Lost your password? Please enter your email address. You will receive a link and will create a new password via email.
Please briefly explain why you feel this question should be reported.
Please briefly explain why you feel this answer should be reported.
Please briefly explain why you feel this user should be reported.
ہمایوں اشرف زندگی میں کونسا کردار کبھی نہیں کریں گے؟
اداکار ہمایوں اشرف کا کہنا ہے کہ وہ ٹرانسجینڈر کا کردار زندگی میں کبھی نہیں کریں گے۔ اداکار ہمایوں اشرف نے حال ہی میں نجی ٹی وی کے پروگرام میں شرکت کی اور اس دوران مختلف موضوعات پر اظہار خیال کیا۔ میزبان نے پوچھا کہ وہ کونسا کردار ہے جسے آپ کبھی نہیں کریں گے۔ جواب میں اداکار نے کہا کہ ٹرانسجینڈر کRead more
اداکار ہمایوں اشرف کا کہنا ہے کہ وہ ٹرانسجینڈر کا کردار زندگی میں کبھی نہیں کریں گے۔
اداکار ہمایوں اشرف نے حال ہی میں نجی ٹی وی کے پروگرام میں شرکت کی اور اس دوران مختلف موضوعات پر اظہار خیال کیا۔
میزبان نے پوچھا کہ وہ کونسا کردار ہے جسے آپ کبھی نہیں کریں گے۔
جواب میں اداکار نے کہا کہ ٹرانسجینڈر کا کردار کبھی نہیں کروں گا اس کی وجہ ہے اگر پاکستان سے باہر ہوتا تو یہ کردار کرلیتا لیکن ہمارے یہاں مسئلہ یہ ہے کہ آپ کو پھر اسی طرح کے کردار آفر ہوتے ہیں۔
ہمایوں اشرف نے کہا کہ عمران اشرف اور علی رحمان نے ٹرانسجینڈر کا کردار بہت شاندار نبھایا ہے۔
اداکار نے کہا کہ میں نے کبھی بھی مفت میں نہیں کیا جو کام کررہا ہوں مجھے اس کے پیسے ملنے چاہیے، میں نے جدوجہد کے دنوں میں کم پیسوں میں کام کیا ہے لیکن مفت میں نہیں کیا۔
انہوں نے کہا کہ میری زندگی پر اگر ڈرامہ بنے تو اس کا کردار خود ہی نبھالوں گا۔شادی کے سوال پر اداکار نے کہا کہ فی الحال شادی کا کوئی ارادہ نہیں ہے۔
واضح رہے کہ ہمایوں اشرف نے چند ماہ قبل اے آر وائی ڈیجیٹل کے ڈرامہ سیریل ’نقاب‘ میں ’تیمور‘ کا منفی کردار نبھایا تھا جسے مداحوں کی جانب سے خوب سراہا گیا تھا۔
’نقاب‘ کی کاسٹ میں علی انصاری، غنا علی، حنا طارق، احمد رفیق ودیگر شامل تھے۔
The list of the world's most powerful passports has been released, what is Pakistan's number?
According to the latest Henley Passport Index 2025, Pakistan's passport is ranked 100th globally. This is an improvement from its previous rankings and grants visa-free or visa-on-arrival access to 32 countries.
According to the latest Henley Passport Index 2025, Pakistan’s passport is ranked 100th globally. This is an improvement from its previous rankings and grants visa-free or visa-on-arrival access to 32 countries.
See lessراکیش روشن کی گردن کی اچانک سرجری، اب حالت کیسی ہے؟
اگر مرض کا علم نہیں ہوتا تو خطرناک نتائج ہوسکتے تھے، راکیش روشن معروف بھارتی فلمساز راکیش روشن کی گردن کی اینجیو پلاسٹی کے بعد اسپتال سے ڈسچارج ہوگئے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق راکیش روشن نے حال ہی میں گردن کی اینجیو پلاسٹی کروائی ہے کیونکہ ان کی دماغ تک جانے والی دو شریانیں (کیروٹڈ آرٹریز) 75 فیصد سے زRead more
اگر مرض کا علم نہیں ہوتا تو خطرناک نتائج ہوسکتے تھے، راکیش روشن
معروف بھارتی فلمساز راکیش روشن کی گردن کی اینجیو پلاسٹی کے بعد اسپتال سے ڈسچارج ہوگئے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق راکیش روشن نے حال ہی میں گردن کی اینجیو پلاسٹی کروائی ہے کیونکہ ان کی دماغ تک جانے والی دو شریانیں (کیروٹڈ آرٹریز) 75 فیصد سے زائد بلاک تھیں۔
انہوں نے گردن کی اینجیو پلاسٹی ڈاکٹرز کے مشورے پر احتیاطی تدبیر کے طور پر کروایا تاکہ کسی بڑے طبی مسئلے سے بچا جا سکے۔.
