Lost your password? Please enter your email address. You will receive a link and will create a new password via email.
Please briefly explain why you feel this question should be reported.
Please briefly explain why you feel this answer should be reported.
Please briefly explain why you feel this user should be reported.
چیمپیئنز ٹرافی 2025 کے بارش کی نذر ہونے والے میچز: شائقینِ کرکٹ ٹکٹوں کی رقم واپس کیسے لیں؟
کن صورتوں میں رقم واپس نہیں ملے گی: اگر ٹاس کے بعد میچ منسوخ کر دیا گیا۔ خراب موسم، کھیل کے ناساز حالات، قومی سوگ کی صورت میں یا ٹاس کے بعد میچ منسوخ ہونے کی صورت میں۔ ٹکٹ کی دوبارہ فروخت یا کسی دوسرے شخص کو منتقل کرنے کی صورت میں غیر مجاز تھرڈ پارٹی وینڈرز یا ری سیل پلیٹ فارمز کے ذریعے خریدے گئے ٹکRead more
کن صورتوں میں رقم واپس نہیں ملے گی:
چیمپیئنز ٹرافی 2025 کے بارش کی نذر ہونے والے میچز: شائقینِ کرکٹ ٹکٹوں کی رقم واپس کیسے لیں؟
کھایا پیا کچھ نہیں اور گلاس توڑا بارہ آنے۔۔۔ ایسی ہی حالت آج پاکستان خاص طور پر راولپنڈی اسلام آباد میں کرکٹ کے شائقین کی ہے۔ کیونکہ پہلے آسٹریلیا اور جنوبی افریقہ اور اب بنگلہ دیش اور پاکستان کا میچ بارش کے باعث منسوخ ہو گیا۔ کھیلوں سے لگاؤ رکھنے والے اور خاص طور پر برسوں بعد کسی بڑے ایونٹ میں اپنےRead more
کھایا پیا کچھ نہیں اور گلاس توڑا بارہ آنے۔۔۔ ایسی ہی حالت آج پاکستان خاص طور پر راولپنڈی اسلام آباد میں کرکٹ کے شائقین کی ہے۔ کیونکہ پہلے آسٹریلیا اور جنوبی افریقہ اور اب بنگلہ دیش اور پاکستان کا میچ بارش کے باعث منسوخ ہو گیا۔
کھیلوں سے لگاؤ رکھنے والے اور خاص طور پر برسوں بعد کسی بڑے ایونٹ میں اپنے پسندیدہ کھیل کا لطف لینے کی امید پر رقم خرچ کرنے والے یقیناً اس احساس سے اچھی طرح واقف ہوں گے کیونکہ جس بارش کا پاکستانیوں کو پورے موسمِ سرما انتظار رہا وہ برسی بھی تو چیمپیئن ٹرافی کے میچز کو بہا کر لے گئی۔
شائقین ٹکٹ تھامے بے بسی سے سُونے گراؤنڈ کو تک کر واپس لوٹ گئے اور تو اور ان کے ٹکٹوں کی رقم بھی ڈوب گئی۔
اب آپ کہیں گے میچ نہیں ہوا تو پیسے واپس ہونے چاہیں لیکن یہ اتنا آسان نہیں۔ اس کے لیے کچھ اصول و ضوابط ہیں۔ اگر آپ منتظمین کو ٹکٹ دکھا کر شائقین کی نشستوں پر جا بیٹھے ہیں اور میچ شروع ہو کر رکا تو بھی ٹکٹ ناقابلِ واپسی ہے۔ اگر آپ بیٹھے لیکن میچ نہیں ہوا تب بھی۔ حتیٰ کے آپ صرف سٹیڈیم میں داخل ہو گئے تب بھی
کیا سٹیو سمتھ انڈین کراؤڈ کو خاموش کروا پائیں گے؟
جہاں کینگروز سے بہتر بیٹنگ گہرائی رکھنے والے کیویز ورون چکرورتی کی چالوں سے اسیر ہو گئے، وہاں سٹیو سمتھ کے بلے بازوں کا امتحان تو کہیں بڑھ کر ہو گ
جہاں کینگروز سے بہتر بیٹنگ گہرائی رکھنے والے کیویز ورون چکرورتی کی چالوں سے اسیر ہو گئے، وہاں سٹیو سمتھ کے بلے بازوں کا امتحان تو کہیں بڑھ کر ہو گ


See lessکیا سٹیو سمتھ انڈین کراؤڈ کو خاموش کروا پائیں گے؟
یہ اعجاز روہت شرما کا ہی ہو سکتا ہے کہ جس میلے کی ساری بھاگ دوڑ انہی کے گرد گھوم رہی ہے، وہاں وہ کہتے ہیں کہ دبئی ان کی ٹیم کے لئے ہوم کنڈیشنز جیسا نہیں ہے کیونکہ انھوں نے یہاں بہت کم کرکٹ کھیلی ہے۔ جبکہ دیگر سبھی ٹیمیں اپنے گروپ میچز کے لئے تین تین شہر گھوم چکی ہیں، انڈیا کی معاشی قوت اور آئی سی سیRead more
