Lost your password? Please enter your email address. You will receive a link and will create a new password via email.
Please briefly explain why you feel this question should be reported.
Please briefly explain why you feel this answer should be reported.
Please briefly explain why you feel this user should be reported.
Rains in the upper parts of the country, what will the weather be like in Karachi for the next 3 days?
While heavy monsoon rains are currently affecting the upper and central parts of Pakistan, leading to warnings of floods and landslides, the weather situation in Karachi is typically different due to its coastal, tropical climate. For the next 3 days (approximately July 25th to July 27th, 2025): KarRead more
While heavy monsoon rains are currently affecting the upper and central parts of Pakistan, leading to warnings of floods and landslides, the weather situation in Karachi is typically different due to its coastal, tropical climate.
For the next 3 days (approximately July 25th to July 27th, 2025):
While Karachi does experience monsoon rains, it generally receives less rainfall compared to the northern and central regions of Pakistan. The monsoon season in Sindh (where Karachi is located) typically sees above-average rainfall, but the city itself is more humid and receives a comparatively lower amount of rain than other parts of the country.
So, expect warm, humid, and cloudy conditions in Karachi over the next three days, without the heavy rainfall currently impacting the upper parts of the country.
What is the incident of the shooting at Rajab Butt's house?
Rajab Butt, a prominent Pakistani YouTuber and social media influencer, has recently been the target of a shooting incident at his home in Lahore. Here's a breakdown of the incident: The Attack: Unidentified assailants, reportedly riding a motorcycle, opened fire on Rajab Butt's house in the Chung aRead more
Rajab Butt, a prominent Pakistani YouTuber and social media influencer, has recently been the target of a shooting incident at his home in Lahore.
Here’s a breakdown of the incident:
The police continue to investigate the matter to identify any other individuals involved.
تنوشری دتہ کا اپنے ہی گھر میں ہراسانی کا انکشاف،
عمران ہاشمی کے ساتھ پہلی فلم ’آپ کی کشش‘ کیلئے مشہور اداکارہ و سابق مس انڈیا یونیورس تنوشری دتہ نے اپنے گھر میں ہراسانی کا شکار ہونے کا انکشاف کیا ہے۔ تنوشری دتہ نے حال ہی میں انسٹاگرام پر ایک جذباتی ویڈیو شیئر کی، جس میں انہوں نے انکشاف کیا کہ وہ گزشتہ کئی سالوں سے مسلسل ہراسانی کا شکار ہورہی ہیں۔Read more
عمران ہاشمی کے ساتھ پہلی فلم ’آپ کی کشش‘ کیلئے مشہور اداکارہ و سابق مس انڈیا یونیورس تنوشری دتہ نے اپنے گھر میں ہراسانی کا شکار ہونے کا انکشاف کیا ہے۔
تنوشری دتہ نے حال ہی میں انسٹاگرام پر ایک جذباتی ویڈیو شیئر کی، جس میں انہوں نے انکشاف کیا کہ وہ گزشتہ کئی سالوں سے مسلسل ہراسانی کا شکار ہورہی ہیں۔ اداکارہ کا کہنا ہے کہ 2018 میں #MeToo تحریک کے دوران الزامات سامنے لانے کے بعد سے انہیں ذہنی دباؤ اور ہراسانی کا سامنا ہے۔
ویڈیو میں تنوشری دتہ روتی ہوئی نظر آئیں اور لوگوں سے مدد کی اپیل کی انہوں نے کہا کہ “میں اپنے ہی گھر میں ہراساں ہو رہی ہوں۔ میں نے پولیس کو کال کی کیونکہ میں خوفزدہ ہو گئی تھی۔ پولیس آئی اور مجھے کہا گیا کہ میں باقاعدہ شکایت درج کروانے تھانے آؤں۔ میری طبیعت ٹھیک نہیں ہے، لیکن شاید کل یا پرسوں تھانے جاؤں گی۔
اداکارہ نے مزید دعویٰ کیا کہ سوچی سمجھی سازش کے تحت ان کے گھر میں ایسی گھریلو ملازمہ بھیجی گئیں جنہوں نے چوری کی اور انہیں پریشان کیا جس کی وجہ سے وہ خود کو اپنے ہی گھر میں غیرمحفوظ محسوس کر رہی ہیں۔
انہوں نے کیپشن میں لکھا: “2018 کے بعد سے مسلسل ہراسانی کا شکار ہوں۔ آج تنگ آ کر پولیس کو بلایا۔ براہ کرم کوئی مدد کرے!”