عماد وسیم کی بے وفائی اور افیئر کی افواہیں؛ بیوی سے تعلقات میں دراڑ؟
کچھ صارفین کا دعویٰ ہے کہ علیحدگی کی وجہ عماد وسیم کا معروف ماڈل اور انفلوئنسر نائلہ راجہ کے ساتھ مبینہ تعلق ہے پاکستان کرکٹ ٹیم کے آل راؤنڈر عماد وسیم اس بار کرکٹ کے میدان کے بجائے اپنی ازدواجی زندگی کے معاملات کے باعث سرخیوں میں آگئے ہیں۔ حال ہی میں سوشل میڈیا پر یہ خبریں گردش کرنے لگیں کہ عماد وسRead more
کچھ صارفین کا دعویٰ ہے کہ علیحدگی کی وجہ عماد وسیم کا معروف ماڈل اور انفلوئنسر نائلہ راجہ کے ساتھ مبینہ تعلق ہے
پاکستان کرکٹ ٹیم کے آل راؤنڈر عماد وسیم اس بار کرکٹ کے میدان کے بجائے اپنی ازدواجی زندگی کے معاملات کے باعث سرخیوں میں آگئے ہیں۔
حال ہی میں سوشل میڈیا پر یہ خبریں گردش کرنے لگیں کہ عماد وسیم اور ان کی اہلیہ ثانیہ اشفاق کے درمیان تعلقات میں دراڑ آچکی ہے، جس کی وجہ مبینہ طور پر عماد وسیم کی جانب سے بے وفائی بتائی جا رہی ہے۔
عماد وسیم، جنہوں نے کچھ عرصہ قبل انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کیا، اس وقت تیسری مرتبہ والد بننے کی خوشی کے باوجود ذاتی زندگی میں مشکلات کا شکار دکھائی دے رہے ہیں۔ ان کی اہلیہ ثانیہ اشفاق نے انسٹاگرام پر اپنے نومولود بیٹے کی پیدائش کی خبر دیتے ہوئے ایسا پیغام شیئر کیا جس نے ان افواہوں کو مزید تقویت دے دی ہے۔
ثانیہ اشفاق اپنے بیٹے کی تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا ’’میں نے تمہیں 9 ماہ تک تنہا اپنی کوکھ میں رکھا، اللہ مجھے آگے کے سفر کے لیے مزید طاقت دے، زایان‘‘۔ ان کی ایک عزیزہ نے یہ پوسٹ شیئر کرتے ہوئے ان کی ہمت بڑھائی اور لکھا، ’’تم بہت مضبوط
ثانیہ اشفاق کی اس پوسٹ میں عماد وسیم کا کہیں ذکر نہیں تھا، اور کمنٹس میں بھی لوگ مبارکباد کے بجائے انہیں مزید طاقت اور حوصلہ دینے کی دعائیں کرتے نظر آئے۔ اس دوران صارفین نے یہ بھی نوٹ کیا کہ ثانیہ نے اپنے انسٹاگرام بائیو سے ’’عماد وسیم کی اہلیہ‘‘ کا ذکر ہٹا کر صرف اپنے بچوں کا نام لکھ دیا ہے اور انہوں نے اپنے اکاؤنٹ سے عماد وسیم کے ساتھ تمام تصاویر بھی ڈیلیٹ کر دی ہیں۔ البتہ، عماد وسیم کے اکاؤنٹ پر اب بھی اہلیہ کے ساتھ تصاویر موجود ہیں اور دونوں ایک دوسرے کو فالو کر رہے ہیں۔
