Lost your password? Please enter your email address. You will receive a link and will create a new password via email.
Please briefly explain why you feel this question should be reported.
Please briefly explain why you feel this answer should be reported.
Please briefly explain why you feel this user should be reported.
کیون پیٹرسن کو انگلینڈ کرکٹ بورڈ کے کس اقدام نے حیران کر دیا؟
انگلینڈ کے کرکٹ بورڈ کی جانب سے آئی سی سی ورلڈ کپ 2023 کے لیے ابتدائی 15 رکنی اسکواڈ میں ہیری بروک شامل نہیں ہیں جس پر سابق انگلش کرکٹر کیون پیٹرسن حیران ہیں۔ آئی سی سی ون ڈے ورلڈ کپ رواں سال اکتوبر نومبر میں بھارت میں کھیلا جا رہا ہے جس کے لیے ویلز کرکٹ بورڈ نے ابتدائی 15 رکنی اسکواڈ کا اعلان کیاRead more
انگلینڈ کے کرکٹ بورڈ کی جانب سے آئی سی سی ورلڈ کپ 2023 کے لیے ابتدائی 15 رکنی اسکواڈ میں ہیری بروک شامل نہیں ہیں جس پر سابق انگلش کرکٹر کیون پیٹرسن حیران ہیں۔
آئی سی سی ون ڈے ورلڈ کپ رواں سال اکتوبر نومبر میں بھارت میں کھیلا جا رہا ہے جس کے لیے ویلز کرکٹ بورڈ نے ابتدائی 15 رکنی اسکواڈ کا اعلان کیا ہے تاہم اس میں ابھرتے ہوئے بلے باز ہیری بروک کو شامل نہیں کیا گیا ہے جس پر سابق انگلش کرکٹر کیون پیٹرسن حیران رہ گئے ہیں۔
غیر ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق اپنے ایک انٹرویو میں کیون پیٹرسن نے کہا ہے کہ وہ حیران ہیں کہ انگلینڈ کو 2023 کرکٹ ورلڈ کپ کے عارضی اسکواڈ میں ہیری بروک کے لیے کوئی جگہ نہیں ملی۔
سابق جارح مزاج انگلش بیٹر نے کہا کہ میں یقین نہیں کر سکتا کہ اتنے بڑے ایونٹ کے لیے بروک کو چھوڑ دیا گیا ہے۔
پیٹرسن نے مزید کہا کہ میں نے اس لڑکے کو ہیڈنگلے میں تقریباً دو سال پہلے دیکھا تھا جب یہ ٹورنامنٹ شروع ہوا تھا اور اس کو کھیلتے دیکھ کر مجھے اس میں مستقبل کے سپر اسٹار کی جھلک نظر آئی تھی۔
بروک گراؤنڈ میں چاروں طرف مہارت سے کھیلنے کی صلاحیت رکھتا ہے ایسا کھلاڑی ورلڈ کپ کے لیے انگلش اسکواڈ میں جگہ نہیں پا سکا کیونکہ کوالٹی بیٹنگ کی تمام خوبیاں اس میں پائی جاتی ہیں۔
واضح رہے کہ انگلینڈ نے حال ہی میں ورلڈ کپ کے لیے 15 رکنی عارضی اسکواڈ کا اعلان کیا ہے جس میں بروک کو شامل نہیں کیا گیا ہے
انگلینڈ نے اس ہفتے اپنے 15 رکنی عارضی اسکواڈ کا اعلان کیا، بروک کے اخراج کے ساتھ سب سے بڑی بات چیت ہوئی۔ بین اسٹوکس نے مقابلے سے پہلے اپنی ون ڈے ریٹائرمنٹ کو پلٹ دیا، ڈیوڈ ملان نے بھی بروک سے آگے نکل لیا۔ انگلینڈ نے ایونٹ میں روٹیشن کی ممکنہ ضرورت کے پیش نظر اضافی سیمر کے طور پر ڈیوڈ ولی کے ساتھ اسکواڈ کا انتخاب کیا۔
واضح رہے کہ انگلینڈ کے ابھرتے ہوئے نوجوان بیٹر بروک نے ابھی صرف تین ون ڈے کھیلے ہیں اور اس میں ایک نصف سنچری بنائی ہے لیکن اسے دنیا کے سب سے پُرجوش نوجوان بلے بازوں میں شمار کیا جاتا ہے۔