یہ اعجاز روہت شرما کا ہی ہو سکتا ہے کہ جس میلے کی ساری بھاگ دوڑ انہی کے گرد گھوم رہی ہے، وہاں وہ کہتے ہیں کہ دبئی ان کی ٹیم کے لئے ہوم کنڈیشنز جیسا نہیں ہے کیونکہ انھوں نے یہاں بہت کم کرکٹ کھیلی ہے۔
جبکہ دیگر سبھی ٹیمیں اپنے گروپ میچز کے لئے تین تین شہر گھوم چکی ہیں، انڈیا کی معاشی قوت اور آئی سی سی پہ اجارہ داری کا کمال ہے کہ ٹورنامنٹ میں اپنے پہلے دن سے اپنی مہم کے آخر اس کی ٹیم دبئی میں ہی کھیلے گی۔
پچھلے برس کے ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ میں بھی آئی سی سی کے براڈ کاسٹرز نے انڈین مارکیٹ کا جواز دھرتے ہوئے ٹائم زون کی بنیاد پہ انڈیا کا سیمی فائنل ٹورنامنٹ شروع ہونے سے پہلے ہی طے کر ڈالا تھا اور جہاں دیگر ٹیمیں آخر تک پیس و سپن کا توازن سلجھانے میں کھپی رہیں، وہیں روہت شرما ٹورنامنٹ کی شروعات سے بھی پہلے جانتے تھے کہ سیمی فائنل جیتنے کو گیانا میں کیسے سپنرز درکار ہوں گے۔
یہاں بھی بھلے وہ دبئی کی پچ سے اجنبیت کے دعوے کرتے رہیں، کرکٹ سمجھنے والا تو بچہ بھی جانتا ہے کہ یہاں باؤنس نام کو نہیں ہوتا اور ٹرن اس قدر ملتا ہے کہ بلے بازوں کی فارم گرتے دیر نہیں لگتی
ہربھجن کا فینز سے متعلق متنازع بیان: پاکستان اور انڈیا میں سب سے پسندیدہ کرکٹرز کون ہیں؟
دھونی کے فینز چاہتے ہیں کہ وہ جب تک کھیل سکتے ہیں کھیلتے رہیں
دھونی کے فینز چاہتے ہیں کہ وہ جب تک کھیل سکتے ہیں کھیلتے رہیں




See lessہربھجن کا فینز سے متعلق متنازع بیان: پاکستان اور انڈیا میں سب سے پسندیدہ کرکٹرز کون ہیں؟
انڈیا کے سابق کرکٹر اور موجودہ رکن پارلیمان ہربھجن سنگھ نے ایک بیان پر دو سابق کپتانوں ایم ایس دھونی اور وراٹ کوہلی کے فینز آمنے سامنے دکھائی دے رہے ہیں۔ دراصل سنیچر کو رائل چیلنجرز بنگلور اور کولکتہ نائٹ رائیڈرز کے درمیان آئی پی ایل کا میچ کھیلا جانا تھا۔ لیکن بارش کی وجہ سے یہ میچ منسوخ کرنا پڑا۔Read more
انڈیا کے سابق کرکٹر اور موجودہ رکن پارلیمان ہربھجن سنگھ نے ایک بیان پر دو سابق کپتانوں ایم ایس دھونی اور وراٹ کوہلی کے فینز آمنے سامنے دکھائی دے رہے ہیں۔
دراصل سنیچر کو رائل چیلنجرز بنگلور اور کولکتہ نائٹ رائیڈرز کے درمیان آئی پی ایل کا میچ کھیلا جانا تھا۔ لیکن بارش کی وجہ سے یہ میچ منسوخ کرنا پڑا۔
میچ کے دوران جیو ہاٹ سٹار پر لائیو شو میں ہربھجن سنگھ نے مہندر سنگھ دھونی اور ان کے مداحوں کے بارے میں ایک بات کیا کہہ دی کہ ان کا یہ بیان سوشل میڈیا پر وائرل ہو گیا۔
ہربھجن سنگھ نے کہا کہ ’اصل پرستار تو صرف دھونی کے ہیں‘ جس پر خود کو وراٹ کوہلی کا مداح کہنے والے سوشل میڈیا صارفین برہمی کا اظہار کر رہے ہیں۔ پرستار تو پرستار ہوتے ہیں، ان کے جذبات کسی بات سے بھی برانگیختہ ہو سکتے ہیں اور یہ کوئی آج کی بات نہیں ہے بلکہ ہر زمانے میں پرستاروں کے درمیان چشمک اور معرکہ آرائی رہی ہے۔
’وزیر اعظم کی طرف سے 50 لاکھ روپے انعام کا ایک پیسہ بھی نہیں ملا‘: ایم ایم اے فائٹر شاہ زیب رند جن سے حکومت نے معافی مانگی
شاہ زیب رند کا تعلق بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ سے ہے اور انھوں نے انٹرنیشنل ریلشنز (بین الاقوامی تعلقات) میں بی ایس کی تعیلم حاصل کر رکھی ہے