تنوشری کی ویڈیو پر سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہو رہی ہے اور اداکارہ کے مداحوں نے حکام سے فوری ایکشن لینے کا مطالبہ کیا ہے۔
See lessوزن کم کرنے والے انجیکشن کے دماغی بیماری سے تعلق کا انکشاف
سائنس دانوں کا کہنا ہے کہ وزن کم کرنے کے لیے استعمال ہونے والے انجیکشن جی ایل پی-1 ٹائپ 2 ذیا بیطس سے متاثر افراد میں میٹافارمن کے مقابلے میں ڈیمینشیا کے خطرات کو زیادہ کم کرسکتی ہے۔ میٹافارمن عموماً ٹائپ 2 ذیا بیطس کے علاج کے لیے پہلی ترجیح ہوتی ہے جبکہ جی ایل پی-1 ریسیپٹر ایگنسٹس دوسرے نمبر پر آتRead more
سائنس دانوں کا کہنا ہے کہ وزن کم کرنے کے لیے استعمال ہونے والے انجیکشن جی ایل پی-1 ٹائپ 2 ذیا بیطس سے متاثر افراد میں میٹافارمن کے مقابلے میں ڈیمینشیا کے خطرات کو زیادہ کم کرسکتی ہے۔
میٹافارمن عموماً ٹائپ 2 ذیا بیطس کے علاج کے لیے پہلی ترجیح ہوتی ہے جبکہ جی ایل پی-1 ریسیپٹر ایگنسٹس دوسرے نمبر پر آتے ہیں یا پھر ایسے وقت میں استعمال کیے جاتے ہیں جب میٹافارمن ناکافی ہو یا مریض اس کو برداشت نہ کر پا رہا ہو۔
حالیہ دنوں میں جی ایل پی-1 نے اپنی بھوک کم کرنے اور بھرے پیٹ کا احساس ابھارنے کی صلاحیت کی وجہ سے وزن کم کرنے والی ادویات میں کافی مقبولیت پائی ہے۔
ماضی میں شائع ہونے والی تحقیق میں یہ اشارہ کیا گیا تھا کہ ٹائپ 2 سے متاثر افراد کے ڈیمینشیا میں مبتلا ہونے کے خطرات بہت زیادہ ہوتے ہیں۔ کچھ مطالعوں کے مطابق ان مریضوں میں ذیابیطس سے پاک افراد کے مقابلے میں 70 فی صد زیادہ خطرات ہوتے ہیں۔
اور اس کیفیت میں جی ایل پی-1 اور میٹافارمن دونوں ہی کو دماغ کی حفاظت کرتے ہوئے پایا گیا ہے۔
تاہم، حال ہی میں ایک بین الاقوامی جرنل میں شائع ہونے والی بڑی تحقیق میں بتایا گیا ہے کہ جی ایل پی-1 میٹافارمن کے مقابلے میں ڈیمینشیا کے خطرات زیادہ کم کرتی ہے
See lessکیا کومل میر نے چہرے پر بوٹاکس کروایا ہے؟
پاکستان شوبز کی اداکارہ کومل میر نے اپنی جسمانی تبدیلی سے متعلق وضاحت پیش کردی۔ اداکارہ اور ماڈل کومل میر جنہوں نے اپنے کیریئر کا آغاز "مس ویٹ پاکستان" سے کیا، ان دنوں اپنے بدلے ہوئے چہرے اور جسامت کے باعث سوشل میڈیا پر خبروں میں شامل ہیں۔ ان کی تصاویر وائرل ہوئیں تو مداحوں نے سوالات اٹھائے کہ انہوںRead more
پاکستان شوبز کی اداکارہ کومل میر نے اپنی جسمانی تبدیلی سے متعلق وضاحت پیش کردی۔