سوشل میڈیا پر ان تبدیلیوں کو واضح اشارہ قرار دیتے ہوئے صارفین نے کہا ہے کہ ان کے رشتے میں دراڑ پڑ چکی ہے۔ کچھ صارفین کا دعویٰ ہے کہ علیحدگی کی وجہ عماد وسیم کا معروف ماڈل اور انفلوئنسر نائلہ راجہ کے ساتھ مبینہ تعلق ہے۔ سوشل میڈیا پر عماد وسیم کی ایک ویڈیو بھی وائرل ہوئی ہے جس میں وہ لندن میں ایک خاتون کے ساتھ چہل قدمی کرتے نظر آتے ہیں، صارفین کا دعویٰ ہے کہ یہ خاتون نائلہ راجہ ہیں، اگرچہ ویڈیو میں خاتون کا چہرہ واضح نہیں
ملک بھر میں بارشوں سے اموات 245 ہو گئیں، اب تک ہونے والے نقصان کی تفصیلات جاری
مون سون بارشوں سے 26 جون سے 22 جولائی تک 242 افراد جاں بحق اور 598 زخمی ہوئے ہیں: سینیٹر شیری رحمان/ فائل فوٹو نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے) نے ملک بھر میں بارشوں سے ہونے والے جانی و مالی نقصانات کی رپورٹ جاری کر دی۔ این ڈی ایم اے کے مطابق 24 گھنٹوں میں بارشوں کے باعث خیبرپختونخواRead more
نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے) نے ملک بھر میں بارشوں سے ہونے والے جانی و مالی نقصانات کی رپورٹ جاری کر دی۔
این ڈی ایم اے کے مطابق 24 گھنٹوں میں بارشوں کے باعث خیبرپختونخوا میں 3 لوگ جاں بحق اور 2 افراد زخمی ہوئے جبکہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران اسلام آباد میں 2 افراد زخمی ہوئے۔
این ڈی ایم اے نے بتایا کہ ملک میں بارشوں کے باعث 26 جون سے اب تک 245 افراد جاں بحق اور 602 زخمی ہو چکے ہیں۔
رپورٹ کے مطابق پنجاب میں 26 جون سے اب تک 135 افراد جاں بحق اور 470 زخمی ہوئے، خیبر پختونخوا میں 59 افراد جاں بحق اور 73 زخمی ہوئے، سندھ میں اب تک 24 افراد جاں بحق اور 40 افراد زخمی ہوئے جبکہ بارشوں کے باعث بلوچستان میں اب تک 16 افراد جاں بحق اور 4 افراد زخمی ہوئے ہیں۔
اس کے علاوہ گلگت بلتستان میں بارشوں کے باعث 3 افراد جاں بحق اور 4 زخمی ہوئے، آزاد کشمیر میں بارشوں کے باعث 2 افراد جاں بحق اور 8 زخمی ہوئے جب کہ اسلام آباد میں 6 افراد جاں بحق اور 3 افراد زخمی ہوئے ہیں۔
بابوسر سے بہنے والے 15 افرادتاحال لاپتہ، مزید بارشوں کا امکان، سیاحوں کو گلگت کا سفر نہ کرنیکی ہدایت
این ڈی ایم اے نے مزید بتایا کہ بارشوں کے باعث جاں بحق ہونے والوں میں 83 مرد، 44 خواتین اور 118 بچے شامل ہیں، زخمی ہونے والے افراد میں 232 مرد، 168خواتین اور 202 بچے شامل ہیں۔
این ڈی ایم اے کے مطابق بارشوں کے باعث 854 گھر گرے اور 208 مویشی ہلاک ہوئے، زیادہ تر اموات گھر گرنے، ڈوبنے، لینڈ سلائیڈنگ اور فلیش فلڈ سے ہوئیں
