیم کی شرٹ پہننے والا مداح اسٹیڈیم بدر
و سکیورٹی عملے کی جانب سے اپنی قمیض ڈھانپنے یا گراؤنڈ سے نکلنے کی ہدایت کی گئی جس پر انہوں نے اسٹیڈیم چھوڑنے کو ترجیح دی۔
و سکیورٹی عملے کی جانب سے اپنی قمیض ڈھانپنے یا گراؤنڈ سے نکلنے کی ہدایت کی گئی جس پر انہوں نے اسٹیڈیم چھوڑنے کو ترجیح دی۔
بھارت اور انگلینڈ کے چوتھے ٹیسٹ میں پاکستانی ٹیم کی شرٹ پہننے والا مداح اسٹیڈیم بدر
مانچسٹر: اولڈ ٹریفرڈ میں انڈیا اور انگلینڈ کے درمیان چوتھے ٹیسٹ کے دوران پاکستانی مداح کو پاکستان ٹیم کی شرٹ پہننے پر اسٹیڈیم سے نکال دیا گیا۔ پاکستانی مداح فاروق نذر کو سکیورٹی عملے کی جانب سے اپنی قمیض ڈھانپنے یا گراؤنڈ سے نکلنے کی ہدایت کی گئی جس پر انہوں نے اسٹیڈیم چھوڑنے کو ترجیح دی۔ واقعے کیRead more
مانچسٹر:
اولڈ ٹریفرڈ میں انڈیا اور انگلینڈ کے درمیان چوتھے ٹیسٹ کے دوران پاکستانی مداح کو پاکستان ٹیم کی شرٹ پہننے پر اسٹیڈیم سے نکال دیا گیا۔
پاکستانی مداح فاروق نذر کو سکیورٹی عملے کی جانب سے اپنی قمیض ڈھانپنے یا گراؤنڈ سے نکلنے کی ہدایت کی گئی جس پر انہوں نے اسٹیڈیم چھوڑنے کو ترجیح دی۔
واقعے کی ویڈیو فاروق نے سوشل میڈیا پر شیئر کی جس میں گراؤنڈ اسٹاف اور پولیس اہلکار انہیں شرٹ چھپانے کا کہتے نظر آتے ہیں۔
فاروق نے مؤقف اپنایا کہ ان کے پاس مکمل ٹکٹ ہے اور کسی مداح نے ان کے لباس پر اعتراض نہیں کیا، تو پھر یہ مطالبہ کیوں؟۔
انہوں نے بتایا کہ واقعے کی انگلش کرکٹ بورڈ اور مقامی انتظامیہ کو شکایت کر دی ہے۔
سوشل میڈیا پر پاکستانی صارفین نے واقعے کی شدید مذمت کرتے ہوئے اسے “غیر پیشہ ورانہ” اور “غیر جانبدار کرکٹ ماحول” کے خلاف قرار دیا۔
کچھ صارفین نے لاہور میں کھیلے گئے میچز کی تصاویر بھی شیئر کیں جن میں انڈین کھلاڑیوں کے نام والی شرٹس پاکستانی مداحوں نے پہنی ہوئی تھیں۔
See lessویسٹ انڈیز کیخلاف سیریز کیلئے قومی ٹیم کے 4 کرکٹرز بدھ کو امریکا روانہ ہونگے
چاروں کھلاڑی روانگی کیلئے منگل کو کراچی میں جمع ہوں گے
چاروں کھلاڑی روانگی کیلئے منگل کو کراچی میں جمع ہوں گے
ویسٹ انڈیز کیخلاف سیریز کیلئے قومی ٹیم کے 4 کرکٹرز بدھ کو امریکا روانہ ہونگے
لاہور: ویسٹ انڈیز کے خلاف ون ڈے سیریز کے لیے چار کرکٹرز کل کراچی میں جمع ہوں گے۔ ذرائع کے مطابق کپتان محمد رضوان، بابر اعظم، نسیم شاہ اور عبداللہ شفیق کی 31 جولائی کو امریکا روانگی شیڈول ہے۔ ون ڈے اسکواڈ کا حصہ یہ کرکٹرز امریکا میں ٹی ٹوئنٹی اسکواڈ کو جوائن کریں گے، ٹی ٹوئنٹی سیریز کے بعد ون ڈے میRead more
لاہور:
ویسٹ انڈیز کے خلاف ون ڈے سیریز کے لیے چار کرکٹرز کل کراچی میں جمع ہوں گے۔
ذرائع کے مطابق کپتان محمد رضوان، بابر اعظم، نسیم شاہ اور عبداللہ شفیق کی 31 جولائی کو امریکا روانگی شیڈول ہے۔
ون ڈے اسکواڈ کا حصہ یہ کرکٹرز امریکا میں ٹی ٹوئنٹی اسکواڈ کو جوائن کریں گے، ٹی ٹوئنٹی سیریز کے بعد ون ڈے میچز آٹھ، دس اور بارہ اگست کو ویسٹ انڈیز میں کھیلے جائیں گے۔
سولہ رکنی ون ڈے ٹیم میں محمد رضوان، سلمان علی آغا، بابر اعظم، عبداللہ شفیق، فہیم اشرف، فخر زمان ، حسن علی، شاہین شاہ آفریدی، نسیم شاہ، صائم ایوب، حسین طلعت، محمد نواز، حسن نواز، ابرار احمد، محمد حارث، سفیان مقیم شامل ہیں