ٹیسٹ کرکٹ میں اس کی بیٹنگ اوسط 60 ہے جو اس کے بہترین بلے باز ہونے کا ثبوت ہے جب کہ رواں سال آئی پی ایل نیلامی میں اس نے ریکارڈ معاوضہ بھی حاصل کیا اور لیگ میں کولکتہ نائٹ رائیڈرز کے خلاف سنچری ان کی بہترین صلاحیتوں کا اظہار تھی
کس دور کے بولرز سب سے زیادہ خطرناک تھے؟ کیون پیٹرسن نے بتادیا
انگلش ٹیم کے سابق کپتان کیون پیٹرسن نے کرکٹ کے اس دور کے بارے میں گفتگو کی ہے جب بولرز ابھی سے زیادہ خطرناک ہوا کرتے تھے
کس دور کے بولرز سب سے زیادہ خطرناک تھے؟ کیون پیٹرسن نے بتادیا
انگلش ٹیم کے سابق کپتان کیون پیٹرسن نے کرکٹ کے اس دور کے بارے میں گفتگو کی ہے جب بولرز ابھی سے زیادہ خطرناک ہوا کرتے تھے۔ کیون پیٹرسن نے اپنے دور کے بولرز کو موجودہ زمانے کے بولروں سے زیادہ خطرناک قرار دیا ہے، انگلش بیٹر نے وسیم اکرم، وقار یونس، شعیب اختر، گلین میک جیسے بولرز کا حوالہ دیا اور بتایاRead more
انگلش ٹیم کے سابق کپتان کیون پیٹرسن نے کرکٹ کے اس دور کے بارے میں گفتگو کی ہے جب بولرز ابھی سے زیادہ خطرناک ہوا کرتے تھے۔
کیون پیٹرسن نے اپنے دور کے بولرز کو موجودہ زمانے کے بولروں سے زیادہ خطرناک قرار دیا ہے، انگلش بیٹر نے وسیم اکرم، وقار یونس، شعیب اختر، گلین میک جیسے بولرز کا حوالہ دیا اور بتایا کہ اس وقت اس طرح کے بولرز کی وجہ سے بیٹنگ کرنا واقعی مشکل ہوا کرتی تھی۔
See lessFor which Pakistanis has the UAE visa waiver facility been restored?
ابوظہبی(نیوز ڈیسک)یواےای نے پاکستان کے سفارتی اور سرکاری پاسپورٹ ہولڈرز کیلئے ویزا چھوٹ فعال کر دی۔
ابوظہبی(نیوز ڈیسک)یواےای نے پاکستان کے سفارتی اور سرکاری پاسپورٹ ہولڈرز کیلئے ویزا چھوٹ فعال کر دی۔
For which Pakistanis has the UAE visa waiver facility been restored?
The UAE has restored its visa‑waiver facility specifically for Pakistanis holding diplomatic and official passports. This arrangement—mutual and reciprocal—took effect on July 25, 2025, following the signing of a Memorandum of Understanding during the Pakistan‑UAE Joint Ministerial Commission earlieRead more
The UAE has restored its visa‑waiver facility specifically for Pakistanis holding diplomatic and official passports. This arrangement—mutual and reciprocal—took effect on July 25, 2025, following the signing of a Memorandum of Understanding during the Pakistan‑UAE Joint Ministerial Commission earlier that summer (khaleejtimes.com).
So to clarify:
If you’re interested in visa status for ordinary Pakistani passport holders, that continues to involve regular visa processing with scrutiny and no blanket waiver is in place for them. Common tourist and work visas still require meeting standard UAE immigration criteria and are scrutinized case-by-case (reddit.com, dawn.com).
Let me know if you’d like info on those ongoing visa requirements or how to apply depending on your passport type.