See lessوالد نے چچی اور 3 سالہ ہادی کو بچانے کیلئے پانی میں چھلانگ لگائی تھی،‘ سیلاب کی نذر ہونیوالے فہد کے بیٹے کا بیان
2 روز قبل لودھراں سے پکنک منانے کیلئے جانے والی فیملی اسکردو سے واپس آتے ہوئے بابوسرٹاپ میں سیلاب میں بہہ گئی تھی/ فائل فوٹو بابو سر ٹاپ پر سیلابی ریلے میں بہہ کر جاں بحق ہونے والے فہد اسلام کے بیٹے عاصم فہد کا کہنا ہے کہ پانی کا ریلا آیا تو ہم نے پہاڑکے نیچے چھپنے کی کوشش کی تھی اور والRead more
بابو سر ٹاپ پر سیلابی ریلے میں بہہ کر جاں بحق ہونے والے فہد اسلام کے بیٹے عاصم فہد کا کہنا ہے کہ پانی کا ریلا آیا تو ہم نے پہاڑکے نیچے چھپنے کی کوشش کی تھی اور والد نے ریلے میں بہنے والی چچی مشعال فاطمہ اور عبد الہادی کو بچانے کے لیے پانی میں چھلانگ لگائی تھی۔
چند روز قبل لودھراں سے پکنک منانے کیلئے جانے والی فیملی اسکردو سے واپس آتے ہوئے بابوسرٹاپ کے مقام پر سیلابی ریلے میں بہہ گئی تھی، ریلے میں بہہ کر ڈاکٹر مشعال فاطمہ اور ان کا دیور فہد اسلام جاں بحق ہوئے تھے جبکہ ریلے میں ڈاکٹر مشعال فاطمہ کا 3 سالہ بیٹا عبدالہادی بھی بہہ گیا تھا جو تاحال لاپتا ہے۔
اس حوالے سے حادثے میں جاں بحق ہونے والے فہد اسلام کے بیٹےعاصم فہد نے بتایا کہ سیلابی ریلا آیا تو ہم نے پہاڑکے نیچے چھپنے کی کوشش کی، لیکن جب چچی مشعال اورعبدالہادی ریلے میں بہے تو والد نے دونوں کو بچانے کے لیے پانی میں چھلانگ لگا دی تھی۔
میڈیا سے گفتگو کے دوران فیملی ممبر ڈاکٹر حفیظ اللہ کا کہنا تھا کہ اسپتال میں2 روز سے بجلی نہیں ہے جس کے باعث برف کے بلاک رکھ کرلاشوں کو محفوظ رکھا جا رہا ہے، حکومت لاشوں کو لودھراں پہنچانے کے لیے انتظامات کرے تاکہ تدفین کے انتظامات کیے جا سکیں
See lessکونٹینٹ کریئیٹر طلحہ احمد کی ملاقات، وزیراعظم نے انعام کے طور پر ٹیبلیٹ دیا
جولائی ، 2025 پاکستانی نوجوان اور بچے آج کی دنیا میں اپنی صلاحیتیں منوا رہے ہیں، وزیر اعظم شہباز شریف—فوٹو: ایکس/گورنمنٹ آف پاکستان وزیر اعظم شہباز شریف سے پاکستان کے معروف کونٹینٹ کریئیٹر طلحہ احمد نے ملاقات کی۔ وزیر اعظم نےملاقات کے دوران ڈیجیٹل پلیٹ فارم پر طلحہ احمد کے کام کی تعریف کی، اعزازRead more
جولائی ، 2025
وزیر اعظم شہباز شریف سے پاکستان کے معروف کونٹینٹ کریئیٹر طلحہ احمد نے ملاقات کی۔
وزیر اعظم نےملاقات کے دوران ڈیجیٹل پلیٹ فارم پر طلحہ احمد کے کام کی تعریف کی، اعزازی شیلڈ سے نوازا اور انعام کے طور پر ٹیبلیٹ بھی دیا۔