اداکارہ اور ماڈل کومل میر جنہوں نے اپنے کیریئر کا آغاز “مس ویٹ پاکستان” سے کیا، ان دنوں اپنے بدلے ہوئے چہرے اور جسامت کے باعث سوشل میڈیا پر خبروں میں شامل ہیں۔ ان کی تصاویر وائرل ہوئیں تو مداحوں نے سوالات اٹھائے کہ انہوں نے فلرز کروائے ہیں یا وزن بڑھانے کیلئے بھی کوئی پروسیجر کروایا ہے۔
تاہم اب اداکارہ کومل میر نے اپنے حالیہ انٹرویو میں ان تمام باتوں کا تفصیل سے جواب دے دیا ہے۔ انٹرویو میں کومل نے بتایا کہ وہ ہمیشہ کم وزن کا شکار رہیں اور کھانے پینے سے متعلق مسائل کا سامنا کرتی رہی ہیں۔ تاہم حال ہی میں انہوں نے خوارک میں اضافہ کر کے قدرتی طور پر 6 کلو وزن بڑھایا ہے، جو زیادہ تر ان کے چہرے پر ظاہر ہوا۔
کومل نے بتایا کہ انہیں ایک فلم آفر ہوئی تھی جس کیلئے انہیں بتایا گیا کہ بڑی اسکرین پر بہتر دکھنے کے لیے صحت مند نظر آنا ضروری ہے ورنہ وہ اسکرین پر چھوٹی نظر آئیں گی، اس لیے انہوں نے خوراک میں بہتری کی زیادہ کھانا شروع کیا اور فطری طور پر وزن بڑھایا۔
کومل نے سوشل میڈیا پر پھیلنے والی ان خبروں کی سختی سے تردید کی کہ انہوں نے چہرے پر فلرز کروائے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ وہ اب خود کو زیادہ خوبصورت اور صحت مند محسوس کرتی ہیں اور دوسروں کی رائے کی پرواہ کیے بغیر اپنی زندگی اپنے طریقے سے گزار رہی ہیں۔
See lessفیفا ورلڈ کپ 2026: میسی ایک بار پھر ارجنٹینا کی قیادت کریں گے
ارجنٹائن فٹبال ایسوسی ایشن (AFA) کے اعلیٰ عہدیدار نے تصدیق کی ہے کہ لیونل میسی 2026 کے فیفا ورلڈ کپ میں ارجنٹینا کی قیادت کریں گے۔ سات ماہ بعد ٹیم میں واپسی کرنے والے لیونل میسی نے چلی اور کولمبیا کے خلاف میچز میں شرکت کی جبکہ کلب لیول پر بھی ان کی شاندار فارم جاری ہے۔ ورلڈ کپ کی تیاری کے سلسلے میںRead more
ارجنٹائن فٹبال ایسوسی ایشن (AFA) کے اعلیٰ عہدیدار نے تصدیق کی ہے کہ لیونل میسی 2026 کے فیفا ورلڈ کپ میں ارجنٹینا کی قیادت کریں گے۔
سات ماہ بعد ٹیم میں واپسی کرنے والے لیونل میسی نے چلی اور کولمبیا کے خلاف میچز میں شرکت کی جبکہ کلب لیول پر بھی ان کی شاندار فارم جاری ہے۔
ورلڈ کپ کی تیاری کے سلسلے میں ارجنٹینا ستمبر میں وینزویلا اور ایکواڈور کے خلاف میچز کھیلے گا۔
دریں اثنا ارجنٹائن فٹبال ایسوسی ایشن نے دبئی میں لولو فنانشل ہولڈنگز کے ساتھ نئی شراکت داری کا اعلان کیا ہے جس کے تحت مشرق وسطیٰ، بھارت اور جنوب مشرقی ایشیا میں مداحوں سے جڑنے کی متعدد سرگرمیاں منعقد کی جائیں گی۔
ارجنٹینا کے کوچ لیونل اسکلونی نے بھی تقریب میں شرکت کی اور مستقبل میں دبئی میں ٹریننگ کے امکان کا اظہار کیا۔