See lessاعظم خان کی جسمانی تبدیلی کی وائرل تصویر پر حقیقت سامنے آگئی
)سوشل میڈیا پر حالیہ دنوں ایک تصویر نے مداحوں کو حیران کر دیا
)سوشل میڈیا پر حالیہ دنوں ایک تصویر نے مداحوں کو حیران کر دیا
اعظم خان کی جسمانی تبدیلی کی وائرل تصویر پر حقیقت سامنے آگئی
پاکستانی کرکٹر اعظم خان نے صرف دو ماہ میں 69 کلو وزن کم کر لیا ہے۔ تصویر دیکھتے ہی سوشل میڈیا صارفین داد دیتے اور حیرت کا اظہار کرتے دکھائی دیے، لیکن کئی لوگ اس دعوے پر شکوک کا شکار بھی نظر آئے۔ تاہم، خود اعظم خان نے اس تصویر کی حقیقت واضح کرتے ہوئے تمام افواہوں کو ختم کر دیا ہے۔ انہوں نے انسٹاگرامRead more
پاکستانی کرکٹر اعظم خان نے صرف دو ماہ میں 69 کلو وزن کم کر لیا ہے۔ تصویر دیکھتے ہی سوشل میڈیا صارفین داد دیتے اور حیرت کا اظہار کرتے دکھائی دیے، لیکن کئی لوگ اس دعوے پر شکوک کا شکار بھی نظر آئے۔
تاہم، خود اعظم خان نے اس تصویر کی حقیقت واضح کرتے ہوئے تمام افواہوں کو ختم کر دیا ہے۔ انہوں نے انسٹاگرام پر وہی تصویر شیئر کرتے ہوئے کہا، ’کام جاری ہے، مگر یہ تصویر 2020ء کی ہے‘۔
صحت کے ماہرین کے مطابق 69 کلو وزن صرف 8 ہفتوں میں کم کرنا نہ صرف جسمانی طور پر غیر حقیقی ہے بلکہ خطرناک بھی ہو سکتا ہے۔
یاد رہے کہ اعظم خان ماضی میں بھی فٹنس بہتر بنانے کے سفر پر گامزن رہے ہیں۔ 2021ء میں رپورٹس کے مطابق وہ پہلے ہی 30 کلو وزن کم کر چکے تھے تاکہ قومی ٹیم کے معیار پر پورا اتر سکیں۔
ایک انٹرویو میں وہ کہہ چکے ہیں، ’میں اپنی جسمانی ساخت نہیں بدل سکتا، مگر میری پوری توجہ فٹنس قائم رکھنے اور بہتر کارکردگی دکھانے پر ہے‘۔
See lessایشیا کپ میں پاک بھارت ٹاکرا، بھارتی سیاستدان پیچ و تاب کیوں کھا رہے ہیں؟
لاہور(ویب ڈیسک)ایشیا کپ 2025 کے شیڈول کے مطابق 14 ستمبر کو پاکستان اور بھارت کے درمیان ٹاکرا ہونا ہے، جو کرکٹ کی تاریخ کی سب سے بڑی رقابت کو ایک بار پھر دنیا کے سامنے لائے گا۔ تاہم یہ مقابلہ صرف کھیل نہیں رہا، پہلگام دہشتگرد حملے کے چند ماہ بعد ہونے والا یہ میچ سیاسی تنازع کا سبب بن گیا ہے۔ بRead more
لاہور(ویب ڈیسک)ایشیا کپ 2025 کے شیڈول کے مطابق 14 ستمبر کو پاکستان اور بھارت کے درمیان ٹاکرا ہونا ہے، جو کرکٹ کی تاریخ کی سب سے بڑی رقابت کو ایک بار پھر دنیا کے سامنے لائے گا۔
تاہم یہ مقابلہ صرف کھیل نہیں رہا، پہلگام دہشتگرد حملے کے چند ماہ بعد ہونے والا یہ میچ سیاسی تنازع کا سبب بن گیا ہے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق اپوزیشن جماعتوں نے اس میچ پر شدید ردعمل دیا ہے اور مطالبہ کیا ہے کہ پاکستان سے کسی بھی قسم کی کرکٹ تعلقات ختم کیے جائیں، خاص طور پر اُس وقت جب اپریل میں ہونے والے پہلگام حملے کے مجرم ابھی تک آزاد ہیں۔
بھارتی سیاستدانوں کا کہنا ہے کہ ریاستی پشت پناہی میں دہشتگردی بھارت کے خلاف ہتھیار کے طور پر استعمال ہو رہی ہے۔
ورلڈ چیمپئن شپ آف لیجنڈز کے حالیہ میچ میں بھی یہی ردعمل دیکھنے میں آیا، جب بھارت کے کئی سابق کرکٹرز جیسے ہربھجن سنگھ، عرفان پٹھان، اور شیکھر دھون، نے پہلگام حملے کے تناظر میں پاکستان کے خلاف میچ سے دستبرداری اختیار کی۔ تاہم، بھارتی کرکٹ بورڈ (BCCI) نے اس معاملے پر تاحال کوئی تبصرہ نہیں کیا۔