وزیر اعظم نے کہا کہ پاکستانی نوجوان اور بچے آج کی دنیا میں اپنی صلاحیتیں منوا رہے ہیں۔
طلحہ احمدکو وزیراعظم نے انعام کے طور پرکتنی رقم دی؟
فوٹو: پی آئی ڈی وزیر اعظم شہباز شریف سےگزشتہ دنوں پاکستان کے معروف کونٹینٹ کریئیٹر طلحہ احمد نے ملاقات کی تھی جس میں وزیراعظم نے طلحہ کی حوصلہ افزائی کی تھی اور اسے انعام سے بھی نوازا تھا۔ جیو پاکستان میں گفتگو کرتے ہوئے طلحہ احمد نے بتایا کہ وزیراعظم ہاؤس میں ہونے والی ملاقات میں وزیر اعظم نے میRead more
وزیر اعظم شہباز شریف سےگزشتہ دنوں پاکستان کے معروف کونٹینٹ کریئیٹر طلحہ احمد نے ملاقات کی تھی جس میں وزیراعظم نے طلحہ کی حوصلہ افزائی کی تھی اور اسے انعام سے بھی نوازا تھا۔
جیو پاکستان میں گفتگو کرتے ہوئے طلحہ احمد نے بتایا کہ وزیراعظم ہاؤس میں ہونے والی ملاقات میں وزیر اعظم نے میرے کام کی تعریف کی اور میری حوصلہ افزائی کی۔
طلحہ احمد نے بتایا کہ وزیراعظم نے مجھے اعزازی شیلڈ سے نوازا اور انعام کے طور پر اپنی طرف سے ایک لیپ ٹاپ بھی دیا، اس کے علاوہ انہوں نے مجھے 10 لاکھ روپے انعام بھی دیا۔
معروف کونٹینٹ کریئیٹر کا مزید کہنا تھا کہ وزیراعظم نے مجھ سے یہ بھی کہا کہ آپ نوجوان ہیں اور پاکستان کا مستقبل اور سرمایہ ہیں، اگر آپ اعلیٰ تعلیم کے لیےکیمبرج بھی جانا چاہتے ہیں تو حکومت آپ کو سپورٹ کرے گی اور اگر صحت کے حوالے سے بھی مدد کی ضرورت ہے تو وفاقی حکومت آپ کی مدد کرےگی۔
See lessگرم موسم میں انڈے کھانا نقصان دہ تو نہیں؟
اس بارے میں ماہرین کی رائے کیا ہے / فائل فوٹو اکثر افراد ناشتے میں انڈے کھانا پسند کرتے ہیں۔ انڈوں سے پروٹین، منرلز، وٹامنز اور دیگر متعدد غذائی اجزا جسم کو ملتے ہیں اور اس غذا کو صحت کے لیے بھی مفید سمجھا جاتا ہے۔ مگر ایک خیال اکثر سامنے آتا ہے کہ گرم موسم میں انڈے کھانے سے گریز کرنا چاہیے کیونکہRead more
اکثر افراد ناشتے میں انڈے کھانا پسند کرتے ہیں۔
انڈوں سے پروٹین، منرلز، وٹامنز اور دیگر متعدد غذائی اجزا جسم کو ملتے ہیں اور اس غذا کو صحت کے لیے بھی مفید سمجھا جاتا ہے۔
مگر ایک خیال اکثر سامنے آتا ہے کہ گرم موسم میں انڈے کھانے سے گریز کرنا چاہیے کیونکہ ان کی تاثیر گرم ہوتی ہے جس سے جسم کو نقصان پہنچ سکتا ہے۔
مگر کیا یہ بات واقعی درست ہے؟
طبی ماہرین کے مطابق یہ خیال غلط ہے اور ایسے کوئی سائنسی شواہد موجود نہیں جس سے ثابت ہوتا ہو کہ گرم موسم میں انڈے کھانے سے صحت کو نقصان پہنچ سکتا ہے.