See lessایشیا کپ کی منسوخی کا خدشہ، پی سی بی کو کتنے ارب کا نقصان ہوسکتا ہے؟
کرکٹ کے سیاسی کھیل نے ایشیا کپ ٹورنامنٹ کو غیر یقینی کی دلدل میں دھکیل دیا ہے، جس کے نتیجے میں پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کو 8.8 ارب روپے سے زائد کے مالی نقصان کا سامنا ہوسکتا ہے۔ ایشیا کپ کرکٹ ٹورنامنٹ کے مستقبل کا فیصلہ کرنے کے لیے ایشین کرکٹ کونسل کا اہم اجلاس جمعرات کو چیئرمین محسن نقوی کی زیRead more
کرکٹ کے سیاسی کھیل نے ایشیا کپ ٹورنامنٹ کو غیر یقینی کی دلدل میں دھکیل دیا ہے، جس کے نتیجے میں پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کو 8.8 ارب روپے سے زائد کے مالی نقصان کا سامنا ہوسکتا ہے۔
ایشیا کپ کرکٹ ٹورنامنٹ کے مستقبل کا فیصلہ کرنے کے لیے ایشین کرکٹ کونسل کا اہم اجلاس جمعرات کو چیئرمین محسن نقوی کی زیر صدارت ڈھاکا میں طلب کیا گیا ہے۔ اس اجلاس میں ایشیا کپ کے انعقاد یا اس کی منسوخی سے متعلق اہم فیصلے کیے جائیں گے۔
ذرائع کے مطابق اگر ایشیا کپ منسوخ ہوتا ہے تو پاکستان کرکٹ بورڈ کو تقریباً 8.8 ارب روپے کا مالی نقصان برداشت کرنا پڑسکتا ہے۔ صرف ایشیا کپ کی آمدنی میں کمی کی صورت میں 1.16 ارب روپے کا نقصان متوقع ہے، جبکہ پی سی بی نے اپنی سالانہ سرگرمیوں کے لیے آئی سی سی شیئر سے 25.9 ملین ڈالر (تقریباً 7.5 ارب روپے) مختص کیے تھے، جو اب خطرے میں پڑ چکے ہیں۔
اس تنازعے کے پس پردہ بھارت کا مبینہ کردار زیر بحث ہے، جس پر ایشیا کپ کو سبوتاژ کرنے کی کوشش کا الزام عائد کیا جارہا ہے۔ اطلاعات کے مطابق بھارت نے سری لنکا، افغانستان اور عمان کے ساتھ مل کر ایشیا کپ کے انعقاد کی مخالفت کا محاذ بنا لیا ہے، جس کا مقصد پی سی بی کے چیئرمین محسن نقوی کی اے سی سی میں قیادت کو کمزور کرنا ہے۔
بھارت نے نہ صرف ایشیا کپ بلکہ ڈھاکا میں ہونے والے اے سی سی اجلاس کے مقام پر بھی اعتراض اٹھایا ہے۔ بھارتی بورڈ، سری لنکا، افغانستان، عمان اور چند دیگر ایسوسی ایٹ ممبر ممالک ڈھاکا کا سفر کرنے سے انکار کرچکے ہیں، جبکہ بھارت نہ اپنا نمائندہ بھیجنے پر راضی ہے اور نہ ہی ویڈیو لنک کے ذریعے اجلاس میں شرکت کرنا چاہتا ہے۔
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق بھارت اجلاس کے مکمل بائیکاٹ پر بھی غور کر رہا ہے، جس سے ایشیا کپ کی منسوخی کا خطرہ مزید بڑھ گیا ہے۔
See lessرجب بٹ کے مسائل کے پیچھے کونسی مشہور شخصیت ہے؟