See lessسیریل ریکارڈ ساز ڈیوڈ رش نے ایک اور ریکارڈ پر نظریں جما لیں
ڈیوڈ رش نے اپنے دوست کے ساتھ 7.5 سیکنڈ میں 10 غبارے پھوڑ کر نئے ریکارڈ پر نظریں جما لیں
ڈیوڈ رش نے اپنے دوست کے ساتھ 7.5 سیکنڈ میں 10 غبارے پھوڑ کر نئے ریکارڈ پر نظریں جما لیں
سیریل ریکارڈ ساز ڈیوڈ رش نے ایک اور ریکارڈ پر نظریں جما لیں
سیریل گینیز ریکارڈ ساز ڈیوڈ رش نے اپنے دوست کے ساتھ 7.5 سیکنڈ میں 10 غبارے پھوڑ کر نئے ریکارڈ پر نظریں جما لیں۔ 181 سے زائد گینیز ورلڈ ریکارڈ رکھنے والے ڈیوڈ رش نے اپنے دوست جوناتھن ہینن کے ساتھ مل کر پہلے 15 سیکنڈ میں 10 غبارے پھوڑنے کا ریکارڈ بنایا تھا۔ لیکن کچھ عرصہ بعد یہ ریکارڈ کولٹن شیپرڈ اورRead more
سیریل گینیز ریکارڈ ساز ڈیوڈ رش نے اپنے دوست کے ساتھ 7.5 سیکنڈ میں 10 غبارے پھوڑ کر نئے ریکارڈ پر نظریں جما لیں۔
181 سے زائد گینیز ورلڈ ریکارڈ رکھنے والے ڈیوڈ رش نے اپنے دوست جوناتھن ہینن کے ساتھ مل کر پہلے 15 سیکنڈ میں 10 غبارے پھوڑنے کا ریکارڈ بنایا تھا۔
لیکن کچھ عرصہ بعد یہ ریکارڈ کولٹن شیپرڈ اور کیمرون سیورسن نے 11 سیکنڈ میں 10 غبارے پھوڑ کر اپنے نام کر لیا۔
ریکارڈ کو واپس پانے کے لیے ڈیوڈ رش اور جوناتھن ہینن نے ایک اور کوشش کی اور 7.5 سکینڈ میں 10 غبارے پھوڑ ڈالے۔
ریکارڈ کی کوشش کے شواہد گینیز ورلڈ ریکارڈز کو جمع کرا دیے گئے ہیں۔ ادارے کی جانب سے حتمی فیصلہ شواہد کا جائزہ لینے کے بعد کیا جائے گا۔
See lessویسٹ انڈیز میں دنیا کا سب سے چھوٹا انوکھا سانپ 20 برس بعد دوبارہ دریافت
ویسٹ انڈیز کے جزیرے باربدوس میں دنیا کا سب سے چھوٹا انوکھا سانپ 20 برس بعد دوبارہ دریافت کر لیا گیا۔
ویسٹ انڈیز کے جزیرے باربدوس میں دنیا کا سب سے چھوٹا انوکھا سانپ 20 برس بعد دوبارہ دریافت کر لیا گیا۔
See lessویسٹ انڈیز میں دنیا کا سب سے چھوٹا انوکھا سانپ 20 برس بعد دوبارہ دریافت
ماہرین کو یقین تھا کہ مذکورہ سانپ کی نسل انھیں مل جائے گی جس میں وہ کامیاب رہے کچھ عرصہ قبل سانپ ایک چٹان کے نیچے سے ملا تو سبھی حیران رہ گئے۔ یہ ’’باربدوس سانپ‘‘قدرت الٰہی کا حیرت انگیز نمونہ ہے جو محض 10 سینٹی میٹر قد رکھتا ہے، دیکھنے میں اسپیگٹی کا نوڈل لگتاہے یہ ہتھیلی میں باآسانی سما جاتا ہےRead more
ماہرین کو یقین تھا کہ مذکورہ سانپ کی نسل انھیں مل جائے گی جس میں وہ کامیاب رہے کچھ عرصہ قبل سانپ ایک چٹان کے نیچے سے ملا تو سبھی حیران رہ گئے۔
یہ ’’باربدوس سانپ‘‘قدرت الٰہی کا حیرت انگیز نمونہ ہے جو محض 10 سینٹی میٹر قد رکھتا ہے، دیکھنے میں اسپیگٹی کا نوڈل لگتاہے یہ ہتھیلی میں باآسانی سما جاتا ہے اور یہ ایک غیر زہریلا سانپ ہے جو انسان کو کچھ نہیں کہتا،اس کو 20 سال بعد دیکھا گیاہے۔
اب ماہرین سمجھتے ہیں کہ جزیرے کی چٹانوں تلے مزید یہ انوکھے سانپ موجود ہیں ۔یہ سانپ بہت کم ملتا ہے دیگر اقسام کے برعکس اس کی مادہ سال میں صرف ایک انڈا دیتی ہے۔ نیز انسان نے باربدوس میں 99 فیصد جنگلات کا صفایا کر ڈالا ہے جس کی وجہ سے سانپ اپنے مسکن سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں
See less