کچھ غذاؤں کی تاثیر ٹھنڈی ہوتی ہے اور کچھ غذائیں گرم تاثیر والی ہوتی ہیں، مگر اس کا مطلب یہ نہیں کہ مخصوص غذاؤں کو مخصوص موسم میں ہی کھایا جائے۔
اس حوالے سے سب سے اہم اصول یہ ہے کہ ہر غذا کو اعتدال میں رہ کر کھانا ضروری ہے اور بہت زیادہ مقدار میں کھانے سے گریز کرنا چاہیے۔
۔
See lessبہت زیادہ تیزی سے کھانا کھانے سے جسم پر کیا اثرات مرتب ہوتے ہیں؟
بہت تیزی سے کھانا کھانے کے اثرات بہت تیزی سے کھانا کھانے کے جسم پر کئی منفی اثرات مرتب ہو سکتے ہیں، جن میں سے کچھ اہم درج ذیل ہیں: 1. نظامِ ہاضمہ پر دباؤ: * بدہضمی اور گیس: جب آپ جلدی کھانا کھاتے ہیں تو آپ ہوا بھی زیادہ نگل لیتے ہیں، جس سے پیٹ میں گیس اور بدہضمی ہو سکتی ہے۔ کھانے کو صحیح طرح سے چبانRead more
بہت تیزی سے کھانا کھانے کے اثرات
بیشتر افراد بہت تیزی سے کھانے کے عادی ہوتے ہیں
See lessبہت تیزی سے کھانا کھانے کے جسم پر کئی منفی اثرات مرتب ہو سکتے ہیں، جن میں سے کچھ اہم درج ذیل ہیں:
1. نظامِ ہاضمہ پر دباؤ:
* بدہضمی اور گیس: جب آپ جلدی کھانا کھاتے ہیں تو آپ ہوا بھی زیادہ نگل لیتے ہیں، جس سے پیٹ میں گیس اور بدہضمی ہو سکتی ہے۔ کھانے کو صحیح طرح سے چبانے کا وقت بھی نہیں ملتا، جس سے ہاضمے کا عمل مشکل ہو جاتا ہے۔
* پیٹ درد اور اپھارہ: کھانا صحیح سے نہ چبانے اور جلدی نگلنے کی وجہ سے معدے کو اسے ہضم کرنے میں زیادہ محنت کرنی پڑتی ہے، جس کے نتیجے میں پیٹ درد اور اپھارے کا احساس ہو سکتا ہے۔
* غذائی اجزاء کا کم جذب ہونا: جب کھانا تیزی سے نگلا جاتا ہے تو ہاضمے کے انزائمز (enzymes) کو کھانے پر مکمل عمل کرنے کا موقع نہیں ملتا، جس سے جسم غذائی اجزاء کو پوری طرح جذب نہیں کر پاتا۔
2. وزن میں اضافہ:
* سیر نہ ہونے کا احساس: ہمارا دماغ پیٹ بھرنے کا اشارہ تقریباً 20 منٹ بعد دیتا ہے۔ جب آپ جلدی کھانا کھاتے ہیں تو آپ کا دماغ یہ اشارہ ملنے سے پہلے ہی ضرورت سے زیادہ کھانا کھا لیتا ہے، جس سے آپ کو زیادہ کھانے کا احساس نہیں ہوتا اور وزن بڑھ سکتا ہے۔
* انسولین کی مزاحمت: تیز رفتاری سے کھانا کھانے سے خون میں گلوکوز کی سطح تیزی سے بڑھتی ہے، جس سے لبلبہ (pancreas) زیادہ انسولین خارج کرتا ہے۔ وقت کے ساتھ یہ انسولین کی مزاحمت (insulin resistance) کا باعث بن سکتا ہے، جو ٹائپ 2 ذیابیطس کا خطرہ بڑھاتا ہے۔
3. ذیابیطس کا بڑھتا خطرہ:
* جیسا کہ اوپر بتایا گیا ہے، تیز رفتاری سے کھانا کھانے سے خون میں شکر کی سطح میں تیزی سے اضافہ ہوتا ہے اور انسولین کی مزاحمت بڑھ سکتی ہے، جو طویل مدت میں ٹائپ 2 ذیابیطس کا سبب بن سکتی ہے۔
4. کھانے سے عدم اطمینان:
* جب آپ جلدی کھانا کھاتے ہیں، تو آپ کھانے کے ذائقے اور ساخت سے پوری طرح لطف اندوز نہیں ہو پاتے، جس سے کھانے کے بعد بھی اطمینان محسوس نہیں ہوتا اور دوبارہ بھوک لگنے کا امکان ہوتا ہے۔
5. گلے کی سوزش (GERD):
* تیزی سے کھانا کھانے سے معدے پر دباؤ بڑھتا ہے اور معدے کا تیزاب اوپر غذائی نالی (esophagus) میں آ سکتا ہے، جس سے سینے میں جلن اور گلے کی سوزش (GERD) ہو سکتی ہے۔
کیا آپ اپنی کھانے کی عادات کو بہتر بنانے کے بارے میں مزید جاننا چاہیں گے؟.