ٹک ٹاکر کاشف ضمیر نے ساتھی ٹک ٹاکر رجب بٹ کے مسائل کی وجہ کا انکشاف کردیا۔ ماضی میں مختلف اسکینڈلز اور ترک اداکار انگین التان سے جڑے متنازع معاملات کی وجہ سے خبروں میں رہنے والے ٹک ٹاکر کاشف ضمیر نے حال ہی میں ایک نجی ٹی وی پروگرام میں دعویٰ کیا ہے کہ رجب بٹ کے مسائل کے پیچھے ایک مشہور شخصیت کا ہاتھRead more
ٹک ٹاکر کاشف ضمیر نے ساتھی ٹک ٹاکر رجب بٹ کے مسائل کی وجہ کا انکشاف کردیا۔
ماضی میں مختلف اسکینڈلز اور ترک اداکار انگین التان سے جڑے متنازع معاملات کی وجہ سے خبروں میں رہنے والے ٹک ٹاکر کاشف ضمیر نے حال ہی میں ایک نجی ٹی وی پروگرام میں دعویٰ کیا ہے کہ رجب بٹ کے مسائل کے پیچھے ایک مشہور شخصیت کا ہاتھ ہے،
کاشف ضمیر نے کہا کہ رجب بٹ اب ایک بڑا نام بن چکا ہے اور اسے کافی شہرت حاصل ہوئی ہے، جسے بعض لوگ برداشت نہیں کر پا رہے۔ ان کے مطابق حسد کی وجہ سے رجب بٹ کی پرانی ویڈیوز کو وائرل کر کے اسے نشانہ بنایا جا رہا ہے۔
انہوں نے رجب بٹ کو مشورہ دیا کہ وہ اپنی ویڈیوز میں محتاط انداز اختیار کریں کیونکہ ان کی باتوں کو سیاق و سباق سے ہٹ کر پیش کیا جاتا ہے جس سے وہ مشکلات کا شکار ہو جاتے ہیں۔
کاشف ضمیر نے بڑا دعویٰ کرتے ہوئے کہا کہ کسی شخص نے، جو فہد مصطفیٰ کو جانتا ہے، انہیں بتایا کہ رجب بٹ پر دائر قانونی مقدمات کے پیچھے فہد مصطفیٰ کا ہاتھ ہے، اور اس حوالے سے اسے شواہد بھی دکھائے گئے۔
تاہم کاشف ضمیر نے یہ شواہد پروگرام میں ظاہر کرنے سے انکار کردیا۔ ٹک ٹاکر کے اس دعوے نے سوشل میڈیا پر ہلچل مچا دی ہے۔ صارفین ان کے دعوے پر بےحد حیران ہیں اور اس کے شواہد کا مطالبہ کر رہے ہیں
سلمان خان بگ باس 19 کی میزبانی کی فیس کتنی لیں گے؟ جان کر حیران ہوں گے
بالی وڈ اسٹار سلمان خان فلموں میں اپنی لاجواب اداکاری سے اپنے مداحوں اور فلم بینوں کو خوب محظوظ کرتے ہیں اسی طرح میزبانی کے شعبے میں بھی وہ مقبولیت کی عروج پر پہنچے ہوئے ہیں اور اس حوالے سے بھارتی انٹرٹینمنٹ انڈسٹری میں ان کی منفرد پہچان بن چکی ہے۔ سلمان خان بھارتی رئیلٹی شو بگ باس کی میزبانی کے فراRead more
بالی وڈ اسٹار سلمان خان فلموں میں اپنی لاجواب اداکاری سے اپنے مداحوں اور فلم بینوں کو خوب محظوظ کرتے ہیں اسی طرح میزبانی کے شعبے میں بھی وہ مقبولیت کی عروج پر پہنچے ہوئے ہیں اور اس حوالے سے بھارتی انٹرٹینمنٹ انڈسٹری میں ان کی منفرد پہچان بن چکی ہے۔
سلمان خان بھارتی رئیلٹی شو بگ باس کی میزبانی کے فرائض گزشتہ کئی برسوں سے انجام دے رہے ہیں، بگ باس شو میں حصہ لینے والوں، مختلف گیمز اور کہانیوں کے ساتھ ساتھ سلمان خان کی میزبانی کی وجہ سے بھی دنیا بھر میں مشہور ہے۔