راجیہ سبھا کی رکن پرینکا چترویدی نے کہا کہ فوجیوں کے خون پر منافع کمانے کی دوڑ بند ہونی چاہیے۔
ان کا کہنا تھا کہ چاہے میچ دنیا کے کسی بھی ملک میں ہو، بھارتی عوام پاکستان کے ساتھ کرکٹ کھیلنے کی مخالفت کریں گے۔
جھارکھنڈ سے لوک سبھا کے رکن سکھ دیو بھگت کا کہنا تھا کہ قومی جذبات کو نظر انداز کر کے کھیل کو الگ نہیں رکھا جا سکتا۔ ہمیں کوئی بھی فیصلہ پاکستان کے خلاف سخت کارروائی کے بعد ہی لینا چاہیے۔
سابق کپتان محمد اظہرالدین نے بھی اس بحث میں حصہ لیا۔ ان کا کہنا تھا کہ اگر بھارت 2 طرفہ سیریز نہیں کھیل رہا تو بین الاقوامی ایونٹس میں بھی نہیں کھیلنا چاہیے۔ مگر حتمی فیصلہ حکومت اور بورڈ کو ہی کرنا ہے۔
ایشیا کپ 2025 میں 8 ٹیمیں حصہ لیں گی اور بھارت و پاکستان کے درمیان پہلا گروپ میچ 14 ستمبر کو متوقع ہے۔
دونوں ٹیموں کے سپر فور اور فائنل تک پہنچنے کے امکانات روشن ہیں، جس کا مطلب یہ ہے کہ شائقین کو ممکنہ طور پر تین بار یہ ٹاکرا دیکھنے کو مل سکتا ہے
آزادکشمیر میں دلخراش واقعہ: تیندوا گھر سے 8 سالہ بچی کو اٹھا کر لے گیا
آزاد کشمیر میں لائن آف کنٹرول کے قریب تیندوا آبادی میں گھس آیا اور ایک گھر پر حملہ کرکے ایک بچی کو اٹھالے گیا۔ رپورٹ کے مطابق افسوسناک واقعہ آزاد کشمیر کے ضلع ہٹیاں بالا میں لائن آف کنٹرول کے قریب پیش آیا
آزاد کشمیر میں لائن آف کنٹرول کے قریب تیندوا آبادی میں گھس آیا اور ایک گھر پر حملہ کرکے ایک بچی کو اٹھالے گیا۔
رپورٹ کے مطابق افسوسناک واقعہ آزاد کشمیر کے ضلع ہٹیاں بالا میں لائن آف کنٹرول کے قریب پیش آیا
کیسے معلوم ہو کہ گوشت گائے بکرے کا ہے یا گدھےکا؟
فوٹو: فائل پاکستان میں گدھے کے گوشت کی فروخت کی اجازت نہیں ہے لیکن اس کے باوجود بعض اوقات اس کے فروخت کی خبر سامنے آجاتی ہے جس سے عوام تشویش میں مبتلا ہوجاتے ہیں کہ وہ گائے بکرے کے نام پر کہیں گدھے کا گوشت تو نہیں کھا رہے۔ گزشتہ روز اسلام آباد فوڈ اتھارٹی نے ترنول میں چھاپہ مار کر 50 سے زائدRead more
پاکستان میں گدھے کے گوشت کی فروخت کی اجازت نہیں ہے لیکن اس کے باوجود بعض اوقات اس کے فروخت کی خبر سامنے آجاتی ہے جس سے عوام تشویش میں مبتلا ہوجاتے ہیں کہ وہ گائے بکرے کے نام پر کہیں گدھے کا گوشت تو نہیں کھا رہے۔
گزشتہ روز اسلام آباد فوڈ اتھارٹی نے ترنول میں چھاپہ مار کر 50 سے زائد گدھے اور 25 من گوشت برآمدکیا تھا۔
ذرائع کے مطابق ترنول کے علاقے میں گدھوں کےگوشت کے لیے سلاٹرہاؤس بنایا گیا تھا، سلاٹر ہاؤس میں گدھے ذبح کر کےگوشت کولڈ اسٹوریج میں رکھا جاتا تھا، گوشت کا ایک حصہ پاکستان میں غیر ملکی باشندوں کو بھجوایا جاتا تھا اورگدھے کی کھالیں اور گوشت بیرون ملک بھی سپلائی کیا جاتا تھا۔
ذرائع کا کہنا ہےکہ گدھوں کو ذبح کرنےکے لیے قصائی بھی بیرون ملک سے بلوایا گیا تھا اور گدھے کے گوشت کےلیے سلاٹر ہاؤس چلانے والے 2 غیر ملکی گرفتار ہیں، سلاٹرہاؤس سے 14 گدھوں کی باقیات اور45 گدھے زندہ برآمدکیےگئے۔.
See less