شاہ زیب رند کا تعلق بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ سے ہے اور انھوں نے انٹرنیشنل ریلشنز (بین الاقوامی تعلقات) میں بی ایس کی تعیلم حاصل کر رکھی ہے

See less’وزیر اعظم کی طرف سے 50 لاکھ روپے انعام کا ایک پیسہ بھی نہیں ملا‘: ایم ایم اے فائٹر شاہ زیب رند جن سے حکومت نے معافی مانگی
19 جولائی کو کراٹے کامبیٹ کے لائٹ ویٹ ورلڈ چیمپیئن شپ کے ٹائٹل میچ کا چوتھا راؤنڈ ختم ہونے میں 17 سیکنڈز باقی تھے جب پاکستان کے صوبہ بلوچستان سے تعلق رکھنے والے ایم ایم اے فائٹر شاہزیب رند اپنے برازیلی حریف لوئس روچا کو ایک بار پھر ٹیک ڈاؤن کرنے میں کامیاب ہو گئے۔ ایک لمحے کے لیے تو ایسا لگا کہ شاRead more
19 جولائی کو کراٹے کامبیٹ کے لائٹ ویٹ ورلڈ چیمپیئن شپ کے ٹائٹل میچ کا چوتھا راؤنڈ ختم ہونے میں 17 سیکنڈز باقی تھے جب پاکستان کے صوبہ بلوچستان سے تعلق رکھنے والے ایم ایم اے فائٹر شاہزیب رند اپنے برازیلی حریف لوئس روچا کو ایک بار پھر ٹیک ڈاؤن کرنے میں کامیاب ہو گئے۔
ایک لمحے کے لیے تو ایسا لگا کہ شاید لوئس اس راؤنڈ کے خاتمے تک اپنا دفاع کر پائیں اور میچ پانچویں راؤنڈ میں چلا جائے۔ لیکن شاہزیب کی جانب سے زوردار کہنی کے وار اور پھر پے در پے مکوں کے باعث ریفری کو چوتھے راونڈ کے اختتام سے محض چار سیکنڈ پہلے ہی میچ روک کر شاہزیب کی جیت کا اعلان کرنا پڑا۔
امریکی ریاست فلوریڈا کے شہر میامی میں ہونے والے اس مقابلے میں فتح کے بعد شاہزیب تیسری مرتبہ کراٹے کامبیٹ کے چیمپیئن بن گئے ہیں۔ کراٹے کامبیٹ کے آٹھ میچوں میں شاہزیب اب تک ناقابلِ شکست رہے ہیں۔ جہاں اس فتح کے بعد شاہزیب رند خوشی کے مارے ساتویں آسمان پر دکھائی دیے وہیں انھوں نے حکومتی وعدے وفا نہ ہونے پر ناراضی کا اظہار بھی کیا
غزہ میں فضا سے امداد گرانے کا عمل متنازع کیوں بنتا جا رہا ہے؟
گذشتہ چند ہفتوں کے دوران غزہ میں 20 سے زیادہ مرتبہ غذائی امداد فضا سے گرائی گئی ہے
گذشتہ چند ہفتوں کے دوران غزہ میں 20 سے زیادہ مرتبہ غذائی امداد فضا سے گرائی گئی ہے
See lessغزہ میں فضا سے امداد گرانے کا عمل متنازع کیوں بنتا جا رہا ہے؟
امریکہ کا کہنا ہے کہ اس نے اردن کے ساتھ مل کر منگل کو شمالی غزہ میں خوراک کے 36 ہزار پیکٹ گرائے ہیں۔ یہ حالیہ دنوں میں اس طرح کا دوسرا مشترکہ مشن تھا۔ یہ کارروائی عالمی ادارۂ صحت کے اس بیان کے ایک دن بعد کی گئی ہے جس میں کہا گیا تھا کہ شمالی غزہ میں بچے بھوک سے مر رہے ہیں۔ شمالی غزہ وہ علاقہ ہے جہاںRead more
امریکہ کا کہنا ہے کہ اس نے اردن کے ساتھ مل کر منگل کو شمالی غزہ میں خوراک کے 36 ہزار پیکٹ گرائے ہیں۔ یہ حالیہ دنوں میں اس طرح کا دوسرا مشترکہ مشن تھا۔
یہ کارروائی عالمی ادارۂ صحت کے اس بیان کے ایک دن بعد کی گئی ہے جس میں کہا گیا تھا کہ شمالی غزہ میں بچے بھوک سے مر رہے ہیں۔ شمالی غزہ وہ علاقہ ہے جہاں ایک اندازے کے مطابق تین لاکھ فلسطینیوں کو خوراک اور صاف پانی کے بحران کا سامنا ہے۔
لیکن امریکہ کی اس حکمت عملی نے ایک نئی بحث چھیڑ دی ہے، انسانی حقوق کی تنظیموں کا کہنا ہے کہ یہ منصوبہ علاقے میں بڑھتی ہوئی ضروریات کو پورا نہیں کر سکتا۔
اور یہ کہ فضا سے امداد گرانا زمین پر امدادی کوششوں کی ناکامی کی علامت بھی ہے