رپورٹ کے مطابق بگ باس کی پریمیئر 30 اگست کو بھارتی ٹی وی پر ہوگا 90 منٹ بعد نشر کیا جائے گا اور ناظرین نئے سیزن کے آغاز کا بے تابی سے انتظار کر رہے ہیں۔
بگ باس 19 نیا سیزن ابھی شروع نہیں ہوا لیکن اس حوالے سے خبریں پہلے ہی آنا شروع ہوگئی ہیں، شو میں حصہ لینے والوں کے ناموں پر بھی چہ مگوئیاں ہو رہی ہیں لیکن سلمان خان کی میزبانی اور ان کو شو سے حاصل ہونے والی آمدنی بھی میڈیا رپورٹس کی زینت بنی ہوئی ہیں۔
سلمان خان بگ باس 19 کی میزبانی کے عوض کتنی رقم حاصل کریں گے؟ اس حوالے سے بھارتی میڈیا نے رپورٹ میں اعداد وشمار بھی جاری کردیے ہیں تاہم اس حوالے سے سلمان خان کی جانب سے کوئی ردعمل نہیں آیا ہے۔
بھارتی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق سلمان بگ باس 19 ہفتے میں 8 سے کروڑ بھارتی روپے کمائیں گے اور اس طرح شو کے ابتدائی مرحلے کی میزبانی میں وہ مجموعی طور پر 120 کروڑ سے 150 کروڑ بھارتی روپے کمائیں گے۔
بگ باس کی میزبانی کے حوالے سے رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ شو کا یہ سیزن 5 ماہ جاری رہے گا اور سلمان ابتدائی تین ماہ میزبانی کے فرائض انجام دیں گے، جس کے بعد ممکنہ طور فرح خان، کرن جوہر اور انیل کپور میزبان ہوں گے۔
بگ باس کی تیاریاں بھی مکمل ہونے کی اطلاعات ہیں اور نئے سیزن کا پرومو بھی 12 جولائی کو ریکارڈ کیا گیا ہے، جس کی تھیم سیاسی طرز پر رکھی گئی ہے۔
رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ ماضی کے برعکس رواں برس کے بگ باس او ٹی ٹی فارمیٹ کی توسیع قرار دیا جا رہا ہے اور اس سیزن کی پروڈکشن بھی پہلے کے مقابلے میں کم بجٹ پر رکھی گئی ہے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق سلمان خان نے اس سے قبل بگ باس اوٹی ٹی 2 کی میزبانی کے لیے 96 کروڑ بھارتی روپے لیے تھے، سیزن 18 اور 17 کے لیے مشہور اداکار نے بالترتیب 250 کروڑ اور 200 کروڑ بھارتی روپے حاصل کیے تھے۔
رپورٹس میں بتایا گیا کہ بگ باس کے نئے سیزن کے لیے امیدواروں کے ناموں کو تاحال حتمی شکل نہیں دی گئی ہے لیکن چند مشہور اداکاروں سمیت 20 ممکنہ امیدواروں کے نام بھی گردش کر رہے ہیں
سولر پینلز سے متعلق حیران کن انکشاف
توانائی کے بحران میں اب لوگ سولر سسٹم کی طرف منتقل ہو رہے ہیں جو عام بجلی سے سستا بھی ہے تاہم اس حوالے سے نیا انکشاف سامنے آیا ہے۔ پاکستان اس وقت توانائی بحران سے گزر رہا ہے جب کہ خطے میں سب سے زیادہ مہنگی بجلی بھی پاکستانیوں کو ہی ملتی ہے۔ ایسے میں لوگوں کی بڑی تعداد سولر سسٹم کی جانب منتقل ہو رہیRead more
توانائی کے بحران میں اب لوگ سولر سسٹم کی طرف منتقل ہو رہے ہیں جو عام بجلی سے سستا بھی ہے تاہم اس حوالے سے نیا انکشاف سامنے آیا ہے۔
پاکستان اس وقت توانائی بحران سے گزر رہا ہے جب کہ خطے میں سب سے زیادہ مہنگی بجلی بھی پاکستانیوں کو ہی ملتی ہے۔ ایسے میں لوگوں کی بڑی تعداد سولر سسٹم کی جانب منتقل ہو رہی ہے۔ جو آسان ہونے کے ساتھ عام بجلی کے مقابلے میں انتہائی سستا ہے۔
سولر پینل سورج کی روشنی (دھوپ) کے ذریعہ بجلی بناتے ہیں، جس کو شمسی توانائی بھی کہا جاتا ہے۔ کیونکہ یہ سولر پینل دھوپ میں کام کرتے اور شام ہوتے ہی یا ابر آلود موسم میں بجلی بنانا بند کر دیتے ہیں۔ اس لیے یہ تاثر عام ہے کہ سولر پینل شدید ترین دھوپ یا زیادہ گرمی میں بجلی زیادہ بناتے ہیں۔
تاہم شمسی توانائی کے ماہرین نے عام افراد کے اس تاثر کی نفی کرتے ہوئے انکشاف کیا ہےکہ گرمی (درجہ حرارت) جتنا زیادہ بڑھتا ہے، سولر پینلز کی کارکردگی کم ہونا شروع ہو جاتی ہے۔
ماہرین شمسی توانائی کے مطابق جدید سولر پینل 15 سے 25 ڈگری سینٹی گریڈ میں بہترین کام کرتے ہیں۔ اگر گرمی 25 ڈگری سےبڑھتی ہے تو ہر ایک درجہ بڑھنے پر پینل کی کارکردگی 0.3 سے 0.5 فیصد تک کم ہو جاتی ہے۔
اس کی وجہ بتاتے ہوئے انہوں نے کہا کہ کیونکہ سولر سیلوں میں بجلی پیدا کرنے والے الیکٹرون (ایٹم) حد سے زیادہ باؤنس کرتے ہیں۔ اس لیے وولٹیج زیادہ نہیں بن پاتا، جس کے نتیجے میں بجلی کم بنتی ہے۔
پاکستان میں عموماً گرمی کا پارہ ہائی رہتا ہے اور اکثر علاقوں میں تو 40 ڈگری سینٹی گریڈ سے بھی تجاوز کر جاتا ہے تو ایسے علاقوں میں سولر پینلز کی کاکردگی بہتر بنانے کے لیے ان طریقوں پر عمل کیا جا سکتا ہے۔
شدید گرمی میں سولر پینلز کی کارکردگی بہتر بنانے کے آسان طریقے:
شمسی توانائی کے ماہرین نے مشورہ دیا ہے کہ شدید گرمی میں سولر پینلز کی کارکردگی بہتر بنانے کے لیے چھت پر پینل اسٹینڈ لگائیے۔ ان پینلز کا رنگ ہلکا ہو جو ریفلیکٹیو مٹیریل سےبنے ہوں، جبکہ اس سے متعلقہ آلات سایہ دار جگہ پر نصب کرائیں۔
عام افراد کی معلومات کے لیے بتاتے چلیں کہ سولر پینلز کی بھی دو اقسام ہوتی ہیں۔
ان میں ایک ’’مونو کرسٹلائن‘‘ یہ سولر پینل عام موسم میں زیادہ بجلی بناتے، مگر شدید گرمی میں اچھا کام نہیں کرتے۔ سولر پینل کی دوسری قسم ’’پولی کرسٹلائن‘‘ کہلاتی ہے، جو عام حالات میں کم بجلی بناتے مگر شدید دھوپ میں بھی اپنی کارکردگی بحال رکھتے ہیں
See less